03/01/2026
ساڑھ ستی کی ناکامی کا علاج
یہ نقش اُن لوگوں کے لیے ہے جو مسلسل محنت کے باوجود کامیابی کی دہلیز تک پہنچ کر لوٹ آتے ہیں
جن کے راستے میں بار بار رکاوٹ آتی ہے
جنہیں محسوس ہوتا ہے کہ ساڑھ ستی نے ان کی قسمت پر بوجھ ڈال رکھا ہے
اور ہر قدم پر ناکامی سایہ بن کر ساتھ چل رہی ہے
ساڑھ ستی صرف وقت کی سختی نہیں ہوتی
یہ انسان کے حوصلے اعتماد اور فیصلہ سازی کو بھی آزمائش میں ڈال دیتی ہے
کام بنتے بنتے رک جاتے ہیں
مواقع قریب آ کر دور ہو جاتے ہیں
اور انسان یہ سوچنے لگتا ہے کہ شاید اس کے مقدر میں آگے بڑھنا لکھا ہی نہیں
یہ نقش اُن لمحوں کے لیے ہے
جب حوصلہ کمزور پڑنے لگے
جب دل مایوسی کی طرف جھکنے لگے
اور جب آپ کو کسی ایسے سہارے کی ضرورت ہو جو نظر نہ آئے مگر اثر دکھائے
یہ نقش زحل کی سختیوں کو نرمی میں بدلنے کی نیت سے تیار کیا گیا ہے
اس کا مقصد بند راستوں کو کھولنا
رکے ہوئے معاملات کو حرکت دینا
اور قسمت کی گرہیں آہستہ آہستہ کھولنا ہے
جو لوگ ساڑھ ستی کے دور میں ہیں
یا جنہیں لگتا ہے کہ ہر کام میں ناکامی ان کا مقدر بن گئی ہے
اگر وہ اخلاص یقین اور صبر کے ساتھ اس نقش کو اپنے پاس رکھیں
تو راستے خود بخود ہموار ہونے لگتے ہیں
یہ نقش روحانی ترتیب کا امتزاج ہے
جہاں انسان کی کوشش اور اللّٰہ کی مدد ایک ساتھ چلتی ہے
کبھی کبھی کامیابی میں صرف ایک روحانی سہارے کی کمی ہوتی ہے
اور یہ نقش اسی کمی کو پورا کرنے کے لیے ہے
جس طرح آسانی سے لکھا جاسکے لکھ کر پاس رکھیں
بصد شکریہ
عباس پرست