Nafs e Islam

Nafs e Islam Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Nafs e Islam, Religious Bookstore, Medina.

علماء فرماتے ہیں کہ حضور علیہ الصلاۃ والسلام کا اپنی امت کے معاملے میں اندیشے کا اظہار کرنا اس وجہ سے تھا کہ کہیں دنیا ک...
18/11/2021

علماء فرماتے ہیں کہ حضور علیہ الصلاۃ والسلام کا اپنی امت کے معاملے میں اندیشے کا اظہار کرنا اس وجہ سے تھا کہ کہیں دنیا کی محبت ان کے دل میں نہ بیٹھ جائے، دنیا کی خوبصورتی ان کو اپنی طرف کھینچ نہ لے. مال کی کثرت کہیں انہیں اعمالِ صالحہ سے نہ روک دے اور انہیں علوم نافعہ یعنی قرآن و حدیث اور فقہ کے علم سے غافل نہ کر دے، اور پھر وہ ان اسباب میں مبتلا ہو جائیں جو دین میں بگاڑ کی طرف لے جانے والے ہوں۔ عام مشاہدہ بھی یہی ہے کہ غریبی میں خدا یاد رہتا ہے اور امیری میں بھول جاتا ہے۔ (دلیل الفالحین، مرقاۃ المفاتیح و مرآۃ المناجیح)

تقویٰ کا ادنی درجہ کفر و بدعقیدگی سے بچنا ہے، درمیانی درجہ گناہوں سے بچنا اور اعلیٰ درجہ غافل کرنے والی چیزوں سے بچنا ہے...
06/11/2021

تقویٰ کا ادنی درجہ کفر و بدعقیدگی سے بچنا ہے، درمیانی درجہ گناہوں سے بچنا اور اعلیٰ درجہ غافل کرنے والی چیزوں سے بچنا ہے۔ یوں ہی خوش خلقی کا ادنی درجہ یہ ہے کہ کسی کو جانی و مالی نقصان نہ پہنچائے اور کسی کی بے عزتی نہ کرے اور اعلیٰ درجہ یہ ہے کہ برائی کا بدلہ بھلائی سے کرے، یہ بہت اعلیٰ صفت ہے۔ الله کریم نصیب فرمائے!

صوفیا فرماتے ہیں نیک بختی کی نشانی یہ ہے کہ بندے پر زندگی میں خوف خدا غالب ہو اور مرتے وقت امید۔ نیکو کار نیکیاں قبول ہو...
02/11/2021

صوفیا فرماتے ہیں نیک بختی کی نشانی یہ ہے کہ بندے پر زندگی میں خوف خدا غالب ہو اور مرتے وقت امید۔ نیکو کار نیکیاں قبول ہونے کی امید رکھیں اور بدکار معافی کی۔ امید کی حقیقت یہ ہے کہ انسان نیکیاں کرے اور اس کے فضل کا امیدوار رہے، بدکاری کے ساتھ امید رکھنا دھوکا ہے امید نہیں۔ اس حدیث کی بنا پر بعض بزرگوں نے کہا کہ خوف کی عبادت سے امید کی عبادت بہتر ہے۔

یعنی گزشتہ امتوں کی آزمائشیں مختلف چیزوں سے ہوئیں، میری امت کی سخت آزمائش مال سے ہوگی۔ رب تعالیٰ مال دے کر آزمائے گا کہ ...
30/10/2021

یعنی گزشتہ امتوں کی آزمائشیں مختلف چیزوں سے ہوئیں، میری امت کی سخت آزمائش مال سے ہوگی۔ رب تعالیٰ مال دے کر آزمائے گا کہ یہ لوگ اب میرے رہتے ہیں یا نہیں! اکثر لوگ اس امتحان میں ناکام ہوں گے کہ مال پا کر غافل ہو جائیں گے۔ اس کا تجربہ برابر ہو رہا ہے، اکثر قتل و غارت، غفلت اور مال کی وجہ سے ہوتا ہے اور تقریباً ستر فیصد گناہ مال کی بنا پر ہوتے ہیں۔ (مرآۃ المناجیح، جلد ۷، صفحہ ۹۲)

یعنی اللہ پاک کی عبادت میں خوب حرص کرو اور اس پر انعام کا لالچ رکھو مگر اس عبادت میں بھی اپنی کوشش پر بھروسہ کرنے کے بجا...
28/10/2021

