World View Publishers

World View Publishers ورلڈ ویو پبلشرز لاہور،ہمارا مقصد مذہب وادب کی کتب کا فروغ،پرنٹنگ سروسز کی فراہمی اور ڈسٹریبیوشن ہے

یہ تینوں کتابیں عوام کے لیے نہیں ہیں!!!علماء محققین ،خاص کر متکلمین اور الحاد و رد الحاد جن کا میدان ہے صرف وہی متوجہ ہو...
12/05/2026

یہ تینوں کتابیں عوام کے لیے نہیں ہیں!!!
علماء محققین ،خاص کر متکلمین اور الحاد و رد الحاد جن کا میدان ہے صرف وہی متوجہ ہوں

ڈیجیٹل پرنٹنگ سے اعلیٰ کوالٹی کاغذ اور بائنڈنگ سے پرنٹنگ سروسز فراہم کی گئی ہیں
آپ بھی اپنا پی ایچ ڈی کا مقالہ شائع کرا سکتے ہیں
ورلڈ ویو پبلشرز اردو بازار لاہور دکان نمبر 11 فرسٹ فلور الحمد مارکیٹ غزنی سٹریٹ 03333585426

💚 عرسِ امیرِ ملت پر ایک نفیس علمی تحفہ 💚امیرِ ملت پیر سید جماعت علی شاہ محدث علی پوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے صاحبزادے:...
09/05/2026

💚 عرسِ امیرِ ملت پر ایک نفیس علمی تحفہ 💚

امیرِ ملت پیر سید جماعت علی شاہ محدث علی پوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے صاحبزادے:

پیر سید محمد حسین شاہ علی پوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

کی تقریباً سو سال قبل لکھی گئی سیرتِ نبوی ﷺ پر منفرد اور نایاب تالیف کا تحقیقی ایڈیشن۔

تحقیق و حواشی:
ڈاکٹر مفتی اعجاز بشیر

باہتمام:
پیر سید منور حسین جماعتی حفظہ اللہ
و
چوہدری محمد شاہد جماعتی حفظہ اللہ

صفحات: 404
اعلیٰ کوالٹی کاغذ 80 گرام آئی کے انڈونیشیا
بائنڈنگ اعلی
پرنٹنگ اعلی
آپ دیکھیں تو دل خوش ہو جائے
عام قیمت 2000
ڈسکاؤنٹ کے لیے واٹس ایپ پر رابطہ فرمائیں

کتاب حاصل کرنے یا آن لائن منگوانے کے لیے رابطہ فرمائیں:

👇👇👇

محمد مقصود کامران
(ورلڈ ویو پبلشر)

📞 +92 333 3585426

الحمد مارکیٹ، غزنی اسٹریٹ
نزد داتا دربار، اردو بازار لاہور
فرسٹ فلور، دوکان نمبر 11 ۔

آج یکم مئی یوم مزدور کے طور پر پوری دنیا میں منایا جاتا ہے جس کی وجہ سے تمام کاروباری مراکز بند کر کے مزدور کا مزید استح...
01/05/2026

آج یکم مئی یوم مزدور کے طور پر پوری دنیا میں منایا جاتا ہے
جس کی وجہ سے تمام کاروباری مراکز بند کر کے مزدور کا مزید استحصال کیا جائے گا
مگر میں مجبور ہوں گھر میں محصور ہوں لیکن ایک وجہ سے مسرور ہوں

