Raseela Layyah

Raseela Layyah ہمارا ساتھ دیجئے تاکہ ہم سال 2023 تک ضلع لیہ کو پھلوں کی پ?

12/01/2024
22/12/2023
14/12/2023

( )
1۔ کیا آپ کے پاس اپنے باغ کا مکمل نقشہ موجود ہے؟
2۔ کیا آپ کو زبانی یاد ہے کہ آپ کے باغ میں کس ورائٹی کے کتنے پودے موجود ہیں؟
3۔ کیا آپ کو پتہ ہے کہ آپ کے باغ میں کتنے پودے پیداوار کے قابل ہیں، کتنے بیمار ہیں؟
4۔ کیا آپ کو پتہ ہے کہ آپ کے باغ میں کتنے ناغے ہیں؟
5۔ کیا آپ کے پاس مکمل ریکارڈ ہے کہ پچھلے سالوں میں آپ کس پودے کو کتنی کھاد دیتے رہے ہیں؟ اور اس کا پیداوار اور پھل کی کوالٹی پر کیا مثبت یا منفی اثرات مرتب ہوئے؟
6۔کیا آپ کے پاس ریکارڈ ہے کہ آپ نے کون سی دوائی کتنی مقدار میں کب اور کس مقصد کے لیے دی؟
7۔ کیا آپ نے اپنے باغات کو صحت مند رکھنے کےلئے کبھی فکر محسوس کی؟
8۔ کیا آپ نے کبھی سوچا کہ پیداوار سے مارکیٹ تک میں کون سا ایسا پوائینٹس جہاں آپ زیادہ سے زیادہ فائیدہ اٹھا سکتے ہیں۔؟
9۔ کیا آپ کے پاس مکمل ریکارڈ ہے کہ آپ نے اپنے باغ پر کتنا بجٹ خرچ کیا اور کتنا نفع یا نقصان میں رہے؟
10۔ کیا کبھی آپ نے سوچا کہ جس طرح ایک بزنس مین کی پلینگ اپنے کاروبار کے متعلق ہوتی ہے آپ کے پاس مکمل پلین ہے؟
11۔ جب بھی کوئی بیماری یا کیڑے یا کوئی اور مسئلہ آتا ہے اتنے سالوں کے تجربہ کے بعد بھی آپ اس مسئلہ کی بنیاد کو سمجھ نہیں پاتے اور جو جس طرح کہتا ہے دوائی اٹھا کر شروع ہو جاتے ہیں؟
12۔ کیا آپ نے اپنے باغات سے اچھی آمدن حاصل کرنے کے لیے شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم منصوبہ بندی کی ہوئی ہے؟
13۔ کیا آپ کے نے اپنے باغ کی زمین اور لگایا جانے والے پانی کو ٹیسٹ کروایا ہے؟
یاد رکھیں دنیا بہت بدل چکی ہے۔ بدلتے ہوئے حالات میں چیزوں کو سیکھنا بہت ضروری ہے۔

14/12/2023

آم کی گدھیڑی کا تدارک

28/11/2023


آم کی دیسی اور کم ریٹرن والی اقسام کو اچھی اور کمرشل اقسام سے بدلنا وقت کی ضرورت ہے۔ آم کے باغات سے فی ایکڑ زیادہ سے زیادہ انکم حاصل کرنے کے لیے اچھی اور کمرشل اقسام کا انتخاب اس مقصد کے حصول کی پہلی اور نہایت اہم سیڑھی ہے۔
لیکن ایسا بھی ہے کہ پہلے وقتوں میں جو اقسام اچھی انکم دیتی تھی اب ان کے مقابلے میں نئی اقسام جو کہ اچھی رنگت، سائز، ذائقہ شیلف لائف والا پھل دینے کی وجہ سے ان پرانی اقسام سے زیادہ انکم دے رہی ہیں۔
آم کے باغبان حضرات بڑے دیسی اور کم انکم دینے والی اقسام کے پودوں کو اچھی انکم دینی والی اقسام کے پودوں سے بدل سکتے ہیں، اس عمل کو ورائٹی کی تبدیلی (variety replacement) کہتے ہیں۔
اس مقصد کے لیے آم کے بڑے پودوں (کسی بھی عمر کے پودے) کی ایک بڑی صحت مند شاخ/ ٹہنے کے سوا تمام ٹہنوں کو 5 (اگر پودا 5 سے 10 سال کا ہے) سے 8 فٹ (اگر پودا دس سال سے بڑا ہے) کی بلندی سے کاٹ دیا جاتا ہے۔ جہاں جہاں جن ٹہنوں کو کاٹ دیا جاتا ہے وہاں سے مزید نئی شاخیں نکلتی ہیں۔ جب یہ نئی شاخیں ایک انچ یا اس سے کچھ زیادہ موٹائی کی ہو جاتی ہیں تب ان نئی شاخوں پر آئندہ سیزن میں کمرشل اقسام کی پیوند کر دی جاتی ہے۔ اسی دوران مندرجہ ذیل اہم پوائنٹ کو ضرور ذہن میں رکھنا چاہیے۔
1۔ جن پودوں کی اقسام تبدیل کرنی ہو ان کی کٹائی سے پہلے اچھی طرح آبپاشی لازمی کرلیں۔
2۔ پودے کی جنوب مغرب سائیڈ پر ایک ٹہنہ کی کٹائی نہ کریں۔ یہ پودے کے زندہ رہنے کے لیے ضروری ہے۔
3۔ جہاں جہاں بھی کٹ لگائیں ان کٹ کا رخ تھوڑا ترچھا/ڈھلوان نما ( Slanting) ہونا ضروری ہے۔
4۔ کٹائی کے بعد ان کٹ پر پھپھوند کش پیسٹ/ بورڈو پیسٹ (نیلا تھا: چونا: پانی کا پیسٹ 1:1:10) لازمی لگائیں۔
5۔ ان کٹ پر اگر زیادہ شاخیں نکلتی ہیں تو 3 سے 4 صحت مند شاخوں کو رکھ کر باقی کی چھدرائی کریں۔
6۔ نئی شاخوں کو کیڑے مکوڑوں اور بیماریوں سے محفوظ رکھیں۔
𝐌𝐮𝐡𝐚𝐦𝐦𝐚𝐝 𝐈𝐪𝐛𝐚𝐥, 𝐒𝐜𝐢𝐞𝐧𝐭𝐢𝐜 𝐎𝐟𝐟𝐢𝐜𝐞𝐫, 𝐌𝐚𝐧𝐠𝐨 𝐑𝐞𝐬𝐞𝐚𝐫𝐜𝐡 𝐒𝐭𝐚𝐭𝐢𝐨𝐧, 𝐒𝐡𝐮𝐣𝐚𝐛𝐚𝐝. 𝟎𝟑𝟎𝟎𝟔𝟐𝟒𝟑𝟒𝟐𝟏

27/11/2023
03/07/2023

Address

Nawab Medicare, Faisalabad Road, Chowkazam
Layyah

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Raseela Layyah posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Raseela Layyah:

Share

Category