09/12/2025
📖: خود سے خدا تک از محمد ناصر افتخار
رعایتی قیمت + فری ہوم ڈیلیوری
آرڈر کے لیے انباکس یا واٹس ایپ 03227830665
تبصرہ:
یہ کتاب بہت عجیب ہے، اتنی عجیب کہ آپ کی ذات کو پرت در پرت بے نقاب کرتی چلی جاتی یے اور آپ حیران، پریشان اپنی ذات کے ان پہلووں سے آشنا ہوتے چلے جاتے ہیں جن کا اب تک کی زندگی میں آپ نے کبھی تصور بھی نہیں کیا ہوتا۔ یہ کتاب ہمیں ہمارے اصل سے ملواتی ہے، وہ اصل (نفس) جو ہمارے اختیار میں نہیں، بلکہ ہم جس کے اختیار میں ہیں۔ مگر اس اصل سے ملنے کے بعد، اس کو جاننے کے بعد، اس جو زیر کیسے کرنا ہے، اس کو اپنے تابع کیسے کرنا ہے، معرفت نفس سے معرفت الہی کا سفر کیسے طے کرنا ہے، یہ سب زینہ بہ زینہ یہ کتاب ہمیں بتاتی ہے۔
عرفان نفس کی جس قدر ضرورت آج ہے، اس سے پہلے کبھی نہ تھی۔انسان آج ایک ایسے دور میں داخل ہو چکا ہے جس میں جیتے ہوئے وہ نہ صرف اپنے نفس کو بھول گیا ہےبلکہ وہ یہ بھی بھول گیا ہے کہ اس نے کیا بھلا دیا ہے۔ پہلے انسان کو اس بات کا احساس ہوتا تھا کہ وہ اپنے اصل کام کو اپنی اصل منزل کو بھلائے بیٹھا ہے۔ اب تو بھول جانے کا یہ احساس بھی ختم ہو چکا ہے۔ بحیثیت انسان ہم میں سے تقریبا ہر کوئی اپنی روزمرہ زندگی میں سر سے پاوں تک ڈوبا ہوا ہے۔ ہم کون ہیں؟؟ کہاں سے آئے ہیں؟؟ اور کدھر جانا ہے؟؟ ان باتوں پر سوچنا اور غور کرنا ہر لحاظ سے متروک ہو چکا ہے۔ تو یہ کتاب مصنف کی ایک کاوش ہے ہمیں ،ہمارے اصل سے ملوانے کی، ہمیں ہمارا مقصد حیات یاد کروانے کی۔ اور ہمیں ہمارے رب سے ملوانے کی، وہ رب جو کہ ہر انسان کے دل میں ہے مگر ہم انسانوں کے دل اللہ میں نہیں ہیں۔ اور یہ دل یونہی زنگ الود ہوتے جا رہے ہیں۔ ان دلوں کا زنگ دور کرنے کے لئے ایک بار یہ کتاب ضرور پڑھیں۔