Zuhoor Book Center

Zuhoor Book Center Books are not my Profession Its My Passion ! All Kind of Books Available in Urdu, English, Farsi, Arabi .... !

آپ ہماری اس بات سے اتفاق فرمائیں گے کہ مجالس عزاء جن کا موضوع واقعہ کربلا ہوا کرتا تھا، بدلتے وقت کیساتھ اب ان مجالس میں...
19/06/2026

آپ ہماری اس بات سے اتفاق فرمائیں گے کہ مجالس عزاء جن کا موضوع واقعہ کربلا ہوا کرتا تھا، بدلتے وقت کیساتھ اب ان مجالس میں قرآن، علم الکلام، منطق، فلسفہ، سیاست، نظریات سب کچھ ہوتا ہے، اگر کوئی موضوع ان مجالس میں سب سے کم بیان ہوتا ہے وہ کربلا اور تاریخ کربلا ہے۔ یہ موضوع اب صرف مصائب کے حصے کے لیے مخصوص کردیا گیا ہے۔ ذاکرین جن سامعین کو رٌلانا چاہتے ہیں تو واقعہ کربلا سے کوئی چھوٹا سا ٹکڑا بیان کردیتے ہیں اور "مقصد مجلس" حاصل ہوجاتا ہے۔ سٌننے والے آنسو تو بہاتے ہیں لیکن کربلا کی اہمیت، ضرورت، امام علیہ السلام کے اقدامات اور بعد کربلا کے پس منظر اور پیش منظر سے اور ان کے اثرات سے بے خبر رہتے ہیں۔
مجالس سٌننے والی نئی نسل، مجالس سے ان سوالوں کے جواب حاصل کرنے میں ناکام رہتی ہے۔ جن کے بغیر ان کے ذہن میں واقعہ کربلا کی تصویر نامکمل اور ادھوری رہتی ہے۔
آپ سے گزارش ہے کہ کتاب کا مطالعہ فرمائیں اور ہماری تحریر اچھی لگے تو اپنے دوستوں سے بھی اس کا تذکرہ کریں۔ (محمد علی سید)
________________________________

تبصرے:

زیرِنظر کتاب محمد علی سید کے قلم کا ایک تازہ نمونہ ہے۔ یہ کتاب ایک ایسے واقعے پر مشتمل ہے جو کائنات کا سب سے سچا اور انوکھا واقعہ ہے۔
گہرے علمی و تحقیقی مقالوں کی اہمیت اپنی جگہ لیکن آج ہمیں عام فہم زبان اور جدید اسلوب میں لکھنے والوں کی بھی سخت ضرورت ہے۔ تراجم سے قطع نظر اردو زبان میں ایسے لکھنے والے مقصود نہیں تو کمیاب ضرور ہیں جن کی تحریروں میں محمد علی سید کی طرح عام قاری کے دل کو چھو سکیں اس کی روح کو جھنجوڑ سکیں۔ (علامہ طالب جوھری)

محمد علی سید کا مقصد اپنے قاری کو تاریخ کی ان صداقتوں کے قریب لانا ہے جن پر سازشوں کے پردے پڑے ہیں اور جن پر اتنی گرد جم چکی ہے کہ وہ گرد جم کر مضبوط تہہ کا حصہ بن گئی ہے۔ انہوں نے اپنے قلم سے اس دبیز تہہ کو کھرچا ہے۔ کوفے میں یزیدی انتظامیہ کی منصوبہ بندی، جعلی خطوط کی یلغار، مکے میں طواف کے دوران امام کو شہید کرنے کی سازش، ایسے موضوعات ہیں جہاں وہ بہت احتیاط اور توازن کے ساتھ تجزیے کی منزلوں سے گزرے ہیں۔ (ڈاکٹر ہلال نقوی)
____________________________________

