Burhanullahbajaury

Burhanullahbajaury islami news

گلداد خان MNA صاحب اپ  کا شکریہ ۔ ضلع باجوڑ میں 72 سالوں سے علاقہ پیشتو خار خوڑ کازوا اور ایک کلومیٹر روڈ منظوری کے بعد ...
14/02/2022

گلداد خان MNA صاحب اپ کا شکریہ ۔ ضلع باجوڑ میں 72 سالوں سے علاقہ پیشتو خار خوڑ کازوا اور ایک کلومیٹر روڈ منظوری کے بعد باقاعدہ طور پر اج بمورخہ 14.02.2022, افتتاح کیا اس علاقے کا پسماندگی کو ختم کرنے پر ہم ایم این اے گلداد خان صاحب کا شکرگزار ہو

وزیر اعلی kpk محمود خان کا شکریہ ۔ ضلع باجوڑ میں 72 سالوں سے علاقہ پیشتو خار خوڑ کازوا اور ایک کلومیٹر روڈ منظوری کے بعد...
14/02/2022

وزیر اعلی kpk محمود خان کا شکریہ ۔ ضلع باجوڑ میں 72 سالوں سے علاقہ پیشتو خار خوڑ کازوا اور ایک کلومیٹر روڈ منظوری کے بعد باقاعدہ طور پر اج بمورخہ 14.02.2022, افتتاح کیا اس علاقے کا پسماندگی کو ختم کرنے پر وزیر اعلی محمود خان کا شکرگزار ہ

ملا علی کردی  ایک شعبدہ باز اور کاروباری انسان ہے اس کی حقیقت کئی علماء عرب نے بیان کی ہے ۔ یہ بندہ ویڈیوز بناکر یوٹیوب ...
12/11/2021

ملا علی کردی ایک شعبدہ باز اور کاروباری انسان ہے اس کی حقیقت کئی علماء عرب نے بیان کی ہے ۔ یہ بندہ ویڈیوز بناکر یوٹیوب اور دیگر فورم پر اپلوڈ کرتا ہے اور پھر ساتھ میں اپنا نمبر بھی دیتا ہے ۔۔
یقینا قرآن میں اللہ نے شفاء رکھی ہے مگر قرآن پر عمل کرکے قرآن کوئی طب یا ریاضیات یا سانئس کی کتاب نہیں بلکہ یہ احکامات الہی ہے اور یقینا ان لوگوں کے لئے باعث شفاء و رحمت ہے جو اس پر عاملین ہیں ۔۔۔
اللہ تعالیٰ نے صرف عیسی علیہ السلام کو یہ معجزات عطا کئے تھے کئے تھے جو مندرجہ ذیل ہیں ۔

1) بغیر باپ کے کنواری مریم کے پیٹ سے پیدا ہونا۔

2) بچپن میں نومولودگی کی حالت میں لوگوں سے کلام کرنا۔

3) گارے سے پرندہ کی شکل بنا کر اس میں پھونک مار کر اسے اللہ کے حکم سے زندہ کرنا۔

4) مادر زاد اندھے (نابینا) کو اللہ کے حکم سے بینا کردینا۔

5) برص کے مریض کو اللہ کے حکم سے شفا دے دینا۔

6) مردوں کو اللہ کے حکم سے زندہ کرنا۔

7) لوگوں کو ان کی گھر میں کھائی ہوئی اور ذخیرہ کی ہوئی چیزوں کے بارے میں بن دیکھے خبر دینا۔

8) آپ کی دعا سے آسمان سے کھانے کا دسترخوان اترنا۔

9) زندہ حالت میں آسمان پر اٹھایا جانا۔

10) قرب قیامت میں دنیا میں واپس تشریف لاکر ادھیڑ عمری میں لوگوں سے کلام کرنا۔

قرآن کریم میں ہے:

