Kashif Electric

Kashif Electric Hello friends MY name is Kashif Ali iam from Daharki

یہ اب پاکستان کے ھر شہر کا منظر ھےیہ وہ عوام ہیں جنہیں موجودہ اور سابقہ حکمران ہر وقت “بجلی چور” کہہ کر بدنام کرتے ہیں، ...
19/05/2026

یہ اب پاکستان کے ھر شہر کا منظر ھے
یہ وہ عوام ہیں جنہیں موجودہ اور سابقہ حکمران ہر وقت “بجلی چور” کہہ کر بدنام کرتے ہیں، مگر حقیقت یہ ہے کہ لوگ مہنگی بجلی، بھاری بلوں اور ناکام نظام سے تنگ آ کر لاکھوں کروڑوں روپے خرچ کرکے واپڈا سے جان چھڑانے پر مجبور ہو رہے ہیں۔
ہر چھت پر سولر، ہر گھر میں متبادل نظام ۔۔۔ یہ صرف ایک ٹیکنالوجی نہیں بلکہ عوام کے عدمِ اعتماد کا اعلان ہے۔
سوال یہ ہے:اگر عوام چور ہیں تو پھر پورا نظام چھوڑ کر اپنی بجلی خود بنانے پر کیوں مجبور ہیں؟
چور عوام نہی یہ نظام اور اس کے کارندے چور ھیں۔۔۔

سولر پینلز اور ان کے کنیکٹرز (MC4) کے اس طرح جلنے کی چند بڑی وجوہات درج ذیل ہیں:۱. ناقص یا ڈھیلے کنکشن (Loose Connection...
13/02/2026

سولر پینلز اور ان کے کنیکٹرز (MC4) کے اس طرح جلنے کی چند بڑی وجوہات درج ذیل ہیں:
۱. ناقص یا ڈھیلے کنکشن (Loose Connections)
یہ سب سے عام وجہ ہے۔ اگر MC4 کنیکٹرز کو اچھی طرح سے "ٹائٹ" نہ کیا جائے یا تاریں ڈھیلی ہوں، تو بجلی وہاں سے گزرتے وقت چنگاریاں (Arcs) پیدا کرتی ہے۔ یہ چنگاریاں اس قدر گرم ہوتی ہیں کہ پلاسٹک کو پگھلا کر آگ لگا دیتی ہیں۔
۲. غیر معیاری یا مختلف برانڈز کے کنیکٹرز
سولر کی دنیا میں ایک اصول ہے: ہمیشہ ایک ہی برانڈ کے کنیکٹرز استعمال کریں۔ اگر ایک نر (Male) کنیکٹر کسی اور کمپنی کا ہو اور مادہ (Female) کسی اور کا، تو وہ بظاہر جڑ تو جاتے ہیں لیکن ان کے درمیان خوردبینی خلا (Micro-gaps) رہ جاتا ہے جو گرم ہو کر جلنے کا سبب بنتا ہے۔
۳. تاروں کا غیر معیاری ہونا (Poor Quality Cables)
اگر تانبے (Copper) کی کوالٹی خراب ہو یا تار کی موٹائی (Gauge) کرنٹ کے لحاظ سے کم ہو، تو تاریں بوجھ برداشت نہیں کر پاتیں اور جوڑ (Joints) پر گرم ہو کر پگھلنا شروع ہو جاتی ہیں۔
۴. نمی اور زنگ (Corrosion)
اگر کنیکٹرز واٹر پروف نہ ہوں یا ان میں نمی چلی جائے، تو وہاں زنگ لگ جاتا ہے۔ زنگ بجلی کے راستے میں رکاوٹ (Resistance) پیدا کرتا ہے، جس سے درجہ حرارت بڑھتا ہے اور کنیکٹر جل جاتا ہے۔
۵. ڈی سی آرک فالٹ (DC Arc Fault)
سولر سسٹم سے نکلنے والی بجلی DC ہوتی ہے۔ AC کے برعکس، DC اگر ایک بار چنگاری چھوڑ دے تو وہ خود بخود ختم نہیں ہوتی بلکہ ایک "شعلہ" بن جاتی ہے جو مسلسل جلتا رہتا ہے

12/02/2026

Mppt charge controller ka stm 32 IC change Karne Ka Tarika

اس تحریر سے لوگوں کو سبق حاصل کرنا چاہیے 👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇بجلی تو ہوتی نہیں ہے تو میں نے اپنی دکان پر تقریباً ڈیڑھ سال پہلے ...
02/02/2026

