Urdu123

Urdu123 poetry,sports,news and much more.....

15/04/2025

جس ملک میں %50 سے زیادہ لوگ بدمعاش بننے، بدمعاشوں سے تعلقات رکھنے اور بدمعاشی کی گفتگو کو فخریہ طور بیان کرتے ہوں وہاں محبت، خلوص، تعمیر، ترقی اور تہذیب پروان نہیں چڑھتی

اس وقت اسرائیل غزہ پر انتہائی شدت کے ساتھ شدید ترین بمباری کر رہا ہےممکن ہے کہ صرف چند دنوں میں غزہ صفحہ ہستی سے مٹ جائے...
06/04/2025

اس وقت اسرائیل غزہ پر انتہائی شدت کے ساتھ شدید ترین بمباری کر رہا ہے
ممکن ہے کہ صرف چند دنوں میں غزہ صفحہ ہستی سے مٹ جائے
اس کے بعد اسرائیل کا دوسرا سنگین اقدام قبلہ اول بیت المقدس مسجد اقصیٰ کو شہید کر کے وہاں ہیکل سلیمانی (تھرڈ ٹیمپل) کو تعمیر کرنا ہے
اپنے اس ناپاک منصوبے کی تکمیل کے لیے صیہونیوں نے ہر حد پار کر دی ہے

غزہ کے مسلمانوں نے تو اپنے قبلہ اول پر اپنی جانیں نچھاور کر دی ہیں
لیکن
پوری امت کی اس قدر مجرمانہ خاموشی ایک سوالیہ نشان ہے
کہ فلسطینی مسلمانوں کے علاوہ پوری امت کا اسلام کے ساتھ تعلق باقی ہے بھی سہی یا کٹ چکا ہے؟

05/04/2025

غز ہ کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائ یل نے غز ہ پٹی میں اتنی شدید ترین اور مسلسل بمباری کی، جس کے نتیجے میں 86 سے زائد فلسطی نی شہید اور 280 سے زیادہ زخمی ہوئے۔ یہ جنگ کی سب سے ہولناک راتوں میں سے ایک تھی۔

فلسطی نی صحافی خلیل ابو الیاس نے فیس بک پر لکھا:
"چند ہی گھنٹے باقی ہیں اور غز ہ صفحۂ ہستی سے مٹا دیا جائے گا۔ تم ہمیں صرف جنت میں پاؤ گے۔ خداحافظ اُن سب سے جو تاریخ کے سب سے ظا-لم 'عرب' کہلائیں گے۔"

غز ہ کی ایک فلسطی نی لڑکی نے لکھا:
"ہماری خبریں اب سے تمہیں پریشان نہیں کریں گی۔ یہ صرف چند دنوں کی بات ہے، اور سب ختم ہو جائیں گے۔
اللہ اُس کو ہرگز معاف نہ کرے جو ہمارے ظلم پر خاموش رہا۔"

ایک فلسطی نی شیخ نے کہا:
"میں نے ابھی اپنی بیٹی کو دفنایا ہے—بغیر سر کے۔"
اور اسرائ یل سن لے ھم تمھیں ایسے ھی صاف کریں گے ان شاء اللہُ تعالیٰ

09/04/2024
29/03/2024

پاکستان کو اِسلام کا قلعہ کہنا اِسلام کی توہین ہے، یہ سرمایہ داروں کی چراگاہ ہے، جبکہ غریبوں اور محنت کشوں کی قتل گاہ ہے ۔