کیونکہ آج میرے پاس وقت ہی وقت ہے
اس وقت کو قیمتی بنانے کے لیے مجھے آج بیس منٹ کی ڈاکومنٹری فلم ملی ہے جسے دیکھ اور سن کر فرط مسرت سے آنکھیں بھر آئیں کہ آج کے دور میں اللہ کے دین کی خدمت کے لیے مخلصین موجود ہیں اور انہی نفوس قدسیہ کی برکت سے اسلام زندہ بھی ہے اور پوری دنیا میں پھیل بھی رہا ہے
یہ کہانی ہے ایک 80 سالہ نوجوان عالم دین کی جن کا آبائی تعلق تو پاکستان سے ہے مگر پچھلے پچاس سالوں سے برطانیہ میں دین اسلام کی تبلیغ واشاعت میں دن رات مصروف ہیں
سینکڑوں کی تعداد میں مقامی ائمہ مساجد تیار کیے جو انگریزی زبان میں وہاں کی آبادی کو دین سکھا رہے ہیں ،وہ درجنوں کتابوں کے مصنف ہیں وہ مفسر قرآن بھی ہیں اور شارح بخاری بھی
میں نے رات کو ان نوجوان عالم کے شہزادے سے ملاقات جو برطانیہ میں اسی ادارے کے پرنسپل ہیں جو 80 سالہ نوجوان عالم نے بنایا ہے
میں انہیں 80 سالہ نوجوان اس لیے کہ رہا ہوں کہ ابھی ابھی میں نے بیس منٹ کی ڈاکومنٹری فلم دیکھی ہے میں تو حیران رہ گیا کہ وہ آج بھی اتنے متحرک ہیں کہ آپ سمجھیں تو نوجوانوں سے زیادہ
میں نے ارادہ کیا ہے کہ آج کی چھٹی پیر زادہ امداد حسین صاحب کی لکھی ہوئی شرح بخاری کے مطالعہ میں گزاروں
یہ صرف ایک نوجوان کی کہانی ہے جو قبلہ ضیاء الامت حضرت علامہ پیر کرم شاہ الازہری رحمۃ اللہ علیہ کے شاگرد ہیں نہ جانے پیر صاحب نے ایسے کتنے ہی ہیرے تراشے مگر ہم نے ان ہیروں کو پہچانا نہیں
ڈاکومنٹری دیکھ کر دل کر رہا ہے کہ ابھی اڑ کر برطانیہ پہنچ جاؤں اور علامہ امداد حسین صاحب کی دست بوسی کروں مگر اس میں ویزا اور ٹکٹ آڑے آئے گی
لیکن پیر زادہ صاحب کی لکھی ہوئی کتابوں کی اشاعت و ترویج کے لیے اپنے آپ کو وقف تو کیا جا سکتا ہے ۔
لیجئے جناب آج سے ایسے مخلص عالم دین کی کتابوں کے فروغ کے لیے کام کرنے کا عہد کرتا ہوں،، آپ بھی آج چھٹی کے دن صرف بیس منٹ میرے کہنے پر نکال کر ڈاکومنٹری دیکھیں،،
اللہ تعالیٰ اپنے دین کی خدمت کرنے والوں کو کیسے نوازتا ہے
اگر آپ پیر صاحب کی کتابیں مطالعہ کرنا چاہتے ہیں تو ورلڈ ویو پبلشرز اردو بازار لاہور دکان نمبر 11 فرسٹ فلور الحمد مارکیٹ غزنی سٹریٹ سے حاصل کر سکتے ہیں
امداد البخاری شرح بخاری جو گیارہ ضخیم جلدوں پر مشتمل ہے منگوانے کے لیے واٹس ایپ پر رابطہ فرمائیں 03333585426

"خدا اور جدید طبیعیات" (God and the New Physics) پال ڈیویز کی ایک اہم کتاب ہے، جس میں جدید طبیعیات، کونیات اور الہیات کے...
30/04/2026

