Idara Sawad e Azam

Idara Sawad e Azam Idara Sawad-e-Azam is a religious and educational institution promoting authentic Islamic teachings of Ahl-e-Sunnat.

We serve the Ummah through Darul Ifta, academic programs, publication of books, and community outreach, providing righteous guidance.

02/05/2026
02/05/2026

ادارہ نعیمیہ رضویہ سواد اعظم گرین ٹاؤن کے ایسے نئے طالب علم جو والدین کی جدائی میں اداس و اشکبار تھے تو ان کی دل جوئی اور ان کے چہروں پر مسکراہٹ لانے کے لیے مفتی محمد اکـــمـــل قادری رضوی نے ان بچوں کوکیکس اینڈ بیکس کچھ کھلانےاور کینال روڈ لاہور نہر کنارے سیر و سیاحت کرائی ، اس کے مناظر ملاحظہ فرمائیں اور دعاؤں سے نوازیں.

*اففتاح ادارہ نعیمیہ رضویہ سواداعظم لاہور*گرین ٹاؤن لاہور کی مسجد بیت المکرم میں ادارہ نعیمیہ رضویہ سوادِ اعظم کی افتتاح...
23/04/2026

*اففتاح ادارہ نعیمیہ رضویہ سواداعظم لاہور*

گرین ٹاؤن لاہور کی مسجد بیت المکرم میں ادارہ نعیمیہ رضویہ سوادِ اعظم کی افتتاحی تقریب و آغاز اسباق درس نظامی بدھ کے روز بعد نمازِ ظہر منعقد ہوئی، جس میں علاقہ کے علماء کرام، معززین اور عوام الناس کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب کی صدارت سرپرست اعلیٰ فخر السادات حضرت مولانا سید نعیم الدین نعیمی اشرفی جانشین و لخت جگر استاد العلماء مخدوم ملت حضرت علامہ مولانا مفتی سید غلام معین الدین نعیمی اشرفی رحمت اللہ تعالی علیہ (ادارہ ہذا کے نشاۃ اولی کے مؤسس اعلی) نے کی نبیرہ مخدوم ملت فخر السادات حضرت مولانا سید زعیم الدین شاہ صاحب زید شرفہ (خادم الآثار، دی میوزیم آف میلاد مصطفیٰ ﷺ پاکستان) ادارے کے سرپرست ,جبکہ معروف عالم دین ا ستاذ العلماء محقق اہل سنت شیخ الحدیث والتفسیر مفتی محمد اکمل قادری رضوی زید شرفہ ، ناظمِ تعلیمات اور رئیس دارالافتاء کی حیثیت سے خدمات انجام دیں گے۔

مقررین میں معروف عالم دین ا ستاذ العلماء محقق اہل سنت شیخ الحدیث والتفسیر مفتی محمد اکمل قادری رضوی زید شرفہ ، استاذ العلماء محقق اہل سنت شیخ الحدیث حضرت علامہ مولانا مفتی ضمیر احمد مرتضائی صاحب ناظم اعلی ادارۃ الاسلام انٹرنیشنل شاد باغ لاہور، خطیب اہل سنت ، شیریں بیاں حضرت علامہ مولانا محمد ندیم نقشبندی صاحب ناظم اعلی جامعہ سیدنا صدیق اکبر دہلی گیٹ لاہور ، ماہر فن منطق و بلاغت استاذ العلماء حضرت علامہ مولانا محمد شبیر سلطان صاحب ناظم اعلی جامعہ عنایت القران و السنہ کاہنہ لاہور۔استازذ العلماء حضرت علامہ مولانا مفتی نوید انجم صاحب سیفی مدرس شاد باغ لاہور اور خلیفہ مجاز بریلی شریف ، امین کردار تاج الشریعہ علیہ الرحمہ استاذ العلماء حضرت علامہ مولانا مفتی احمد فیاض قادری رضوی صاحب ناظم اعلی و مفتی جامعہ معارف نعمانیہ شاد باغ لاہور۔ استاذ العلماء حضرت علامہ مولانا مفتی محمد قاسم قادری صاحب مدرس جامعہ معارف نعمانیہ شاد باغ لاہور اور استاذ العلماء حضرت علامہ مولانا مفتی محمد ساجد قادری صاحب ناظم اعلی جامعہ سیدتنا عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی عنہا عالیہ ٹاؤن لاہورشامل تھے اورخادم اعلی محبوب العلماء حضرت مولانا محمد ہمایوں عطاری قادری زید شرفہ ، مولانا محمد علی عطاری قادری اور دی میوزیم آف میلاد مصطفیٰ ﷺ پاکستان کی ٹیم نے بھی شرکت کی۔

ادارہ کے تحت حفظ القرآن، ناظرہ قرآن، درسِ نظامی اور دارالافتاء جیسے اہم شعبہ جات کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے، جہاں طلبہ کو معیاری دینی تعلیم فراہم کی جائے گی اور عوام الناس کو ان کے شرعی مسائل میں رہنمائی دی جائے گی۔

