Khan paints ryk

Khan paints ryk In 1980 Nisar-ul-Haq Khan started his business named "Khan Brothers Paints as Director and his brother Imad-ul-Haq Khan joined in 1986 as Managing Director.
(276)

خان پینٹس
مختلف اقسام کے پینٹ
وال پیپر۔۔لکڑی کے فرش
دیمک کنٹرول
ڈبلیو پی سی لوور وال پینل
یو وی ماربل پینل شیٹ
پی یو اسٹون وال پینل
چھت کی واٹر پروفنگ
چھت کی گرمی سے بچاؤ
وال یا چھت کے لیے فرانسیسی مولڈنگ گولا
وال ٹیکسچر In the beginning the business was on a very small scale. After putting the efforts and by the grace of ALLAH business increased and from 1985 all branded paints varieties are available in our
" Khan Paints". "Save your time and buy standardized quality paints in one roof"

11/08/2026














































08/08/2026
















06/08/2026
































02/08/2026
خان پینٹس – فیصل روڈ رحیم یار خان📱 واٹس ایپ: 0343-5884000📞 کال: 0300-5884000☎️لینڈ لائن 0685888000                      ...
27/07/2026

خان پینٹس – فیصل روڈ
رحیم یار خان
📱 واٹس ایپ: 0343-5884000
📞 کال: 0300-5884000
☎️
لینڈ لائن
0685888000

























21/07/2026

🏗️ معیار کی پہچان
ماہرین کی نظر سے

الحمدوللہ
!
پاکستان کے ممتاز تعمیراتی ادارے الحرمین بلڈرز اینڈ ڈویلپرز کے ڈائریکٹر نوجوان آرکیٹیکٹ اور بلڈر
طلحہ علی مغل سے ملاقات اور جدید واٹر پروفنگ، پروٹیکٹو کوٹنگز اور ٹرمائیٹ کنٹرول سسٹمز پر تفصیلی تبادلۂ خیال ہمارے لیے باعثِ اعزاز ہے۔
جناب طلحہ علی مغل پاکستان کے طول و عرض میں بے شمار کامیاب تعمیراتی منصوبے مکمل کر چکے ہیں اور کنسٹرکشن کے شعبے میں جدید رجحانات معیاری مٹیریلز اور اعلیٰ تعمیراتی معیار کو فروغ دے رہے ہیں۔ ایسے ماہرین کے سامنے اپنی مصنوعات اور سسٹمز کا عملی تعارف پیش کرنا ہمارے لیے خوشی اور ذمہ داری دونوں ہے کیونکہ اصل فیصلہ ہمیشہ معیار اور کارکردگی ہی کرتی ہے۔
آج کے جدید گھروں میں کنسیلڈ کموڈ، رین شاور، پریشر پمپ دیواروں کے اندر چھپی واٹر سپلائی لائنیں، سولر سسٹم، بیسمنٹ اور سوئمنگ پول عام ہوتے جا رہے ہیں۔ اسی لیے واٹر پروفنگ اب عیاشی نہیں بلکہ مضبوط اور پائیدار تعمیر کی بنیادی ضرورت بن چکی ہے۔
✅ باتھ روم میں واٹر پروفنگ کا بہترین وقت
فرش پر سیوریج پائپ بچھانے سے پہلے۔
فرش کچا کرنے کے بعد اور دیواروں میں سینیٹری فٹنگ کے پائپ فکس کرنے سے پہلے۔
اس کے بعد ٹائل ورک کیا جائے۔
☀️ سولر سسٹم والی چھتوں کو وقفے وقفے سے دھونے کی وجہ سے پانی کا بڑا حصہ کنکریٹ میں جذب ہوتا رہتا ہے جو وقت کے ساتھ سیپیج پیدا کرتا ہے۔ اس لیے ایسی چھتوں پر معیاری واٹر پروفنگ انتہائی ضروری ہے۔
🏊 سوئمنگ پول، بیسمنٹ اور ڈی پی سی (DPC)
کی واٹر پروفنگ بھی عمارت کی طویل عمر اور حفاظت کے لیے بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔ خصوصاً روایتی تارکول یا بٹومین کمپاؤنڈ کی جگہ Polyurethane Silicone Membrane
معیاری کمپنی کی استعمال کی جائے تو نمی کے خلاف نہایت مؤثر اور دیرپا نتائج حاصل ہوتے ہیں۔
💡 ایک اہم حقیقت
واٹر پروفنگ اور ٹرمائیٹ (دیمک) کنٹرول پر آنے والا خرچ عموماً پوری عمارت کی تعمیراتی لاگت کا 1٪ بھی نہیں ہوتا لیکن یہی معمولی سرمایہ کاری مستقبل میں لاکھوں روپے کے نقصان سے بچا سکتی ہے۔
اس لیے یہ کام ہمیشہ تجربہ کار بااعتماد اور تربیت یافتہ ٹیم سے ہی کروانا چاہیے تاکہ آپ کی عمارت برسوں تک محفوظ مضبوط اور پائیدار رہے۔
الحمدوللہ! الحرمین بلڈرز اینڈ ڈویلپرز پہلے ہی خان پینٹس کی مختلف تعمیراتی سروسز کو اپنے متعدد منصوبوں میں استعمال کر رہے ہیں۔ ان کا اعتماد ہمارے لیے اعزاز بھی ہے اور مزید بہتر معیار کے ساتھ کام کرنے کا حوصلہ بھی۔
خان پینٹس – فیصل روڈ
رحیم یار خان
📱 واٹس ایپ: 0343-5884000
📞 کال: 0300-5884000
☎️ لینڈ لائن: 068-5888000
Talha Ali
Al-harmain Associates
Farooq Ahmed Sindhu























