Urdu Adab

Urdu Adab اردو ہے جس کا نام ، ہمی جانتے ہیں داغ
سارے جہاں میں دھوم ہماری زباں کی ہے

تحریک انصاف کی دیگ کے تین دانے‘ اسد عمر، عثمان بزدار اور محمود خان کے بارے میں چکھ کر ہی پتا چل گیا ہے کہ یہ کمپنی نہیں ...
15/06/2023

تحریک انصاف کی دیگ کے تین دانے‘ اسد عمر، عثمان بزدار اور محمود خان کے بارے میں چکھ کر ہی پتا چل گیا ہے کہ یہ کمپنی نہیں چلے گی۔ اگر یہ تین دانے دیگ سے نہ نکلے تو ساری دیگ کا ذائقہ خراب ہو گا اور کپتان خان ایک مشکل سے دوسری مشکل میں پھنستے چلے جائیں گے۔ اسد عمر پڑھے لکھے اور قابل ہیں لیکن فیصلوں کی ٹائمنگ میں غلطی کھا گئے۔ آئی ایم ایف کے پاس چلے جاتے تو معاشی بحران ٹل سکتے تھے۔
اقتدار فیصلے کرنے کا نام ہے۔ محمد شاہ رنگیلا پوری مغلیہ شان و شوکت اور رعب والا بادشاہ تھا، مگر کمزوری صرف ایک تھی کہ فیصلہ نہیں کر پاتا تھا۔ افغان حکمران بچہ سقہ نے بھی چند دن خوب گزارے مگر کوئی فیصلہ نہ کیا۔
گھگو گھوڑا بنانے والے اپنا سارا زور اُس کی ظاہری بناوٹ پر لگاتے ہیں، اُسے ایسا خوشنما بناتے ہیں کہ وہ دِلوں کو بھاتا ہے لیکن گھگو گھوڑے کے اندر بھوسہ اور پرانا کاغذ ڈال دیتے ہیں۔ اگر کوئی گھگو گھوڑے کے اندر دیکھ لے تو وہ اُس کی ظاہری آب وتاب کے باوجود اُس کے قریب تک نہ پھٹکے، مگر گھگو گھوڑے کو کسی کے اتنا قریب جانے ہی نہیں دیا جاتا کہ کوئی اُس کے اندر جھانک سکے۔ ظاہری شو شا سے ہی اُسے قابل، بہادر اور محنتی بنا کر پیش کیا جاتا ہے۔ اُس کی بے وقوفیوں، نالائقیوں اور غلطیوں پر کسی کی نظر جانے ہی نہیں دی جاتی، تاآنکہ وہ امتحان میں اتر کر ناکام ہوتا ہے۔
گزشتہ 70برس میں گھگو گھوڑوں کے نئے نئے تجربے کئے گئے۔ گھگو گھوڑوں کو ہمیشہ مقامی مٹیریل سے تیار کیا جاتا ہے تاکہ اُن میں مٹی کی محبت اور وفاداری کا جذبہ کوٹ کوٹ کر بھرا ہو۔ گھگو گھوڑے اِسی لئے دوسروں کی حب الوطنی پر شک کرتے رہتے ہیں۔ گھگو گھوڑے کی تیاری میں جو خاص سرکنڈا استعمال کیا جاتا ہے اُس میں لچک رکھی جاتی ہے تاکہ جب جی چاہے اُسے جھکا لیا جائے، اُس کی ٹیم میں تبدیلی کردی جائے یا کہ اُسے اُس کے بنیادی نظریات ہی سے توبہ کروا دی جائے۔
کتاب : یہ کمپنی نہیں چلے گی
مصنف : سہیل ورائچ
قیمت| 1400روپے
رعایتی قیمت 1100/-

ضیا محی الدین صاحب بھی چلے گئے۔ 💔الوداع سر۔۔ ہم آپ کے عہد میں ہونے پر ہمیشہ نازاں رہیں گے۔ 🙏
13/02/2023

ضیا محی الدین صاحب بھی چلے گئے۔ 💔
الوداع سر۔۔ ہم آپ کے عہد میں ہونے پر ہمیشہ نازاں رہیں گے۔ 🙏