"خدا اور جدید طبیعیات" (God and the New Physics) پال ڈیویز کی ایک اہم کتاب ہے، جس میں جدید طبیعیات، کونیات اور الہیات کے باہمی تعلق کا جائزہ پیش کیا گیا ہے۔ ڈیویز کے مطابق حالیہ سائنسی پیش رفتیں، خصوصاً کوانٹم میکانیات (quantum mechanics) اور علمِ کونیات (cosmology) میں ہونے والی ترقی، وجود کے بارے میں بنیادی سوالات،مثلاً کائنات کی ابتدا، شعور کی ماہیت، اور خالقِ کائنات کے امکان،کو سمجھنے کے لیے روایتی مذہبی عقائد کے مقابلے میں زیادہ مؤثر راہ فراہم کرتی ہیں۔ مصنف نے یہ مؤقف اختیار کیا ہے کہ سائنس انسان کو" خدا" تک پہنچنے کے لیے مذہب کے مقابلے میں زیادہ یقینی راستہ فراہم کر سکتی ہے۔
پال ڈیویز ان بڑے سوالات سے براہِ راست مکالمہ کیا ہے، جنھیں روایتی طور پر فلسفے اور مذہب کے دائرے میں رکھا جاتا رہا ہے۔ وہ قاری کی رہ نمائی پیچیدہ سائنسی نظریات،جیسے انفجارِ عظیم (Big Bang)، کوانٹم میکانیات، اور نظریۂ اضافیت،کے کی روشنی میں کرتا ہے، اور اِن کے مابعد الطبیعیاتی مضمرات کا جائزہ لیتے ہیں۔ کتاب میں اِس سوال پر غور کیا گیا ہے کہ آیا کائنات ایک اتفاقی حادثہ ہے یا کسی ذہین منصوبہ بندی کا نتیجہ، نیز معجزات، روح، آزادئ ارادہ، اور وقت و شعور کی طبعی بنیادوں کو بھی زیرِ بحث لایا گیاہے۔ ڈیویز کے نزدیک"جدید طبیعیات"نہ صرف ہماری طبعی دنیا کی تفہیم کو بدل رہی ہے، بَل کہ اُن سوالات پر بھی گہری بصیرت فراہم کر رہی ہے ،جو کبھی سائنسی تحقیق سے ماورا سمجھے جاتے تھے۔
چند بنیادی موضوعات ، جن پر اِس کتاب کا دار ومدارہے، درج ذیل ہیں ۔
1-کائنات کی ابتدا:
ڈیویز انفجارِ عظیم (Big Bang) کو ایک تخلیقی واقعے کے طور پر دیکھتا ہے اور اِس سے پیدا ہونے والے فلسفیانہ سوالات کا جائزہ لیتاہے۔
2-منصوبہ ساز کائنات (Designer Universe):
فطرت کے بنیادی مستقلات کی زیرک تنظیم ) کو زیرِ بحث لاتے ہوئے، اصولِ انسان مرکوزیت (anthropic principle) اور کونیاتی خالق کے امکان پر غور و فکر کیا گیا ہے۔
3-ذہن اور روح:
شعور اور ذات کی طبعی بنیادوں کا جائزہ لیتے ہوئے یہ سوال اٹھایا گیا ہے کہ آیا روح کا تصور جدید سائنس سے ہم آہنگ ہو سکتا ہے۔
4-آزادئ ارادہ اور جبریت:
کوانٹم میکانیات میں عدم تعینیت کو کلاسیکی جبریت کے مقابل لا کر آزادئ ارادہ کی گنجایش پر بحث کی گئی ہے۔
5-وقت، حقیقت اور معجزات:
وقت کی ماہیت، انسانی ادراک، اور معجزات کی ممکنہ سائنسی توضیح پر غور کیا گیا ہے۔
ڈیویز سائنسی نظریات کے گہرے فلسفیانہ مضمرات پر اپنی تحریروں کے لیے معروف ہے۔ اگرچہ وہ کسی روایتی مذہب کا پیروکار نہیں، تاہم وہ اِس تصور پر تنقید کرتا ہے کہ کائنات بے معنی ہے۔ اُس کے مطابق:
"یہ عجیب محسوس ہو سکتا ہے، لیکن میری رائے میں سائنس، مذہب کے مقابلے میں خدا تک پہنچنے کا زیادہ یقینی راستہ فراہم کرتی ہے۔"
اشاعت کے بعد اِس کتاب کو وسیع پیمانے پر سراہا گیا، خصوصاً اِس لیے کہ اِس نے پیچیدہ سائنسی نظریات کو عام قاری کے لیے قابلِ فہم بنایا۔ اخبار نیو یارک ٹائمز (The New York Times) نے پال ڈیویز کو بہترین سائنسی مصنفین میں شمار کرتے ہوئے کتاب کو نہایت بصیرت افروز قرار دیا۔ اِسی طرح کرکس ریویوز (Kirkus Reviews) نے اِسے واضح، جامع اور شان دار سائنسی و فلسفیانہ جائزہ قرار دیا۔
امید ہے سائنس اور مذہب میں دِ چسپی رکھنے والے قارئین کی طرف سے اِس کتاب کے ترجمے کو سراہا جائے گا۔
ڈیجیٹل پرنٹنگ سے اعلیٰ کوالٹی کاغذ اور بائنڈنگ سے
عام قیمت 2800
ڈسکاؤنٹ کے لیے 03333585426