کتاب: لہو کی موجیں (ناول)
داستانِ کربلا

مصنف: محمد علی سید

بہترین کاغذ | عمدہ طباعت
دو رنگین صفحات | خوبصورت فونٹ و پیپر
ضخامت 424 صفحات

رعایتی ھدیہ: 1000
___________________________

*رابطہ لنک گروپ/ کال / وٹس ایپ:*

https://chat.whatsapp.com/D75OYBzvM7tEt8QafI3l24

(ہوم ڈلیوری پاکستان بھر میں)

*جو ڈسٹری بیوٹرز / دوکاندار یا دیگر افراد منگانا چاہیں وہ اپنا آرڈر درج ذیل واٹس ایپ نمبر پر بک کراسکتے ھیں۔*
(03337888287)


#امام #حسین #سیرت #قیام #احادیث #کربلا #مقتل #سیدالشهدا #کتاب
#شہادت #ولادت
___________________________________________

اس بہترین کتاب کو گھر بیٹھے منگوانے کے لیے پیج پر دئیے گئے واٹس ایپ نمبر پر اپنا نام، پتہ اور رابطہ نمبر بھیجیں اور دو سے تین دن میں کیش آن ڈلیوری کی سہولت سے حاصل کریں۔ شکریہ

(ہوم ڈلیوری پاکستان بھر میں)
ایڈرس: ظٌہور بٌک سینٹر علمدار روڈ کوئٹہ پاکستان !

Call / SMS / WhatsApp #
0812662961 - 03337888287
(Home Delivery All Over Pakistan)
Plz Like⤵️Share⤵️Tag⤵️Invite ⤵️
www.facebook.com/ZuhoorBookCenter
------------------------------------------------

🟦 Fresh Arrival !🟥 New Book ! کتاب ہٰذا "کَربَلاءٌ فَوُقَ الشُّبھَات" جو کہ آیت اللہ السید جعفر مرتضٰی عاملیؒ کی عظیم جد...
18/06/2026

🟦 Fresh Arrival !
🟥 New Book !

کتاب ہٰذا "کَربَلاءٌ فَوُقَ الشُّبھَات" جو کہ آیت اللہ السید جعفر مرتضٰی عاملیؒ کی عظیم جدوجہد اور محنت کا نتیجہ ہے جو کہ کتاب "حماسہ حسینی از شہید آیت اللہ مرتضٰی مطہریؒ" کا مدلل جواب ہے۔
اس کتاب کے ترجمہ اور نشر و اشاعت کی غرض وغایت کتاب حماسہ حسینی کی حقیقت اور اس میں درج سانحہ کربلا پر شکوک و شبہات اور اشکالات کا عقلی و نقلی جواز پیش کرنا ہے۔
لہٰذا آیت اللہ سید مرتضٰی عاملیؒ نے اس کتاب میں مکمل طور پر "حماسہ حسینی" کے مصنف کے نظریات کا جواب پیش کردیا ہے۔ بالخصوص رسومِ عزاداری، آئمہ اطہارؑ پر گریہ اور جناب سیدہ لیلی علیھاالسلام مادرِ جناب علی اکبرؑ کے بارے میں کیے گئے تمام اعتراضات کا مستند روایات اور محکم دلائل کی روشنی میں احسن طریقہ سے رَد پیش کیا گیا ہے۔

نام کتاب: کَربَلاءٌ فَوُقَ الشُّبھَات
(کتاب حماسہ حسینی شہید مطہریؒ کے شبہات اور اٌن کا ازالہ)

مولف: آیت اللہ السید جعفر مرتضٰی العاملیؒ
مترجم: عبداللہ عترتی

عمدہ ہارڈ بائنڈنگ | اعلٰی کاغذ
عربی متن اور مکمل حوالہ جات
ضخامت ٢٤٠ صفحات

ہدیہ: =/1200 روپے



______________________________

رابطہ لنک گروپ/ کال / وٹس ایپ:

https://chat.whatsapp.com/D75OYBzvM7tEt8QafI3l24

(ہوم ڈلیوری پاکستان بھر میں)

