Urdu Islamic books online

Urdu Islamic books online آن لائن کتب سیل

10/04/2025
19/09/2024

جو احباب نے فقہ السیرۃ عربی+اردو کے منتظر تھے وہ جلد رابطہ کریں۔
03417106100
واٹس اپ

*ماہِ میلاد آفر*🌹🌹🌹🌹تین کتابوں کا سیٹ ماہِ میلاد میں 1200 کے بجاے ڈاک خرچ سمیت صرف اور صرف 900 روپے میں حاصل کریں۔ براے ...
10/09/2024

*ماہِ میلاد آفر*🌹🌹🌹🌹

تین کتابوں کا سیٹ ماہِ میلاد میں 1200 کے بجاے ڈاک خرچ سمیت صرف اور صرف 900 روپے میں حاصل کریں۔

براے رابطہ
مکتبہ دار الحیاۃ ملتان
03417106100
03006756125

1000  #احادیث پر مشتمل نبی کریمﷺ کے شمائل و خصائل پر بہترین کتاب۔ کل صفحات 334 فل سائز۔گھر بیٹھے حاصل کرنے کے رابطہ کریں...
03/03/2024

1000 #احادیث پر مشتمل نبی کریمﷺ کے شمائل و خصائل پر بہترین کتاب۔

کل صفحات 334 فل سائز۔

گھر بیٹھے حاصل کرنے کے رابطہ کریں۔
03006759125
03417106100

 #اشاعت کا ایک اور  #مرحلہ مکمل۔الحمد للہ وما توفیقی الا باللہ
24/08/2023

#اشاعت کا ایک اور #مرحلہ مکمل۔

الحمد للہ

وما توفیقی الا باللہ

تعارف: کتاب * #نعم الوجیز فی اعجاز القرآن العزیز"*مرتب ابو الحسن * #خضر حیات* مدنی ملتانی.یہ حقیقت ہے کہ نبی اکرم صلی ال...
31/07/2023

تعارف: کتاب * #نعم الوجیز فی اعجاز القرآن العزیز"*

مرتب ابو الحسن * #خضر حیات* مدنی ملتانی.

یہ حقیقت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی *فصاحت و بلاغت کا سر چشمہ قرآن حکیم ہے* جس کا کما حقہ ادراک انسانی فہم سے بالا تر ہے.

اہل عرب بلاشبہ زبان و کلام کی نزاکتوں سے آگاہ تھے مگر اس *فن کو بحیثیت علم مدون کرنے کا خیال صرف مسلمانوں کو آیا* جنہوں نے قرآن حکیم کی شان اعجاز ، اس کے الفاظ، جمل، ان کی تالیف وربط ، فواصل ، مطالع ، مقاطع اور انداز بیان و تخاطب کو منظم علوم میں ڈھال دیا.

دوسری صدی ہجری میں فن فصاحت و بلاغت کو مدون کرنے کا آغاز ہوا۔ علامہ جاحظ (م 255 ہجری) کی کتاب *( البيان والتبیین )* خطابت اور بیان کے پر لکھی گئی جس میں موضوع بلاغت کو اہمیت دی مگر یہ کتاب قرآنی فصاحت و بلاغت پر مستقل تصنیف نہیں البتہ جاحظ کی *" نظم القرآن "* اس موضوع پر پہلی موضوع پر تصنیف کہی جاسکتی ہے۔


*چوتھی صدی* کے آخر میں قاضی ابو بکر نے ایک شاہ کار کتاب بنام *(اعجاز القرآن )* تصنیف فرمائی جو کہ (الاتقان ) کے حاشیے پر چھپی.

بعد میں علامہ ابو عبد اللہ بن
یزید واسط نے ایک جامع کتاب اسی نام یعنی *(اعجاز القرآن)* سے تحریر فرمائی.
علامہ عبد القاہر جرجانی نے اس کی تفصیل شرح *(المعتضد)* قلمبند کی۔

چوتھی صدی ہجری میں ایک اور کتاب *اعجاز القرآن علامہ ابوعیسی رومانی نے تصنیف فرمائی۔*

بعد ازاں اس موضوع پر علما کے قلم جولانی دکھاتے رہے۔ جو تاحال جاری ہے.