1) پاکستان فوج اور ملاؤں کے درمیان - مصنف: حسین حقانیقیمت: 1795 روپے - رعائیتی قیمت: 1350 روپے-2) پاکستانی تاریخ کا قتل ...
03/02/2023

1) پاکستان فوج اور ملاؤں کے درمیان - مصنف: حسین حقانی
قیمت: 1795 روپے - رعائیتی قیمت: 1350 روپے-

2) پاکستانی تاریخ کا قتل - مصنف: کے کے عزیز
قیمت: 1400 روپے - رعائیتی قیمت: 1150 روپے-

3) جو دیکھا جو سنا - مصنف: قیوم نظامی
قیمت: 1500 روپے - رعائیتی قیمت: 1100 روپے-

4) پاکستان (یکم اگست 1947 سے 31 دسمبر 1947) - مصنف: محمد سعید
قیمت: 2500 روپے - رعائیتی قیمت: 2100 روپے-

5) خفیہ پیپرز - مصنف: قیوم نظامی
قیمت: 1000 روپے - رعائیتی قیمت: 750 روپے-

6) ریاست : ابتدا ، ارتقا اور نتائج - مصنف: اشیاق احمد
قیمت: 1200 روپے - رعائیتی قیمت: 850 روپے-

7) کہانی بڑے گھر کی - مصنفہ: عاصمہ شیرازی
قیمت: 2000 روپے - رعائیتی قیمت: 1650 روپے-

8) عدالت میں سیاست - مصنف: ایس ایم ظفر
قیمت: 800 روپے - رعائیتی قیمت: 680 روپے-

9) جرنیل اور سیاستدان تاریخ کی عدالت میں - مصنف: قیوم نظامی
قیمت: 1200 روپے - رعائیتی قیمت: 900 روپے-

10) اگر مجھے قتل کیا گیا - مصنف: ذوالفقار علی بھٹو
قیمت: 800 روپے - رعائیتی قیمت: 700 روپے-

11) اقتدار کی مجبوریاں - مصنف: مرزا جنرل اسلم بیگ - کرنل اشفاق
قیمت: 1000 روپے - رعائیتی قیمت: 780 روپے-

12) سامراجی حکومت کی داستان - مصنف: ششی تھرور
قیمت: 1200 روپے - رعائیتی قیمت: 900 روپے-

13) آزادی سے غلامی تک- پاکستان امریکہ بنتے بگڑتے تعلقات- مصنف: قیوم نظامی
قیمت: 1000 روپے - رعائیتی قیمت: 750 روپے-

14) کنڈکٹ آف وار - مصنف: کرنل غلام جیلانی خان
قیمت: 1200 روپے - رعائیتی قیمت: 900 روپے

15) ڈکٹیٹر کون؟ مصنف: ایس ایم ظفر
قیمت: 800 روپے - رعائیتی قیمت: 650 روپے

16) ملزم جناح حاضر ہو - مصنف: عماد بزدار
قیمت: 1200 روپے - رعائیتی قیمت: 900 روپے

17) ضیاء الحق کے ہمراہ - مصنف: کرنل غلام جیلانی خان
قیمت: 2000 روپے - رعائیتی قیمت: 1500 روپے

18) پاکستان میں مارشل لاء کی تاریخ - مصنف: ڈاکٹر مبارک علی
قیمت: 800 روپے - رعائیتی قیمت: 700 روپے

19) خاکی سائے - مصنف: کرنل غلام جیلانی خان
قیمت: 1800 روپے - رعائیتی قیمت: 1350 روپے

20) چشم دید - مصنف: فیروز خان نون
قیمت: 900 روپے - رعائیتی قیمت: 800 روپے

21) افواہ اور حقیقت - مصنف: ذوالفقار علی بھٹو
قیمت: 1000 روپے - رعائیتی قیمت: 800 روپے

22) باتیں سیاستدانوں کی - مصنف: ضیاء شاہد
قیمت: 1200 روپے - رعائیتی قیمت: 900 روپے