{إِذْ قَالَتِ الْمَلَائِكَةُ يَامَرْيَمُ إِنَّ اللَّهَ يُبَشِّرُكِ بِكَلِمَةٍ مِنْهُ اسْمُهُ الْمَسِيحُ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ وَجِيهًا فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ وَمِنَ الْمُقَرَّبِينَ (45) } {وَيُكَلِّمُ النَّاسَ فِي الْمَهْدِ وَكَهْلًا وَمِنَ الصَّالِحِينَ (46) قَالَتْ رَبِّ أَنَّى يَكُونُ لِي وَلَدٌ وَلَمْ يَمْسَسْنِي بَشَرٌ قَالَ كَذَلِكِ اللَّهُ يَخْلُقُ مَا يَشَاءُ إِذَا قَضَى أَمْرًا فَإِنَّمَا يَقُولُ لَهُ كُنْ فَيَكُونُ (47) وَيُعَلِّمُهُ الْكِتَابَ وَالْحِكْمَةَ وَالتَّوْرَاةَ وَالْإِنْجِيلَ (48) وَرَسُولًا إِلَى بَنِي إِسْرَائِيلَ أَنِّي قَدْ جِئْتُكُمْ بِآيَةٍ مِنْ رَبِّكُمْ أَنِّي أَخْلُقُ لَكُمْ مِنَ الطِّينِ كَهَيْئَةِ الطَّيْرِ فَأَنْفُخُ فِيهِ فَيَكُونُ طَيْرًا بِإِذْنِ اللَّهِ وَأُبْرِئُ الْأَكْمَهَ وَالْأَبْرَصَ وَأُحْيِ الْمَوْتَى بِإِذْنِ اللَّهِ وَأُنَبِّئُكُمْ بِمَا تَأْكُلُونَ وَمَا تَدَّخِرُونَ فِي بُيُوتِكُمْ إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَةً لَكُمْ إِنْ كُنْتُمْ مُؤْمِنِينَ (49) وَمُصَدِّقًا لِمَا بَيْنَ يَدَيَّ مِنَ التَّوْرَاةِ وَلِأُحِلَّ لَكُمْ بَعْضَ الَّذِي حُرِّمَ عَلَيْكُمْ وَجِئْتُكُمْ بِآيَةٍ مِنْ رَبِّكُمْ فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَطِيعُونِ (50)} [آل عمران: 45 - 50]

{ إِذْ قَالَ اللَّهُ يَاعِيسَى إِنِّي مُتَوَفِّيكَ وَرَافِعُكَ إِلَيَّ وَمُطَهِّرُكَ مِنَ الَّذِينَ كَفَرُوا وَجَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ ثُمَّ إِلَيَّ مَرْجِعُكُمْ فَأَحْكُمُ بَيْنَكُمْ فِيمَا كُنْتُمْ فِيهِ تَخْتَلِفُونَ } [آل عمران: 55]

اب سوچنے والی بات یہ ہے کہ ملا علی جس دعویٰ کے ساتھ لوگوں کا علاج کرتا ہے کیا واقعی اللہ تعالی نے یہ معجزہ ملا علی کو بعینہ ویسے ہی عطا کیا ہے جیسے عیسی علیہ السلام کو کئے تھے ؟
کیا 14 سو سالوں میں کوئی ایک صحابی ٫ تابعین ، تبع تابعین ، آئمہ مسلمین میں سے گزرا ہے جسے اللہ تعالیٰ نے یسے انعامات سے نوازہ ہو جو لوگوں کا س طرح علاج معالجہ کیا کرتے تھے ؟
یاد رہے ملا علی کردی ایک انتہائی بدعتی صوفیوں کے گرہوں سے تعلق رکھتا ہے اس کی ایک ویڈیوں یوٹیوب پر کہیں موجود ہے جو آج سے 14 سال پہلے کی ہے جس میں ملا علی کردی ایک بزرگ کو تعزیمی سجدہ کرتے ہوئے دیکھایا گیا ہے ۔۔۔ کاپی

13 جولائی 2021وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کا حالیہ بارشوں سے صوبے کے مختلف اضلاع میں ہونے والی جانی و مالی نقصانات...
13/07/2021

13 جولائی 2021
وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کا حالیہ بارشوں سے صوبے کے مختلف اضلاع میں ہونے والی جانی و مالی نقصانات پر اظہار افسوس۔