جو ڈسٹری بیوٹرز / دوکاندار یا دیگر افراد منگانا چاہیں وہ اپنا آرڈر درج ذیل واٹس ایپ نمبر پر بک کراسکتے ھیں۔
(03337888287)

اس بہترین کتاب کو گھر بیٹھے منگوانے کے لیے پیج پر دئیے گئے واٹس ایپ نمبر پر اپنا نام، پتہ اور رابطہ نمبر بھیجیں اور دو سے تین دن میں کیش آن ڈلیوری کی سہولت سے حاصل کریں۔ شکریہ

(ہوم ڈلیوری پاکستان بھر میں)
ایڈرس: ظٌہور بٌک سینٹر علمدار روڈ کوئٹہ پاکستان !

Call / SMS / WhatsApp #
0812662961 - 03337888287
(Home Delivery All Over Pakistan)
Plz Like⤵️Share⤵️Tag⤵️Invite ⤵️
www.facebook.com/Zuhoorbookcenter
---------------------------------------

🟦 Fresh Arrival !🟥 New Book !ثقافتی حملہ ایک نظر نہ آنے والا حملہ ہے اور اِس جنگ میں نہ کوئی زخمی ہوتا ہے اور نہ کوئی ما...
14/06/2026

🟦 Fresh Arrival !
🟥 New Book !

ثقافتی حملہ ایک نظر نہ آنے والا حملہ ہے اور اِس جنگ میں نہ کوئی زخمی ہوتا ہے اور نہ کوئی مارا جاتا ہے اور ثقافتی تبدیلی کسی قوم و معاشرے میں دبے قدموں سے داخل ہوتی ہے اور آہستہ آہستہ پورے معاشرے کو اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہے۔
کتاب ثقافتی یلغار میں دشمنانِ اسلام کی جانب سے اسلامی عقائد و نظریات کے خلاف نامحسوس جنگ کا حقیقی انداز سے جائزہ لیا گیا ہے۔
یہ کتاب ثقافتی یلغار برادر ہمسایہ ملک ایران کے مایا ناز عالم دین، عالمی شہرت یافتہ فلسفی، بلند پایہ متکلم، نامور مفسر قرآن و محدث، مجاہد و مبارز، حضرت امام خمینی کے شاگرد کربلائے عصر کے سُورما و دلیر انسان اور حضرت امام خامنہ ای دامت برکاتہ کے بقول عصر حاضر کے مرتضیٰ مطہری "حضرت آیت اللہ محمد تقی مصباح یزدی دامت برکاتہ کی تقاریر کا ترجمہ ہے۔
اس کتاب ثقافتی یلغار میں موصوف نے ثقافتی یلغار کے خطرات ثقافتی امور کی اہمیت و حساسیت، اقتصادی، سیاسی اجتماعی، ثقافتی اور اخلاقی میدانوں میں اِس کے اثرات اور اِس سے دفاع کے راہوں کو بیان کرتے ہوئے فرد و قوم اور حکومت کی ذمہ داریوں کو قرآن و تاریخ کی روشنی میں مُشخص کیا ہے۔
چونکہ یہ کتاب کچھ تقاریر کا مجموعہ ہے لہٰذا اِس میں آپ کو کئی جگہ مطالب کی تکرار نظر آئے گی جو موضوع کی افادیت کی عکاسی کرتی ہے۔
اُمید ہے کہ کتاب کا مطالعہ اور اِس کے مطالب میں غور و خوض کرنے اور ہمیں ہماری ذمہ داریوں کو مشخص کرنے میں ہماری مدد کرے گا۔
________________________