یعنی اللہ پاک کی عبادت میں خوب حرص کرو اور اس پر انعام کا لالچ رکھو مگر اس عبادت میں بھی اپنی کوشش پر بھروسہ کرنے کے بجائے اللہ کریم سے مدد مانگو۔ خیال رہے کہ دنیاوی چیزوں میں قناعت اور صبر اچھا ہے مگر آخرت کی چیزوں میں حرص اور بے صبری اعلی ہے، دین کے کسی درجہ پر پہنچ کر قناعت نہ کر لو بلکہ آگے بڑھنے کی کوشش کرو۔

یہ بھی فقط سمجھانے کے لیے ہے ورنہ فانی اور متناہی کو باقی غیر فانی غیر متناہی سے وجہ نسبت بھی نہیں جو بھیگی انگلی کی تری...
23/10/2021

یہ بھی فقط سمجھانے کے لیے ہے ورنہ فانی اور متناہی کو باقی غیر فانی غیر متناہی سے وجہ نسبت بھی نہیں جو بھیگی انگلی کی تری کو سمندر سے ہے۔ خیال رہے کہ دنیا وہ ہے جو اللہ سے غافل کر دے۔ عاقل عارف کی دنیا تو آخرت کی کھیتی ہے اس کی دنیا بہت ہی عظیم ہے۔ غافل کی نماز بھی دنیا ہے جو وہ نام نمود کے لیے کرتا ہے۔ عاقل کا کھانا پینا سونا جاگنا بلکہ جینا مرنا بھی دین ہے کہ حضور ﷺ کی سنت ہے۔ مسلمان اس لیے کھائے پیے سوئے جاگے کہ یہ حضور ﷺ کی سنتیں ہیں۔ حیاۃ الدنیا اور چیز ہے، حیوۃ فی الدنیا اور، حیاۃ للدنیا کچھ اور یعنی دنیا کی زندگی، دنیا میں زندگی، دنیا کے لیے زندگی، جو زندگی دنیا میں ہو مگر آخرت کے لیے ہو دنیا کے لیے نہ ہو وہ مبارک ہے۔ کشتی دریا میں رہے تو نجات ہے اور اگر دریا کشتی میں آجائے تو ہلاکت ہے۔ (مرآۃ المناجیح، جلد ۷، صفحہ ۳)

اس طرح کہ دل سے شہادت کی آرزو کرے، زبان سے دعا کرے، بقدر طاقت جہاد کی تیاری کرے، اور ہمیشہ موقع کی تاک میں رہے۔ شہادت ک...
20/10/2021

اس طرح کہ دل سے شہادت کی آرزو کرے، زبان سے دعا کرے، بقدر طاقت جہاد کی تیاری کرے، اور ہمیشہ موقع کی تاک میں رہے۔ شہادت کا مرتبہ اس طرح عطا ہوگا کہ یہ حکمی شہید ہوگا، جو جنت میں شہداء کے ساتھ رہے گا۔ رب تعالی کی عطا ہمارے وہم و گمان سے وراء ہے۔ اللہ پاک سے دعا ہے کہ ہمیں بھی ایمان و عافیت کے ساتھ گنبد خضرا کے سائے میں شہادت کی موت، جنت البقیع میں مدفن اور جنت الفردوس میں نبی کریم ﷺ کا پڑوس نصیب فرمائے۔

حضرت سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ سرکارِ مدینہ ﷺ نے حضرت سیدنا براء بن مالک رضی اللہ عنہ سے ارشاد فرمایا: اے برا...
16/10/2021

حضرت سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ سرکارِ مدینہ ﷺ نے حضرت سیدنا براء بن مالک رضی اللہ عنہ سے ارشاد فرمایا: اے براء! آدمی جب اپنے بھائی کی اللہ کے لیے مہمانی کرتا ہے اور اس کی کوئی جزا اور شکریہ نہیں چاہتا تو اللہ اس کے گھر میں دس فرشتوں کو بھیج دیتا ہے جو پورے ایک سال تک اللہ کی تسبیح و تہلیل اور تکبیر پڑھتے ہیں اور اس کے لیے مغفرت کی دعا کرتے ہیں اور جب سال پورا ہو جاتا ہے تو ان فرشتوں کی پورے سال کی عبادت کے برابر اس کے نامۂ اعمال میں عبادت لکھ دی جاتی ہے اور اللہ کے ذمۂ کرم پر ہے کہ اس کو جنت کی لذیذ غذائیں جنتِ خُلد اور نہ فنا ہونے والی بادشاہی میں کھلائے۔ (كنزالعمال، كتاب الضيافة، الجزء التاسع، جلد ۵، صفحہ ۱۱۹، حديث ۲۵۹۷۲)