اس تحریر سے لوگوں کو سبق حاصل کرنا چاہیے
👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇
بجلی تو ہوتی نہیں ہے
تو میں نے اپنی دکان پر تقریباً ڈیڑھ سال پہلے بجلی کا کنکشن ختم کر دیا جس کا بل مجھے تین سے پانچ ہزار تک ادا کرنا پڑتا تھا اور صرف لائٹس پنکھے وغیرہ چلتے اور صبح سے لے کر تین چار بجے تک مجھے دن کو دکان کھولنی ہوتی ہے میں نے دکان پر دو سو واٹ کی دو پلیٹ لگا دیں اور میرا کام بہترین چلنے لگا اور جو بل میں واپڈا کو دیتا اسی ترتیب سے جمع کرنے لگا اور اس سال مزید دو پلیٹ لگاؤں گا کیونکہ ساون میں سورج نہ ہونے سے مجھے بجلی کم ملنے کا مسئلہ دکھائی دیا جو مزید دو پلیٹ سے بالکل حل ہو جائے گا ، اور میرے جمع کیے پیسوں سے پھر بھی مجھے بچ جائیں گے اور آگے بھی جمع ہوتے رہنے ہیں ۔

موجودہ تصویر گھر میں لگائے سیٹ اپ کی ہے جس میں دو پانچ سو اسی واٹ کی پلیٹ ہیں ایم پی پی ٹی ہے اور ایک انورٹر ہے تین ہزار واٹ جس سے نون انورٹر سادہ فریج بھی چلا لیتا ہوں دن کے وقت اور رات کے بیٹری کا مکمل بیک اپ ہے چوبیس کے ایک اے سی ڈی پیڈسٹل فین اور ایک اے سی ڈی سی چھت والے فین کا میں نے مکمل تین کمروں میں ڈی سی وائرنگ کی ہے اور فریج کے لیے اے سی وائرنگ انورٹر کے ذریعے انورٹر تقریباً آٹھ سو واٹ تک لوڈ اٹھانے کے لیے استعمال کرنا چاہیے قیمت تقریباً دس ہزار ، ہے ایم پی پی ٹی کی قیمت چودہ ہزار ایک سو دس وولٹ جس میں دو پلیٹ سیریز میں لگائی ہیں دو پلیٹ اور بیٹری تقریباً سارا سیٹ اپ لاکھ روپے کا مکمل خود لگایا ہے کوئی گاریگر یا کسی کی مدد نہیں لی کچھ یو ٹیوب انفارمیشن کے علاؤہ
مجھے یہ مفت میں پڑا ہے 💪 کیوں؟؟
کیونکہ تین سال پہلے میں دو چھوٹی پلیٹ دو سو واٹ کی گھر پر لگائی تھیں میرے یونٹ تھے تین سوا تین سو اور بل تقریباً نو سے بارہ ہزار آتا تھا پھر پلیٹ لگانے سے میں دن بھر پنکھے سولر پر چلاتا اور یونٹ ایک سو ساٹھ سے نوے تک ہوتے اور بل پچیس سو تین ہزار کیونکہ سیف زون میں پہنچ آیا تھا دو سو سے نیچے یونٹ پر بل کافی کم آتا مگر میں اسی حساب سے باقی پیسے جمع کر لیتا اور اب تھوڑا بڑا سولر سسٹم لگایا ہے بہت بڑے کی ضرورت نہیں ہے ابھی ۔
آپ سے بات شیئر کرنے کا مقصد کے شاہد آپ بھی کچھ موٹیویشن حاصل کریں اور فایدہ لے سکیں۔
سب سے بڑا فائدہ لوڈ شیڈنگ میں آپ کے پنکھے ائیر کولر چلتے رہتے ہیں ۔
#یاسرـاعوان

02/02/2026

Mppt charge countrollrr main ic change with soldering iron

02/02/2026

Diamond mppt charge countroller

14/08/2025

. . . ...............jazz offee lgwani hy to ajo Rs"250
100% Working😊

👇
Congratulations! Asia Cup Fan-pulse mein
apko mili Monthly Freedom Offer bilkul muft! 100GB, 2000 AllNet Min aur SMS 30 din k lye. Status k lie dial *73334*2 #

موبائل نیٹ ورک کے لیے لوگ پریشان ہیں۔کافی عرصے سے اس مسئلے پر سوشل میڈیا پر لکھا جا رہا ہے، لیکن کوئی فرق نہیں پڑا۔آج سے...
03/08/2025

موبائل نیٹ ورک کے لیے لوگ پریشان ہیں۔
کافی عرصے سے اس مسئلے پر سوشل میڈیا پر لکھا جا رہا ہے، لیکن کوئی فرق نہیں پڑا۔
آج سے اس پوسٹ کو ایک باقاعدہ ٹرینڈ سمجھ کر تمام دوست ساتھ دیں اور شیئر کریں۔

