ISo ISO

28/02/2024
20/11/2023

السلام علیکم صبح بخیر،
تین فطری قوانین جو کڑوے لیکن سچے ہیں۔

1--پہلا قانون فطرت:

اگر کھیت میں" دانہ" نہ ڈالا جاۓ تو قدرت اسے "گھاس پھوس" سے بھر دیتی ھے.
اسی طرح اگر" دماغ" کو" اچھی فکروں" سے نہ بھرا جاۓ تو "کج فکری" اسے اپنا مسکن بنا لیتی ھے۔

یعنی اس میں صرف "الٹے سیدھے "خیالات آتے ہیں اور وہ "شیطان کا گھر" بن جاتا ھے۔

2--دوسرا قانون فطرت:

جس کے پاس "جو کچھ" ہوتا ھے وہ" وہی کچھ" بانٹتا ھے۔

خوش مزاج انسان "خوشیاں "بانٹتا ھے۔
غمزدہ انسان "غم" بانٹتا ھے۔

عالم "علم" بانٹتا ھے۔

پرامن انسان "امن و سکون" بانٹتا ھے۔

دیندار انسان "دین" بانٹتا ھے۔

خوف زدہ انسان "خوف" بانٹتا ھے۔

مثبت اور تعمیری انسان موٹیویشن دیتا ھے۔

اسی طرح سیاہ دل و متعصب انسان "تعصب و نفرت" بانٹتا ھے۔

3--تیسرا قانون فطرت:

آپ کو زندگی میں جو کچھ بھی حاصل ہو اسے "ہضم" کرنا سیکھیں، اس لئے کہ

کھانا ہضم نہ ہونے پر" بیماریاں" پیدا ہوتی ہیں۔

مال وثروت ہضم نہ ہونے کی صورت میں "ریاکاری" بڑھتی ھے۔

بات ہضم نہ ہونے پر "چغلی" اور "غیبت" بڑھتی ھے۔

تعریف ہضم نہ ہونے کی صورت میں "غرور" میں اضافہ ہوتا ھے۔

مذمت کے ہضم نہ ہونے کی وجہ سے "دشمنی" بڑھتی ھے۔

غم ہضم نہ ہونے کی صورت میں "مایوسی" بڑھتی ھے۔

اقتدار اور طاقت ہضم نہ ہونے کی صورت میں معاشرے میں" ظلم و بے راہروی" میں اضافہ ہوتا ھے۔

اپنی زندگی کو آسان بنائیں اور ایک "بامقصد"، "مثبت"، "با اخلاق" زندگی گزاریں۔

صبر و تحمل درگزر جیسے شعار اپنائیں اور اپنے پیاروں اور بچوں کو اس کی تلقین کریں لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا کریں اللہ ہمارے لیے آسانیاں عطا فرمائیں گے ۔۔۔۔۔

