24/08/2024
*ہڑتال - ہڑتال - ہڑتال*
معزز تاجر بھائیوں !
السلام علیکم ورحمتہ اللہ
تاجر قاہدین نے آخر کار کیوں شٹرڈاون کا اعلان کیا؟
آخر کیا وجوہات تھیں اس شٹرڈاون کال کی؟
آیف بی آر نے تاجر دوست اسکیم کے تحت نان فائلرز کو رجسٹرڈ کرنا چاہا۔ اور کہا کہ تمام ریٹیلرز چھوٹے تاجر سالانہ 1200 روپے ٹیکس ادا کریں گے۔ لہزا ایک زمہ دار پاکستانی کے تاجر نماہندگان نے اس کا خیر مقدم کرتے ہوئے ملک پاکستان کی بہتری کے لئے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
پھر ایف بی آر نے سابقہ روایات کیمطابق رنگ بدلہ اور ایک ایس آر او میں ٹیبل جاری کیا جس کہ تحت پورے پاکستان کے تاجروں پر مفروضوں کی بنیاد پر بند کمروں میں بیٹھ کر پراپرٹی ویلیوایشن فکس ٹیکس 60000، 45000، 30000، 20000 ماہوار عائد کردیا ہے۔
اس سلسلے میں چیرمین ایف بی آر پاکستان، اور اضلاع کے آر ٹی اوز آفس میں تاجر رہنماوں کیساتھ متعدد بار مزاکرات ہوئے۔ لیکن کوئی مثبت پیش رفت نہ ہوسکی۔
بالآخر تاجر رہنماوں نے میڈیا کے زریعے اس ایف بی آر کے ظالمانہ اضافے کو مسترد کیا، پورے ملک میں احتجاج بھی کیا لیکن حکمرانوں اور ایف بی آر حکام پر کوئی اثر نہ ہوا تاجر کی تکلیف کا۔ لہزا اس ظلم کیخلاف پاکستان کی بڑی دونوں تنظیمات آل پاکستان انجمن تاجران صدر اجمل بلوچ، مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کاشف چودھری اور صوبائی قاہدین نے متفقہ طور پر ایف بی آر کیخلاف 28 اگست بروز بدھ شٹرڈاون کا اعلان کیا۔
اگر اس شٹرڈاون کے باوجود بھی حکومت سنجیدہ نہ ہوئی اور ایف بی آر نے جاری کردہ ایس آر او کو واپس نہ لیا تو تاجر قائدین باہمی مشاورت سے آہندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کریں گے اور اس احتجاجی تحریک کو کامیاب بنانے کے لئے اب تمام تاجروں کی زمہ داری ہے کہ وہ اپنے حقوق کے تحفظ میں قاہدین کا ساتھ دیں۔
معزز تاجر بھائیوں ایسے لوگوں سے ہوشیار رہے جو کہ اس ہڑتال کی مخالفت کرکے تاجروں کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔ وہ لوگ تاجر رہنما نہیں بلکہ تاجروں کے روپ میں غدار ہیں۔ اس وقت پورے ملک کے تاجر ایک پلیٹ فارم پر متحد ہیں۔ اب جو اعلان تاجر قائدین کریں گے آپ کو اس پر لبیک کہنا ہوگا۔ تاکہ آپکے حقوق کا تحفظ کیا جا سکے۔
*تنظیم تاجران خیبرپختونخواہ*
*آل پاکستان انجمن تاجران*