07/02/2024
ووٹ انگریزی زبان کا لفظ ہے
اردو میں اسکا مطلب ہے رائے
اور مذہبي اصطلاح میں اسکا مطلب ہے بیعت,
بیعت جو اپنے اندر بیع کا معنی لیے ہوئے ہے شیخ کے ہاتھ بِک جانا ہے۔ جس میں اپنے کو شیخ کے ہاتھ احکام ظاہرہ و باطنہ کے التزام کے واسطے گویا بیچ دیا
*اسکا مطلب ہے کہ جو ووٹ ہم دینے جا رہے ہیں یہ دراصل ہم بیعت کرنے جا رہے ہیں,
اور جو ہم سے مانگنے آ رہے ہیں یہ ہم سے بیعت لینے آ رہے ہیں
تو بُرا چنا ہوا حاکم جو جو ظلم کرتا ہے اس ظلم
میں ہم بھی شریک ہیں اور
سیدنا امام حسین رضی اللہ تعالٰی عنہ نے یزید کو ووٹ کیوں نہیں دیا ، سارے کے سارے کنبے کو جام شہادت سے سرفراز کیا مگر یزید کو ووٹ نہ دیا
آج ہم بھی بیعت کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں
تو اچھے اور صالح حاکم کا انتخاب ضرور کرنا
نبی رحمۃ للعالمین ﷺ کا ارشادِ گرامی ہے کہ
تمھارے اعمال ہی تمھارے حاکم ہوں گے..*
آپ سے اتنا ہی پوچھا جائے گا جتنی آپ کو استطاعت ہے ، ووٹ دینا آپ کی استطاعت میں ہے اور جوابدہی کے شعور کے ساتھ کسی کو ملک وقوم کا والی بنانا
تحریر نامعلوم یہ ارٹیکل ایک واٹس ایپ پوسٹ سے کاپی کیا گیا ہے
اگر کسی کو اس کے مصنف کا نام معلوم ہو تو برائے مہربانی کمنٹ باکس میں بتا دیں تاکہ تحریر کے نیچے اس کے مصنف کا نام لکھ دیا جائے