06/11/2023

پھلوں کے فائدے
آم
آم مقوی اور زود ہضم ہے۔ مزاج کے اعتبار سے گرم تر ہے۔ نیا خون پیدا کرتا ہے جسم کو موٹا کرتا ہے رافع قبض اور پیشاب آور ہے۔ آم کے بعد دودھ پینے سے جسم میں طاقر آتی ہے۔ دل اور دماغ معدے اور پھپڑوں کو طاقت پہنچاتا ہے۔ نہار منہ آم کھانا مضر ہے۔ کھٹا آم بھی مضر صحت ہے۔ پختہ شیریں اور بے ریشہ آم پہترین ہوتا ہے.
سیب
سیب بہترین دماغی غذا ہے کیونکہ اس میں دوسرے پھلوں کی نسبت فاسفورس اور فولاد زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہے.
اور فاسفورس دماغ کی اصلی غذا ہے سیب جگر کے فعل کو درست کر کے سستی رفع کرتا ہے۔۔
ذهنی اور دماغی قوت بخشتا ہے اس کے متواتر استعمال کرنے سے خون صالح پیدا کرتا ہے۔ رنگت نکھرتی ہے
رخساروں میں سرخی پیدا ہوتی ہے۔ گردے اور دانتوں کے لیے بھی فائدہ بخش ہے خواتیں کو خصوصیت کے ساتھ سیب زیادہ مقدار میں کھانا چاہیے
سیب کا مربہ دماغ اور خون کی کمزوری کیلیے مفید ہے سیب کسی حد تک بھاری اور دیرسے ہضم ہوتا ہے.
کیلا
وٹامنز کے لحاظ سے کیلا مفید ترین پھلوں میں سے ہے کیلے میں نشاستہ اور شکر زیادہ ہوتی ہے اس میں بہت زیادہ ٹھوس غذائیت ہوتی ہے۔
نہایت مقوی اور جم کو موٹا کرنے والی غذا ہے طاقت اور خون پیدا کرتا ہے۔
کیلے کو خوب چبا چبا کر پانی سا بنا کر حلق سے نیچے اتارنا چاہیے. کمزور معدے والوں کو اس کے استعمال سے احتیاط کرنی چاہیے کچے کیلے کی سبزی گرمی اور خشکی کے نقائص کی رافع ہے۔۔
مالٹا
نہایت خوش زائقہ اور مفید پھل ہے اس کا مزاج سرد تر ہے زود ہاضم اور طاقت بخش ہے نیا خون پیدا کرتا ہے
گرمی اور فساد خون رفع کرتا ہے بد ہضمی بخار میں اسکا استعمال نہایت سود مند ہے۔۔
کھانسی اور زکام میں نقصان پہنچاتا ہے.
سنگترہ
سنگترہ معدے اور آنتوں کو صاف کرتا ہے ہاضمے کو تقویت پہنچاتا ہے۔ قبض کشا ہے۔
دل اور جگر کیلئے بے انتہا مفید ہے سنگترے کا جوس شیر خوار بچوں کیلیے آب حیات سے کم نہیں
سینے کو صاف اور جوش مفرح ہے گرمی اور پیاس کو رفع کرتا ہے۔ ثقئک غذا کے بعد سنگترے نہایت مفید ہے.
خربوزہ
گرم تر مفرج پھل ہے۔ فرحت بخشتا ہے۔ یرقان اور قبض دور کرتا ہے۔ رکے ہوئے پیشاب کو کھولتا ہے۔ پسینہ لاتا ہے۔ اور فیڈ کروانے والی ماؤں کے لیے بہتر ہے. بچے کی فیڈ کو پورا کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اس کا زیادہ استعمال گرمی کرتا ہے.۔
گاجر
سرد تر کش اور وٹامن کی زیادتی کی وجہ سے بے حد مقبول ہے۔ گرمی بادی بلغم کی بیماریاں تیز دل کی دھڑکن میں مفید ہے۔ خون پیدا کرتی ہے۔ دماغ اور معدے کو طاقت دیتی ہے۔ گاجر کئی طریقوں سے استعمال ہوتی ہے۔ کچی ترکاری اچار مربہ حلوہ کی صورت میں برتی جاتی ہے۔ گاجر کا مربہ دل دماغ کو طاقت دیتا ہے۔ گاجر ابال کر حسب شوق نمک یا میٹھا ڈال کر کھانا صحت کے لیے بہترین ہے۔ رات کو پانی میں ابال کر رکھیں صبح چھلکا اور گھٹلی نکال کر کھائیں بہترین ہے.۔
