Imported Cosmetics Centre Zarobi

Imported Cosmetics Centre Zarobi Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Imported Cosmetics Centre Zarobi, Shopping & retail, Zarobi.

20/08/2025
19/08/2025

پچھتر (75) برس کا جوان حوصلہ — ہاتھوں میں چھڑی اٹھائے یہ بابا آخر کون ہے؟
یہ ہیں فرید خان کاکاجی، وہ شخصیت جو آج بھی نوجوانوں کی طاقت اور کمزوروں کا سہارا ہیں۔

ہر گاؤں، ہر بستی اور ہر معاشرے کو ایسے ہی ایک رہنما کی ضرورت ہوتی ہے جو لوگوں کو منزل دکھائے، امید جگائے، اور سب سے پہلے خود قربانی کا راستہ اختیار کرے تاکہ نوجوان اُس کی تقلید کریں۔

ہمارے گاؤں میں ایسے لوگ بہت کم ہیں، مگر 75 سالہ فرید خان کاکاجی ایک روشن مثال ہیں۔

نوکری اور ریٹائرمنٹ کے بعد بھی چین سے نہ بیٹھ سکے، کیونکہ اصل سکون تو اللہ کی خوشنودی کے لیے مخلوقِ خدا کی خدمت میں ہے۔
انہوں نے ابتدا ایک بڑے مدرسے کی تعمیرِ نو کی، مستحقین کے لیے مالی امداد شروع کی، اور لوگوں نے ان کی نیت دیکھ کر بھرپور تعاون کیا۔

عید الاضحیٰ پر آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کی مہم میں بھی وہ پیش پیش رہے۔
گاؤں میں صحت کے مسائل کے حل کے لیے ایک ایمبولینس کا بندوبست کیا، اور اسی دوران خون عطیہ دینے کی مہم بھی چلائی۔
رمضان المبارک میں سفید پوش خاندانوں کو عزت کے ساتھ اُن کے گھروں کی دہلیز پر راشن پہنچایا۔

بعد ازاں جب بونیر میں کلاؤڈ برسٹ سے ہزاروں لوگ متاثر ہوئے تو کاکاجی نے نہ صرف فنڈ جمع کیے بلکہ خود متاثرہ علاقوں کا دورہ کر کے اپنی ٹیم کے ساتھ مستحقین تک امداد پہنچائی۔

پھر جب ہمارا گاؤں زروبی بھی سیلاب سے متاثر ہوا تو ایک بار پھر کاکاجی نوجوانوں کے سامنے ڈٹ گئے اور پکارا:
“جوانو! گھروں سے نکلو، اپنے مجبور اور بے بس بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہو، اور اپنی استطاعت کے مطابق ان کی مدد کرو۔”

یوں متاثرہ خاندانوں کو ریسکیو کیا گیا، اُنہیں کھانا اور پینے کا پانی پہنچایا گیا، اور اب بھی کاکاجی میدانِ عمل میں موجود ہیں تاکہ غریب اور متاثرہ خاندانوں کا ڈیٹا اکٹھا کر کے ان تک بروقت امداد پہنچائی جا سکے۔

یہ سب مہمات عطیہ دہندگان، زروبی کے باشعور نوجوانوں اور خاموش سپورٹرز کی مشترکہ کوشش ہے، مگر ان سب کی قیادت 75 سال کی عمر میں بھی کاکاجی کر رہے ہیں، جو نوجوانوں کو حوصلہ، جذبہ اور سہارا دے رہے ہیں۔

اللہ ان کو اس کا بہترین اجر دے اور یہ عمل ان کی بخشش کا ذریعہ بنے۔

Sheraz Khan

11/12/2020
11/11/2020

خوشخبری

اب ٹوپی جانے کی ضرورت نہیں اب ہمارے گاوں زروبی میں ایمپورٹڈ

کاسمیٹکس بہترین کوالٹی کا سامان انتہائی مناسب قیمت پر دستیاب ہیں

پتہ :محلہ بوذرخیل

رابطہ نمبر :-03139414114

Address

Zarobi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Imported Cosmetics Centre Zarobi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share