وزیر اعلی کا متاثرہ خاندانوں سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار۔

جان بحق افراد کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا۔

وزیر اعلی کا متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو امدادی کارروائیاں بروقت یقینی بنانے کی ہدایت۔

متاثرہ علاقوں میں رابطہ سڑکوں اور پلوں کی بحالی کے لئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں، وزیر اعلی کی ہدایت

متاثرہ خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا انہیں ہر ممکن امداد فراہم کی جائے گی، وزیر اعلی محمود خان

متاثرہ خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، انہیں ہر ممکن امداد فراہم کی جائے گی، وزیر اعلی محمود خان

All Set for Chief Minister address at Gadezai Bunir . کارکنان کے قافلوں کی آمد کا سلسلہ شروع ۔ وزیراعلی کی آمد سے گھنٹہ ...
09/07/2021

All Set for Chief Minister address at Gadezai Bunir .
کارکنان کے قافلوں کی آمد کا سلسلہ شروع ۔ وزیراعلی کی آمد سے گھنٹہ قبل جلسہ گاہ کا اکثریتی حصہ کارکنان سے بھر گیا۔
وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان کا دورہ بونیر
وزیراعلی محمود خان گدزئی پیر بابا میں عوامی اجتماع سے خطاب کری گے اور سواڑی، بونیر میں منصوبوں کا افتتاح کریں گے

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے جانی خیل قبیلے کے عمائدین پر مشتمل 40 رکنی جرگے کی ملاقات ۔ جانی خیل قبیلے کے مطال...
09/07/2021

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے جانی خیل قبیلے کے عمائدین پر مشتمل 40 رکنی جرگے کی ملاقات ۔

جانی خیل قبیلے کے مطالبات اور مسائل کے حل کے لئے کامیاب مذاکرات۔

جرگے میں صوبائی وزیر شاہ محمد وزیر کے علاوہ، چیف سیکرٹری، آئی جی پی، کمانڈنٹ فرنٹیئر کانسٹیبلری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، کمشنر، آر پی او، ڈی سی اور ڈی پی او بنوں کی بھی شرکت۔

وزیر اعلیٰ کا جانی خیل کے لیے دو ارب روپے خصوصی ترقیاتی پیکج کا اعلان۔

وزیر اعلی کا شکتو ڈیم کی تعمیر کے لئے دو ارب روپے کا بھی اعلان۔

وزیر اعلی کا فرنٹئیر کانسٹیبلری میں جانی خیل کے جوانوں کے پانج پلاٹونز بھرتی کرنے کا اعلان۔

ان پانچ پلاٹونز کے تمام تر اخراجات صوبائی حکومت برداشت کرے گی ، وزیر اعلی محمود خان

وزیر اعلیٰ کا جانی خیل میں پولیس اسٹیشن کی تعمیر کا بھی اعلان ۔

علاقے میں امن و امان کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا، محمود خان

جانی خیل قبیلے کے ساتھ جو معاہدہ کیا گیا ہے ہم اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، محمود خان

جانی خیل کے ساتھ کئے گئے تمام وعدے پورے کئے جائیں گے، وزیر اعلی

علاقے میں ہسپتال، سکول، کالج اور سڑکوں سمیت تمام ترقیاتی کام کیے جائیں گے، محمود خان

جانی خیل کے عوام کے مسائل کا بھر پور احساس ہے ان کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہے ہیں، محمود خان

جانی خیل کے لوگ محب وطن، پر امن اور ترقی پسند لوگ ہیں، محمود خان

بعض عناصر نے اپنے سیاسی مقاصد کے لئے جانی خیل کے عوام کو حکومت کے خلاف اکسانے کی کوشش کی، محمود خان

گذشتہ ادوار میں علاقے کے منتخب نمائندوں نے جانی خیل کی ترقی کے لئے کچھ نہیں کیا۔

علاقے میں مکمل امن کی بحالی کے لئے حکومت اقدامات اٹھا رہی ہے، علاقے کے عمائدین اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں، وزیر اعلی

