Wali Online Book Store

Wali Online Book Store Order us Urdu Books any where in the world. Free delivery in Pakistan for orders more than 1000 rupe

قرآن پاک بہترین آرٹ پیپر نفیس پیکنگ میں شادی گفٹ کے لیں
27/09/2022

قرآن پاک بہترین آرٹ پیپر نفیس پیکنگ میں شادی گفٹ کے لیں

12/11/2021

تعلق
کسی جگہ ہار جانا بھی لطف دیتا ہے۔۔ ہر جنگ جیت جانے کیلئے نہیں ہوتی۔ دو لوگوں میں باہمی جنگ ہو جائے تو ہار مان جانے والا جیت جانے والے سے زیادہ بڑے ظرف کا مالک ہوتا ہے کیونکہ وہ رشتہ یا تعلق بچانے کیلئے ہار جانے کو ترجیح دیتا ہے۔۔
زندگی کے ہر میدان کو میدان جنگ سمجھنے والے ساری زندگی جنگ کی حالت میں رہتے ہیں۔ معاملہ اگر باہمی تعلقات ، قریبی رشتوں یا پھر گہرے دوستوں کا ہو تو ہتھیار ڈال دینے میں ہی بہتری ہوتی ہے۔

آپ کے سخت رویے اور لہجے تعلق کی خوبصورتی کھا جاتے ہیں۔ آپ کے ایک دوسرے پر طنز باہمی محبت کا خون کسی جونک کی مانند چوس لیتے ہیں جبکہ آپ کا نرم لہجہ گلاب کی مانند تعلق کو خوشبو دے کر خوش گوار بنا دیتا ہے۔ آپ کی حوصلہ افزائی وہ پین کلر ہے جو سارے دن کی تھکاوٹ کا احساس نہیں ہونے دیتی۔

01/11/2021

bano qudsia quotes in urdu|Bano qudsia quotes about mard|Bano qudsia quotes about Aurat|bano qudsia quotes about husband and wife |Bano qudsia quotes

01/11/2021

Best Bano Qudsia line|Bano Qudsia Quotes| Bano Qudsia About orat in Urdu |Best Bano Budsia Quotes |Bano qudsia for Instagram whatsaap

31/10/2021

12 Best Quotes of Mushtaq Ahmed Yousufi Quotes | Mushtaq Ahmad Yusufi Funny Quotes | Mushtaq Ahmad yusufi tanz o mazah | urdu Quotes urdu adab urdu

31/10/2021

20 Best Quotes of Mushtaq Ahmed Yousufi Quotes | Mushtaq Ahmad Yusufi Funny Quotes | Mushtaq Ahmad Yusufi Tanz o Mazah |Mushtaq Ahmad Yusufi Quotes

  Books   Books For order call us on 03354870780 or whtsapp
15/10/2021

Books
Books
For order call us on 03354870780 or whtsapp

12/09/2021

Available in our Store
Medical Books

ایک دن میں راولپنڈی کے ایک ریسٹورنٹ میں کهانا کهانے گیا۔ وہاں دو ٹیبل چھوڑ کے ایک اُدھیڑ عمر بوڑھے میاں اور اُن کی بوڑھی...
26/08/2021

ایک دن میں راولپنڈی کے ایک ریسٹورنٹ میں کهانا کهانے گیا۔ وہاں دو ٹیبل چھوڑ کے ایک اُدھیڑ عمر بوڑھے میاں اور اُن کی بوڑھی بیگم بھی بیٹھے ہوئے تھے۔
اِسی دوران ایک نہایت ہی ڈیسنٹ اور خوش شکل بھائی صاحب ہوٹل میں داخل ہوئے اور واش بیسن پر ہاتھ دھو کر کچھ فاصلے پر اُن کے برابر والی ٹیبل پر بیٹھ گئے۔

چونکہ ہم نے اپنے کھانے کا آرڈر پہلے ہی دے دیا تھا تو اِس لیے ہم کهانے کا انتظار کر رہے تھے کہ اچانک اُس صاحب کے موبائل فون کی بیل بجی جس کے بعد وہ قدرے اونچی آواز میں موبائل پر کسی سے بات کرنے لگے،

اُن کے بات کرنے کے انداز سے لگ رہا تھا کہ اُن کو اللہ نے کوئی بہت بڑی خوشی سے نوازا تھا۔
اور پھر موبائل پر بات ختم کرنے کے بعد وہ وہاں پر موجود سب لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے بلند آواز میں بولے،

"خواتین و حضرات! آج میں بہت خوش ہوں کہ اللہ نے مجھے بیٹا عطا کیا ہے اور اِس خوشی میں، میں آپ سب کو مٹن کڑھائی کھلاؤں گا۔۔۔!" میں اپنی جگہ سے اٹها اور آگے جا کر انہیں مبارک باد دی اور کہا کہ "بھائی! ہم نے تو اپنے کھانے کا آرڈر پہلے ہی دے دیا ہے، یہ سنتے ہی اُنہوں نے کہا "اچها، چلو کوئی بات نہیں اِس خوشی میں آپکے کھانے کا بل میں ادا کروں گا۔۔۔!"