بیر
سرد خشک خون صاف کرتا ہے۔ آنکھوں کی بینائی کو بڑھاتا ہے۔ بھوک لگاتا ہے۔سوکھا بیر بہت مفید ہے ہلکا ہاضم تھکان اور پیاس مٹانے والا ہے۔ بچے کو کڑوی دؤائی کھلانے سے پہلے بیر کے چند پتے چبا لیں اس سے دوائی کا کڑوہ پن معلوم نہیں ہوتا.۔
شکر قندی
گرم تر قابض اور پھیپھڑوں کو طاقت دیتی ہے۔ اس میں نشاستہ بہت ہوتا ہے۔ محنت مزدوری والوں کو بہت فائدہ دیتی ہے۔ شکر قندی کے بعد سونف چبا لینا چاہیے بہت مفید ہوتا ہے.۔
سردا
معتدل تر دل اور دماغ گردے اور مثانے کو تقویت پہنچاتا ہے۔ جسم میں رطوبت بڑھاتا ہے۔ پیشاب آور اور پیشاب کی جلن میں سود مند ہے.
جامن
سرد خشک ہے۔ دانتوں کو مضبوط اور خون صاف کرتا ہے۔ معدہ جگر کو قوت بخشتا ہے۔ گرم مزاجوں کیلیے مفید ہے بالوں کو گرنے سے روکتا ہے۔ پیشاب کی زیادتی مثانے کی کمزوری کیلیے فائدہ مند ہے۔ جامن قدرے قابض کرتے ہیں.
خوبانی
گرم ہے۔ قبض کشا ہے جسم کو طاقت بخشتی ہے۔ پیاس کی شدت بخار بواسیر اور آنتوں کے سترے دور کرتی ہے۔ پیٹ کے کیڑے ہلاک کرتی ہے.
شریفہ
گرم تر دل اور دماغ کو طاقت بخشتا ہے مگر دیر میں ہضم ہوتا ہے قدرے اپھارہ کرتا ہے.
لیچی
سرد تر دل دماغ کو طاقت دیتی ہے۔ پیاس بھجاتی ہے قدرے بھاری ہے۔ تھوڑی تھوڑی کھائیں.۔۔
ٹماٹر
معتدل خشک بھوک لگاتا ہے۔ کھانے کو ہضم کرتا ہے۔ طاقت اور فرحت بخشتا ہے۔ موٹاپا اور شوگر کے مریض زیادہ استعمال کریں قبض کشا ہے۔ اپھارہ دور کرتا ہے۔ کچا ابال کر چھلکا اتار کر کھانا زیادہ مفید ہے۔ زیادہ گھی پڑی ترکاری کھانے سے ٹماٹر کے فائدے کم ہو جاتے ہیں یه سب فائدے کچے ٹماٹر میں ہی ہوتے ہیں.
انگور
گرم تر قبض کشا طاقت بخش ہے۔ دماغ اور آنکھوں کے واسطے نایاب ہے۔ جو مریض بہت کمزور ہو گیا ہو اسے انگور کا تازہ رس دینا بہت مفید ہے۔ خون بہت پیدا کرتا ہے.
ناشپاتی
سرد تر اور قبض کشا پھل ہے۔ یہ دل دماغ جگر اور معدے کو طاقت دیتی ہے۔ چھلکے سمیت کھانے سے ہضم ہو جاتی ہے۔ کشمیری ناشپاتی اور بگو گوشے کے بھی یہی اوصاف ہیں.
گنا
تاثیر سرد تر ہے۔ کھانے کو ہضم کرتا ہے۔ جسم کو موٹا کرتا ہے۔ پیشاب کھول کر لاتا ہے۔ پیٹ کی گرمی اور جلن کو مٹاتا ہے۔ جریاں خون سے روکتا ہے۔ قدرے بھاری ہوتا ہے۔ بادی اور بلگم کی زیادتی میں اس کا استعمال مضر ہے اس کا رس دیر ہضم ہے۔ اسے دانتوں سے چوسنا مفید ہے۔ اس طرح لعاب دہن شامل ہو جاتا ہے.۔
انناس
سرد تر اور فرخت بخش ہے۔ گھبراہٹ کو دور کرتا ہے۔ دل اور دماغ کو بہت طاقت دیتا.
امرود
سردتر میوہ ہے فرحت اورطاقت بخش ہے دل دماغ اور معدے کو طاقت دیتا ہے اسے نمک او سیاہ مرچ چھڑک کر کھانا زیادہ مفید ہے اس طرح بھوک بڑھتی ہے کھانا کھانے کے بعد اس کا استعمال مضر ہے قبض پیدا کرتا ہے
لیکن کچے امرود حکمت سے جڑے افراد کھانے کو کہتے ہیں کہ قبض دور ہوتی هے اور بے شمار فوائد ہیں.۔