کتاب: ثقافتی یلغار
خطرات، اہداف، تقاضے اور راہِ حل

مولف: آیت اللہ مصباح یزدی
ترجمہ و حواشی: سید صادق رضا تقوی
تصحیح: کاظم عباس نقوی

خوبصورت طباعت | اعلیٰ کاغذ
ضخامت ۲۲۰ صفحات

رعایتی ہدیہ: =/380
______________________________

رابطہ لنک گروپ/ کال / وٹس ایپ:

https://chat.whatsapp.com/D75OYBzvM7tEt8QafI3l24

(ہوم ڈلیوری پاکستان بھر میں)

جو ڈسٹری بیوٹرز / دوکاندار یا دیگر افراد منگانا چاہیں وہ اپنا آرڈر درج ذیل واٹس ایپ نمبر پر بک کراسکتے ھیں۔
(03337888287)



اس بہترین کتاب کو گھر بیٹھے منگوانے کے لیے پیج پر دئیے گئے واٹس ایپ نمبر پر اپنا نام، پتہ اور رابطہ نمبر بھیجیں اور دو سے تین دن میں کیش آن ڈلیوری کی سہولت سے حاصل کریں۔ شکریہ

(ہوم ڈلیوری پاکستان بھر میں)
ایڈرس: ظٌہور بٌک سینٹر علمدار روڈ کوئٹہ پاکستان !

Call / SMS / WhatsApp #
0812662961 - 03337888287
(Home Delivery All Over Pakistan)
Plz Like⤵️Share⤵️Tag⤵️Invite ⤵️
www.facebook.com/Zuhoorbookcenter
---------------------------------------

13/06/2026

Available at Zuhoor book center,
Contact
Call / SMS / WhatsApp #
0812662961 - 03337888287

🟦 Fresh Arrival !🟥 New Book ! کسی شخصیت کی معرفت و پہچان اور سیرت و تاریخ لکھنے کے لیے اُس کے قریبی و تعلق دار افراد کو ...
13/06/2026

🟦 Fresh Arrival !
🟥 New Book !

کسی شخصیت کی معرفت و پہچان اور سیرت و تاریخ لکھنے کے لیے اُس کے قریبی و تعلق دار افراد کو تلاش کیا جاتا ہے جنہوں نے اُس کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزارا ہو اور گھر کے اندر اور باہر کے حالات سے آگاہ ہو۔
پیغمبر اکرمؐ کی سیرت و حالات زندگی اگر اِس اُصول کے مطابق لکھی جائیں تو آپ کے سب سے قریبی بلکہ آپ کی جان کے طور پر قرآن نے جس کی پہچان کرائی وہ امیر المومنین علیؑ ابن ابی طالب ہے۔
اس کتاب میں یہی کوشش کی گئی ہے کہ علیؑ کے کلام "نہج البلاغہ" سے یہ جانیں کہ آپ نبی اکرمؐ کے بارے میں کیا فرماتے ہیں۔ نہج البلاغہ ایک لحاظ سے قرآن مجید کی تفسیر کا نام ہے تو دوسرے پہلو سے نبی اکرمؐ کی سیرت کا ایک مہم اور مفصل باب ہے۔
نہج البلاغہ میں پیغمبر اکرمؐ کی زندگی و عظمت کے سینکڑوں پہلو بیان ہوئے ہیں جنہیں مختلف موضوعات میں تقسیم کر کے مختصر سی وضاحت کے ساتھ یہاں پیش کیا گیا ہے۔ متعدد مقامات پر ایک خطبے میں مختلف موضوعات بیان ہوئے ہیں اس لیے اگر ایک حصہ ایک موضوع کے تحت بیان ہوا ہے تو دوسرے مقام پر فقط اس جملے کا حوالہ دیا گیا ہے تاکہ تکرار نہ ہو اور تحریر میں بھی اختصار رہے۔ اختصار ہی کو مدنظر رکھتے ہوئے کوشش کی گئی ہے کہ نہج البلاغہ تک ہی محدود رہا جائے اور دوسری کتب و فرامین کو زیادہ نہ لایا جائے۔ اس کتاب کے ذریعہ انشاءاللہ نہج البلاغہ سے جہاں سیرت و زندگانی پیغمبرؐ سے آگاہی حاصل ہوگی وہیں نہج البلاغہ سے بھی مزید آشنائی ہوگی۔
اس تحریر میں مفتی جعفر حسین کے ترجمہ نہج البلاغہ سے استفادہ کیا گیا ہے اور جہاں ضروری ہوا وہاں دیگر اردو تراجم یا فارسی تراجم سے بھی مدد لی گئی ہے۔ کوشش کی گئی ہے کہ ہر موضوع میں خطبوں کو ترتیب وار بیان کیا جائے۔
سید عقیل عباس نقوی
_______________________