19/07/2026

🏠 گھر و دفتر کی دیوار کو دیوار رہنے دیں،تربیلا ڈیم مت بنائیں
!
✍️ تحریر: عمادالحق خان آجکل سیمنٹ بیس پٹی (فلنگ) کے اشتہار دیکھ کر لگتا ہے شاید اب گھر نہیں تربیلا ڈیم تعمیر ہو رہے ہیں۔
اشتہار میں ایک صاحب پوری طاقت سے دیوار پر پانی کا پائپ مار رہے ہوتے ہیں، اور پٹی ایسے سینہ تان کر کھڑی ہوتی ہے جیسے کہہ رہی ہو
:
“اور مارو پانی… میں سیمنٹ ہوں بسکٹ نہیں
!”
😄
پھر کیمرہ
زوم کرتا ہے پانی پھسل کر نیچے گرتا ہے اور آواز آتی ہے
:
“دیکھیں… واٹر پروف
!”
بالکل ایسے ہی جیسے پنجاب میں بھینس کو پائپ لگا کر نہلایا جائے
پھر اسکی چکنی جلد دیکھ کر اعلان کر دیا جائے
:
“دیکھیں! پانی نہیں ٹھہرا… بھینس واٹر پروف ہے
!” 🐃
اسکے بعد سکریپر سے گاڑی کی چابی سے پیچ کس سے کھرچ کر دکھایا جاتا ھے سیمنٹ بیس پٹی کو جیسے گاڑی پر کوئ رنگ سکریچ پروف کوٹنگ کے بعد سکریچ پروف ھو جائے۔
حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ ایچ ڈی پٹی ہو یا اس جیسی کوئی اور “سپر ٹیکنالوجی” والی پٹی… انکی بنیاد آخرکار سیمنٹ ہی ہوتی ہے۔
اور سیمنٹ کو پانی لگے گا تو وہ ناراض نہیں خوش ہی ہوگا۔
سیمنٹ تو ویسے بھی پانی سے طاقت پکڑتا ہے یہ کوئی روحانی کرامت نہیں۔
اصل کام فلنگ کا صرف یہ ہوتا ہے کہ
:
▪️ سطح ہموار ہو
▪️ باریک سوراخ
fill
ہوں
▪️ پینٹ
کو بہتر
بیس (سطح) ملے
یہ دیوار کو
bunker
بنانے نہیں آتی۔
اسی لئے تقریباً تمام بڑی رنگ بنانے والی کمپنیاں اندرونی اور بیرونی سطح کیلئے الگ الگ
fillers
فلنگ پٹی
بناتی ہیں۔
اندرونی دیوار کیلئے الگ
اور بیرونی
weather exposure کیلئے الگ۔
باہر والی
fillers
عموماً
acrylic base
یا
polymer modified ہوتی ہیں تاکہ
:
surface movement برداشت کریں
موسم جھیل سکیں
اور زیادہ
adhesion
دیں۔
لیکن ہمارے ہاں بعض لوگ ہر دیوار پر ایسی سخت سیمنٹ بیس پٹی چڑھا دیتے ہیں جیسے اگلے مہینے گھر نہیں
فلائ اوور پل
کھلنا ہو۔
اور مزے کی بات یہ کہ سردیوں میں ابھی پلستر کی نمی پوری طرح نکلی بھی نہیں ہوتی کہ فوراً مشورے شروع
:
“جی جلدی پرائمر کرا دیں
…”
“فلنگ کروا لیں
…”
“پینٹ بھی کروا دیں
…”
“اگلے مہینے شفٹ ہونا ہے ناں
!”
😄
جبکہ آجکل ایک گھر کے پلستر مکمل ھونے کے بعد فنشنگ مکمل ھونے میں چھ ماہ سے ایک سال تک لگتا ھے۔ لیکن پلستر مکمل ھوتے ھی پرائمر اور فلنگ کا مشورہ دینے والے ایسے حاضر ھوتے ھیں جیسے ایمرجنسی میں
1122
کی گاڑی فوری طبی امداد دینے
بیچاری دیوار اندر سے ابھی سانس لے رہی ہوتی ہے اور اوپر سے اسے ایسے seal
کر دیا جاتا ہے جیسے اچار کا مرتبان۔
حالانکہ سردیوں میں تعمیر مکمل ہونے کے بعد ایک
proper
گرمی آنا بہت ضروری ہوتی ہے۔
کیونکہ گھر کی درمیانی partition walls
پر براہِ راست دھوپ نہیں پڑتی۔
جب چھت گرمی
جذب کرتی ہے تو وہ حرارت آہستہ آہستہ دیواروں میں منتقل ہوتی ہے اور یہی اندر موجود نمی کو قدرتی طریقے سے خشک کرتی ہے۔
اگر یہ عمل مکمل نہ ہونے دیا جائے تو بعد میں
:
▪️ bubbling
▪️ peeling
▪️ باریک Hair line cracks
▪️ سیلن
▪️ fungus
شروع ہو جاتی ہے۔
شروع میں دیوار ضرور اتنی چکنی لگتی ہے کہ بندہ اپنا مستقبل دیکھ لے،
لیکن دو تین سال بعد وہی دیوار آہستہ آہستہ احتجاج شروع کر دیتی ہے۔
کہیں کونے اکھڑ رہے ہوتے ہیں
کہیں پینٹ پھول رہا ہوتا ہے
اور کہیں دیوار ایسے جھڑ رہی ہوتی ہے جیسے سیاستدان الیکشن کے بعد وعدے جھاڑتے ہیں۔
تجربہ کار رنگ کے کاریگر اسی لئے کہتے ہیں
:
“دیوار کو اتنا سخت بھی نہ کرو کہ وہ زندہ ہی نہ رہے۔

