05/10/2024
ایک بابا جی اکثر کہا کرتے ،” مجھے یقین ہے حساب والے دن اللہ مجھے بخش دے گا۔“ لوگ پوچھتے،”یہ یقین کس بنیاد پر؟“ فرماتے،”اگر یہ یقین نہ رکھوں تو کافر ہوجائونگا!“ پوچھا جاتا ،”وہ کیسے؟“
تو وہ قران مجید کی یہ آیت تلاوت فرماتے:
اِنَّهٗ لَا یَایْــٴَـسُ مِنْ رَّوْحِ اللّٰهِ
اِلَّا الْقَوْمُ الْكٰفِرُوْنَ
(سورۂ یوسف:87)
بیشک اللہ کی رحمت سے کافر لوگ
ہی ناامید ہوتے ہیں ۔
(از تسلیمی حکایات)