کتاب: سیرتِ رسول کریمؐ
نہج البلاغہ کے آئینے میں

تالیف: حجتہ الاسلام سید عقیل عباس نقوی

دلکش طباعت | اعلیٰ کاغذ
عمدہ ہارڈ بائنڈنگ | عربی متن
۲۸۴ صفحات پر مشتمل مکمل حوالہ جات کے ساتھ

رعایتی ہدیہ: =/900 روپے



______________________________

رابطہ لنک گروپ/ کال / وٹس ایپ:

https://chat.whatsapp.com/D75OYBzvM7tEt8QafI3l24

(ہوم ڈلیوری پاکستان بھر میں)

جو ڈسٹری بیوٹرز / دوکاندار یا دیگر افراد منگانا چاہیں وہ اپنا آرڈر درج ذیل واٹس ایپ نمبر پر بک کراسکتے ھیں۔
(03337888287)

اس بہترین کتاب کو گھر بیٹھے منگوانے کے لیے پیج پر دئیے گئے واٹس ایپ نمبر پر اپنا نام، پتہ اور رابطہ نمبر بھیجیں اور دو سے تین دن میں کیش آن ڈلیوری کی سہولت سے حاصل کریں۔ شکریہ

(ہوم ڈلیوری پاکستان بھر میں)
ایڈرس: ظٌہور بٌک سینٹر علمدار روڈ کوئٹہ پاکستان !

Call / SMS / WhatsApp #
0812662961 - 03337888287
(Home Delivery All Over Pakistan)
Plz Like⤵️Share⤵️Tag⤵️Invite ⤵️
www.facebook.com/Zuhoorbookcenter
---------------------------------------

12/06/2026

Renowned scholar Dr. Allama Muhammad Yaqoob Bashovi visited Zahoor Book Center and shared his valuable review of the bookstore

🟦 Fresh Arrival !🟥 New Book !مکتوب امام علیؑ بنام مالکِ اشترؓاس عہد نامہ میں کیا ہے ؟ وہ آپ خود مطالعہ سے جان سکیں گے۔ ح...
11/06/2026

🟦 Fresh Arrival !
🟥 New Book !