کتاب زیر نظر *( #نعم الوجيز في اعجاز القرآن العزيز )* جو نادر دہر علامہ عبد العزیز * #پرہاروی* علیہ الرحمہ کی عظیم تصنیف ہے اور جس کا خوبصورت ترجمہ فاضل محتشم *علامہ ابو محمد عبد الواحد #کبیری* دامت بر کا تہم القدسیہ نے کیا تفسیر اعجاز القرآن ہی کی ایک کڑی ہے اور اس کو صفحہ قرطاس پر لانے کا داعیہ بھی ایک در بار کا مرہون منت ہے۔

جیسا کہ حضرت مصنف علیہ الرحمہ اپنی تالیف * #الصمصام فی اصول تفسیر القرآن* کے آغاز میں فرماتے ہیں:
ایک دن میں *دارالامان #ملتان* میں امیر الامراء خادم الفقراء محمد شاہ نواز خان میں تھا۔ (اللہ اس کی حکومت کو تمام امصار میں وسعت اقتدار اور اس کے لشکر کو کفار کے مقابلے میں فتح مند رکھے )انہوں) نے مجھ سے پوچھا:
کیا کوئی اس زمانے میں تفسیر قرآن کا استنباط کر سکتا ہے ؟
تو میں نے جواب دیا : تفسیر کے بعض پہلو ہیں *جو منقول و ماثور جیسے نسخ، قصص، مجمل اور اسباب نزول کے بغیر آگاہی میں نہیں آتے*
اور ان میں وہ بھی ہیں جن کا استنباط ماہر علماء ہی کر سکتے ہیں جیسے وجوہ اعراب، نکات، تصوف اور بلاغت *لیکن ایسا بھی نہیں کہ تفسیری نکات کے استنباط واستخراج کا دروازہ بند ہو گیا* ہو جو شخص قوانین کی معرفت رکھتا ہے اور کج روی کا شکار نہیں اس کیلئے تفسیر کر نا روا ہے کیونکہ *قرآن کریم کے عجائب کم نہیں ہوتے* اور نہ ہی اس کے غرائب ختم ہونے کو آتے ہیں.
تو امیر الامراء نے کہا کیا آپ کو اس پر دسترس ہے ؟
میں نے کہا اور ساری تعریفیں اس کیلئے جس نے مجھے اس کی طرف رہنمائی فرمائی .
پس انہوں نے آیت *(تبرك الذي بيدہ الملك )* کی تفسیر لکھنے کا حکم دیا تومیں نے حسب حکم اس کو ضبط تحریر میں لے آیا،،.
پھر یہی داعیہ *کتاب #نعم الوجیز فی اعحاز القرآن العزیز* کے مر تبہ ظہور سے لانے کا سبب ہوا.

* #نعم الوجیز کے مندرجات پر ایک #نظر*

مصنف علام نے اس کتاب میں فصاحت و بلاغت کی ہر ایک تعریف و اصطلاح کی مثال میں *قرآنی آیات کو ذکر فرمایا* جو قرآن مجید پر آپ کی گہری نظر پر دال ہے .

*اس کتاب میں 1 مقدمہ ,3 باب, 2 ضمیمے,اور ایک خاتمہ ہے.*

* #مقدمہ* اس میں فصاحت و بلاغت اور ان کے متعلقات کی تعریفات ہیں.

* #پہلا باب* علم معانی کی ابحاث پر مشتمل ہے, اور *10 فصول* میں درج ذیل ابحاث کو لایا گیا ہے

مباحثِ نکرہ ومعرفہ
مباحث تقدیم و تاخیر
مباحثِ احوال مسند و مسند الیہ
مباحثِ توابع
مباحثِ خبر وانشا
مباحثِ فصل و وصل
مباحثِ قصر
مباحثِ اطناب
مباحثِ ایجاز
مباحثِ مقتضی الظاہر

* #دوسرا باب* علم بیان کی ابحاث پر مشتمل ہے. اور *4 فصول* میں درج ذیل ابحاث کو لایا گیا ہے:
ابحاثِ تشبیہ
ابحاثِ مجاز
ابحاثِ کنایہ
ابحاثِ تعریض

* #تیسراباب* علم بدیع کی ابحاث پر مشتمل ہے. اور *2 فصول* کے تحت *56 ایسے امور لفظیہ معنویہ* مثلا ارصاد, مشاکلہ , تجرید, تفرید , تجاھل, عکس,توریہ, تجینس ابدال, سجع وغیرہ کو لایا گیا جن سے کلامِ بلیغ کا حسن زائد ہوجاتا ہے.

