QALAM KETAB

QALAM KETAB where the bookstore comes to you

22/10/2025

کیا حدیث پڑھتے وقت بعض الفاظ کا مطلب سمجھ نہیں پاتے؟
کبھی ایسا لگا کہ حدیث تو دل میں اتر گئی، مگر کچھ الفاظ کا مفہوم واضح نہیں ہوا؟
یہی وہ موقع ہوتا ہے جب "لغاتُ الحدیث" مدد کرتی ہے۔

یہ علم بتاتا ہے کہ
"الدائم" صرف ہمیشہ رہنے والا نہیں بلکہ ٹھہرا ہوا پانی ہے،
"الرحم" صرف ماں کا پیٹ نہیں بلکہ رشتہ داری ہے،
اور "الصرعة" صرف بیماری نہیں بلکہ وہ بہادر شخص ہے جو غصے میں اپنے نفس پر قابو رکھے۔

اگر آپ حدیث کے الفاظ کے اصل معنی جاننا چاہتے ہیں
اور چاہتے ہیں کہ آپ کی سمجھ محدثین کی طرح گہری ہو —
تو لغات الحدیث کا مطالعہ شروع کریں۔

🕋 علمِ حدیث کی گہرائی سمجھنے کا پہلا قدم یہی ہے۔
آئیے، الفاظ کے پردے میں چھپی حکمت کو پہچانیں

22/10/2025

سیرت النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے موضوع پر لکھی جانے والی سب سے قدیم کتابوں میں سے ایک امام فاقدی کی کتاب المغازی ہے۔ یہ کتاب اس وقت لکھی گئی صحابہ کرام کے شاگرد حیات تھے۔
دوسری صدی ہجری میں پیدا ہونے والے واقدی کی کتاب المغازی میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کے مختلف سفروں کی تفصیل درج ہے۔ امام واقدی ایک بہت مشہور قصہ گو تھے اور ان کا انداز فلسفیانہ تھا لہذا ان کا اس کتاب کا انداز ایسا متاثر کن ہے کہ قاری کو محسوس ہوتا ہے کہ واقدی اس سفر میں نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے ساتھ تھے۔ شاید ہی سیرت کی کوئی ایسی کتاب ہو جس میں امام واقدی کی کتاب المغازی سے استفادہ نہ کیا گیا ہو۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ سیرت نگاری اور مغازی میں بلا شبہ واقدی امام تھے۔
۔

12/10/2025

امام بخاری کی شخصیت اور ان کی صحیح بخاری کسی تعارف کی محتاج نہیں سولہ سال کے طویل عرصہ میں امام بخاری نے 6 لاکھ احادیث سے اس کا انتخاب کیا اور اس کتاب کے ابواب کی ترتیب روضۃ من ریاض الجنۃ میں بیٹھ کر فرمائی اور اس میں صرف صحیح احادیث کو شامل کیا ۔ جسے اللہ تعالیٰ نے صحت کے اعتبار سےامت محمدیہ میں’’ اصح الکتب بعد کتاب اللہ‘‘ کادرجہ عطا کیا بے شماراہل علم اور ائمہ حدیث ننے مختلف انداز میں مختلف زبانوں میں صحیح بخاری کی شروحات لکھی ہیں ان میں سے فتح الباری از ابن حافظ ابن حجر عسقلانی کو امتیازی مقام حاصل ہے ۔اردو زبان میں سب سے پہلے علامہ وحید الزمان نے صحیح بخاری کا ترجمہ کیا ہےجو کہ پیش خدمت ھے۔ اس کتاب کی نہایت اعلیٰ کاغذ پر تین جلدوں میں طباعت کی گئی ھے اور اسے آپ اعتماد کے ساتھ اپنے گھر، لائبریری اور مسجد کی زینت بنا سکتے ہیں