23) بھٹو خاندان میری یادوں میں - مصنف: واجد شمس الحسن
قیمت: 1200 روپے - رعائیتی قیمت: 900 روپے

24) جنوبی ایشیاء میں پانی پر سیاست اور خوفناک جنگوں کے خطرات - مصنف: اقتدار حسین صدیقی
قیمت: 1600 روپے - رعائیتی قیمت: 1100 روپے

25) بچھڑگئے - مصنف: کرنل زیڈ آئی فرخ
قیمت: 1400 روپے - رعائیتی قیمت: 1100 روپے

26) حمودالرحمٰن کمیشن رپورٹ
قیمت: 3000 روپے - رعائیتی قیمت: 2400 روپے

27) بمبئی سے جی ایچ کیو تک - مصنف: کرنل غلام جیلانی خان
قیمت: 2000 روپے - رعائیتی قیمت: 1500 روپے

28) مشرقی پاکستان سے بنگلہ دیش تک - مصنف: برگیڈئیرسعد اللہ خان
قیمت: 800 روپے - رعائیتی قیمت: 700 روپے

29) بھٹو کی سیاسی پیش گوئیاں اور چوتھا مارشل لاء - مصنف: حامد میر
قیمت: 700 روپے - رعائیتی قیمت: 580 روپے

30) روزگار سفیر - مصنف: کرامت اللہ غوری
قیمت: 2480 روپے - رعائیتی قیمت: 2000 روپے

31) میڈیا منڈی - مصنف: اکمل شہزاد گھمن
قیمت: 1000 روپے - رعائیتی قیمت: 800 روپے

32) آخر کیوں - مصنف: رؤف کلاسرا
قیمت: 1000 روپے - رعائیتی قیمت: 800 روپے

33) امریکی سازشیں - مصنف: شمشاد مانگٹ
قیمت: 2000 روپے - رعائیتی قیمت: 1650 روپے

34) پاکستان کے حکمران - مصنف: حفیظ گوہر
قیمت: 1500 روپے - رعائیتی قیمت: 1300 روپے

35) ٹرین ٹو پاکستان - مصنف: خوشونت سنگھ
قیمت: 900 روپے- رعائیتی قیمت: 750 روپے-

36) اکنامک ہٹ مین کا اقبال جرم - مصنف: جان پرکنز
قیمت: 1000 روپے - رعائیتی قیمت: 800 روپے

پاکستان سمیت دنیا کے کسی بھی ملک یاں شہر میں گھر بیٹھے منگوا سکتے ہیں-
رابطہ | وٹس اپ نمبر 03455605604

جھوٹے نبیوں کا انجام - تالیف: سید ارتضی علی کرمانیقیمت: 700 روپے | صفحات: 454 | فری ہوم ڈلیوری کے ساتھ-عقیدہ ختم نبوت مس...
02/01/2023

جھوٹے نبیوں کا انجام - تالیف: سید ارتضی علی کرمانی
قیمت: 700 روپے | صفحات: 454 | فری ہوم ڈلیوری کے ساتھ-

عقیدہ ختم نبوت مسلمانوں کی وحدت اور یگانگت کی سب سے بڑی علامت ہے ۔ دشمنانِ اسلام نے مسلمانوں کے اس غیر متزلزل اور بنیادی عقیدے پر ہر دور میں مختلف روپ بدل کر بے شمار حملے کیے، مگر انھیں ہمیشہ منہ کی کھانی پڑی ۔ جھوٹ ، آخر جھوٹ ہوتا ہے۔ تاریخ کے مختلف ادوار میں جھوٹےنبی اپنے نام اور عقائد کے لحاظ سے مسخروں کا کردار کرتے رہے ۔ ان کے نظریات اور عقائد ایسے ہیں کہ انھیں پڑھ کر بے اختیار ہنسی آتی ہے ۔ ان جھوٹے نبیوں نے اپنے منحوس جہروں پر اسلام کا عرضی ماسک اوڑھ رکھا تھا اور معاشرے میں مصنوعی طور پر اپنا قد اونچا کرنے کی کوشش کرتے رہے لیکن ہمیشہ خائب و خاسر رہے۔ ان جھوٹے نبیوں کا ایسا بھیانک اور عبرتناک انجام ہوا کہ خدا کی پناہ!

