Imran Series

Imran Series Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Imran Series, Muzaffargarh.

21/11/2023

ڈیتھ پلان پر ایک نظر
صفدر علی حیدری
۔۔۔
ارشاد العصر جعفری صاحب اردو ادب میں ایک نمایاں نام ہیں اور اگر بات عمران سیریز کی کی جائے تو اس میں شاید صف اول کے لکھاری ہیں جو چالیس سے زائد عمران سیریز لکھ چکے ہیں ۔۔۔
ان کا یہ سفر بڑی کامیابی سے جاری تھا کہ عمران سیریز شائع کرنے والے دونوں ادارے ہاتھ پاؤں چھوڑ گئے ۔۔۔ اور یوں عمران سیریز کے لکھاری ( خالد نور , سید علی حسن گیلانی اور جعفری صاحب ) بے روزگار ہو گئے اور عمران سیریز قصہ پارینہ بن کر رہ گئی ۔۔
پھر اسی سال کچھ سرپھروں نے اس کی بحالی کا بیڑا اٹھایا اور کامیابی سے اس کام کو دوبارہ شروع کرنے میں کامیاب ہو گئے ۔۔۔ الحمدللہ
اس مشن میں نمایاں کردار تو برادرم نجم حجازی کا ہی ہے لیکن تحریر کے میدان میں جعفری صاحب ، گیلانی صاحب اور خالد نور نے اپنے کندھے پیش کیے ۔
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اب تک ادارہ ایکسٹو پبلی کیشنز پانچ ناول شائع کر چکا ہے ۔ اور ہر ماہ ایک ناول کامیابی سے شائع کر رہا ہے ۔
اس ادارے کا پانچواں ناول " ڈیتھ پلان " اس وقت میرے پیش نظر ہے ۔۔۔
ناول کی موضوع فلسطین ہے اور یہ اسرائیل پر لکھا گیا ہے ۔۔۔
یہ ناول اپنے تیز رفتار ایکشن کی وجہ سے یاد رکھا جائے گا ۔۔۔۔
اسرائیل پر جو بھی ناول لکھا جائے کامیابی سے ہمکنار ہوتا یے ۔۔۔
سو ڈیٹھ پلان بھی ایک کامیاب کوشش کہی جائے گی اگرچہ اس میں عمران اور اس کی ٹیم کے چند ساتھی بنا کسی پلان کے اسرائیل میں گھسے اور اسرائیلی فوجیوں پر قیامت بن کر ٹوٹے ۔۔۔
یہ ایک خاص قسم کا جذباتی ناول تھا کہ فلسطینی عوام پر جب ظلم کے پہاڑ توڑے جاتے ہیں تو عمران جیسا ٹھہرا ہوا شخص بھی بے اختیار جذباتی سا ہو جاتا ہے اور وہ جذباتی ہوا اور اس نے اسرائیل میں گھس کر فوجیوں پر تابڑ توڑ حملے کیے ، سینکڑوں فوجیوں کو جہنم واصل کیا ، اسلحے کی ایک بڑی کھیپ کو تباہ و برباد کیا اور بآسانی اپنے ساتھیوں سمیت وہ سے بچ نکلنے میں کامیاب رہا ۔۔۔۔
ٹائیگر اور جوزف کو کچھ کر دکھانے کا موقع نہ مل سکا لیکن جولیا اور تنویر نے خوب رنگ جمایا ۔۔۔
عمران اور صفدر سعید تو خیر مین آف دا میچ رہے ۔۔
یہ محض اتفاق ہی ہے کہ وہ پہلا ناول ہے جو میں نے بہت عرصہ بعد پڑھا ۔۔۔ مظہر کلیم کے بعد میں نے عمران سیریز کو ہاتھ تک نہ لگایا تھا ۔۔۔ بلکہ ان کے بھی اخری دو ڈھائی سو ناول میں نے نہیں پڑھے ۔۔۔
جعفری صاحب کا نام تو سنا تھا لیکن اب تک ان کو پڑھا نہیں تھا ۔۔۔۔ پہلی بار انکو پڑھا اور متاثر ہوئے بنا رہ نہیں پایا ۔۔۔
میں اپنے ہڑھنے والوں کو اس ناول کو خرید کر پڑھنے کی تلقین کروں گا

