Adda Pahrianwali

Adda Pahrianwali adda Pahrianwali

15/10/2023

ایک بوڑھی عورت مسجد کے سامنے بھیک مانگتی تھی۔
ایک شخص نے اس سے پوچھا کہ کیا آپ کا کوئی بیٹا کمانے کے قابل نہیں ہے ؟
تو اس بوڑھی عورت نے کہا کہ ھے تو پھر آپ یہاں کیوں بھیک مانگ رہی ہیں؟
بوڑھی عورت نے کہا کہ میرے شوہر کا انتقال ہوگیا ہے۔
میرا بیٹا نوکری کے لئے بیرون ملک گیا ہے۔ جاتے ہوئے اخراجات کے لئے مجھے کچھ رقم دے کر گیا تھا ،
وہ خرچ ہوگئی ہے ،
اسی وجہ سے میں بھیک مانگ رہی ہوں۔
اس شخص نے پوچھا - کیا آپ کا بیٹا آپ کو کچھ نہیں بھیجتا ہے؟
بوڑھی عورت نے کہا - میرا بیٹا ہر ماہ رنگا رنگ کاغذ بھیجتا ہے جسے میں گھر میں دیوار پر چپکا کر رکھتی ہوں۔
وہ شخص اس کے گھر گیا اور دیکھا کہ دیوار پر بینک کے 60 ڈرافٹ چسپاں کردیئے گئے ہیں۔
ہر ڈرافٹ 50،000 روپے کا تھا۔
تعلیم یافتہ نہ ہونے کی وجہ سے ، وہ عورت نہیں جانتی تھی کہ اس کے پاس کتنی دولت ہے۔
اس شخص نے اسے ڈرافٹ کی اہمیت سمجھا دی تو وہ عورت بہت خوش بھی ہوئی اور حیران بھی ہوئی اور پریشان بھی ہوئی کہ دولت ہوتے ہوئے بھی وہ بھیک مانگتی رہی ہے.
ہماری حالت بھی اس بوڑھی عورت کی طرح ہے
ہمارے پاس قرآن ہے اور ہم اسے اپنے منہ سے چومتے اور ماتھے پر لگا کر اپنے گھر میں رکھتے ہیں
لیکن ہم اس کا فائدہ صرف اس صورت میں اٹھاسکیں گے جب ہم اسے پڑھیں گے،
اس کے معنیٰ اور تفسیر کو سمجھیں گے اور اس کو اپنی عملی زندگی میں لے آئیں گے۔
تب ہی ان شاءاللہ ہماری دنیا اور اس کے بعد کی زندگی دونوں بہتر ہوگی۔
بہت بڑا خزانہ ہمارے پاس موجود ہے لیکن ہماری جہالت کی وجہ سے اس میں چھپے انعامات سے آج ہم سب محروم ہیں،
اللہ پاک ہم سب کو قرآن پاک کی عظمت کو سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے۔
آمین یارب العالمین
Mash'Allah ما شا ء اللہ
سبحان اللہ

15/10/2023

ڈائلاسس(Dialysis) کے دوران جسم سے خون سرخ نالی سے باہر نکالا جاتا ہے ، پھر مشین سے اسے گزارنے کے بعد جسم میں دوبارہ نیلی نلی سے داخل کردیا جاتا ہے۔

ایک ڈائلاسیس کا process تقریباً چار گھنٹے چلتا ہے، اور یہ عمل مریض کو ہفتے میں دو سے تین مرتبہ دہرانا پڑتا۔

وہیں جن لوگوں کے گردے ، صحت مند ہیں ان کے جسم میں یہی عمل خود بخود دن میں 36 مرتبہ ہوتا ہے، بنا کسی تکلیف کے اور مکمل آرام کے ساتھ ۔

آپ نہیں جانتے کہ ہر دم ، ہر آن رب تعالیٰ کی کس قدر نعمتیں ہم پر برس رہی ہیں۔ اس لئے ہمیشہ رب کا شکر ادا کرتے رہیں۔

۝ فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ۝

15/10/2023

دنیاکی سب سے بڑی جہاز رانی کمپنی کا مالک اوناسس ایک یونانی تاجر تھا،
زیتون کا کاروبار کرتاتھا اسے دنیا کے امیرترین شخص کا اعزاز حاصل تھا
اسکوایک عجیب بیماری لگی تھی جس وجہ سے اسکے اعصاب جواب دے گۓ تھے
یہان تک کہ آنکھوں کی پلکیں بھی خود نہیں اٹھاسکتے تھے
ڈاکٹروں نے آنکھیں کھولنے کے لیے پلکوں پر سولیشن لگاکر اوپر چپکادیا تھا
رات کو جب آرم کرتےتوسولیشن اتاردیتے
توپلکیں خودبخود نیچے گرجاتی صبح پھرسولیشن لگادیتے، ایک دن ان سے سب سے بڑی خواھش پوچھی گئی تو کہا کہ صرف ایک بار اپنی پلکیں خود اٹھاسکوں چاھے
اس پرمیری ساری دولت ھی
کیوں نہ خرچ آجاۓ، اللہ اکبر . صرف ایک بارپلکیں خود اٹھانے کی قیمت دنیاکاامیرترین شخص اپنی ساری دولت دیتاہے؟ ھم مفت میں ان گنت بار پلکیں خوداٹھاسکتے ھیں
دل ایک خودکارمشین کی طرح بغیرکسی چارجز کے دن میں
اوسطا ایک لاکھ مرتبہ دھڑکتاہے آنکھیں 1کروڑ رنگ دیکھ سکتی ھیں
زبان کان ناک ھونٹ دانت ھاتھ پاؤں
جگرمعدہ دماغ پھیپھڑ پورے جسم کے اعضاء آٹومیٹک کام کرتے ھیں
ایسے کریم رب کی ہر نعمت کاشکر اداکرنا اور اسکو راضی کرنے کی پوری کوشش کرنی چاہیے...
اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو ،، آمین