12/10/2025

سنت نبوی(ص) کے بارے میں جدید اور فکری احساس کمتری میں مبتلا لوگوں کا ایک مخصوص گروہ جدیدیت کے زعم میں طرح طرح کے شکوک و شبہات کا نہ صرف خود شکار ھے بلکہ لوگوں کو بھی اپنی گمراہیوں میں شریک کرنے کی کوشش کر رھا ھے۔ حدیث رسول(ص ) پر یہ اعتراضات چنداں نئے نہیں بلکہ چبائے ہوئے نوالے ھیں۔ اسکے علاوہ انکی کوئی وقعت نہیں۔ علمائے امت نے حدیث رسول کی حفاظت کیلیے جو اصول اور ضوابط متعین فرمایے ، وہ فی نفسہ ایک عجوبہ لگتے ھیں کہ کس طرح ھزاروں افراد میں سے کھرے اور کھوٹے کی تمیز کر دی۔ ثقہ اور ضعیف کا پیمانہ مقرر کر دیا۔ حفاظ حدیث کو وضاعین سے جدا کر دیا گیا۔
اس سلسلے میں امام ذھبی کا نام کسی تعارف کا محتاج نہں۔انکے تعارف کیلیے بس اتنا ھی کافی ھے کہ وہ امام ابن تیمیہ کے تلامذہ میں سے ھیں۔ فن اسماء الرجال میں امام ذھبی نے جو کتب تالیف فرمائیں ان میں تہذیب التہذیب، الکاشف، تاریخ الاسلام، سیر اعلام النبلا اور میزان الاعتدال شامل ھیں۔
یہ بات بلا خوف تردید کہی جا سکتی ھے کہ امام ذھبی کی تالیفات فن اسماء الرجال، علم جرح و تعدیل اور راویان حدیث کے حالات سے اگاہی کیلیے نا گزیر ھیں۔
زیر نظر کتاب "میزان الاعتدال" کو اردو قالب میں ڈھالا گیا ھے۔ یہ کتاب نہ صرف علماء بلکہ ایک اوسط علمی استعداد رکھنے والے علماء اور با ذوق قارئین بھی اس کتاب سے بے حد فائدہ اٹھائیں گے۔
یہ کتاب بنیادی طور پر ضعیف راویوں ہر مشتمل ھے۔ اسے اپ ضعفاء کا انسائیکلوپیڈیا بھی کہہ سکتے ھیں ۔ جس راوی کے بارے میں کوئی معمولی سی جرح بھی امام صاحب کو ملی وہ انہوں نے اس کتاب میں شامل کر دی۔ امام صاحب نے اس کتاب میں ھر قسم کے ضعیف راویوں کے حالات کو جمع کر دیا ھے۔ مثلاً مجہول، متروک، جھوٹے اور وضاعی راوی جنہوں نے مختلف مقاصد کے تحت نبی کریم(ص) کے نام پر جھوٹی احادیث وضع کیں۔
امام ذھبی ایسے راویوں کا بھی اس کتاب میں ذکر کرتے ھیں جو فی الاصل ضعیف نہیں البتہ انکے بارے میں کسی نے کوئی جرح ذکر کر دی تو اس وجہ سے امام صاحب نے اس راوی کا ذکر کیا ھے۔
اس کتاب کی ترتیب وضع فرمائیں تو سب سے اول مردوں اور پھر عورتوں کا تذکرہ انکے نام کے ساتھ، پھر مردوں کی کنیات، پھر جو باپ کے نام سے یا پھر جو کنیت کے ساتھ معروف ھے، اسکا تذکرہ ھے۔
یہ کتاب 8 جلدوں پر مشتمل ھے اور اسے بہترین سفید کاغذ پر طبع کیا گیا ھے
قیمت کتاب بمع ڈاک خرچ 10500 روپے