مکتوب امام علیؑ بنام مالکِ اشترؓ

اس عہد نامہ میں کیا ہے ؟ وہ آپ خود مطالعہ سے جان سکیں گے۔ حقیقت میں یہ خط "میثاق مدینہ" یا "ریاست مدینہ" کے دستور کی جامع تشریح ہے۔ یہ خط حضرت علیؑ کے خُطبات، مکتوبات اور مواعظ پر مبنی کتاب نہج البلاغہ میں مکتوب نمبر 53 ہے۔
اس خط میں نظام حکومت کو کس گہرائی سے بیان کیا گیا اِس بارے میں ایک عیسائی عرب دانشور لکھتے ہیں:
اقوام متحدہ کے منشور اور حقوقِ انسانی کے اعلامیہ میں کوئی ایسا عنوان نہیں جس کی نظیر علیؑ کے دستور میں نہ پائی جاتی ہو، بلکہ حضرت کے دستور میں اس سے بہتر اور بالاتر چیزیں موجود ہیں۔
اس آفاقی دستاویز کی عظمت و رفعت اور گہرائی و گیرائی کے متعلق مولانا ابوالکلام آزاد کے قریبی ساتھی اور عربی رسالہ ثقافۃ الہند کے مدیر اعلیٰ عبدالرزاق ندوی ملیح آبادی لکھتے ہیں:
یہ نہایت قیمتی دستاویز ہے۔ حیرت ہوتی ہے کہ اس زمانے میں نہ کالج تھے نہ یونیورسٹیاں، علمِ سیاست مندون ہوا تھا نہ عربوں کو حکمرانی کا تجربہ تھا، اس پر بھی امیر المومنینؑ نے انتہائی اختصار و بلاغت سے حکمرانی اور سیاستِ مدن کے جو اصول اس تحریر میں جمع کر دیے ہیں، آج بھی اس سے متمدن حکمران مستغنی نہیں ہو سکتے۔
حضرت علیؑ نے اپنے ساڑھے چار سالہ دور حکومت میں اس تفصیلی دستور العمل کے علاوہ اپنے عمل اور اپنے گورنروں اور دوسرے عہدہ داروں کو دیے جانے والے احکامات کے ذریعہ اسلام کے نظام حکومت و عدل کا ایک روشن آئینہ پیش فرمایا ہے۔
اس کتاب میں سیاست علوی کی وضاحت مقصود نہیں، بلکہ فقط مالک اشترؓ کو لکھے گئے آپ کے خط کو پیش کرنا مطلوب ہے۔ صاحبانِ ذوق اور حق کے متلاشی اس سلسلے میں آپ کی تعلیمات و ارشادات کی تفصیلی مطالعہ کے لیے آپ کے ارشادات پر مبنی کتاب نہج البلاغہ کی طرف رجوع کر سکتے ہیں۔
مقبول حسین علوی
مرکز افکار اسلامی پاکستان
_________________________

کتاب: حکمرانی کے آفاقی اصول
(مکتوب امام علیؑ بنام مالک اشترؓ)

اہتمام: مرکز افکار اسلامی پاکستان

خوبصورت طباعت | آرٹ پیپر
عربی متن | 2 کلر پرنٹنگ پیجز
ضخامت ۶۳ صفحات

رعایتی ہدیہ: =/500 روپے



______________________________

رابطہ لنک گروپ/ کال / وٹس ایپ:

https://chat.whatsapp.com/D75OYBzvM7tEt8QafI3l24

(ہوم ڈلیوری پاکستان بھر میں)

جو ڈسٹری بیوٹرز / دوکاندار یا دیگر افراد منگانا چاہیں وہ اپنا آرڈر درج ذیل واٹس ایپ نمبر پر بک کراسکتے ھیں۔
(03337888287)

اس بہترین کتاب کو گھر بیٹھے منگوانے کے لیے پیج پر دئیے گئے واٹس ایپ نمبر پر اپنا نام، پتہ اور رابطہ نمبر بھیجیں اور دو سے تین دن میں کیش آن ڈلیوری کی سہولت سے حاصل کریں۔ شکریہ

(ہوم ڈلیوری پاکستان بھر میں)
ایڈرس: ظٌہور بٌک سینٹر علمدار روڈ کوئٹہ پاکستان !

Call / SMS / WhatsApp #
0812662961 - 03337888287
(Home Delivery All Over Pakistan)
Plz Like⤵️Share⤵️Tag⤵️Invite ⤵️
www.facebook.com/Zuhoorbookcenter
---------------------------------------

Last 2 Days Remaining .....Avail Flat 30% Discount on All Books
10/06/2026

Last 2 Days Remaining .....
Avail Flat 30% Discount on All Books

🟦 Fresh Arrival !🟥 New Book !"آیتِ ولایتِ خلافتِ امیر المومنینؑ پر نصِ صریح" یہ کتاب علامہ سید منیر خباز کے دروس کا نچوڑ...
02/06/2026

🟦 Fresh Arrival !
🟥 New Book !

