03/09/2023
آج کی بات !
ہماری خوراک اور دل کی بیماریوں کا بہت گہرا تعلق ہے۔ اپنی خوراک کو سادہ رکھیں ۔ موسم کی تازہ ھرے پتےوالی سبزیاں ، پھل ، پھلیاں ، دالیں ۔ دیسی مرغ ، دریائی یا سمندری مچھلی کا استعمال دل کی صحت کے لئے بہت مفید ہے۔
وہ لوگ جنہوں نے ھارٹ اٹیک کے بعد سمندری مچھلی کا استعمال ہفتے میں 2 سے 3 مرتبہ کر دیا، تمباکونوشی الکحل بالکل ترک کردی ۔ نمک کا استعمال بہت کم کردیا، سفید چینی کھانا چھوڑ دی، بازار کے کھانے، بیکری کی چیزیں اپنی خوراک سے نکال دیں ، گھر کے بنے ہوئے کھانوں کا استعمال بھوک رکھ کر کیا، روزانہ خالی پیٹ قوت برداشت کے مطابق تجویز کردہ سیر اور ورزش کی ، دوائیں نسخے کے مطابق استعمال کیں ۔ دل کے مریضوں کی ایک بڑی تعداد آج بھی اپنی زندگی بغیر انجیو پلاسٹی یا دل کی سرجری کے بہت اچھے انداز میں گزار رہی ھے ۔
دل کے ہسپتالوں میں جہاں انجیو پلاسٹی یا دل کی سرجری کے لئیے تاریخ دی جاتی ہے وہاں ایک دن گزاریں ، آپکو بے شمار ایسے مریض ملیں گے جن کی کچھ عرصہ پہلے انجیو پلاسٹی یا دل کا بائی پاس آپریشن ھوا تھا اور اب دوبارہ دل کی شدید تکلیف کے بعد انہیں پھر انجیو پلاسٹی یا بائی پاس آپریشن تجویز کئے گئے ہیں ۔
اب فیصلہ آپ نے کرنا ہے ۔