10/04/2020
وزیراعظم پاکستان عمران خان ۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی صاحب ایک نظر کرم بیرون ملک پھنسے پاکستانی شہریوں پر بھی ہو ۔سعودی عرب ۔دبئی میں روزی روٹی کے تلاش میں جانے والی پاکستانی عوام شدید قرب میں مبتلا ہیں ۔کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کےلئے مذکورہ بالا ممالک میں کرفیو لگا ہوا بیچارے غریب بھوکے پیاسے دریار غیر میں زندگی گزار رہے ہیں 15اپریل کو پاکستانی فلائٹ آپریشن بحال ہونے کی خوشی میں دفتروں کارخ کیا تو پتہ چلا ٹکٹ 1500/1600درہم میں دستیاب ہے ۔بیروزگاری سے ستائے شہریوں کے تو ہوش ہی اڑ گئے ۔۔جناب وزیر اعظم عمران خان جناب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی صاحب پاکستان ایئر لائن کی ٹکٹوں میں فوری کمی کے احکامات صادر فرمائے جائیں تاکہ بیرون ملک پھنسے پاکستانی شہری اپنے وطن واپس لوٹ سکیں ۔۔۔