31/08/2022

⁦✍️⁩⁦✍️⁩قبض کیا ہے 🥀وجوہات ✨علامات۔
عمومی طور قبض تین طرح کی ہوتی ہے ۔۔
1۔سہولت سے فضلے کا اخراج نہ ہونا۔
2۔نا کافی مقدار میں فضلے کا اخراج ۔
3۔فضلے کے اخراج میں مشکل یعنی پاخانے کا سخت یا خشک ہونا ۔جس کے لیے شدید زور لگانا پڑے ۔
واضح الفاظ میں یوں کہ قضائے حاجت کے وقت جانے پر حاجت کا مکمل نہ ہونا بلکہ باقی رہنا قبض کہلاتا ہے ۔
یا کی کی روز تک حاجت کا نہ ہونا ۔اور جب حاجت ہو بمشکل پاخانہ خارج ہو ۔اس کو قبض کہتے ہیں ۔💞

فراغت نامکمل ہو تو پیٹ پر بوجھ محسوس ہوتا ہے ۔پیٹ میں گیس بنتی ہے ۔یہاں پر نامکمل کی وضاحت جسم سے خارج ہونے والے فضلے کی مقدار ہے ۔
اوسطاً ایک نارمل انسان کی فضلے کی روزانہ مقدار 250 گرام سے 350 گرام ہونی چاہیے ۔
البتہ یہ خوراک کہ لحاظ سے کم یا زیادہ ہو سکتا ہے۔ ،🥀

🥀✨قبض کی وجوہات ⁦✍️⁩⁦✍️⁩
عام طور پر قبض کے درج زیل اسباب ہوتے ہیں ۔
1۔بڑی آ نت میں خشکی۔۔
2۔قولون کی پیرسٹالٹک حرکات میں کمی۔
3۔پاخانہ کا بڑی آ نت میں زیادہ دیر تک ٹہراو۔
4۔ارام طلبی۔
5۔قبض کشا ادویہ کا زیادہ استعمال۔وقتیبطور پر قبض ختم کرنے والی ادویہ کھانے سے قبض دور تو ہو جاتی ہے ۔لیکن ادویہ کہ ثانوی اثر کہ تحت دوبارہ پہلے سے بھی زیادہ شدید ہو جاتی ہے ۔اس لیے ضروری ہے کہ قبض کا علاج کسی اچھے ہومیو ڈاکٹر سے کروائیں ۔لیکن آ ج کل ہومیو ڈاکٹرز بھی ایلو پیتھک کے نقش قدم پر چل پڑے ہیں ۔😭
6۔۔ورزش نہ کرنا۔
7۔غذا میں فائبر کی کمی۔
8۔ صضراء کی کمی۔۔۔برائ اونیا۔
ڈپریشن۔
10۔بیٹھنی کی پوزیشن کا صحیح نہ ہونا۔
سنت طریقہ یہ ہے کہ بائیں پاؤں پر زور دے کر بیٹھنا چاہیے ۔اور دایاں پاؤں تھوڑا اٹھا کر رکھیں ۔
کیونکہ بڑی آ نت کا منہ بائیں جانب ہوتا ہے ۔
اس طرح فضلہ کا اخراج جلد اور مکمل ہو جاتاہے ۔
11۔۔چائے ۔کافی ۔کا زیادہ استعمال۔
🥀✨⁦✍️⁩💯
قبض کی علامات۔✍️⁩⁦✍️⁩✨🥀

1۔۔قبض کے مریض کی زبان پر میل کی تہہ۔منہ سے ناگوار بدبو ۔منہ کی بلغمی جھلیوں میں زخم اور منہ میں چھالے پیدا ہو سکتے ہیں ۔

2۔۔قبض کی وجہ سے مریض کی بھوک ختم ہو جاتی ہے ۔
جو بھی کھاتا ہے ٹھیک طرح سے ہضم نہیں ہوتا ۔ہر وقت بوجھل پن رہتا ہے ۔

3۔۔قبض کی وجہ سے آ نتوں میں گیس جمع ہو جاتی ہے ۔
جس کی وجہ سے پیٹ پھول جاتا ہے ۔

4۔قبض میں کبھی کبھی گیس اوپر کو بڑھتی ہے جس سے سر پھٹنے والا ہو جاتا ہے۔سر میں درد رہتا ہے ۔
ایسے سر درد کو گیسٹرک سر درد کہتے ہیں ۔