04/02/2024

‏ایک بستی تھی جس کے باسی جھوٹ بولنے اور جھوٹی گواہی دینے میں مشہور تھے۔۔۔
اسی بستی میں ایک مرد و عورت نے خفیہ نکاح کرلیا تمام تر شرعی احکام بجا لائے گئے سوائے اعلانِ نکاح کے۔۔ قاضی بھی موجود تھا, گواہ بھی تھے اور ایجاب و قبول بھی ہوا۔۔۔
کچھ عرصے کے بعد میاں بیوی میں ناچاقی پیدا ہوئی اور ان دونوں نے علیحدگی کا فیصلہ کیا لیکن شوہر نے عورت کو تمام تر شرعی حقوق سے محروم رکھا جس پر عورت نے معاملہ قاضی کی عدالت میں پہونچا کر اپنے حقوق حاصل کرنے کا ارادہ کیا تو شوہر نے عورت کو سرے سے جاننے سے ہی انکار کردیا۔۔
جس پر عورت نے کہا کہ میرے نکاح کے گواہ موجود ہیں انہیں طلب کیا جائے۔۔ گواہوں کو طلب کیا گیا تو گواہوں نے بھی عورت کو پہچاننے سے ہی انکار کردیا۔۔۔

قاضی نے عورت سے کہا تمہارے گھر میں کتے ہیں۔۔؟؟
عورت نے اثبات میں سر ہلایا تو قاضی نے کہا۔۔!

ھَلْ تَقْبِلِیْنَ بِشَہَادَةِ کِلَابِہِمْ وَحُکْمِہِمْ۔۔؟؟
کہ کیا آپ ان کی گواہی اور فیصلے کو قبول کریں گی۔؟؟
عورت نے اثبات میں سر ہلایا۔۔۔
تو قاضی نے ایک عجیب وغریب فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ عورت کو اس کے گھر لے جاؤ, عورت کو دیکھ کر اگر کتے بھونکنے لگے تو عورت جھوٹی هـے کیوں کہ کتا نامانوس فرد کو دیکھ ہی بھونکتا هـے اگر عورت سچی هـے تو کتے نہیں بھونکیں گے کیوں کہ وہ اس سے مانوس ہوں گے۔۔۔

یہ فیصلہ سننا تھا کہ شوہر اور گواہوں کے چہروں پر ہوائیاں اڑنے لگیں اور بغلیں جھانکنے لگے۔۔۔
کیوں کہ ان کی جھوٹی گواہی کی قلعی کھل چکی تھی اور انہوں نے اپنے جھوٹے ہونے کا اقرار کرلیا۔۔۔

اس وقت قاضی نے ایک تاریخی جملہ کہا اگر کسی میں رتی بھر شرم و حیا اور غیرت ہو تو یہ جملہ اس کی زندگی سنوارنے کے لئے کافی هـے اور جن میں رتی بھر بھی نہ ہوں تو پھر وہ جو چاہے کرتا رہے۔۔۔
قاضی نے کہا۔۔۔۔۔
بئس القریٰ اللتی کلابھا اصدق من اہلہا۔۔۔
بدترین ہے وہ بستی جس کے کتے وہاں کے باسیوں سے زیادہ سچے ہوں۔۔۔

تھوڑا نہیں پورا سوچئیے اپنے گریبانوں میں جھانک کر۔۔۔

(عربی کتاب سے ماخوذ)

30/01/2024

بھول گئے شاید چند ماہ پہلے کی ہی بات ہے شہر والوں نے سوٹے ڈنڈے کھا کر لائنوں میں لگ کر آٹا لیا ہے اور زیورات بیچ کر لائنوں میں لگ کر بجلی کے بل ادا کئیے اور گاؤں والے ایک ایک بوری یوریا کھاد کے لئے کئی کئی دن خوار ہوئے جبکہ پچھلے پانچ سالوں میں تمام پارٹیوں نے حکومت کی اسکے باوجود بھی یہ قوم اپنے اپنے علاقائی سیاست دان سے حساب مانگنے کی بجائے انکا چیلا بننے کو تیار ہے،
اگر نہیں یقین تو کسی بھی سیاستدان کے سیکرٹری سے پوچھ لیں لوگ خود ڈیروں پر آ آ کر جلسے کا وقت مانگ رہے ہیں،
غلاظت سے بھرے شہروں اور پسماندہ دیہاتوں میں سیاستدانوں کی بڑی بڑی گاڑیوں کے
آگے دھمال ڈالنے والی قوم کا مقدر صرف اور صرف اندھیرا ہے...

