08/03/2022
تشخیص الامراض (لیبارٹری ٹیسٹ گائیڈ)
از قلم: ڈاکٹر جاوید اقبال
یہ بات قابلِ ستائش ہے کہ پاکستانی عوام میں بھی صحت سے متعلق شعور بڑھتا جا رہا ہے اور عموماً افراد اپنی صحت سے متعلق فکرمندی اختیار کر کے اسے بہتر اور امراض سے محفوظ رکھنے کی تگ و دو کرتے ہیں۔ لیبارٹری ٹیسٹ کے ذریعے سے فرد کو اپنی چھپی ہوئی کئی بیماریوں کا پتہ چل جاتا ہے اور اس وجہ سے وہ اس بیماری کا بروقت علاج کرا سکتا ہے۔ ہمارے معاشرے میں ایسے بھی بے شمار افراد ہیں جنہیں لیبارٹری ٹیسٹ سے متعلق کہا جاتا ہے تو وہ انتہائی پریشان ہو جاتے ہیں کہ شاید اُنہیں کوئی خطرناک مرض لاحق ہو گیا ہے جس کی وجہ سے معالج اسے لیبارٹری میں ٹیسٹ کے لیے بھجوارہا ہے اس کے برعکس کچھ ایسے مریض بھی ہوتے ہیں جو کہ اپنے معمولی سے معمولی مسئلے کے لیے بھی اپنے معالج کو لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے زور دیتے ہیں۔ ان دونوں حالات سے گزرنے کے بعد مریض اپنی رپورٹس تھامے مختلف معالجین کے در کی خاک چھاننے لگتا ہے اور رپورٹس کی روشنی میں اپنی بیماری سے متعلق مزید جانکاری حاصل کرنے کے لیے بے چین رہتا ہے۔ یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ ہمارے اردگرد موجود بیشتر معالجین بھی لیبارٹری رپورٹس کو بخوبی پڑھنے اور ان سے متعلق مکمل معلومات نہیں رکھتے۔ یہ کتاب ایسے ہی معالجین اور دیگر طب و صحت سے دلچسپی رکھنے والے قارئین کے لیے لکھی گئی ہے۔
یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ پاکستانی عوام کے ذہن میں یہ بات بیٹھ گئی ہے کہ لیبارٹری ٹیسٹ ایلوپیتھک علاج کا حصہ ہے ۔ حالانکہ لیبارٹری ٹیسٹ تو محض تشخیص کا ذریعہ ہیں جنہیں کوئی بھی معالج چاہے وہ ایلوپیتھک ہو ' ہومیو پیتھک ہو یا طب یونانی کی پریکٹس کرتا ہو یا کسی بھی آلٹرنیٹو طریقہ علاج کے ذریعے مریضوں کی شفایابی کا ذریعہ بن رہا ہو وہ لیبارٹری ٹیسٹ کی مدد سے مرض کی تشخیص کرسکتا ہے۔ ہاں یہ بات ضروری ہے کہ اسے لیبارٹری ٹیسٹوں سے متعلق بنیادی معلومات ضرور ہوں کیونکہ ہمارے ملک میں ماسوائے ایلوپیتھک طریقہ علاج کے دیگر طریقہ ہائے علاج کو حکومتی سطح پر زیادہ پریذیرائی نہیں بخشی جاتی جس کی وجہ سے ان کے تعلیمی ادارے بھی کئی مشکلات کا شکار ہو کر اپنے طلبہ کو بنیادی معلومات نہیں دے پاتے۔ لیکن یہ بات خوش آئین ہے کہ ایسے افراد جو باقاعدہ پریکٹس کرتے ہیں وہ حالات کے پیشِ نظر اپنے علم کو وسیع تر کرنے کے لیے دیگر کئی ذرائع سے یہ معلومات حاصل کر لیتے ہیں جبکہ کچھ پیرا میڈیکل تعلیمی ادارے بھی لیبارٹری ٹیسٹوں اور دیگر تشخیصی ذرائع کی باقاعدہ تربیت دینے لگے ہیں۔
کتاب میں کوشش کی گئی ہے کہ تمام اقسام کے ٹیسٹوں کو شامل کیا جائے تا کہ قارئین کو کسی بھی قسم کے ٹیسٹ سے متعلق بنیادی معلومات کے لیے کسی اور کتاب کا سہارا نہ لینا پڑے کیونکہ مارکیٹ میں اس وقت موجود کتب میں لکھاری خواتین و حضرات نے اپنے من پسند ٹیسٹوں کو تو بیان کیا ہے لیکن کئی اہم نوعیت کے ٹیسٹوں کو گول کر گئے ہیں جس کی وجہ سے قارئین کو ایک سے زیادہ کتب کو چھاننا پڑتا ہے۔
مصنف کا تعارف:
ڈاکٹر جاوید اقبال طب کے شعبے میں کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں۔ ان کی کئی کتابیں شائع ہو چکی ہیں جنہیں مقبولیت کی سند سے بھی نوازا گیا ہے۔آپ 1998ء سے راولپنڈی شہر کے وسط میں کامیاب ہومیوپیتھک پریکٹس کر رہے ہیں ' اور اپنی مکمل ٹیم کے ساتھ مزمن و پیچیدہ امراض بالخصوص ذہنی و نفیسیاتی امراض' بانجھ پن ' ہائی بلڈ پریشر ' دل کے امراض ' معدہ و جگر کے امراض اور موٹاپا وغیرہ کے علاج کے لیے خاصی شہرت رکھتے ہیں۔ آپ 1998ء سے ایک تنظیم ' ہومیوپیتھک ایجوکیشن اینڈ ریسرچ فاؤنڈیشن '(HERF) کے بانی صدر ہیں ' اس تنظیم کے تحت پاکستنا اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں کئی میڈیکل کیمپس منعقد کیے جاچکے ہیں جہاں پر عوام کا مفت چیک اپ اور علاج کیا جاتا رہا ہے اور یہ سلسلہ اب تک جاری و ساری ہے۔ آپ مختلف مقامی اخبارات میں نفسیات ، سماجی موضوعات اور صحتِ عامہ کے موضوعات پر کئی مضامین ' کالم اور ریسرچ پیپرز شائع ہو چکے ہیں ' اس کے علاوہ مختلف مجلات میں صحت عامہ پر باقاعدہ کالم لکھتے ہیں۔
اعلیٰ کاغذ ، مضبوط جلد
صفحات کی تعداد 440
قیمت صرف 875 روپے بمعہ ہوم ڈلیوری
یہ کتاب گھر بیٹھے حاصل کرنے کے لیے ابھی BOOK NOW کے بٹن کو دبائیں اور تفصیلات درج کریں۔یا اپنا نام ، مکمل پتہ اور فون نمبر ہمیں ان باکس کریں یا ہمارے وٹس ایپ نمبر 03044077515 پر ارسال فرمائیں۔
کتا ب کے بارے میں مزید تفصیلات حاصل کرنا چاہتے ہوں یا فہرست درکار ہو یا کاغذ کا معیار دیکھنا چاہتے ہوں تو ہمارے وٹس ایپ نمبر 03044077515 پر رابطہ کر کے فہرست اور اندرونی صفحات کی تصاویر منگوائی جا سکتی ہیں۔