5۔۔کافی عرصہ اس بیماری میں مبتلا رہنے والے ۔اکثر بے خوابی کا شکار ہو جاتے ہیں ۔اور پھر نیند کی گولیاں پھانکنتے ہیں۔جس سے قبض مزید بگڑ جاتی ہے۔

6۔۔قبض کے مریض قبض کی وجہ سے چڑ بڑے اور حساس ہو جاتے ہیں ۔اور ان میں ڈپریشن اور بے چینی بھی پائ جاتی ہے ۔

7۔۔ںد بودار سانس۔اور زبان پر سفید تہہ قبض کی خاص نشانیاں ہیں ۔
8۔۔نو جوانوں میں قبض کی وجہ سے کیل مہاسے نکل آ تے ہیں ۔
💯⁦✍️⁩💞🥀✨

قبض کی پیچیدگیاں ۔۔۔۔⁦✍️⁩⁦✍️⁩⁦✍️⁩
ہو سکے تو اس کا علاج بروقت کروا کہ مزید بگڑنے سے روکا جا سکتا ہے ۔ورنہ اگر قبض کا عارضہ مزمن ہو جائے تو کافی پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں ۔

1۔۔وہ عضلات جو قبض کے دوران اجابت خارج کرنے کے لیے زور لگانے کے باعث شدید دباؤ برداشت کرتے ہیں ۔💯🥀
دباؤ کے دوران کھنچ یا پھر جاتے ہیں ۔
پھر اس کا انجام۔۔۔اینل فشر ۔۔بواسیر ۔ مقعد کا باہر آ جانا۔
اور بھگندر کی صورت میں سامنے آ تا ہے ۔۔💯

2۔۔۔پیٹ کی دیوار پر پڑنے والے شدید دباؤ ہرنیا کو جنم دے سکتے ہیں ۔۔۔💯

3۔۔بڑی عمر کے افراد کو دل کے مریض ہوں ۔شفید زور لگانے پر بے ہوش ہو جاتے ہیں ۔
اور ان کی دل کی تکالیف بڑھ سکتی ہیں ۔۔

شدید ترین قبض کے نتیجے میں آ نتوں پر شدید دباؤ کے تحت آ نہیں پھٹ سکتی ہیں اور فضلہ پیٹ میں بہہ جانے کے سبب مریض کی موت واقع ہو سکتی ہے
💞🥀
احتیاط اور ںچاو۔
اپنی غذا میں فائبر والی غذاؤں کا استعمال زیادہ کریں ۔
روزانہ تقریبا ۔8 سے 12 گلاس پانی لازمی پئیں ۔
خالص دودھ کا استعمال کریں ۔قبض کی ایک بڑی وجہ ڈبوں میں بند دودھ ہے ۔
روزانہ صبح تازہ ہوا میں ورش کریں سیر کریں ۔
واش روم کی لوکیشن اور حالت کو بہتر کریں ۔
بعض دفعہ مکھیوں اور بد بو کی وجہ سے واشروم میں بیٹھنے کا دل میں کرتا اور مریض جلدی فراغت حاصل کرنے کے لیے زور لگاتا ہے ۔
واش روم میں باقاعدہ کسے اچھے جراثیم کش اسپرے کا ستعمال کریں ۔💯💞🥀
اللہ ہم سب کے لیے آ سانیاں پیدا فرمائے اور سب بیماروں کو شفاء کاملہ عاجلہ عطا فرمائے آمین۔۔۔۔
مزید تفصیل اور علا ج کے لیے رابطہ کر سکتے ہیں ۔