علاقے کے عوام کو درپیش مسائل کے حل اور علاقے کی ترقی کے لئے جو کچھ بھی مجھ سے ہو سکے گا پیچھے نہیں ہٹوں گا، محمود خان

بحیثیت وزیر اعلی میری خواہش اور کوشش ہے کہ صوبے کے کونے کونے میں امن اور ترقی ہو، وزیر اعلی

وزیر اعلی کا کامیاب جرگے کے انعقاد پر جانی خیل کے عمائدین کا شکریہ اور انتظامیہ کی کوششوں کی تعریف۔

جانی خیل عمائدین کا جرگہ منعقد کرنے اور ان کے مسائل سننے کے لئے وقت دینے پر وزیر اعلی کا شکریہ۔

عمائدین کی علاقے کی تعمیر و ترقی اور امن کے لئے حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی طرف سے جانی خیل قوم کے مشران کیلئے وزیر اعلی ہاؤس پشاور میں ظہرانہ وزیر اعلیٰ خیبر ...
08/07/2021

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی طرف سے جانی خیل قوم کے مشران کیلئے وزیر اعلی ہاؤس پشاور میں ظہرانہ

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا جانی خیل کے لیے دو ارب روپے خصوصی ترقیاتی پیکج , شکتو ڈیم کی تعمیر کے لئے دو ارب روپے , فرنٹئیر کانسٹیبلری میں جانی خیل کے جوانوں کے پانج پلاٹونز بھرتی کرنے کا اعلان۔

▪وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے جانی خیل قبیلے کے عمائدین پر مشتمل 40 رکنی جرگے کی ملاقات ۔
جانی خیل قبیلے کے مطالبات اور مسائل کے حل کے لئے کامیاب جرگہ۔
▪جرگے میں صوبائی وزیر شاہ محمد وزیر کے علاوہ، چیف سیکرٹری، آئی جی پی، کمانڈنٹ فرنٹیئر کانسٹیبلری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، کمشنر، آر پی او، ڈی سی اور ڈی پی او بنوں کی بھی شرکت۔
▪وزیر اعلیٰ کا جانی خیل کے لیے دو ارب روپے خصوصی ترقیاتی پیکج کا اعلان۔ شکتو ڈیم کی تعمیر کے لئے دو ارب روپے کا بھی اعلان۔ فرنٹئیر کانسٹیبلری میں جانی خیل کے جوانوں کے پانج پلاٹونز بھرتی کرنے کا اعلان۔



۔

▪ان پانچ پلاٹونز کے تمام تر اخراجات صوبائی حکومت برداشت کرے گی ، وزیر اعلی محمود خان
▪وزیر اعلیٰ کا جانی خیل میں پولیس اسٹیشن کی تعمیر کا بھی اعلان ۔
▪علاقے میں امن و امان کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا، جانی خیل قبیلے کے ساتھ جو معاہدہ کیا گیا ہے ہم اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، محمود خان
▪جانی خیل کے ساتھ کئے گئے تمام وعدے پورے کئے جائیں گے، علاقے میں ہسپتال، سکول، کالج اور سڑکوں سمیت تمام ترقیاتی کام کیے جائیں گے، محمود خان
▪جانی خیل کے عوام کے مسائل کا بھر پور احساس ہے ان کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہے ہیں، جانی خیل کے لوگ محب وطن، پر امن اور ترقی پسند لوگ ہیں، محمود خان
▪بعض عناصر نے اپنے سیاسی مقاصد کے لئے جانی خیل کے عوام کو حکومت کے خلاف اکسانے کی کوشش کی، گذشتہ ادوار میں علاقے کے منتخب نمائندوں نے جانی خیل کی ترقی کے لئے کچھ نہیں کیا۔ محمود خان
▪علاقے میں مکمل امن کی بحالی کے لئے حکومت اقدامات اٹھا رہی ہے، علاقے کے عمائدین اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں، علاقے کے عوام کو درپیش مسائل کے حل اور علاقے کی ترقی کے لئے جو کچھ بھی مجھ سے ہو سکے گا پیچھے نہیں ہٹوں گا، محمود خان
▪بحیثیت وزیر اعلی میری خواہش اور کوشش ہے کہ صوبے کے کونے کونے میں امن اور ترقی ہو، وزیر اعلی
▪وزیر اعلی کا کامیاب جرگے کے انعقاد پر جانی خیل کے عمائدین کا شکریہ اور انتظامیہ کی کوششوں کی تعریف۔
▪جانی خیل عمائدین کا جرگہ منعقد کرنے اور ان کے مسائل سننے کے لئے وقت دینے پر وزیر اعلی کا شکریہ۔
▪عمائدین کی علاقے کی تعمیر و ترقی اور امن کے لئے حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی۔