’’مکاتیبِ علامہ محمد اسد‘‘ علیہ رحمہ چار سو صفحات پر مشتمل نہایت اہم مجموعہ ہے، جسے ہمارے ملکِ پاکستان کے مایہ ناز محقق ...
29/04/2026

’’مکاتیبِ علامہ محمد اسد‘‘ علیہ رحمہ چار سو صفحات پر مشتمل نہایت اہم مجموعہ ہے، جسے ہمارے ملکِ پاکستان کے مایہ ناز محقق ڈاکٹر خالد ندیم صاحب نے ترجمہ اور حواشی و تعلیقات کے ساتھ ایک تاریخی دستاویز بنا دیا ہے۔ جب سے کتابوں کی ورق گردانی شروع کی ہے، علامہ اسد کے بارے میں ہمیشہ اچھے خیالات ہی پڑھنے اور سمجھنے کو ملے۔ محمد اسد ۱۹۰۰ء میں ایک یہودی گھرانے میں پیدا ہوئے، لیکن خوب غور و فکر، مطالعہ و مشاہدہ اور مشرقِ وسطیٰ، ایران، افغانستان اور وسط ایشیا کی سیاحت کے بعد چھبیس سال کی عمر میں مسلمان ہو گئے۔ پانچ سال حجازِ مقدس میں رہنے کے بعد ۱۹۳۲ء میں برصغیر میں آ گئے۔ یہاں علامہ اقبال کی تحریک پر مجوزہ اسلامی ریاست کے لیے نظریاتی بنیادیں فراہم کرنے کے لیے رُک گئے اور پھر پہلے باقاعدہ پاکستانی قرار پائے۔ حکومتِ پاکستان نے انھیں محکمہ احیاے ملّتِ اسلامیہ کا ناظم، مشرقِ وسطیٰ ڈویژن کا سیکرٹری اور پھر اقوامِ متحدہ میں ناظم الامور مقرر کیا، جہاں سے وہ ۱۹۵۲ء میں مستعفی ہوگئے۔ ۱۹۵۷ء میں پنجاب یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام عالمی مجلس مذاکرہ کے انتظامات کے لیے بلایا گیا، لیکن انتظامات مکمل ہونے پر انھیں استعفیٰ دینے پر مجبور کر دیا گیا۔ بعد ازاں مختلف حکومتیں انھیں دعوت دیتی رہیں، وہ آئے بھی، لیکن انھیں کام نہ کرنے دیا گیا اور ان کے ساتھ وہی سلوک کیا گیا، جو ہم ہر جینیئس کے ساتھ کرتے ہیں۔
سب سے پہلے تو ڈاکٹر خالد ندیم صاحب کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ آپ نے اس علمی تحقیقی کتاب کو ورلڈ ویو پبلشرز سے شائع کرنے کی اجازت عنایت فرمائی اور آپ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
کتاب چونکہ اعلیٰ کوالٹی کاغذ اور بائنڈنگ کے ساتھ ڈیجیٹل پرنٹنگ سے شائع کی جائے گی، جس کی عام قیمت تو 2300 روپے ہو گی، لیکن ایڈوانس بکنگ کرا کے پیسے بھیجنے والوں کو ڈاک خرچ سمیت صرف 1500 روپے میں بھیجی جائے گی۔ چند دن بکنگ کے بعد اسے اشاعت کے لیے بھیج دیا جائے گا اور پندرہ دنوں میں آپ کو بذریعہ پاکستان پوسٹ روانہ کر دی جائے گی۔ واٹس ایپ پر رابطہ فرمائیں 03333585426

