24/06/2022
*بسم الله الرحمن الرحيم*
📚 *ہر نئی صبح ایک حدیث کے ساتھ*
🍂 *پڑھیں، عمل کریں اور دعوت دیں*
۲٤ ذوالقعدۃ ١٤٤٣ ھ
24 جون 2022، جمعہ
*حج کی فضیلت*
*Importance of Hajj*
*حج کی نیت سے نکلنے والے کی وفات پر اجر*
*Reward on the death of the one who leaves with the intention of Hajj*
🍃 عن أبي هريرة رضي الله عنه قال قال رسول الله ﷺ من خرج حاجا فمات كتب الله له أجر الحاج إلى يوم القيامة ومن خرج معتمرا فمات كتب الله له أجر المعتمر إلى يوم القيامة ومن خرج غازيا فمات كتب الله له أجر الغازي إلى يوم القيامة . [صحيح الترغيب والترهيب:1267]
🍃 ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: *جو شخص حج کے ارادے سے نکلے اور اسے (راستے میں) موت آ جائے تو اللہ اس کے لیے قیامت کے دن تک حج کرنے والے کا ثواب لکھ دیتا ہے* ۔
• اور جو شخص عمرے کے ارادے سے نکلے اور اسے (راستے میں) موت آ جائے تو اللہ اس کے لیے قیامت کے دن تک عمرہ کرنے والے کا ثواب لکھ دیتا ہے۔
• اور جو شخص جہاد کے ارادے سے نکلے اور اسے (راستے میں) موت آ جائے تو اللہ اس کے لیے قیامت کے دن تک جہاد کرنے والے کا ثواب لکھ دیتا ہے۔
🍃 It is narrated on the authority of Abu Hurairah ( رضی اللہ عنہ ) that:The Messenger of Allah ( ﷺ ) said: *Whoever goes out with the intention of Hajj and dies (on the way), then Allah will write for him the reward of the one who performs Hajj till the Day of Resurrection*.
• And whoever goes out with the intention of 'Umrah and death overtakes him, Allah will prescribe for him the reward of him who performs Umrah till the Day of Resurrection.
• And whoever goes out with the intention of jihad and death overtakes him, Allah will prescribe for him the reward of the one who strives till the Day of Resurrection.
*دوران حج فوت ہونے والا قیامت کے دن تلبیہ پکارتے ہوئے اٹھے گا*
*He who dies during Hajj will rise on the Day of Resurrection reciting talbiyah*
🍃 عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ بَيْنَمَا رَجُلٌ وَاقِفٌ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بِعَرَفَةَ إِذْ وَقَعَ مِنْ رَاحِلَتِهِ فَأَقْصَعَتْهُ أَوْ قَالَ فَأَقْعَصَتْهُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ اغْسِلُوهُ بِمَاءٍ وَسِدْرٍ وَكَفِّنُوهُ فِي ثَوْبَيْنِ وَلَا تُحَنِّطُوهُ وَلَا تُخَمِّرُوا رَأْسَهُ فَإِنَّ اللَّهَ يَبْعَثُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مُلَبِّيًا . [صحیح البخاری:1266]
🍃 ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ایک شخص رسول اللہ ﷺ کے ساتھ عرفہ میں ٹھہرا ہوا تھا، وہ اپنی سواری سے گر گیا تو سواری نے اس کو کچل ڈالا۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اس کو پانی اور بیری کے پتوں سے غسل دو اور اسے دو کپڑوں میں کفن دو، نہ تو اسے خوشبو لگاؤ اور نہ اس کے سر کو چھپاؤ، *یقینا اللہ اس کو قیامت کے دن اس حال میں اٹھائے گا کہ یہ لبیک کہتا ہوگا*۔
🍃 Ibn Abbas ( رضی اللہ عنہ ) narrated: that a man was at staying at Arafat (for Hajj) with the Messenger of Allah (ﷺ) and he fell down from his mount and was crushed to death. So The Messenger of Allah (ﷺ) said, Wash him with water and Sidr (lotus leaves) and shroud him in two pieces of cloth and neither perfume him nor cover his head, *surely Allah will resurrect him on the Day of Resurrection and he will be saying 'Labbaik*.