* #خاتمہ* اس میں *4 فصول* میں درج ذیل ابحاث کو لایا گیا ہے:
سرقہ
اقتباس
تضمین
مطلع تخلص مقطع

* #حرف آخر*

فاضل نوجوان مولانا *ابومحمد عبدالواحد کبیری مدنی* زید مجدہ علامہ پرہاروی کی تراث علمی کو منصہ شہود پر لانے کے لیے کمر بستہ ہیں اور بحمدہ تعالی اب تک ( *نومبر 2022* ) عبقری دوران *علامہ پرہاروی کی 3 تصانیف* مولانا کبیری صاحب کی کاوشوں کی بدولت زیور طباعت سے آراستہ ہوکر منظر عام پر آچکی ہیں.

اہل علم پر یہ بات بالکل آشکار ہے کہ
علامہ پرہاروی جیسے جبل العلم کی تالیفات کو اردو قالب میں وہی ڈھال سکتا ہے جو ان علوم و فنون میں مہارت تامہ رکھتا ہو, یہ تراجم مترجم کے ماہر علوم و فنون ہونے پر بھی دال ہیں *میرے بس میں ہو تو میں مولانا "کبیری" صاحب کو "علامہ پرہاروی" صاحب کی ہر کتاب کو اردو قالب میں ڈھالنے پر اعزاز میں کی ڈگری تفویض کروں*
فجزاہ اللہ خیرا.

*علامہ #پرہاروی کے افکار و #نظریات*

زیر نظر کتاب *نعم الوجیز* کے شروع میں مولانا کبیری صاحب نے دلائل سے مزین ایک شاندار مقدمہ مرتب فرما کر علامہ پرہاروی کی افکار و نظریات *(مثلا: مسلک, مسئلہ امکان کذب, عصمت انبیا, شفاعت, ایصال ثواب, عذاب قبر, ایمان ابوین, ایمان ابی طالب, صحابہ و اہل بیت اور کرامات متعلق عقیدہ اور علامہ پرہاروی کے مقلد ہونے)* کو روز روشن کی طرح عیاں کردیا.

فجزاھم اللہ خیرا.

ماخوذ *از تقریظ و فہرست نعم الوجیز بزیادۃ*


گھر بیٹھے #کتاب حاصل کرنے کے لیے رابطہ کریں

03417106100

علامہ  #پرہاروی علیہ الرحمہ کی چار کتب (ترجمہ و عربی متن) مناسب ھدیہ میں گھر بیٹھے حاصل کریں۔واٹس اپ رابطہ نمبر034171061...
09/07/2023

علامہ #پرہاروی علیہ الرحمہ کی چار کتب (ترجمہ و عربی متن) مناسب ھدیہ میں گھر بیٹھے حاصل کریں۔

واٹس اپ رابطہ نمبر
03417106100

زیر نظر کتاب * #احَادِیثِ صَحیحین سے  #غیر مقلدین کا انحراف* میں غیر مقلدین کے بلند بانگ دعووں کی نقاب کشائی بڑی خوش اسل...
09/06/2023

زیر نظر کتاب
* #احَادِیثِ صَحیحین سے #غیر مقلدین کا انحراف*
میں غیر مقلدین کے بلند بانگ دعووں کی نقاب کشائی بڑی خوش اسلوبی سے کی گئی ہے اور یہ دکھایا گیا ہے کہ قدم قدم پر صَحیحین (صحیح بخاری و صحیح مسلم ) سے ان کا انحراف اور کتاب و سنت سے دوری ان کے خمیر میں داخل ہے۔ اس کتاب میں جو کچھ لکھا گیا ہے دلائل و شواہد کی مضبوط زنجیروں سے جکڑا ہوا ہے ، چشم بینا ہو تو دیکھے ، گوش شنوا ہو تو سٌنے۔ کھلے دل سے مطالعہ کریں، اس میں ہدایت و بصیرت کا سامان وافر مقدار میں مٌہیا پائیں گے ۔

دوجلدوں پر مشتمل 255 آیات قرآنی اور #520احادیث نبویہ کا بیش بہا ذخیرہ،عام فہم تشریح اور دل نشیں استدلال کے ساتھ بہت ہی اعلیٰ کتاب ہے۔

کتاب : احَادِیثِ صَحیحین سے غیر مقلدین کا انحراف

مصنف : مفتی محمد #نظام الدین رضوی برکاتی

قیمت: 1000روپے فری ہوم ڈیلیوری

صفحات :992

بہترین پیپر کوالٹی| عمدہ ہارڈ بائنڈنگ| 992صفحات

یہ کتاب گھر بیٹھے حاصل کرنے کے رابطہ کریں ۔

واٹس اپ #نمبر
03417106100

Address

Multan

Telephone

+923417106100

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Urdu Islamic books online posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category