Punjab Zarai Agency

Punjab Zarai Agency Pesticides Store

07/05/2026
High Quality TINDA Seeds Available At Punjab Zarai Agency
21/04/2026

High Quality TINDA Seeds Available
At Punjab Zarai Agency

10/02/2026
‎کینولا ، رایا اور سرسوں میں کیا فرق ہے ؟؟‎Difference Between Canola  , Raya and Mustard ??‎‎‎کینولا ،رایا اور سرسوں بنی...
14/11/2025

‎کینولا ، رایا اور سرسوں میں کیا فرق ہے ؟؟
‎Difference Between Canola , Raya and Mustard ??


‎کینولا ،رایا اور سرسوں بنیادی طور پر ایک ہی فیملی سے تعلق رکھنے ہیں ۔ لیکن ان میں کچھ فرق ہیں جو درج ذیل ہیں ۔
‎سرسوں کو انگلش میں مسٹرڈ کہا جاتا ہے - رایا اور کینولا سرسوں کی ہی مختلف اقسام ہیں ۔ رایا روایتی سرسوں کی ایک پرانی قسم ہے اور اسے بھی مسٹرڈ کہا جاتا ہے جںکہ کینولا کو ایک الگ گروپ ریپ سیڈ میں رکھا گیا ہے ۔
‎ کینولا ریپ سیڈ کی ایک جدید ورائٹی ہے ۔

‎کینولا ( CANOLA) ::

‎کینولا کو میٹھی سرسوں یا گوبھی سرسوں بھی کہا جاتا ہے ۔ کینولا ریپ سیڈ کی ایک قسم ہے۔ریپ سیڈ کی وہ قسم جس کے تیل م میں
ایروسک ایسڈ کی مقدار دو فیصد سے کم ہو اور کھل میں گلوکوسائینولیٹ کی مقدار 30 مائیکرو مول فی گرام سے کم ہو تو ریپ سیڈ کی اس قسم کو کینولا کہا جاتا ہے ۔
‎کینولا کا تیل میٹھا ہوتا ہے اور کھانے کے لئے استعمال کیاجاتا ہے ـ کینولا کے تیل میں ایروسک ایسڈ کی مقدار دو فیصد سے کم ہوتی ہے اس لئے کینولا کا تیل
‎کھانے کے لئے انتہائی موزوں ہے
‎کینولا سے بننے والی کھل جانوروں کے استعمال کے لئے
‎انتہائی موزوں ہے کیونکہ کینولا کی کھل میں گلوکوسائینولیٹ کی مقدار تیس مائیکرو مول سے کم ہوتی ہے ۔ ایسی ورائٹی جس کے تیل میں ایروسک ایسڈ کی مقدار دو فیصد سے کم اور کھل میں گلوکوسائینولیٹ کی مقدار تیس مائیکرو مول فی گرام سے کم ہو تو کینولا کی ایسی ورائٹی کو کینولا ڈبل زیرو کیا جاتا ہے۔
‎اس میں ایک زیرو ایروسک ایسڈ اور دوسری زیرو گلوکو سائینولیٹ کی انتہائی کم مقدار کی نشاندھی کرتی ہیں ۔
‎کینولا کی قسم کو کینیڈا کے سائنسدانوں نے تیار کیا ہے اور اس کا نام کا پہلا حرف کینیڈا سے لیا گیا ہے اور دوسرا لفظ اولا سے لیا گیا ہے

لفظ کینولا کا مطلب ہے کینڈین آئل لو ان ایسڈز۔

CANOLA ( Canadian oil Low in Acids)

‎کینولا ٹھنڈے علاقوں میں کاشت کیا جاتا ہے اور اس
‎کے لئے زرخیز زمین کی ضرورت ہوتی ہے۔
‎کینولا کے پھولوں کی پتیاں اوپر اور بڈز نیچے کی طرف ہوتی ہیں اس لئے کینولا میں کراس پولینیشن کے چانس زیادہ ہوتے ہیں ۔
‎کینولا کی پھلیاں 90 کے زاویے پر ہوتی ہیں ۔ پتہ چوڑا ہوتا ہے اور پتے کے ساتھ ڈنڈی نہیں ہوتی۔ پھل پکنے پر پھلیوں کی شیئرنگ زیادہ ہوتی ہے ۔
‎کینولا کی کاشت موسم ٹھنڈا ہونے پر یعنی یکم اکتوبر کے بعد کی جاتی اور اس کی کٹائی بھی لگ بھگ گندم کے ساتھ ہی ہوتی ہے ۔