بظاہر تینوں کتابوں کے نام ملتے جلتے ہیں الحاد پہ لکھنے والوں اسکالرز کے علاؤہ آپ صرف کتاب کا ٹائٹل دیکھ کر کیا سمجھ پائے...
15/04/2026

بظاہر تینوں کتابوں کے نام ملتے جلتے ہیں الحاد پہ لکھنے والوں اسکالرز کے علاؤہ آپ صرف کتاب کا ٹائٹل دیکھ کر کیا سمجھ پائے ہیں کہ ان میں بنیادی طور پر کیا فرق ہو سکتا ہے ؟؟؟
ہم نے مطالعہ کرنے کی بجائے ڈیجیٹل پرنٹنگ سروسز فراہم کرتے ہوئے
ان کی منزل کی طرف روانہ کر دیا ہے

آپ بھی اپنے پی ایچ ڈی کے مقالات کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کے لیے ہماری خدمات حاصل کر سکتے ہیں 03333585426

مولانا عبد الماجد دریابادی کے اسلوبِ تحریر سے میں بہت پہلے سے متاثر تھا اب ان کے نواسے پروفیسر عبد الرحیم قدوائی صاحب کی...
08/04/2026

مولانا عبد الماجد دریابادی کے اسلوبِ تحریر سے میں بہت پہلے سے متاثر تھا
اب ان کے نواسے پروفیسر عبد الرحیم قدوائی صاحب کی تحقیق سے متاثر ہوں

فرق صرف اتنا ہے کہ دریا بادی صاحب کی کتاب خرید کر پڑھنے کی کوشش رہتی ہے اور قدوائی صاحب کی کتابیں شائع کرنے میں مزہ آتا ہے

تب مزہ دوبالا ہو جاتا ہے جب کوئی اسکالر صرف اس بات پر شاباش دیتے ہیں کہ شکریہ مقصود احمد کامران صاحب کہ آپ نے قدوائی صاحب کی کتب کا حصول پاکستان میں ممکن بنایا

یہ سب قدوائی صاحب کا ورلڈ ویو پبلشرز اردو بازار لاہور پہ اعتماد ہے جس کے لیے میں ڈاکٹر صاحب کا شکریہ ادا کرتا ہوں
ورلڈ ویو پبلشرز اردو بازار لاہور دکان نمبر 11 فرسٹ فلور الحمد مارکیٹ غزنی سٹریٹ

03333585426

نمازِ فجر کے بعد معمول کے مطابق واک کے لیے تیار ہو رہا تھا کہ برخوردار محمد سفیان رضا نے اطلاع دی کہ آج شرح عقیدہ طحاویہ...
04/04/2026