حیا تو ایسا وصف ہے کہ جتنا زیادہ ہو خیر ہی بڑھاتا ہے. بلاشبہ، نورِ ایمان جتنا زیادہ ہوگا شرم و حیا بھی اسی قدر پروان چڑھ...
15/10/2021

حیا تو ایسا وصف ہے کہ جتنا زیادہ ہو خیر ہی بڑھاتا ہے. بلاشبہ، نورِ ایمان جتنا زیادہ ہوگا شرم و حیا بھی اسی قدر پروان چڑھے گی. آقا کریم ﷺ نے فرمایا: حیا ایمان سے ہے. (مسند ابی یعلیٰ، جلد ٦، صفحہ ٢٩١، حدیث ٧٤٦٣)

وہ لوگ جو مخلوط محفلوں (جہاں مرد و عورت میں بے پردگی ہوتی ہو)، مکمل بدن نہ ڈھانپنے والے لباس، روشن خیالی اور مادر پِدر آزادی جدت و ترقی کا زینہ سمجھ کر انہیں فروغ دیتے ہیں انہیں سوچنا چاہیے کہ ان میں نورِ ایمان کتنا کم ہو گیا ہے؟ والعیاذ باللہ تعالی!

اس حدیث سے چند مسئلے معلوم ہوئے: ایک یہ کہ معمولی سالن بھی پڑوسیوں کو بھیجتے رہنا چاہئیے کیونکہ سرکار ﷺ نے یہاں شوربہ فر...
28/09/2021

اس حدیث سے چند مسئلے معلوم ہوئے: ایک یہ کہ معمولی سالن بھی پڑوسیوں کو بھیجتے رہنا چاہئیے کیونکہ سرکار ﷺ نے یہاں شوربہ فرمایا گوشت کا ہو یا کسی اور چیز کا۔ دوسرے یہ کہ ہر پڑوسی کو ہدیہ دینا چاہئیے، قریب ہو یا دور اگرچہ قریب کا حق زیادہ ہے۔ تیسرے یہ کہ ہمیشہ لذت پر الفت اور محبت کو ترجیح دینا چاہئیے کیونکہ شوربے میں فقط پانی بڑھانے سے مزہ تو کم ہو جائے گا لیکن اس کے ذریعے پڑوسیوں سے تعلقات بہتر ہو جائیں گے۔ اسی لیے فرمایا کہ صرف پانی ہی بڑھا دو اگرچہ گھی، مصالحہ یا کچھ اور نہ بڑھا سکو۔ (مرآۃ المناجیح، زکوٰۃ کا بیان، باب: بہترین صدقہ، حدیث ۱۹۳۷)

الله تعالی کی راہ میں سفر کی بہت صورتیں ہیں۔ جیسے: جہاد کے لیے جانا، نماز کے لیے مسجد میں جانا، طلب علم دین کے لیے مدرسہ...
23/09/2021

الله تعالی کی راہ میں سفر کی بہت صورتیں ہیں۔ جیسے: جہاد کے لیے جانا، نماز کے لیے مسجد میں جانا، طلب علم دین کے لیے مدرسہ یا استاذ کے پاس جانا، تبلیغ و تدریس دین کے لیے جانا، اپنے مسلمان بھائی کی مدد و خیر خواہی کے لیے سفر کرنا وغیرہ۔ ایک اور جگہ ارشاد ہوا، ”جس شخص کے پاؤں راہ خدا میں خاک آلود ہوں، انہیں جہنم کی آگ نہ چھوئے گی۔“ (صحیح البخاری، کتاب الجھاد والسیر، باب من اغبرت قدماہ…الخ، حدیث ۲۸۱۱)

مصیبتیں الله کے حکم سے بہت سی پوشیدہ حکمتوں اور وجوہات کے پیشِ نظر آتی ہیں۔ کبھی اس سے لوگوں کا امتحان مقصود ہوتا ہے کہ ...
19/09/2021

مصیبتیں الله کے حکم سے بہت سی پوشیدہ حکمتوں اور وجوہات کے پیشِ نظر آتی ہیں۔ کبھی اس سے لوگوں کا امتحان مقصود ہوتا ہے کہ صبر کرتے ہیں یا بے صبری؟ کبھی اس سے نیک بندوں کے مراتب و درجات کی بلندی ہوتی ہے؛ کبھی گناہوں کا کفارہ تو کبھی گناہوں کی سزا۔ ایک اور حدیث شریف میں فرمایا: جتنی آزمائش کڑی ہوگی اجر بھی اتنا ہی عظیم ہوگا۔ (جامع الترمذی، حدیث ۲۳۹٦)

Address

Medina

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Nafs e Islam posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share