10/10/2025

حصن حصین اذکار و ادعیہ کا مجموعہ جسے امام محمد بن محمد الجزری (رح) نے 21 محدثین کرام کی کتب سے اقتباس کر کے ترتیب دیا۔ ان محدثین کرام میں صحاح ستہ کے مؤلفین بھی ھیں اور دیگر مشاھیر بھی۔ مصنف امام محمد بن محمد بن محمد الجزری اس کتاب کی تالیف کے بعد مشیت الہی سے تیموری فتنے کے زمانے میں افواج تیمور کے نرغے میں پھنس گئے۔ اس زمانے میں ان مسنون اذکار اور ادعیہ کی برکت سے تمام شہر کے مسلمانوں نے اس بلا سے رھائی پائی اور تیموری فوج شہر کا محاصرہ چھوڑ کر بھاگ گئی۔ اسلیے عام طور پر لوگ ایسی ھی نا گہانی بلاؤں ، آفتوں، مصیبتوں، کے وقت حصن حصین کا ختم ایک ازمودہ عمل کے طور ہر کراتے رھتے ھیں۔ اس کتاب کے بارے میں مصنف خود فرماتے ھیں " اس مختصر سے مجموعے میں وہ چیزیں بھی آگئی ھیں جو بڑی بڑی ضخیم کتابوں میں یکجا نہیں ملتی" امام جزری کے اس مجموعے کو تمام علما نے ھی سامنے رکھا۔
الحصن الحصین سخت مصیبت کے وقت لکھی گئی۔ اپ شہر دمشق میں مقیم تھے اور شہر کے باھر دشمن کی یلغار اور لوٹ کے واقعات ھو رھے تھے ۔ دشمن نے دمشق کا محاصرہ کر رکھا تھا۔ اس وقت کسی کتاب کا لکھنا ھر کسی کے بس کی بات نہیں تھی۔ امام جزری نے اسوقت اس مصیبت عظیمہ سے بچنے کیلیے اسے قلعہ بنایا ۔ اسلیے دفع مصیبت کیلیے اس کتاب کو ختم کر کے دعا کرنا مشائخ کرام کا معمول بن گیا اور صدیوں سے یہ تجربہ ھو رھا ھے کہ اعتقاد کے ساتھ پڑھ کر دعا کی جائے تو ضرور قبول ھوتی ھے۔ اسکو ختم کرنے کیلیے بعض حضرات نے چار حصے کیے اور بعض نے سات تاکہ اسے سات دن میں مکمل کیا جا سکے۔ اس کتاب کی متعدد شروح و حواشی لکھے گئے جس میں سب سے زیادہ مشہور ملا علی قاری کی شرح کشف الظنون ھے
حصن الحصین کی جامعیت : صبح کو سو کر اٹھنے سے لیکر رات کو سونے تک کی دعائیں، پیدائش سے موت تک کے معمولات اس کتاب میں درج کیے گئے ھیں۔ اندرون خانہ اور بیرون خانہ زندگی گزارنے کے طریقے، اور سفر و حضر کے تمام حالات اس میں درج کیے گئے ھیں۔
مصنف نے مزکورہ رموز کے ساتھ حوالہ جات ذکر کیے ھیں جو تعداد میں 2782 ھیں۔ احقر حافظ محمد اقبال نے ان تمام حوالہ جات ایک ایک کتاب کا نام اور حدیث نمبر بمع اصل راوی کے بھی اس کتاب میں ذکر کیے ھیں۔ 1210 مختصر رموز والی احادیث کی مکمل تخریج حدیث بھی پیش کی ھے ۔ پہلی بار یہ کتاب مکمل تخریج کے ساتھ قارئین کیلیے پیش خدمت ھے۔
دو جلدوں پر مشتمل
قیمت کتاب بمع ڈاک خرچ 2500 روپے