ڈاکٹر طاہر بن یوسف

۔۔

23/03/2022

انسانی جسم: پاک ہے خدا، خالق،
▣☜1: ہڈیوں کی تعداد: 206
▣☜2: پٹھوں کی تعداد: 639
▣☜3: گردے کی تعداد: 2
▣☜4: دودھ کے دانتوں کی تعداد: 20
▣☜5: پسلیوں کی تعداد: 24 (12 جوڑے)
▣☜6: دل کے چیمبرز کی تعداد: 4
▣☜7: سب سے بڑی شریان: شہ رگ
▣☜8: نارمل بلڈ پریشر: 120/80 ایم ایم ایچ جی
▣☜9: خون کا پی ایچ: 7.4
▣☜10: ریڑھ کی ہڈی میں ریڑھ کی ہڈی کی تعداد: 33
▣☜11: گردن میں ریڑھ کی ہڈی کی تعداد: 7
▣☜12: درمیانی کان میں ہڈیوں کی تعداد: 6
▣☜13: چہرے پر ہڈیوں کی تعداد: 14
▣☜14: کھوپڑی میں ہڈیوں کی تعداد: 22
▣☜15: سینے میں ہڈیوں کی تعداد: 25
▣☜16: بازو میں ہڈیوں کی تعداد: 6
▣☜17: انسانی بازو میں پٹھوں کی تعداد: 72
▣☜19: قدیم ترین رکن: چمڑا
▣☜20: سب سے بڑی خوراک: جگر
▣☜21: سب سے بڑا خلیہ: مادہ بیضہ
▣☜22: سب سے چھوٹا خلیہ: سپرم سیل
▣☜23: سب سے چھوٹی ہڈی: درمیانی کان کی رکاب
▣☜24: پہلا ٹرانسپلانٹ شدہ عضو: ایک گردہ
▣☜25: پتلی آنت کی اوسط لمبائی: 7 میٹر
▣☜26: بڑی آنت کی اوسط لمبائی: 1.5 میٹر
▣☜27: نوزائیدہ بچے کا اوسط وزن: 3 کلوگرام
▣☜28: ایک منٹ میں دل کی دھڑکن: 72 بار
▣☜29: جسمانی درجہ حرارت: 37 °C
▣☜30: خون کا اوسط حجم: 4 سے 5 لیٹر
▣☜31: خون کے سرخ خلیوں کی عمر: 120 دن
▣☜32: سفید خون کے خلیات کی عمر: 10 سے 15 دن
▣☜33: حمل کی مدت: 280 دن (40 ہفتے)
▣☜34: انسانی پاؤں کی ہڈیوں کی تعداد: 33
▣☜35: ہر کلائی میں ہڈیوں کی تعداد: 8
▣☜36: ہاتھ کی ہڈیوں کی تعداد: 27
▣☜37: سب سے بڑا اینڈوکرائن غدود: تھائرائڈ گلینڈ
▣☜38: سب سے بڑا لمفیٹک عضو: تللی
▣☜40: سب سے بڑی اور مضبوط ہڈی: فیمر
▣☜41: سب سے چھوٹا پٹھوں: سٹیپیڈیئس (درمیانی کان)
▣☜41: کروموسوم نمبر: 46 (23 جوڑے)
▣☜42: نوزائیدہ بچے کی ہڈیوں کی تعداد: 306
▣☜43: خون کی واسکاسیٹی: 4.5 سے 5.5 تک
▣☜44: یونیورسل ڈونر بلڈ گروپ: O
▣☜45: یونیورسل ریسیور بلڈ گروپ: AB
▣☜46: سب سے بڑا leukocyte: monocyte
▣☜47: سب سے چھوٹی leukocyte: lymphocyte
▣☜48: خون کے سرخ خلیات کی تعداد میں اضافے کو پولی گلوبولی کہتے ہیں۔
▣☜49: جسم کا بلڈ بینک ہے: تللی
▣☜50: زندگی کے دریا کو خون کہا جاتا ہے۔
▣☜51: عام خون میں کولیسٹرول کی سطح: 100 ملی گرام/ڈی ایل
▣☜52: خون کا مائع حصہ ہے: پلازما

تُو پاک ہے، اے رب، تو کتنا عظیم ہے۔

(اللّٰــــہ پاکــــ نے سب کچھ کامل بنایا)

*نادرا کی طرف سے اھم سہولیات:* 1- اپنی گاڑی کا چیسز نمبر *8521* پر *sms* کریں، آپ کو پتہ چل جائے گا آپ کی گاڑی چوری کی ت...
16/12/2021

*نادرا کی طرف سے اھم سہولیات:*

1- اپنی گاڑی کا چیسز نمبر *8521* پر *sms* کریں، آپ کو پتہ چل جائے گا آپ کی گاڑی چوری کی تو نہیں ہے۔