ا

عمران سیریز کا نیا ناول شائع ہو گیا ہے ۔ بذریعہ رجسٹرڈ ڈاک گھر بیٹھے حاصل کرنے کے لیے ابھی کال کریں 03006863623
05/07/2021

عمران سیریز کا نیا ناول شائع ہو گیا ہے ۔ بذریعہ رجسٹرڈ ڈاک گھر بیٹھے حاصل کرنے کے لیے ابھی کال کریں 03006863623

22/06/2021
عمران سیریز کا نیا ناول گھر۔بیٹھے بذریعہ رجسٹرڈ ڈاک حاصل کریں ۔ رابطہ کریں 03006863623
31/05/2021

عمران سیریز کا نیا ناول گھر۔بیٹھے بذریعہ رجسٹرڈ ڈاک حاصل کریں ۔ رابطہ کریں 03006863623

23/05/2021
20/12/2020

*ایکسٹو پبلیکیشنز ملتان*

ہماری تحریک کا مقصد عمران سیریز و جاسوسی ادب میں کتاب کی بحالی ہے۔ جو کہ اس ڈیجیٹل اور پی ڈی ایف کے دور میں ایسے نایاب ہو رہی ہے کہ ہر دوسرا شخص پی ڈی ایف میں کتاب کا مطالبہ کرتا ہے۔ اس وجہ سے نئی عمران سیریز کی طباعت و اشاعت بہت مشکل ہوچکی ہے ۔
لہذا ہمارے چند عمران سیریز کے شائقین اور متوالوں نے مصنفین کے ساتھ ملکر ایک تحریک کا آغاز کیا ہے۔ جس کا منشور ہے کہ اپنی مدد آپ کے تحت فنڈ ریزنگ کے ساتھ اس سلسلے کو ممکن بنایا جائے۔
لہذا اس سلسلے کی ایک اہم کڑی یہ ہے کہ - عمران سیریز کے بحالی میں سنجیدہ افراد کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کیا جائے۔
- ملک و بیرونِ ملک سے ممبر سازی کی جائے۔
اور
- ایک فنڈ سرکل کے ذریعے اس کام کو آگے بڑھایا جائے۔

بے لوث و سنجیدہ افراد کا ایک متحدہ گروپ بنے جو ہر ماہ ایک معقول اور واجبی سی رقم اس تحریک کوبطور فنڈ پیش کریں۔
یہ منتھلی رقم کم سے کم 200روپے اور زیادہ سے زیادہ اپنی مرضہ پر منحصر ہے۔
ہماری کوشش ہوگی کہ ان پیسوں میں ہی ہر ماہ کم از کم ایک ناول گفٹ پوسٹ کریں۔
ایک معقول رقم جمع ہوجانے کے بعد کمپوزنگ، ڈیزائننگ، پرنٹنگ اور پوسٹنگ وغیرہ کے تمام تر اخراجات پورے ہونے کی صورت میں بچ جانے والی رقم کسی فردِ واحد کی ملکیت تصور نہیں ہو گی بلکہ اسے اسی مد میں اگلے ماہ استعمال کیا جائے گا۔

[نوٹ: مصنفین کی رائلٹی اپنی جگہ برقرار ہے، جو کہ ایک اصول کے مطابق ہوگی۔ ان شاءاللہ]

ارشادالعصر جعفری کی عمران سیریز کا ایڈونچر، مزاح، ایکشن سے بھرپور نیا تہلکہ خیز ناول ۔ pdf میں بھی دستیاب ہے۔
11/09/2020

ارشادالعصر جعفری کی عمران سیریز کا ایڈونچر، مزاح، ایکشن سے بھرپور نیا تہلکہ خیز ناول ۔ pdf میں بھی دستیاب ہے۔

