04/23/2025
اکلوتے بھائی کی جھلک کو ترستی آنکھیں اور انصاف کے بند دروازے!
عمران خان کی بہنیں روز عدالتوں کا رخ کرتی ہیں، لیکن مہینے سے زیادہ ہو گیا، اپنے بھائی سے ملاقات تک نہیں کروا رہے۔ آخر کیوں؟ کیا وہ کوئی مجرم ہیں؟ نہ وہ چور، نہ کرپٹ، نہ غدار — بلکہ ایک ایماندار، بہادر اور خوددار لیڈر، جس نے ہمیشہ اس ملک کو دیا ہے، لیا کچھ نہیں۔
وہ لاکھوں نوجوانوں کے رول ماڈل ہیں، ہر باشعور پاکستانی کے دل کی آواز ہیں۔ ملک کے کسی بھی کونے میں چلے جائیں، ایک بھی ایماندار شخص نہیں ملے گا جو کہے کہ عمران خان کرپٹ ہے۔
اور جہاں تک کیسز کی بات ہے، تاریخ گواہ ہے کہ جو لوگ خود کو "اہلِ ایمان" کہتے ہیں — وہی سچے اور غیرت مند پاکستانیوں پر جھوٹے مقدمات بنا کر انہیں مائنس کرنے کی سازش کرتے ہیں۔ یہی لوگ ہر بار ریجیم چینج کے پیچھے ہوتے ہیں، اور ہر بار حق کے راستے میں رکاوٹ بنتے ہیں۔
لیکن اب دور بدل چکا ہے۔ اب سچ دبایا نہیں جا سکتا — ہر جیب میں موبائل ہے، ہر ہاتھ میں سوشل میڈیا، اور ہر دماغ سوال کر رہا ہے۔
یہ قوم جاگ چکی ہے — اور اب نہ کچھ چھپے گا، نہ جھوٹ چلے گا۔