14/10/2023

بریکنگ نیوز ✌️

ایران کا فلسطینیوں کو تیل اور میڈیکل کیمپ فری دینے کا اعلان ایران ایک غیرتمنداورمسلم ملک ہے ویلڈن ایران والوں❤

14/10/2023

یہودی پراڈکٹس کا بائیکاٹ کرنے کے ساتھ اپنی ایماندار پراڈکٹ بھی بنائیں بچپن سے پیسپی کوک کا بائیکاٹ سنتے آرہے ہیں زم زم کولا اور مکہ کولا بنایا لیکن کوالٹی نہ ہونے کے سبب چل نہں سکا

13/10/2023

اساتذہ کے ساتھ حکومت کا حسن سلوک پولیس کا تو سب جانتے ہے

09/10/2023

😂😂😂 پروگرام تو ور۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 😂

05/10/2023

یرمحل: تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال عملہ کا خاتون پربہیمانہ تشدد پیرمحل: ہسپتال عملہ نے خاتون کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔لیبارٹری انچارج نصر عمررسیدہ خاتون کے گرنے کے باوجود خاتون کو جوتوں سے اور لاتوں سے ڈھڈے مارتا رہا اور میری ویڈیو میں بھی صاف نظر آرہا ہے اور یاد رہے پیرمحل ٹی ایچ کیو ہسپتال کے ایم ایس سے لے کر ںائب قاصد تک سارا عملہ بیت بدتمیز کرپٹ ہے اس بدتمیز ایم ایس سے اللہ پاک نے چھٹکارا دلوایا تھا ناجانے پھر کہاں سے دفعہ ہو کر آگیا ہے
#کرپٹ ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال پیرمحل

سلطان محمود غزنوئی کے پاس کسی نے ایک چکور لایا ۔ جسکا ایک پاٶں نہیں تھا جب محمودغزنوی نے اس سے چکور کا قیمت پوچھا گیا تو...
04/10/2023

سلطان محمود غزنوئی کے پاس کسی نے ایک چکور لایا ۔ جسکا ایک پاٶں نہیں تھا جب محمودغزنوی نے اس سے چکور کا قیمت پوچھا گیا تو اسکے مالک نے اسے بہت مہنگا بتا دیا تو محمود غزنوئئ نے اسے پوچھا کہ اسکا ایک پاٶں بھی نہیں ہے تو قیمت اتنا اوپر کیوں ۔
تو مالک نے کہا کہ جب ہم چکوروں کا شکار کرنے جاتے ہے تو یہ چکور ساتھ شکار پر لیکر جاتا ہوں تو وہاں جال کے ساتھ اسے باندھ تا ہوں تو یہ نہایت عجیب سی اوازیں لگاتا ہے اور اس کے نعروں پر بہت سارے چکور اتے ہے اور میں اسے پکڑتا ہوں ۔
تو محمودغزنوی نے اس چکور کا قیمت مالک کو دے کر چکور کو سر تن سے جدا کردیا ۔
مالک نے پوچھا کہ اتنا قیمت دینے کے باوجود اسکو کیوں مارا ۔
محمودغزنوئ نے بولا کہ جو دوسروں کی دلالی کیلٸے اپنوں اور اپنے وطن کو بھیجتا ہے اسکا یہی انجام ہونا چاہیٸے ۔

02/10/2023

کل میں گاؤں جاتے ہوے قلی فقیر موڑ پر دیکھا تو ایکسیویٹر نئی کارپٹ بنی روڈ کو اکھاڑ رہا ہے میں دیکھ کر پریشان ہو گیا قلی موڑ سے یہ خوبصورت روڈ چونڈرہ گوانساں والا اور 263 پاتوانہ تک نیا بنا ہوا تھا میں نے ٹھیکدار سے پوچھا یہ ظلم کیونکر کیا جا رہا ہے ٹھیکدار نے کہا کہ یہ پاکستان ہے ادھر ایسے ہی قوم کا پیسہ برباد ہوتا ہے اس نئے روڈ کو اوپر سے کھریٹ کر لاکھوں روپے سے نئی تہہ لگا دی جائیگی اور کروڑوں کے فنڈ ڈکارے جائیں گے
پاکستان کو تباہ کرنے کے پیچھے ایسے ہاتھ کار فرما ہیں جب ان کے خلاف ایکشن نہیں ہوگا ملک آگے نہیں بڑھ سکتا

Address

Pahrinwali
Mandi Bahauddin
50400

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Adda Pahrianwali posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Adda Pahrianwali:

Share