10/12/2019

آج 10 دسمبر اردو زبان کے فردوسی میر ببر علی انیس کی تاریخ وفات ہے۔

انیس دم کا بھروسہ نہیں ٹھہر جاؤ
چراغ لیکے کہاں سامنے ہوا کے چلے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خیال خاطر احباب چاہیۓ ہر دم
انیس ٹھیس نہ لگ جاۓ آبگینوں کو

میر انیس 1803ء میں محلہ گلاب باڑی فیض آباد میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد میر مستحسن خلیق، دادا میر حسن اور پردادا امیر ضاحک قادر الکلام شاعر تھے۔ یوں شاعری انہیں ورثے میں ملی تھی۔ انیس نے ابتدائی تعلیم میر نجف علی فیض آبادی اور مولوی حیدر علی لکھنوی سے حاصل کی۔ بچپن ہی سے شاعری سے شغف تھا۔ پہلے حزیں تخلص کرتے تھے پھر ناسخ کے مشورے سے بدل کر انیس رکھ لیا۔

ابتدا میں غزلیں کہنا شروع کیں مگر پھر والد کی ہدایت پر اس صنف سخن کو سلام کیا۔ مرثیہ گوئی کی جانب راغب ہوئے اور اس صنف سخن کو معراج تک پہنچا دیا۔

شروع شروع میں میر انیس مرثیہ پڑھنے کے لیے ہر سال لکھنؤ آتے رہے۔ مگر 45 برس میں جنگ آزادی کی تباہی کے بعد وہ لکھنؤ چھوڑ کر کچھ عرصہ کاکوری میں مقیم رہے۔ پھر امن و امان کے بعد لکھنؤ واپس تشریف لائے اور محلہ سبزی منڈی میں رہائش اختیار کی۔

میر ببر علی انیس نے 29 شوال 1291ھ مطابق 10 دسمبر 1874ء کو لکھنؤ میں انتقال کیا اور اپنے مکان میں ہی دفن ہوئے۔ 1963ء میں ان کے مزار پر ایک عالیشان مقبرہ تعمیر کروایا گیا۔

مرزادبیر نے آپ کی تاریخ وفات اس شعر سے نکالی۔
؎
آسماں بے ماہِ کامل، سدرہ بے روح الامین
طورِ سینا بے کلیم اللہ، منبر بے انیس

جو ان کے لوحِ مزار پر بھی کندہ ہے۔

میر انیس نے اردو میں نہ صرف رزمیہ شاعری کی کمی کو پورا کیا بلکہ اس میں انسانی جذبات اور ڈرامائی تاثر کے عناصر کا اضافہ کرکے اردو مرثیہ کو دنیا کی اعلیٰ ترین شاعری کی صف میں لاکھڑا کیا۔ انہوں نے منظر نگاری، کردار نگاری، واقعہ نگاری اور جذبات نگاری کے اعلیٰ ترین نمونے پیش کیے۔ انیس نے مرثیہ کی صنف کو آسماں تک پہنچا دیا یہاں تک کہ مرثیہ اور انیس مترادف الفاظ بن گئے۔

رتبہ جسے دنیا میں خدا دیتا ہے
وہ دل میں فروتنی کو جا دیتا ہے

کرتے ہیں تہی مغز ثنا آپ اپنی
جو ظرف کہ خالی ہو صدا دیتا ہے

علی عمران ایم ایس سی ڈی ایس سی (آکسن) کا ایک لازوال کارنامہ ، ابلیسی طاقتوں کے خلاف دل دہلا دینے والی ایک خوفناک جنگ ۔ گ...
16/06/2019

علی عمران ایم ایس سی ڈی ایس سی (آکسن) کا ایک لازوال کارنامہ ، ابلیسی طاقتوں کے خلاف دل دہلا دینے والی ایک خوفناک جنگ ۔ گوگل پر سرچ کریں۔ ڈاون لوڈ کریں اور مطالعہ کریں

Address

Muzaffargarh

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Imran Series posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share