اور پھر انہوں نے وہاں پر موجود باقی سب لوگوں بشمول اُن بوڑھے میاں جی اور اُن کی بوڑھیا کیلئے مٹن کڑھائی کا آرڈر کیا اور سب کا بل ادا کر کے اپنا کھانا کھا کے خوشی خوشی چلے گئے۔

چند دنوں کے بعد میں اپنے دوستوں کے ہمراه ایک سینما گیا تو کیا دیکھا کہ وہی صاحب وہاں پر ایک پانچ سال کے بچے کے ہمراہ ٹکٹ کے لیے لائن میں کھڑے تھے، میں اپنے دوستوں سے نظر بچا کر اُن کے پاس پہنچا، جونہی انہوں نے مجھے دیکھا، دیکھتے ہی مجھے پہچان گئے اور مسکرانے لگے۔

بہرحال سلام دعا کے بعد میں نے طنزیہ کہا کہ "ماشا الله! آپکا بیٹا تو چند ہی دنوں میں اتنا بڑا ہو گیا ہے۔۔۔!"
میری بات سن کر انہوں نے کہا، "بھائی! چھوڑو اِس بات کو، یہ بڑی عجیب کہانی ہے، پھر کسی دن ملو گے تو بتاؤں گا۔۔!"

جب اںہوں نے یہ کہا تو میرا تجسس اور بھی بڑھ گیا اور میں نے اصرار کیا کہ "وه مجهے یہ عجیب کہانی ابھی بتائیں۔۔!"، آخر میرے بہت اصرار پر انہوں نے جو بات بتائی اُس کے بعد میں اپنے آپ کو بہت چھوٹا سمجھنے لگا اور ان کا مقام میری نظروں میں قدرے بلند ہوگیا۔۔۔!!

دوستو! انہوں نے بتایا کہ "اس دن جب میں ریسٹورنٹ میں داخل تو ہاتھ دھونے کیلئے واش بیسن کی طرف گیا، اور وہاں ہاتھ دھوتے وقت میں نے اُن بوڑهے میاں اور بڑھی اماں جی کی باتیں سن لی تھیں، بڑھی اماں کہہ رہی تھی "آج میرا مٹن کڑهائی کھانے کو دل کر رہا ہے۔۔!"، تو اُس پر بوڑھے میاں نے بہت افسردہ لہجے میں کہا کہ "میرے پاس پورے مہینے کے لئے صرف دو ہزار روپے ہیں، اگر کڑهائی کهائیں گے تو پورے مہینے گزارہ کیسے ہوگا۔۔؟، ایسا کرتے ہیں آج دال روٹی کھا لیتے ہیں، کڑھائی پھر کسی دن کھا لیں گے۔۔!"
اُن صاحب نے کہا کہ "اسی وجہ سے میں نے اپنے موبائل کی خود ہی بیل بجا کر وہ بیٹے کی پیدائش کا ڈرامہ کیا تھا، تاکہ میں اپنی فرضی خوشی کے بہانے اُن کی دلی "خاموش خدمت" کر سکوں۔۔!"
میں نے کہا "تو بھائی! آپ صرف انہی بزرگوں کے پیسے دے دیتے، آپ نے خوامخواہ باقی سب لوگوں کو کھانا بھی کھلایا اور اُن کا بل بھی ادا کیا۔۔؟"
تو انہوں نے جواب دیا "ایسا کر کے میں ان بزرگوں کی عزتِ نفس مجروح نہیں کرنا چاہتا تھا۔۔۔!"

سوچئیے

کبھی آپ نے کسی کی عزت نفس کو مجروع کئے بنا، اس کی مدد کی ہے؟
کر کے دیکھئے، ۔۔۔۔۔
یقین مانئیے،۔۔۔۔ جو خوشی آپ کو میسر آئے گی، وہ کہیں سے نہیں خریدیں جا سکتی۔

29/07/2021

Address

Allama Iqbal Town
Lahore
54000

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 21:00
Wednesday 09:00 - 21:00
Thursday 09:00 - 21:00
Friday 09:00 - 21:00
Saturday 09:00 - 21:00

Telephone

+923354870780

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Wali Online Book Store posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Wali Online Book Store:

Share

Category