🌷🌷وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس۔ 🌷🌷🌷🌷🌷▪چیف سیکرٹری اور آئی جی پ...
07/07/2021

🌷🌷وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس۔ 🌷🌷🌷🌷🌷

▪چیف سیکرٹری اور آئی جی پی کے علاوہ ڈویژنل کمشنرز، آر پی اوز اور دیگر متعلقہ حکام کی شرکت۔ ضم اضلاع سمیت صوبہ بھر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ۔
▪آئی جی پی کی طرف سے اجلاس کو صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بریفنگ۔
▪وزیر اعلیٰ کا حالیہ دنوں میں صوبے میں جائیداد اور خاندانی تنازعات میں ہونے والے قتل کے واقعات پر اظہار تشویش۔
▪وزیر اعلیٰ کی پولیس کو اس طرح کے واقعات کی موثر روک تھام کے لئے ایک جامع حکمت عملی کے تحت ٹھوس اقدامات کی ہدایت۔
▪ہر پندرہ دن میں صوبے کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے باقاعدگی سے اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ۔
▪تمام آر پی اوز اپنے متعلقہ ریجنز میں امن و امان کی صورتحال اور اپنی مجموعی کارکردگی کے بارے میں اجلاس کو بریفنگ دیں گے، وزیر اعلیٰ کی ہدایت
▪اجلاس میں نئے اسلحہ لائسنس کے اجراءپر پابندی کا اصولی فیصلہ۔ حتمی فیصلہ کابینہ اجلاس میں کیا جائے گا۔
▪صوبے کو غیر قانونی اسلحے اور منشیات سے مکمل طور پر پاک کرنا ہے اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، صوبے میں امن و امان کے قیام کے لئے پولیس کو ہر ممکن وسائل فراہم کریں گے، محمود خان
▪خیبر پختونخوا کی پولیس مثالی پولیس ہے اس کو قابل فخر فورس بنائیں گے،خیبر پختونخوا پولیس اچھا کام کر رہی ہے اس میں مزید بہتری کی ضرورت ہے، وزیر اعلی محمود خان
▪گاڑیوں میں کالے شیشوں کے استعمال کے خلاف بھر پور مہم چلائی جائے،منتخب عوامی نمائندوں کے ساتھ ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کے لئے سول کپڑوں میں ڈیوٹی پر پابندی لگائی جائے، محمود خان
▪صوبہ بھر میں تمام مستقل پولیس چیک پوسٹوں کا حلیہ درست کیا جائے اور وہاں پر کیمرے نصب کئے جائیں، اسپیشل برانچ اور کاونٹر ٹیررازم کے شعبوں کو مزید مضبوط بنانے کے لئے لائحہ عمل تیارکیا جائے، محمود خان
▪تھانوں کی سطح پر عوام کے ساتھ پولیس کے عمومی رویوں میں واضح بہتری لائی جائے، ہر سطح پر قانون کی موثر عملداری کو یقینی بنایا جائے، وزیر اعلیٰ
▪ڈویژنل کمشنرز اور آر پی اوز اپنے متعلقہ ریجنز میں حکومت کی گڈ گورننس سٹرٹیٹجی پر عملدرآمد کے ذمہ دار ہونگے، کمشنرز کی اچھی پوسٹوں پر تعیناتی گڈ گورننس اسٹریٹجی پر عملدرآمد کے سلسلے میں اچھی کارکردگی سے مشروط ہوگی، وزیر اعلیٰ
▪صوبہ بھر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کیا جائے اور دو مہینوں کے اندر تجاوزات خالی کرکے زمینیں متعلقہ محکموں کے حوالے کی جائیں، وزیر اعلیٰ
▪صوبے میں کسی بھی جگہ پولی تھین بیگز نظر نہیں آنے چاہئیں،دوسرے صوبوں سے خیبر پختونخوا میں پولی تھین بیگز لانے پر پابندی کے لئے ضروری قانون سازی کی جائے، وزیر اعلیٰ
▪صوبائی دارالحکومت میں احتجاجی مظاہرہ کرنے والوں کے لئے کوئی مناسب جگہ مختص کی جائے،اسمبلی چوک میں احتجاجی مظاہروں سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہوتا ہے،اس مصروف چوک میں اس طرح کی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد کی جائے، وزیر اعلیٰ