نمازِ فجر کے بعد معمول کے مطابق واک کے لیے تیار ہو رہا تھا کہ برخوردار محمد سفیان رضا نے اطلاع دی کہ آج شرح عقیدہ طحاویہ شائع ہو کر آ چکی ہے میں اسے سرسری طور پر دیکھنے لگا اور دیکھتا چلا گیا ،
256 صفحات کی کتاب کو سرسری طور پر دیکھتے دیکھتے کافی وقت لگا سوچا واک کی کسر کل اتوار کو ڈبل کر کے نکال لیں گے اپنے دوستوں کو اس خوشخبری میں شامل کرنا چاہیے بنیادی طور پر عقیدہ طحاویہ ایک مختصر متن ہے جس کے مصنف امام ابو جعفر احمد بن محمد طحاوی مصری حنفی رحمۃ اللہ علیہ متوفی 321ھ ہیں جنہیں مختصر طور پر امام طحاوی کے نام سے یاد کیا جاتا ہے آپ امام ابو منصور ماتریدی رحمۃ اللہ کے تقریباً معاصر ہیں عقیدہ طحاویہ کی شروع دن سے شروحات لکھی گئی لیکن اس تصنیف کے تقریباً پانچ سو سال کے بعد امام اکمل الدین محمد بن محمد بابرتی حنفی رحمۃ اللہ علیہ متوفی 786ھ نے شرح لکھی جسے آپ ضخیم کہ سکتے ہیں پھر ہماری خوش قسمتی کہ تقریباً سات سو سال کے بعد لکھنؤ کی سر زمین سے تعلق رکھنے والے ایک الزہری عالم جن کا ذوق ادبی ہے نے اس شاہکار شرح کا اردؤ میں ترجمہ کیا ہے ترجمہ کیا ہے یوں لگتا ہے عقیدہ جو کہ ایک خشک موضوع ہے مگر یوں سادہ اور آسان مگر شستہ زبان میں ترجمہ کیا ہے کہ محسوس ہوتا ہے ہم کوئی ادبی کتاب پڑھ رہے ہیں یہ شرح ہندوستان میں 2023ء میں شائع ہوئی تھی اور میں اس وقت سے اس کوشش میں تھا کہ اسے پاکستان میں شائع کروں مترجم و ناشر کی اجازت سے اب آپ کی خدمت میں ورلڈ ویو پبلشرز اردو بازار لاہور پیش کرتے ہوئے فخر محسوس کرتا ہے عام طور پر اس طرح کی کتب کے بارے میں رائے قائم کر لی جاتی ہے کہ صرف درس نظامی کے اساتذہ و طلباء کے پڑھنے کی چیز ہے اور وہ بھی امتحانی نقطہ نظر سے جی ہاں ہوتی ہوں گی کچھ ایسی کتابیں مگر اس کتاب کا مطالعہ کیا درس نظامی کے اساتذہ و طلباء بلکہ کالج و یونیورسٹی کے پروفیسر حضرات اور ان کے طلباء کو لازمی طور پر پڑھنی چاہیے بلکہ میں تو کہوں گا کہ عام گھروں میں اس کا درس دیا جانا چاہئے اور تکرار ہونی چاہیے ہمارے کچھ دوست شکوہ کرتے نظر آتے ہیں کہ آج کل کے نوجوانوں میں الحاد پھیلاتا جا رہا ہے یہ بات کس حد تک درست ہے اس پر آپ کی رائے درکار ہے لیکن میں اتنا جانتا ہوں کہ ہماری عادت سی ہو گئی ہے کہ ہم آفت سر پہ آنے کے بعد اس کے ازالے کے بارے میں سوچنا شروع کرتے ہیں جبکہ ہونا یہ چاہیے کہ پیشگی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے بچے عقائد اسلامیہ سے واقف ہوں اور عقائد کی اہمیت کو سمجھیں اور بوقت ضرورت اپنے ساتھیوں کو سمجھا سکیں انہیں چاہیے کہ اس کتاب کو کسی سوچی سمجھی پلاننگ سے اپنے بچوں کو پڑھانا چاہیے آئمہ مساجد کو چاہیے چھوٹے چھوٹے کورسز کی شکل میں صالح سرگرمیوں کا انعقاد کریں اور اسے ایک کورس کی شکل میں پڑھا دیں اور اختتام پر علاقے کے معززین کو بلا کر انعامات دئیے جائیں عقیدہ بڑی چیز ہے اور اس کے تحفظ کے لیے کوشیش بھی بڑی سنجیدگی سے کرنے کی ضرورت ہے اسے پیشہ ور خطیبوں کے حوالے نہیں کیا جا سکتا مصنف اور شارح اور اس شرح کی خصوصیات مترجم نے بڑی خوبصورتی سے بیان کی ہیں کتاب کے مطالعے کے بعد آپ میری بات کی تائید فرمائیں گے
یہ کتاب ڈیجیٹل پرنٹنگ سے اعلیٰ کوالٹی کاغذ اور بائنڈنگ سے شائع کی گئی ہے جس کی عام قیمت پندرہ سو روپے ہے جبکہ ڈسکاؤنٹ کے بعد ڈاک خرچ سمیت 1000 روپے میں دستیاب ہے ورلڈ ویو پبلشرز اردو بازار لاہور دکان نمبر 11 فرسٹ فلور الحمد مارکیٹ غزنی سٹریٹ
03333585426

