07/01/2026
سفر نور" کی سالگرہ"
( لاھور سے مکہ مکرمہ، 🕋 - 🏍️ موٹرسائیکل ٹور)
(جنوری 2023)
زندگی کا کافی حصہ سفر میں گزرا بہت کچھ دیکھا، بہت کچھ سیکھا، بہت کچھ وہ بھی سیکھا جو کہ شاید کہیں اور سے کبھی نہ سیکھ پاتے۔
ہزاروں دلچسپ کہانیاں اور لاکھوں خوبصورت یادیں ہیں، کئی منفرد، مشکل اور ریکارڈ ٹور کئے لیکن "سفر نور ٹور" ایک شہنشاہ گر ٹور تھا اس ٹور کا تاج جب سے ہمارے سر پر سجا ھے اس نے ہمیں عزتوں، رحمتوں اور نعمتوں کا شہنشاہ بنا دیا ہے۔
سر سید احمد خان نے ایک دن حضرت خواجہ الطاف حسین حالی سے پوچھا کہ اللہ جب تم سے پوچھے گا کہ زندگی میں کیا کر کے آئے ہو ؟ خواجہ صاحب نے فرمایا ساری زندگی، عشق، وفا، محبت اور محبوب کی شاعری میں گزر گئی۔ صرف ایک
"مسدس حالی"
ھے جس میں اللہ کے محبوب کا اسوہ اور ذکر ھے پس وہی اللہ کو دکھاؤں گا شاید اللہ مجھ پر اپنا فضل و کرم کر دے اور مجھے معافی مل جائے۔
ہم نے بھی زندگی گمراہی میں گزار دی اللہ تعالٰی کو یہی "سفر نور" پیش کریں گے شاید ہماری خطاؤں کی معافی اور تلافی ہو سکے۔
اللہ اکبر۔اللہ اکبر
لا الہ الی اللہ
واللہ اکبر۔ اللہ اکبر
و للہ الحمد۔