۔

▪تھانوں کی سطح پر خاندانی اور جائیداد کے تنازعات کی تفصیلات اکٹھی کی جائیں گی، اس طرح کے تنازعات کے پر امن حل کے لئے دیگر اقدامات کے علاوہ ڈی آر سیز کو مزید فعال بنایا جائے گا، بریفنگ
▪امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے پولیس کی پروٹوکول ڈیوٹی میں پچاس فیصد کمی کردی گئی ہے، حالیہ دنوں میں قتل کے تمام واقعات میں ملوث افراد کی نشاندہی کرلی گئی جبکہ ان میں سے اکثر کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے، بریفنگ
▪رواں سال صوبے میں انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر 496 آپریشنز کئے گئے ، رواں سال منشیات کے خلاف کارروائیوں میں پندرہ ہزار کلوگرام سے زائد منشیات پکڑی گئیں، ان کارروائیوں میں تقریبا 16 ہزار افراد گرفتار کئے گئے، بریفنگ
▪منشیات کی موثر روک تھام کے لئے اضلاع کی سطح پر نارکاٹکس ایراڈیکشن ٹیمیں تشکیل دی جارہی ہیں،یہ ٹیمیں اضلاع کی سطح پر بڑے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں عمل لائیں گی، بریفنگ

06/07/2021
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے مینگورہ سٹی کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے مجوزہ منصوبے گریوٹی واٹر سکیم کو شہر ...
06/07/2021