زیرنظر کتاب جھوٹے نبیوں کے حالات و واقعات اور ان کے عبرتناک انجام کا احاطہ کرتی ہے اور جس جانفشانی سے تاریخ کے ان جھوٹے اور خبیث ترین لوگوں کی زندگیوں اور عقائد کا پوسٹ مارٹم کیا ہے وہ قابل ستائش ہے-

قیمت: 700 روپے | صفحات: 454 | فری ہوم ڈلیوری کے ساتھ-
آن لائن آرڈر کے لئے: https://www.linkshop.pk/jhoty-nabiyo-ka-anjam

پاکستان سمیت دنیا کے کسی بھی ملک یاں شہر میں گھر بیٹھے منگوا سکتے ہیں-
رابطہ | لنک شاپ ، لاہور، پاکستان | وٹس اپ نمبر 03455605604

05/11/2022

سویڈن میں مقیم ایک دوست نے پوچھا کہ نادرا میں کوئی جاننے والا ہے ؟
پوچھا کہ یار کام بتاؤ ۔۔۔
کہنے لگے کہ "" آپ کی بھابھی اپنا نام تبدیل کروانے کا کہہ رہی ہیں ، ایک ہفتے سے ضد کر رہی ہیں کہ میں اپنا نام آسیہ رکھنا چاہتی ہوں ""
دوست سے کہا کہ "" تُم اپنا رویہ تبدیل کرو ، انسان بنو اور تمیز کے ساتھ رہنا سیکھو ، بھابھی نام نہیں تبدیل کروانا چاہ رہیں ، تمھیں اشارے کنائے میں فرعون کہہ رہی ہیں ""
۔۔۔۔
عابی مکھنوی

اختلاف کی وجہ سے کسی انسان کو نہ ماریں، کھربوں  سیاروں، کہکشاؤں،  میں بھی ڈھونڈنے سے آپ کو دوسرا انسان نہیں ملے گاکارل س...
16/10/2022

اختلاف کی وجہ سے کسی انسان کو نہ ماریں، کھربوں سیاروں، کہکشاؤں، میں بھی ڈھونڈنے سے آپ کو دوسرا انسان نہیں ملے گا

کارل سیگن

کتاب طاقت ہے، ہمت ہے، کھانا ہے، فکر کی مشعل اور محبت کی بہار ہے۔ ♥️
15/10/2022

کتاب طاقت ہے، ہمت ہے، کھانا ہے، فکر کی مشعل اور محبت کی بہار ہے۔ ♥️

ہم کو کس کے غم نے مارا یہ کہانی پھر سہیکس  نے  توڑا  دل  ہمارا  یہ  کہانی پھر سہیدل کے لٹنے کا سبب پوچھو نہ سب کے سامنےن...
31/08/2022

ہم کو کس کے غم نے مارا یہ کہانی پھر سہی
کس نے توڑا دل ہمارا یہ کہانی پھر سہی
دل کے لٹنے کا سبب پوچھو نہ سب کے سامنے
نام آۓ گا تمھارا یہ کہانی پھر سہی
نفرتوں کے تیر کھا کر دوستوں کے شہر میں
ہم نے کس کس کو پکارا یہ کہانی پھر سہی
مسرور انور