حالت یہ ہے کہ:
ڈپلیکیٹ سم 500 روپے کی، سم بند کروانے کی فیس 200 روپے،
سم بند کروانے کے لیے ہیڈ آفس جانا پڑتا ہے،
کم از کم لوڈ 100 روپے، بیلنس چیک کرنے پر بھی فیس،
ہیلپ لائن پر بات کرنے کی بھی فیس،
صبح بیلنس ڈالو تو شام تک غائب ہو جاتا ہے،
پیکیجز کی شکل میں ہزاروں آپشنز،
اور جب کال کرنے کے لیے موبائل استعمال کرو تو
نیٹ ورک ہی نہیں ہوتا، نیٹ ورک آ بھی جائے تو کال کنیکٹ نہیں ہوتی،
اگر کال کنیکٹ ہو بھی جائے تو آواز نہیں آتی،
انٹرنیٹ کا حال ایسا کہ واٹس ایپ بھی نہیں چلتا۔

ٹیلینور، موبی لنک، زونگ، یوفون سب کا ایک ہی حال ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن ہماری یہ پریشانی دور کرے
یا پھر اپنے ٹاور ہی اکھاڑ لے جائے۔
تمام دوستوں سے درخواست ہے کہ اس مسئلے کو ہائی پروفائل بنائیں تاکہ اس مصیبت سے جان چھوٹے۔

02/08/2025

کوئی بھی سرکٹ لگاؤ Ac+Dc پنکھا نہیں چلتا وجہ 🤫

Available
02/08/2025

Available

🔍 کراچی، لاہور، اسلام آباد – کہاں سے کمپوننٹس سب سے سستے ملتے ہیں؟✅ 1. کراچی – سب سے سستا اور وسیع ہول سیل سورسکراچی پور...
02/08/2025

🔍 کراچی، لاہور، اسلام آباد – کہاں سے کمپوننٹس سب سے سستے ملتے ہیں؟

✅ 1. کراچی – سب سے سستا اور وسیع ہول سیل سورس

کراچی پورٹ سٹی ہے، زیادہ تر مال براہِ راست چائنا سے کراچی پورٹ پر آتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ یہاں آپ کو سستے اور نئے مال کی سب سے بڑی رینج ملے گی۔

📉 قیمتوں کی مثال:

ایک IGBT جو لاہور یا اسلام آباد میں 450 روپے کا ہے، وہی کراچی میں 350–370 روپے تک مل سکتا ہے۔

---

✅ 2. لاہور – تھوڑا مہنگا، مگر رسائی اچھی

لاہور میں ہال روڈ مشہور ہے، مگر زیادہ تر مال وہیں کا ہوتا ہے جو کراچی سے آتا ہے۔

لاہور کے ہول سیلرز، کراچی سے مال لے کر لاہور لا کر بیچتے ہیں، اس میں:

ٹرانسپورٹ چارجز

مارجن شامل ہوتا ہے۔

❌ نتیجہ:

لاہور میں ریٹ تھوڑا زیادہ ہوتا ہے۔

---

✅ 3. اسلام آباد / راولپنڈی – سب سے مہنگا

اسلام آباد/پنڈی میں مال کی رینج کم ہے۔

جو بھی مال آتا ہے، وہ بھی لاہور یا کراچی کے ذریعے آتا ہے۔

چھوٹے شہروں میں دکان دار کا مارجن بھی زیادہ ہوتا ہے۔

---

🔚 خلاصہ:

شہر قیمت (عام طور پر) رینج سورسنگ

کراچی ✅ سب سے سستی ✅ سب سے وسیع براہ راست امپورٹ
لاہور درمیانی قیمت اچھی رینج کراچی سے سورس
اسلام آباد مہنگی محدود رینج کراچی/لاہور سے سورس

---

✅ آپ کے لیے بہترین فیصلہ:

اگر آپ خود جا سکتے ہیں یا آپ کے کوئی نمائندے کراچی میں ہیں تو مال وہیں سے اٹھانا سب سے سستا پڑے گا۔
یا پھر، کراچی کے کسی قابل اعتماد سپلائر سے آن لائن آرڈر لے کر کورئیر کروائیں۔

*ہم ایک قابلِ اعتماد آن ڈیمانڈ الیکٹرانکس سپلائر ہیں۔ ہم کسٹمرز سے آرڈر وصول کرتے ہیں، ان کی مطلوبہ اشیاء کراچی کی ہول سیل مارکیٹ سے خریدتے ہیں، اور اس پر معمولی منافع رکھ کر بذریعہ کورئیر پاکستان بھر میں ڈیلیور کرتے ہیں۔*
Kashif Electric whatsapp no 03022699510

Address

Sukkur

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kashif Electric posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Kashif Electric:

Share