07/10/2025

موجودہ دور فتن میں صحابہ کرام پر طعن و تشنیع کرنے والوں اور خصوصاً تاریخی کتب کے رطب و یابس سے عقائد کی گاڑی چلانے والوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ھوتا چلا جا رھا ھے ۔ حق کے متلاشی اھل علم و فن کی دستیابی سے اگرچہ محروم نہیں مگر معلومات کے نت نئے ذرائع سچ اور جھوٹ کی تمیز کیے بغیر ھر طرح کا مواد نذر قارئین و ناظرین کیے چلے جاتے ھیں اور ان میں اکثر و بیشتر تحقیق کا درجہ نہایت پست ھوتا ھے۔ اتنے میں مسلسل یہ خطرہ رھتا ھے کہ ھمارا عام مسلمان بھائی ہا بہن صراط مستقیم سے بھٹک کر مذھبی اتائیوں اور نیم ملاؤں کے متعصب، سطحی، فکر و نظر سے عاری مباحث کے نرغے میں پھنس جائے
برادران ملت کی اسی ضرورت کے پیش نظر امت کے بےنظیر عالم، محدث، محقق اور معجزانہ حافظہ کے حامل حافظ ابن حجر عسقلانی کی تصنیف "الاصابہ" کے اردو ترجمہ کی اھمیت گزشتہ ادوار سے کہیں بڑھ گئی ھے جس میں لگ بھگ دس ھزار صحابہ کرام کے نام اور مختصر حالات و واقعات نقل کیے گئے ھیں۔ اپنے عقائد و خیالات پر سے موجود فتنوں کی سیاھی دھونے کیلیے یہ کتاب مثال آب و زر ھے۔ اسپر مستزاد یہ کہ نئی نسل کو ھر کس و ناکس کے ضعیف اور گمراہ کن خیالات سے بچاتے ھوئے اعلیٰ پایہ کے علمی نوادر کا اثاثہ منتقل کیجیے۔ تاکہ اپنی حیات مین انکا ایمانی و روحانی سفر سچ کی راہ پر ھوتا دیکھ کر اپکی انکھیں ٹھنڈی ھوں اور بعض اوقات اپکے لیے صدقہ جاریہ کا مستقل ذریعہ بن جائیں۔
8 جلدوں پر مشتمل اور اعلیٰ کاغذ پر طبع شدہ
اصل قیمت 17000
رعائیتی قیمت 10500 روپے بمع ڈاک خرچ

06/10/2025

علوم القران کے موضوع پر امام بدر الدین زرکشی کی ایک شاہکار تصنیف۔ اس موضوع پر جس نے جو لکھا اس نے امام بدرالدین زرکشی کو نکال کر ایک جملہ بھی نہ لکھا۔ پھر چاہے وہ امام سیوطی کی الاتقان ہو، امام واحدی کی اسباب النزول ہو یا پھر امام شاہ ولی اللہ کی فوز الکبیر سب اسی کتاب کا نقل کردہ دوسرا ورژن ہے۔ اگر اس کتاب کو نکال دیا جائے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی تفسیر سے کنکشن بنانا بہت مشکل ہو جائے گا اس میں قران کریم کے 40 سے زائد علوم کا خزانہ اس قدر گہرائی اور تحقیق سے بیان کیا گیا ہے کہ ہر مفسر محقق اور قران کریم کے طالب علم کے لیے یہ کتاب ایک بنیاد مانی جاتی ہے

03/10/2025

بارہ ہزار سے زائد ضرب الامثال کہاوتوں اور مقولوں کا مجموعہ بمع معنی

خود ساختہ اور من گھڑت روایات"  جنہیں نبی علیہ السلام کی طرف غلط منسوب کیا گیا" پر مشتمل ساڑھے تین سو  احادیث کا مجموعہ ،...
12/04/2025

خود ساختہ اور من گھڑت روایات" جنہیں نبی علیہ السلام کی طرف غلط منسوب کیا گیا" پر مشتمل ساڑھے تین سو احادیث کا مجموعہ ،بمحدث کبیر حضرت ملا علی قاری کی " الموضوعات کبیر" کی اردو زبان میں باضابطہ اور مفصل طریقہ پر پہلی تلخیص تشریح۔
قیمت کتاب بمع ڈاک خرچ 1290

19/03/2024

Address

Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when QALAM KETAB posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to QALAM KETAB:

Share

Category