مزید یہ کہ ادارہ کے تحت دی میوزیم آف میلاد مصطفیٰﷺ کی تمام سرگرمیاں بھی جاری رہیں گی، جس کے ذریعے عوام کو تبرکات کے حوالے سے مستند معلومات فراہم کی جائیں گی اور اس میدان میں پھیلنے والی غلط فہمیوں کی اصلاح کی جائے گی۔

عرس تاج الشریعہ پر بزرگوں کو ادارہ سواد اعظم کی کاوشوں کے بارے تفصیلاً عرض کیا اور دعائیں کروائیں.عرصہ دراز سے شفاء شریف...
14/05/2024

عرس تاج الشریعہ پر بزرگوں کو ادارہ سواد اعظم کی کاوشوں کے بارے تفصیلاً عرض کیا اور دعائیں کروائیں.
عرصہ دراز سے شفاء شریف اردو ترجمہ جلد دوم کا متلاشی تھا.
الحمداللہ آج قبلہ جد کریم مخدوم ملت مفتی سید غلام معین الدین نعیمی اشرفی رحمۃاللہ تعالیٰ کا اولین شائع کردہ نسخہ نادر مطبوعات کے توسط سے موصول ہوا.

27/12/2021
کتاب: الترویج و التزویر فی الآثاراردو نام: اسلامی تبرکات میں ملاوٹتبرکات پر شائع ہونے والی پہلی کتاب (رسالہ)، جیس میں ا...
08/11/2019

کتاب: الترویج و التزویر فی الآثار
اردو نام: اسلامی تبرکات میں ملاوٹ

تبرکات پر شائع ہونے والی پہلی کتاب (رسالہ)، جیس میں اصلی اور جعلی تبرکات کی پہچان حاصل کرنے کے عقلی (logical)، نقلی (cited) اور سائنٹفک (scientific) دلائل اور طریقے پیش کئے گئے ہیں۔

جعلی تبرکات کا کاروبار کرنے والوں کی پہچان، ان کے طریقے کو بیان کیا گیا ہے۔ اور آخر میں چند صفحات پر جعلی تبرکات کی تصاویر دکھائی گئے ہیں جس سے رسالہ کا مقصد سمجھنے میں آسانی ہو گی۔

جن کے پاس تبرکات ہیں اور وہ نہیں جانتے کہ یہ اصلی ہیں یا جعلی ان کے لئے اس کتاب میں میوزیم آف میلادِ مصطفیٰ ﷺ The Museum of Meelad e Mustafa ﷺ - Pakistan کی طرف سے دعوت نامہ بھی موجود ہے تاکہ آپ اپنے تبرکات کے توثیق یا پہچان حاصل کر سکیں۔

اسے رسالہ کے ساتھ جد کریم خلیفہ صدرالافاضل و خلیفہ اعلیٰحضرت اشرفی میاں فاضلِ جلیل مفتی سید غلام معین الدین نعیمی علیہ الرحمہ کے اشاعتی ادارے Idara Sawad e Azam (ادارہ سوادِ اعظم) کی احیائے نو بھی وقع پذیر ہوئی۔

اللہ عزوجل سے التجا ہے کہ یہ تمام کاوشیں اس کی بلند بارگاہ میں مقبول ہوں اور نبی کریم ﷺ کے بارگاہ میں بھی مقبول ٹھہریں۔ آمین۔

----------------
کتاب دستیاب ہے۔ اگر آپ خریدنا چاہتے ہیں تو 150روپے ایزی پیسہ یا جاز کیش سے بھیج دیں ، اپنا نام پتہ اور فون نمبر لکھ دیں۔ کتاب ارسال کر دی جائے گی۔
ایزی پیسہ: 03134558596

کتاب ۱: بیان المیلاد النبوی مصنف: محدث امام ابن جوزی علیہ الرحمہمترجم: مفتی سید غلام معین الدین نعیمی علیہ الرحمہ-------...
29/10/2019

کتاب ۱: بیان المیلاد النبوی
مصنف: محدث امام ابن جوزی علیہ الرحمہ
مترجم: مفتی سید غلام معین الدین نعیمی علیہ الرحمہ
--------------------------------
کتاب ۲: سرورِ خاطر
مصنف: فقیہہ ابو للیث سمرقندی علیہ الرحمہ
مترجم: مفتی سید غلام معین الدین نعیمی علیہ الرحمہ
--------------------------------
کتاب ۳: اسلامی تبرکات میں ملاوٹ
مصنف: سید زعیم الدین نعیمی
--------------------------------
تین کتب (رعائتی قیمت مع ڈاک خرچ) : 500 روپے

کمنٹ یا انباکس میں آرڈر بک کروا سکتے ہیں۔
03134558596
واٹس ایپ، ایس ایم ایس، کال پر بھی آرڈر بک کروایا جا سکتا ہے۔

پیمنٹ بذریعہ ایزی پیسہ یا جاز کیش کی صورت کوئی اضافی اخراجات نہیں ہوں گے۔
ایزی پیسہ 03134558596
جاز کیش 03214026864

وی پی پی کی صورت میں 75 روپے اضافی ڈاک خانہ کو ادا کرنے ہوں گے۔

Address

Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Idara Sawad e Azam posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Idara Sawad e Azam:

Share

Category