‎کینولا کی اقسام ::
‎کینولا کی اقسام کے 2 گروپ ہیں ۔
‎1ـ پاکستانی تحقیقاتی اداروں کی اقسام ۔
‎ان میں آری کینولا ، سپر کینولا ، ساندل کینولا ، رچنا کینولا ، خانپوری کینولا ، پی اے آر سی کینولا ، بارانی کینولا ، فیصل کینولا اور پنجاب کینولا شامل ہیں ۔
‎اگر آپ کم دورانیئے کی قسم کاشت کرنا چاہتے ہیں تو آری کینولا کاشت کریں ۔ وسطی پنجاب کے لئے سپر کینولا، جنوبی پنجاب کے لئے خانپوری کینولا ، پوٹھوہار کے لئے بارانی کینولا بہترین انتخاب ہیں ۔

‎نوٹ : آری کینولا اگرچہ رایا کی ایک قسم ہے لیکن اس میں ایروسک ایسڈ اور گلوکو سائینولیٹ انتہائی کم مقدار میں پانی جاتی ہے ۔ اس لئے اس کا شمار کینولا میں کیا جاتا ہے -

‎2ـ کینولا کی ہائبرڈ یا پرائیویٹ اقسام::

‎کینولا کی ہائبرڈ اقسام میں آئی سی آئی کی ہائی اولا ، سرٹس سیڈز کینزو کی ایچ سی 021 سی اور ایچ سی 022 بی ، ویل اے جی کی کنگولا ، بائیو سنچری کی سونگ 1 , سوگرو سیڈز کی گوریلا ، رستم سیڈز کی رستم کینولا , فور برادرز کی کینولا
‎سی شامل ہیں ۔

‎رایا ( RAYA) ::
‎رایا کو مسٹرڈ کہا جاتا ہے ۔ رایا کا تیل کڑوا ہوتا ہے ۔ رایا کے تیل میں ایروسک ایسڈ کی مقدار 2 ٪ سے زیادہ ہوتی ہے جو کہ ماہرین کی تجویز کردہ سٹینڈرڈ مقدار سے زیادہ ہے اس لئے رایا کے تیل کو انسان صحت کے لئے مضر تصور کیا جاتا ہے ۔ اسی طرح رایا کی کھل جانوروں کے لئے مضر ہے کیونکہ اس میں گلوکو سائینولیٹ کی مقدار 30 مائیکرو مول فی گرام سے زیادہ ہوتی ہے۔ رایا کا تیل صنعتی مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے ۔
‎رایا کی فصل کو گرم علاقوں میں کاشت کیا جاتا ہے ۔
‎رایا کا پتہ چھوٹا اور پتے کے ساتھ ڈنڈی ہوتی ہے ۔پتے کا رنگ گہرا سبز ہوتا ہے
‎رایا کی پھلیاں 30 سے 65 ڈگری کے زاویے پر لگی ہوتی
‎ہیں۔ رایا کی پھلیاں پکنے پر کم چھڑتی ہیں ۔
‎رایا کے پھولوں کو اگر دیکھا جائے تو اسکی بڈز اوپر جبکہ پتیاں نیچے ہوتی ہیں جس کی وجہ سے رایا میں کراس پولینیشن کے چانس کم ہوتے ہیں ۔
‎رایا کی کاشت 15 ستمبر کے بعد کی جا سکتی ہے اور یہ نسبتا جلدی پک کر تیار ہو جاتا ہے ۔

‎رایا کی اقسام::
‎پاکستانی تحقیقاتی اداروں کی تیار کردہ اقسام:
‎ان میں سپر رایا ، چکوال رایا ،خانپور رایا ، باغ وبہار رایا ، اور فیصل آباد مسٹرڈ شامل ہیں ۔



گندم کی فصل میں پائی جانے والی بیماریاں اور نقصان دہ کیڑے مزید معلومات کے لیے واٹس ایپ پر رابطہ کریں ، شکریہ!03459177018
05/11/2025

گندم کی فصل میں پائی جانے والی بیماریاں اور نقصان دہ کیڑے
مزید معلومات کے لیے واٹس ایپ پر رابطہ کریں ، شکریہ!
03459177018

01/11/2025

Excellent product for Cockroach 🪳 and mosquitoes 🦟 killing

Rocket Pump For Garden Use
22/10/2025

Rocket Pump For Garden Use

Address

Rawalpindi

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00

Telephone

+923459177018

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Punjab Zarai Agency posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Punjab Zarai Agency:

Share