آپ کا شکریہ
22/02/2026

آپ کا شکریہ

یہ خوبصورت سی تصویر تو بس زیبِ داستاں کے لیے لگائی جا رہی ہے اصل مقصد تو ان احباب کو مطلع کرنا ہے جو رات بجے کے بعد سے ل...
16/02/2026

یہ خوبصورت سی تصویر تو بس زیبِ داستاں کے لیے لگائی جا رہی ہے اصل مقصد تو ان احباب کو مطلع کرنا ہے جو رات بجے کے بعد سے لے کر آج دن بارہ بجے تک صرف یہی پوچھنے کے لیے میسج کر رہے ہیں کہ آیا یکم فروری سے پندرہ فروری تک ستر فیصد ڈسکاؤنٹ میگا سیل آفر کا وقت بڑھ سکتا ہے ؟؟؟میں رات بھر جاگ کر جواب دینے میں مشغول ہوں کہ آپ آرڈر بھیج دیں ان شاءاللہ آپ کو کتابیں بھیج دی جائیں گی مگر لوگوں کو یقین نہیں آ رہا میں سمجھ سکتا ہوں کہ اس آفر کے دوران پورا ایک ہفتہ اردو بازار کی تجارتی سرگرمیاں معطل رہیں جس کی وجہ سے آپ بھرپور طریقے سے استفادہ نہ کر سکے پندرہ فروری تک ختم ہونے والی آفر ایک ہفتے کے لیے بڑھائی جا رہی ہے جس کے لیے پارسل پیکنگ ٹیم کو دوبارہ ہائر کیا جا رہا ہے میں ان تمام خواتین و حضرات سے گزارش کروں گا کہ خدارا آخری تاریخوں میں یوٹیلیٹی بلز جمع کرانے کی عادت بدلیں اور بر وقت ہر کام انجام دینے کی کوشش کریں اس سے آپ کی شخصیت میں مزید نکھار آئے گا 21 فروری کے بعد آپ کو میگا سیل آفر کی سہولت نہیں ملے گی آپ تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ آپ یہ پیغام زیادہ سے زیادہ شئیر کر کے مطالعہ کے فروغ میں اپنا اپنا حصہ ڈالنے کی کوشش کریں میگا سیل آفر کی فہرست حاصل کرنے کے لیے واٹس ایپ پر رابطہ فرمائیں 03333585426

سیرت النبی صلی علیہ وسلم اور ختم نبوت کے حوالے سے ہزاروں کتابیں لکھی گئی اردو زبان میں بھی ہر سیرت نگار نے اپنے اپنے اند...
13/01/2026

سیرت النبی صلی علیہ وسلم اور ختم نبوت کے حوالے سے ہزاروں کتابیں لکھی گئی
اردو زبان میں بھی ہر سیرت نگار نے اپنے اپنے انداز سے عقیدت کا اظہار کیا ہے
لیکن پروفیسر خیال آفاقی صاحب کی یہ کتاب ابھی تک کے لٹریچر میں ایسا اضافہ ہے کہ صدیوں یاد رکھا جائے گا
عام قیمت
2500
+92 309 4778875

Address

Shop 11 First Floor Alhamd Market Ghazni Street Urdu Bazar Lahore
Lahore

Telephone

+923333585426

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when World View Publishers posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to World View Publishers:

Share

Category