18/04/2023

‏"صِرف ایک جُملہ" *طمانچہ ہے ہمارے تمام جمہوری حکمرانوں کے منہ پہ* محمد بن عروة یمن کے گورنر بن کر شہر میں داخل ہوئے۔۔ لوگ استقبال کے لئے اجتماع کی شکل میں کھڑے تھے۔ لوگوں کا خیال تھا کہ نئے گورنر لمبی چوڑی تقریر کریں گے۔۔۔ محمد بن عروۃ نے صرف ایک جُملہ کہا اور اپنی تقریر ختم کر دی۔۔۔!! وہ جُملہ : " لوگوں یہ میری سواری میری ملکیّت ھے ۔ اگر اس سے زیادہ لے کر مَیں واپس پَلٹا، تو مجھے چور سمجھا جائے" یہ عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ تعالیٰ علیہ کا سنہرا دَور تھا۔۔۔!! محمد بن عروۃ نے یمن کو خوشحالی کا مرکز بنایا۔۔۔ جس دن وہ اپنی گورنری کے ماہ و ‏سال پورے کر کے واپس پَلٹ رہے تھے لوگ ان کے فراق پر آنسو بہا رھے تھے ، لوگوں کا جمِ غفیر موجود تھا۔۔ امید تھی کہ لمبی چَوڑی تقریر کریں گے۔ محمد بن عروۃ نے صرف ایک جُملہ کہا اور اپنی تقریر ختم کر دی۔۔۔ وہ جملہ ؛ لوگوں یہ میری سواری میری ملکیّت تھی۔ میں واپس جا رھا ھوں ۔ میرے پاس اس کے سوا کچھ نہیں ھے"
پاکستانیو...!! اپنے وزیرِ اعظموں، جَجّوں، سیاستدانوں‏"صِرف ایک جُملہ" *طمانچہ ہے ہمارے تمام جمہوری حکمرانوں کے منہ پہ* محمد بن عروة یمن کے گورنر بن کر شہر میں داخل ہوئے۔۔ لوگ استقبال کے لئے اجتماع کی شکل میں کھڑے تھے۔ لوگوں کا خیال تھا کہ نئے گورنر لمبی چوڑی تقریر کریں گے۔۔۔ محمد بن عروۃ نے صرف ایک جُملہ کہا اور اپنی تقریر ختم کر دی۔۔۔!! وہ جُملہ : " لوگوں یہ میری سواری میری ملکیّت ھے ۔ اگر اس سے زیادہ لے کر مَیں واپس پَلٹا، تو مجھے چور سمجھا جائے" یہ عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ تعالیٰ علیہ کا سنہرا دَور تھا۔۔۔!! محمد بن عروۃ نے یمن کو خوشحالی کا مرکز بنایا۔۔۔ جس دن وہ اپنی گورنری کے ماہ و ‏سال پورے کر کے واپس پَلٹ رہے تھے لوگ ان کے فراق پر آنسو بہا رھے تھے ، لوگوں کا جمِ غفیر موجود تھا۔۔ امید تھی کہ لمبی چَوڑی تقریر کریں گے۔ محمد بن عروۃ نے صرف ایک جُملہ کہا اور اپنی تقریر ختم کر دی۔۔۔ وہ جملہ ؛ لوگوں یہ میری سواری میری ملکیّت تھی۔ میں واپس جا رھا ھوں ۔ میرے پاس اس کے سوا کچھ نہیں ھے"
پاکستانیو...!! اپنے وزیرِ اعظموں، جَجّوں، سیاستدانوں اور سرکاری افسران کے آنے اور جانے والے دن کا تقابل کیجیئے۔ بس...!! آپ کو اچھی طرح سمجھ آ جائے گی۔۔۔ اور سرکاری افسران کے آنے اور جانے والے دن کا تقابل کیجیئے۔ بس...!! آپ کو اچھی طرح سمجھ آ جائے گی۔۔۔

Address

Rawalpindi

Opening Hours

Monday 06:00 - 12:00
Tuesday 06:00 - 12:00
Wednesday 06:00 - 12:00
Thursday 06:00 - 12:00
Friday 06:00 - 12:00
Saturday 06:00 - 12:00
Sunday 06:00 - 12:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Urdu123 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Urdu123:

Share

Category