13/07/2024
جو شخص سرداران نوجوانان جنت،چمنستان نبوت کے دو بے مثل مہکتے پھولوں، خوشبوئے اہل بیت و سرور آل رسول سیدناحسن اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہما کیساتھ دل و جان سے محبت نہیں رکھتا، ان کی تقدیس و حرمت اپنے خانوادے سے بڑھ کر دل میں محسوس نہیں کرتا، اہل سنت کیا وہ مومن بھی نہیں ہو سکتا۔ میں نے تو شریعت لانے والے نبی کے فرامین اقدس سے اس باب میں یہی سیکھا ہے۔