2- اپنا شناختی کارڈ کا نمبر *7000* پر *sms* کریں، آپ کو پتہ چل جائے گا کہ آپ کا کوئی نقلی کارڈ تو نہیں بنا ہوا ہے۔

3- اپنا شناختی کارڈ کا نمبر *8300* پر *sms* کریں، آپ کو پتہ چل جائے گا کہ آپ کا نام وٹر لسٹ میں درج ہے یا نہیں اور کہاں درج ہے۔

4- اپنا شناختی کارڈ کا نمبر *668* پر *sms* کریں، آپ کو پتہ چل جائے گا کہ آپ کے شناختی کارڈ پر کس کس نیٹ ورک پر کتنی کتنی سم ہیں۔

5- اپنا شناختی کارڈ کے نمبر سے پہلے *ATL* لکھیں، اس کے بعد *space* دے کر *9966* پر *sms* کریں، آپ کو پتہ چل جائے گا کہ آپ *filer* ہیں یا *non-filer* ہیں۔. ہیں۔

6- اپنا شناختی کارڈ کا نمبر *8009* پر *sms* کریں، آپ کو اپ کا شجر نصب Family Tree پتہ چل جائے گی

03/09/2021

🕋 Jumma Mubarak - جمعہ مبارک 📿

🌿💛 ﺍﻟﺴَّـــــــﻼَﻡُ ﻋَﻠَﻴــْــﻜُﻢ ﻭَﺭَﺣْﻤَﺔُ ﺍﻟﻠﻪِ ﻭَﺑَﺮَﻛـَـﺎﺗُﻪ 💛🌿
🌿💛 صـبـــــــــــــح بـــــخــــیــــــــر 💛🌿

🌿💛 دنیـــا میــــں کـــوئی لمحـــــہ ایســـا نہیـں گـــزرتا
جـــس میــں ہـــزاروں مسجــدوں کــے منــــاروں سـے
اللّٰــہ کی وحدانیتــــ کی شہادتــــ کــے ســاتھ
حضـــور اکــرم ﷺ کـے نــبی ہــونــے کی شہادتــــ
ہر وقتــــ نہ دی جاتی ہـــو
اور لاکھــوں کـروڑوں مسلمــان حضرت اکرم ﷺ پر درود نہ بھیجتـــے ہـــوں۔ 💛🌿

🌿💛 غرضــیکہ اللّٰـہ تعــالیٰ کـے بعــد سبـــــ ســے زیـــادہ حضـــور اکـرم ﷺ کا نام نامـی اســں دنیـا میں لکھــا بولا پڑھـــا اور سنـا جـــاتا ہــے۔ 💛🌿️

🌿💛 اے شہنشـــاہ مـــدینہ اَلصَّلٰــوةُ وَالسَّـــلَامُ 💛🍃
🌿💛 زینتِـــــ عــرش مُــعلہ اَلصَّلٰـــوةُ وَالسَّـــلَامُ 💛🍃

🌿💛 صـــــلی اللّٰــــہ عـــــلیہ وآلـــــہ وسلـــــم 💛🌿

27/08/2021

کاش لوگ سمجھیں۔۔۔ اِتنی مختصر سی زندگی میں کسی کے ساتھ زیادتی کرکے،،، دو نمبریاں کرکے،،، کسی کا حق چھین کر،،، ظلم کرکے،،، ناحق کسی پر اپنی کڑوی زبان کا زہر انڈیل کر،،، اِس سوچ کے ساتھ آج میں طاقتور ہوں جو چاہے کروں۔۔۔ پر ہائے افسوس۔۔۔!!! بس ساٹھ پینسٹھ برس کی کہانی ہے۔۔۔ بالآخر مرجانا ہے

Address

Yazman Mandi
4325

Opening Hours

Monday 04:00 - 17:00
Tuesday 04:00 - 17:00
Wednesday 02:00 - 17:00
Thursday 03:00 - 17:00
Friday 11:00 - 17:00
Saturday 01:00 - 17:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ISo posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to ISo:

Share

Category