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے مینگورہ سٹی کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے مجوزہ منصوبے گریوٹی واٹر سکیم کو شہر میں پانی کی قلت کے دیرینہ مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ قرار دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو منصوبے کے لئے درکار زمین کی خریداری کا عمل بروقت مکمل کرنے اور اس سلسلے میں زمین مالکان کے تمام جائز تحفظات کو دور کرنے کیلئے لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کمشنر ملاکنڈ کو اگلے چنددنوں کے اندر متعلقہ منتخب عوامی نمائندوں ، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ بلدیات کے متعلقہ حکام کے ساتھ منصوبے کی مجوزہ جگہ کا معائنہ کرنے اور زمین مالکان کے ساتھ مل بیٹھ کر اس سلسلے میں پیشرفت کے لئے ٹھوس تجاویز پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے واضح کیا ہے کہ منصوبے پر کسی بھی قسم کی پیشرفت سے قبل منصوبے کے لئے درکاراراضی کے مالکان کے تحفظات کو ترجیحی بنیادوں پر دور کیا جائے اور انہیں ہر لحاظ سے مطمئن کیا جائے۔
وہ پیر کے روز سوات میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھےجن میں بلدیات، آبپاشی اور اعلیٰ تعلیم کے منصوبے شامل ہیں۔ اجلاس کو مینگورہ سٹی کے لئے گریوٹی واٹر اسکیم کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاگیا کہ یہ منصوبہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی مالی معاونت سے خیبرپختونخوا سٹیز امپرومنٹ پراجیکٹ کے تحت مکمل کیا جائے گا جس پر تقریباً 16ارب روپے کی لاگت آئے گی۔ یہ منصوبہ 20 کلومیٹر طویل پائپ لائن کے علاوہ بین الاقوامی معیار کے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ پر مشتمل ہے۔ منصوبے کے تحت 85 فیصد پانی گریویٹی کے ذریعے جبکہ 15 فیصد پانی پمپنگ کے ذریعے سپلائی کیا جائے گا۔ یہ منصوبہ آئندہ 25 سالوں کی پانی کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر ترتیب دیا گیا ہے ۔ سوات سے ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر حیدر علی، ممبر صوبائی اسمبلی فضل حکیم ، کمشنر ملاکنڈ اور ڈپٹی کمشنر سوات کے علاوہ محکمہ بلدیات، آبپاشی اور اعلیٰ تعلیم کے اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ منصوبے پر عملدرآمد کے دوران مقامی لوگوں کے باغات، درختوں اور دیگر املاک کو پہنچنے والے نقصانات کے آزالے کے لئے معاوضوں کی ادائیگیوں کا بھر پور خیال رکھا جائے۔ اجلاس میں محکمہ اعلیٰ تعلیم کے تحت ضلع سوات میں کالجوں کے قیام کے منصوبوں کا بھی جائزہ لیاگیا۔ اجلاس کو ضلع سوات میں کالجوں کے قیام کے مختلف منصوبوں پر پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ گورنمنٹ ڈگری کالج وینٹری شموزئی اور باغ ڈھیری کے قیام پر کام جاری ہے اور تینوں منصوبے مالی سال 2021-22 کے دوران مکمل کئے جائیں گے۔ اسی طرح گورنمنٹ ڈگری کالج سیدو شریف اور چار باغ کے پی سی ونز منظورہو چکے ہیں اور ان پر عملی کام کا آغاز کرنے کے لئے عنقریب ٹینڈرز جاری کئے جائیں گے۔ علاوہ ازیں پوسٹ گریجویٹ کالج مٹہ اور گورنمنٹ ڈگری کالج مدین کی بحالی کے منصوبوں پر بھی کام جاری ہے جو مالی سال 2021-22 کے دوران مکمل کئے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ نئے کالجوں کے منصوبوں کے ٹینڈرز جلد سے جلد جاری کئے جائیں تاکہ بلاتاخیر ان پر عملی کام کا آغاز کیا جاسکے۔
اجلاس میں فتح پور ایریگیشن چینل کی توسیع اور امپرومنٹ کے مجوزہ منصوبے کا بھی تفصیلی جائزہ لیاگیا۔ اجلاس کو بتایاگیا کہ تیس کلومیٹر طویل اس توسیعی منصوبے کی تکمیل سے مزید 18 کیوسک پانی دستیاب ہوگا جس سے علاقے کی دو ہزار ایکڑ اضافی زمین زیر کاشت آئے گی۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو منصوبے کا تفصیلی انجینئرنگ ڈیزائن اور پی سی ون مقررہ وقت میں مکمل کرنے اور اس دوران پہلے سے موجود فتح پور ایگریکیشن چینل کی امپرومنٹ پر عملی کام شروع کرنے کے لئے پیشگی لوازمات جلد پورے کرنے کے لئے ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو دریائے سوات کے کنارے تجاوزات کے خلاف حالیہ آپریشن کے نتیجے میں خالی ہونے والی جگہوں پر پارکس اور واکنگ ٹریکس کی تعمیر اور سیر و تفریح کی دیگر سہولیات کی فراہمی کے لئے ماسٹر پلان تیار کرکے منظوری کے لئے پیش کرنے کی بھی ہدایت کی تاکہ نہ صرف ان جگہوں پر دوبارہ تجاوزات کی روک تھام کی جاسکے بلکہ علاقے کے قدرتی حسن کو دوبالا کرکے لوگوں کے لئے سیر و تفریح کی معیاری سہولیات بھی فراہم کی جاسکیں۔

Address

Peshawar
03449152855BFG

Telephone

+923069880002

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Burhanullahbajaury posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Burhanullahbajaury:

Share