"آیتِ ولایتِ خلافتِ امیر المومنینؑ پر نصِ صریح"

یہ کتاب علامہ سید منیر خباز کے دروس کا نچوڑ ہے جسے شیخ احمد سلمان تیونسی نے مرتب کیا ہے اردو زبان میں اب تک اس موضوع پر ایسی کتاب ہماری نظروں سے نہیں گزری، اس کتاب کی اہمیت غیر معمولی ہے، عرب محققین اس کتاب سے بےحد متاثر نظر آتے ہیں۔

اس کتاب میں کُتبِ فریقین (شیعہ وسنی) سے اس بات کا اثبات کیا گیا ہے کہ سورہ مبارکہ مائدہ کی آیت 55 (اِنَّمَا وَلِيُّكُمُ اللّـٰهُ وَرَسُوْلُـهٝ وَالَّـذِيْنَ اٰمَنُـوا الَّـذِيْنَ يُقِيْمُوْنَ الصَّلَاةَ وَيُؤْتُوْنَ الزَّكَاةَ وَهُـمْ رَاكِعُوْنَ) میں زکوٰة دینی والی شخصیت جناب امیرالمومنینؑ کی ذاتِ گرامی ہے۔
نیز اس سے آپ کی خلافتِ بلافصل کا اثبات کیا گیا ہے۔

کتاب: آیت ولایت
خلافت امیرالمؤمنینؑ پر نص صریح
(اس امر کی تائید میں شیعہ سنی کتب سے احادیث و روایات درج کی گئی ہیں)

افادات: علامہ سید منیر خبار
مرتب: شیخ احمد سلمان
مترجم: مولانا محمد حسین مطہری نجفی

عمدہ طباعت | اعلٰی کاغذ
عربی متن اور مکمل حوالہ جات
ضخامت 288 صفحات

ھدیہ: =/800
______________________________

رابطہ لنک گروپ/ کال / وٹس ایپ:

https://chat.whatsapp.com/D75OYBzvM7tEt8QafI3l24

(ہوم ڈلیوری پاکستان بھر میں)

جو ڈسٹری بیوٹرز / دوکاندار یا دیگر افراد منگانا چاہیں وہ اپنا آرڈر درج ذیل واٹس ایپ نمبر پر بک کراسکتے ھیں۔
(03337888287)



اس بہترین کتاب کو گھر بیٹھے منگوانے کے لیے پیج پر دئیے گئے واٹس ایپ نمبر پر اپنا نام، پتہ اور رابطہ نمبر بھیجیں اور دو سے تین دن میں کیش آن ڈلیوری کی سہولت سے حاصل کریں۔ شکریہ

(ہوم ڈلیوری پاکستان بھر میں)
ایڈرس: ظٌہور بٌک سینٹر علمدار روڈ کوئٹہ پاکستان !

Call / SMS / WhatsApp #
0812662961 - 03337888287
(Home Delivery All Over Pakistan)
Plz Like⤵️Share⤵️Tag⤵️Invite ⤵️
www.facebook.com/Zuhoorbookcenter
---------------------------------------

سب کچھ مہنگا ہوگیاکتابیں سستی ہوگئیStart your booking from nowAvail Flat 30% discount on All Books
30/05/2026

سب کچھ مہنگا ہوگیا
کتابیں سستی ہوگئی

Start your booking from now

Avail Flat 30% discount on All Books

Address

Near Askari Bank Alamdar Road Quetta
Quetta
87300

Opening Hours

Monday 09:00 - 21:00
Tuesday 09:00 - 21:00
Wednesday 09:00 - 21:00
Thursday 09:00 - 21:00
Friday 09:00 - 21:00
Saturday 09:00 - 21:00
Sunday 09:00 - 21:00

Telephone

+923337888287

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Zuhoor Book Center posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Zuhoor Book Center:

Share

Category