کیونکہ ہر چیز جو شروع میں “واہ واہ” لگے
ضروری نہیں کہ پانچ سال بعد بھی سلامت کھڑی ہو۔
بعض اوقات تھوڑی flexibility
ہی اصل مضبوطی ہوتی ہے۔ 🏠
📍 خان پینٹس
فیصل روڈ، رحیم یار خان
📝 نوٹ
:
تحریر کنندہ گزشتہ 47 سال سے رنگ و روغن و چھت واٹر پروفنگ اور انٹرئیر ڈیکوریشن کے کاروبار سے منسلک ہے۔
یہ تحریر ذاتی علم
مشاہدے اور عملی تجربے کی بنیاد پر صرف مفادِ عامہ کیلئے لکھی گئی ہے۔
آپ اپنی علمی آراء اور تجربات کمنٹ میں ضرور شیئر کریں۔
تنقید برائے تنقید نہیں… علمی تبصرہ فرمائیں۔

😊















✨ Self Adhesive Stone & Jute Texture Stickers ✨اپنے گھر دفتر یا شاپ کی دیواروں کو منٹوں میں نئی خوبصورت اور پُرکشش شکل د...
17/07/2026

✨ Self Adhesive Stone & Jute Texture Stickers ✨
اپنے گھر دفتر یا شاپ کی دیواروں کو منٹوں میں نئی خوبصورت اور پُرکشش شکل دیں۔
✔️ لگانے میں انتہائی آسان کسی ماہر کاریگر کی ضرورت نہیں۔ ✔️ مضبوط سیلف ایڈھیسیو بیک ہموار (Smooth) دیوار پر مضبوطی سے چپکتا ہے۔
✔️ اسٹون اور جوٹ ٹیکسچر کا جدید اور دلکش ڈیزائن۔
✔️ واش ایبل صفائی میں آسان۔
✔️ نمی اور عام استعمال کے خلاف بہتر پائیداری۔ ✔️ کم وقت میں شاندار تبدیلی۔
✔️ مناسب قیمت بہترین معیار۔
✔️ گھر آفس بیڈروم
ٹی وی لاؤنج دکان
ریسپشن اور کیفے سمیت ہر جگہ کے لیے موزوں۔
سائز: 10 فٹ × 4 فٹ
دو چار برس کی بات نہیں
تقریباً نصف صدی سے آپ کے اعتماد اور ہمارے معیار کا نام

خان پینٹس فیصل روڈ
رحیم یار خان
🚚 ایڈوانس کیش پیمنٹ پر پورے پاکستان میں ڈلیوری دستیاب۔
آرڈر کے لیے واٹس ایپ: 📲 03435884000
کال کریں: 📞 03005884000
لینڈ لائن: ☎️ 0685880000






Address

FAISAL Road
Rahimyar Khan
64200

Opening Hours

Monday 08:15 - 19:45
Tuesday 08:15 - 19:45
Wednesday 08:15 - 19:45
Thursday 08:15 - 19:45
Saturday 08:15 - 19:45
Sunday 08:15 - 19:45

Telephone

92685888000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khan paints ryk posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Khan paints ryk:

Shortcuts

Share

Category