Swabi HD Digital

Swabi HD Digital news swabi

16/06/2026

دریائے سندھ اور اس کے قریبی علاقوں کے رہائشیوں سے گزارش ہے کہ پانی کے قریب جانے سے احتیاط برتیں۔

والدین اپنے بچوں پر خصوصی نظر رکھیں اور انہیں دریا کے کنارے، نہروں اور گہرے پانی والے مقامات پر اکیلے نہ جانے دیں۔ معمولی غفلت کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔

عوام الناس سے اپیل ہے کہ اپنی اور اپنے اہلِ خانہ کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔

کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں فوری طور پر 1122 پر رابطہ کریں۔

ریسکیو 1122 صوابی
آپ کی حفاظت، ہماری ذمہ داری

16/06/2026

صوابی: شدید طوفانی بارش اور ژالہ باری سے تمباکو، گنا اور ٹماٹر کی فصلیں تباہ
صوابی گزشتہ رات صوابی کے علاقوں سپین کانی اور گرد و نواح میں شدید بارش اور ژالہ باری کے باعث تمباکو، گنا اور ٹماٹر کی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا۔ مقامی کسانوں کے مطابق کئی ایکڑ پر کھڑی فصلیں مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہیں، جس سے انہیں لاکھوں روپے کے مالی نقصان کا سامنا ہے۔
متاثرہ کسانوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے فصلوں پر اپنی جمع پونجی خرچ کی تھی، لیکن اچانک آنے والی ژالہ باری نے ان کی محنت پر پانی پھیر دیا۔ کسانوں نے حکومتِ خیبر پختونخوا اور ضلعی انتظامیہ سے فوری سروے کرانے اور متاثرین کو معاوضہ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
کسانوں نے کہا کہ اگر بروقت امداد نہ دی گئی تو انہیں شدید معاشی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

16/06/2026

صوابی: گزشتہ رات شدید بارش اور ژالہ باری کے باعث مختلف علاقوں میں پرندوں اور کو شدید نقصان پہنچا۔ تیز بارش اور بڑے اولوں کی وجہ سے متعدد پرندے ہلاک جبکہ کئی زخمی ہو گئے۔ مقامی افراد کے مطابق خراب موسم نے کھڑی فصلوں اور باغات کو بھی متاثر کیا ہے۔
متاثرہ شہریوں نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ نقصانات کا فوری سروے کرکے متاثرین کو مناسب معاوضہ فراہم کیا جائے۔
دلبر ٹی وی "ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ"

15/06/2026

صوابی سپین کانی

15/06/2026

صوابی تحصیل رزڑ اور گرد نواح میں تیز طوفان کے ساتھ بارش موسم خوشگوار

15/06/2026

صوابی تحصیل رزڑ اور گرد نواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش موسم خوشگوار

عدنان الیکٹریشن کا والد صاحب محمد سلیمان عمر تقریباً 70 سال اپنے گھر واقع چرا گاؤں اسلام آباد سے بنا پو چھے کل صبح صوابی...
15/06/2026

عدنان الیکٹریشن کا والد صاحب محمد سلیمان عمر تقریباً 70 سال اپنے گھر واقع چرا گاؤں اسلام آباد سے بنا پو چھے کل صبح صوابی کے دوستوں سے ملنے کے لئے نکل گئے ھے منڈی موڑ بس سٹینڈ تک پتہ چلاھے ادھر سے شا ئد صوابی کی گاڑی میں بیٹھا ہوا ہو یا کہیں اور گیا ھو کجھ پتہ نہیں اس کے پاس موبائل نہیں ھے اور گھر والے کافی پریشان ھیں صوابی میں یا دیگر علاقوں میں اس کے متعلق پتہ چلے یا کسی کو ملے تو مہربانی کرکے درجہ ذیل نمبرز پر رابطہ کرکے مشکور فرمائیں
03339699522
03379780748

14/06/2026

میرے خیال میں ایملٹ گلہ ٹاورز کے بعد یہ دوسرا واقع ہوگی آللہ نہ کریں کہ ایسا نقصان ہو جائے لیکن واپڈا کی غفلت ہے یا نااہلی کی وجہ تین تین نٹ بلٹ کی بجائیں صرف ایک ایک نٹ بلٹ فٹ کیا گیا ہے اپ لوگ ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں ۔
واپڈا انجینئرز، واپڈا ایکسین، واپڈا سپرٹنڈنٹ ، ضلعی انتظامیہ، اور تمام ایم این اے، آور ایم پی اے سے صرف میرا نہیں بلکہ پورے صوابیوال کا التجاء درخواست ہیں کہ ان ٹاور کو جلد از جلد نٹ بولٹ پر مکمل فٹ کیا جائے جو کہ صوابی آمن چوک سے تقریباً ایک کلو میٹر دور بدری پل دارالارقم پبلک اسکول کے نزدیک یہ دو ٹاورز لگے ہوئے ہیں جو کہ نٹ بولٹ سے نامکمل ہیں۔

تقریباً دو مہینے بعد ایملٹ گلہ کے مقام پر
طوفانی ہواؤں کی وجہ سے اتنے بڑے ٹاور کا گرنا کروڑوں روپے کا نقصان ہونا ایک سنگین معاملہ ہے، لیکن اس سے بھی زیادہ تکلیف دہ بات 8 سے 10 دن تک بجلی کا مسلسل بند رہنا ہے، جس نے یقیناً مقامی لوگوں کی زندگی کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہوگا۔
​اس قسم کے واقعات عام طور پر دو بڑی وجوہات کی طرف اشارہ کرتے ہیں:
​1. دیکھ بھال (Maintenance) میں غفلت
​بڑے بجلی کے ٹاورز (Transmission Towers) کو اس طرح ڈیزائن کیا جاتا ہے کہ وہ شدید موسم اور طوفانوں کا مقابلہ کر سکیں۔ اگر کوئی ٹاور معمولی یا درمیانے درجے کے طوفان میں ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے، تو اس کا مطلب ہے کہ:
​یا تو اس کے اسٹرکچر کی مانیٹرنگ نہیں کی جا رہی تھی اور اس کے نٹ بولٹ یا بنیادیں کمزور ہو چکی تھیں۔
​یا پھر اس کی بروقت مرمت (Rusting/Weaking issues) پر توجہ نہیں دی گئی۔

#تورگل افیشل #اباسین نیوز

14/06/2026

صوابی: گاؤں مناگی میں گھریلو تنازعہ، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، چار زخمی

صوابی۔۔۔گاؤں مناگی میں گھریلو تنازعہ نے خونریز شکل اختیار کر لی، فائرنگ کے واقعے میں اکبر ولد لیاقت استاد جاں بحق جبکہ لیاقت استاد سمیت تین خواتین زخمی ہو گئیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق واقعہ مبینہ طور پر گھریلو اختلاف کے دوران پیش آیا، جس کے بعد فائرنگ کی گئی۔ جاں بحق شخص کی لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ زخمیوں کا علاج جاری ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔ پولیس کے مطابق مزید کارروائی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد کی جائے گی۔

Address

Swabi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Swabi HD Digital posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share