24/01/2021
پاکستانیوں۔ بڑی خبر کےلئے تیار ہوجائیں۔
نیپالی شرپا نے کےٹو کو سردیوں میں سر کرکے کارنامہ سرانجام دیا تھا مگر ان کا اس سے بھی بڑا کارنامہ یہ تھا کہ ایکٹو سوشل میڈیا ٹیم کی مدد سے سب کو اپنی طرف متوجہ کرلیا تھا ورنہ کون ان کے کام کو شاباش دیتا۔ چند سال پہلے نانگاپربت سردیوں میں پہلی بار سر ہوئی تھی چند ایک کے سوا کسی کو خبر ہی نہ ہوئی۔
یاد رکھیں چائے میں جتنی مرضی چینی ڈال دیں اگر چمچ سے نہ ہلائیں تو چائے کبھی میٹھی نہیں ہوگی۔ آپ اپنے کام کے جتنے مرضی ماہر ہوں چاہے کتنا بڑا ہی کام کیوں نہ کرلیں اگر سوشل میڈیا کو استعمال نہ کریں گے تو گمنام ہی رہ جائیں گے۔
تو بتانا یہ ہے کہ ہمارے سب سے اچھے کوہ پیما محمد علی صدپارہ اپنے بیٹے ساجد علی صدپارہ اور ٹیم لیڈر جان سونری کے ساتھ آج کےٹو کے کیمپ تھری پر پہچ چکے ہیں اور آج رات کےٹو سر کرنے کیلئے نکلیں گے اور کل صبح نو بجے کے لگ بھگ کےٹو سر کرنے کی خبر آ سکتی ہے۔ ساجد علی صدپارہ بغیر آکسیجن کے سر کرنے کا عزم لیکر اوپر جارہے ہیں۔ اچھی خبر یہ ہے کہ ان کا سوشل میڈیا جوکہ بالکل خاموش تھا چند دن سے بہت ایکٹو ہوگیا ہے۔
دعا ہے وہ کامیاب ہوجائیں، اگر ایسا ہوجاتا ہے تو کےٹو سر کرنے والے دنیا کے پہلے باپ بیٹا کا اعزاز پا لیں گے، سردیوں میں پہلے پاکستانی کا اعزاز بھی مل جائے گا، ساجد آکسیجن کے بغیر پہلا پاکستانی اور دنیا کا کم عمر کوہ پیما بن جائے گا، اور یہ سب پاکستان کے سبز ہلالی پرچم کی شان بلند کرے گا۔
آپ سب سے گزارش ہے کہ ان کی حوصلہ افزائی کریں اور دعاؤں میں یاد رکھیں کہ ہمارے ہیروز تاریخ رقم کریں۔ ان شاءاللہ۔