02/06/2022
01/06/2022

ایک شاگرد نے اپنے استاد سے پوچھا: استاد جی!
یہ آخرت میں حساب کتاب کیسے ہوگا؟
استاد نے ذرا سا توقف کیا، پھر اپنی جگہ سے اُٹھے
اور سارے شاگردوں میں کچھ پیسے بانٹے
انہوں نے پہلے لڑکے کو سو درہم،
دوسرے کو پچھتر،
تیسرے کو ساٹھ،
چوتھے کو پچاس،
پانچویں کو پچیس،
چھٹے کو دس،
ساتویں کو پانچ،
اور جس لڑکے نے سوال پوچھا تھا اسے فقط ایک درہم دیا۔
لڑکے بلاشبہ استاد کی اس حرکت پر دل گرفتہ اور ملول تھا، اسے اپنی توہین محسوس ہو رہی تھی کہ استاد نے آخر اسے سب سے کمتر اور کم مستحق کیونکر جانا؟
استاد نے مسکراتے ہوئے سب کو دیکھتے ہوئے کہا: سب لڑکوں کو چھٹی، تم سب لوگ جا کر ان پیسوں کو پورا پورا خرچ کرو، اب ہماری ملاقات ہفتے والے دن بستی کے نانبائی کے تنور پر ہوگی۔
ہفتے والے دن سارے طالبعلم نانبائی کے تنور پر پہنچ گئے، جہاں استاد پہلے سے ہی موجود سب کا انتظار کر رہا تھا۔ سب لڑکوں کے آ جانے کے بعد استاد نے انہیں بتایا کہ تم میں ہر ایک اس تنور پر چڑھ کر مجھے اپنے اپنے پیسوں کو کہاں خرچ کیا ہے کا حساب دے گا۔
پہلے والے لڑکے، جسے ایک سو درہم ملے تھے، کو دہکتے تنور کی منڈیر پر چڑھا کر استاد نے پوچھا؛ بتاؤ، میرے دیئے ہوئے سو دہم کیسے خرچ کیئے تھے۔
جلتے تنور سے نکلتے شعلوں کی تپش اور گرم منڈیر کی حدت سے پریشان لڑکا ایک پیر رکھتا اور دوسرا اٹھاتا، خرچ کیئے ہوئے پیسوں کو یاد کرتا اور بتاتا کہ: پانچ کا گڑ لیا تھا، دس کی چائے، بیس کے انگور، پاچ درہم کی روٹیاں۔۔۔۔ اور اسی طرح باقی کے خرچے۔ لڑکے کے پاؤں حدت سے جل رہے تھے تو باقی کا جسم تنور سے نکلتے شعلوں سے جھلس رہا تھا حتیٰ کہ اتنی سی دیر میں اسے پیاس بھی لگ گئی تھی اور الفاظ بھی لڑکھڑانا شروع۔ بمشکل حساب دیکر نیچے اترا۔
اس کے بعد دوسرا لڑکا، پھر تیسرا اور پھر اسی طرح باقی لڑکے،
حتی کہ اس لڑکے کی باری آن پہنچی جسے ایک درہم ملا تھا۔
استاد نے اسے بھی کہا کہ تم بھی تنور پر چھڑھ جاؤ اور اپنا حساب دو۔ لڑکا جلدی سے تنور پر چڑھا، بغیر کسی توقف کے بولا کہ میں نے ایک درہم کی گھر کیلئے دھنیا کی گڈی خریدی تھی، اور ساتھ ہی مسکراتا ہوا نیچے اتر کر استاد کے سامنے جا کر کھڑا ہو گیا، جبکہ باقی کے لڑکے ابھی تک نڈھال بیٹھے اپنے پیروں پر پانی ڈال کر ٹھنڈا کر رہے تھے۔
استاد نے سب لڑکوں کو متوجہ کر کے اس لڑکے کو خاص طور پر سناتے ہوئے کہا: بچو: یہ قیامت والے دن کے حساب کتاب کا ایک چھوٹا سا منظر نامہ تھا۔ ہر انسان سے، اس کو جس قدر عطا کیا گیا، کے برابر حساب ہوگا۔
لڑکے نے استاد کو محبت سے دیکھتے ہوئے کہا کہ: آپ نے جتنا کم مجھے دیا، اس پر مجھے رشک اور آپ کی عطا پر پیار آ رہا ہے۔ تاہم اللہ تبارک و تعالیٰ کی مثال تو بہت اعلٰی و ارفع ہے۔
اللہ تبارک و تعالیٰ ہمیں اپنے حساب کی شدت سے بچائے اور ہمارے ساتھ معافی اور درگزر والا معاملہ فرمائے۔ آمین..

Address

Urdu Bazar, Al-Hamd Market
Lahore

Telephone

+923135605604

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Urdu Adab posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category