Book Gallery

Book Gallery All kind of book shops in one place

Bus Station with Book library 😍
10/04/2023

Bus Station with Book library 😍

10/04/2023
قرانی عربی سیکھنے  اور عربی عبارات کا ترجمہ اور صحیح اعراب و ترکیب نحوی سیکھانے کیلیے 4 کتب کا سیٹ1) صرف کی قرآنی مثالیں...
09/04/2023

قرانی عربی سیکھنے اور عربی عبارات کا ترجمہ اور صحیح اعراب و ترکیب نحوی سیکھانے کیلیے 4 کتب کا سیٹ
1) صرف کی قرآنی مثالیں
مولف: مولانا غیاث احمد رشادی صاحب
اس کتاب میں ثلاثی مجرد اور ثلاثی مزیدفیہ وغیرہ کے جن جن ابواب سے فعل ماضی،فعل مضارع،اسمِ فاعل اور فعل نہی کے جتنے صیغے قرآنِ مجید میں مستعمل ہوئے ہیں ان کی سینکڑوں مثالیں تقریباً 900 سوالات و جوابات کی شکل میں موجود ہیں۔
2) ترجمہ اور ترکیب سیکھیں
مولف: واصف احمد مالیگانوی
یہ کتاب فن نحو کے قواعد کو جمع کر کے انکے استعمال اور عربی عبارات کے ترجمے و ترکیب کو موضوع بناتے ھوئے صحیح ترجمہ کرنے کا عادی بنائے گی ۔ اس سے طالب علم نحوی غلطیوں سے محفوظ رھے گا اور با محاورہ ترجمہ کرنے میں بھرپور مدد ملے گی
3) نحو کی قرآنی مثالیں
مولف:مولانا غیاث احمد رشادی صاحب
اس کتاب میں حروفِ جارہ،حروف مشبہ بفعل،حروفِ ناصبہ،حروفِ جازمہ،حروفِ استفہام،حروفِ شرط،حروفِ ایجاب،حروفِ استدراک اور حروفِ تشبیہ کے علاوہ افعالِ ناقصہ،افعال مدح و ذم،اسمأ اشارہ،ضمائر اور اسمأِ موصولہ اور ان سے متعلقہ مختلف صیغوں،نیز نحو کے چند بنیادی قواعد کی قرآنی مثالیں ایک ہزار سے زائد سوالات و جوابات کی شکل میں موجود ہیں۔
4) آپ ترکیب نحوی کیسے کریں
مصنف: حضرت مولانا حسین احمد صاحب ہردواری
اس کتاب کا بغور مطالعہ کرنے سے ترکیب نحوی کرنا اور عبارت پر صحیح اعراب پڑھنا آسان ھو جائے گا۔
قیمت کتب سیٹ بمع ڈاک خرچ 1000 روپے
کتاب حاصل حاصل کرنے کےلیے ابھی آرڈر کریں. ان باکس کریں یا واٹس ایپ کریں۔
Whatsapp 📞: 03040859899

نام کتاب: اسلام اور دور حاضر کے شبہات و مغالطے(از شیخ الاسلام جسٹس -ر- حضرت مولانا مفتی محمد تقی ع‍ثمانی صاحب مدظلہم)صفح...
09/04/2023

نام کتاب: اسلام اور دور حاضر کے شبہات و مغالطے

(از شیخ الاسلام جسٹس -ر- حضرت مولانا مفتی محمد تقی ع‍ثمانی صاحب مدظلہم)

صفحات:476 بڑا سائز

کتاب حاصل کرنے کےلیے ابھی آرڈر کریں. ان باکس کریں یا واٹس ایپ کریں.

Whatsapp 📞: 03040859899

علماء ہند کا شاندار ماضی  مکمل چار حصےہندوستان کی چار سو سالہ سیاست، علماء ملت کی چار صد سالہ سیاسی علمی اور تبلیغی خدما...
09/04/2023

علماء ہند کا شاندار ماضی مکمل چار حصے

ہندوستان کی چار سو سالہ سیاست، علماء ملت کی چار صد سالہ سیاسی علمی اور تبلیغی خدمات، سیاسی نظریات، جذبات ایثار اور قربانیاں جو آج تک پردہ خفا میں تھیں۔

اس کتاب نے مستند تاریخی حوالجات کے ذریعہ سے ان کابے نقاب مرقع عزیزان ملت اور نونہالان وطن کے سامنے پیش کیا ہے۔

حصہ اول: حضرت مجدد الف ثانی قدس سرہ العزیز۔ آپ کے معاصرین کرام، خلفاء عظام نیز سلطنت مغلیہ کے عظیم الشان چار تاجداروں کے حالات۔
اس ڈھائی صد سالہ دور کے سیاسی و معاشی رجحانات و مقتضیات، علماء ملت کی مجاہدانہ اصلاحی سرگرمیاں اور ان کے نتائج وغیرہ وغیرہ۔

حصہ دوم: حجۃ الاسلام شاہ ولی اللہ، شاہ عبد العزیز دہلوی ، سید احمد شہید اور مولانا اسمٰعیل شہید رحمۃ اللہ علیھم کے انقلابات انگیز حالات۔

حصہ سوم: حضرت امام شاہ ولی اللہ قدس اللہ سرہ العزیز کی سیاسی اور انقلابی تحریک کا دوسرا دور

حصہ چہارم: تحریک آزادی ؁۱۸۵۷ اور جانبازانِ حریت۔
۱۔ تحریک کی حیثیت، اس کے وجوہ اور اسباب، اور اس کے متعلق اعتراضات کے جوابات۔
۲۔ تحریک کے مراکز اور مجاہدین حریت کی جد و جہد، پھر انتقامی کاروائیاں۔
۳۔ تحریک کے زعماء اور رہنماء اور ان کی خدمات

از: حضرت مولانا سید محمد میاں صاحب رحمت اللہ علیہ

صفحات: 1048

کتاب حاصل کرنے کےلیے ابھی آرڈر کریں. ان باکس کریں یا واٹس ایپ کریں۔

Whatsapp 📞: 03040859899

نام کتاب: عشقِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور علماء دیوبند پسند فرمودہ: حضرت اقدس خواجہ خواجگان مولانا خواجہ خان محمد صاحب ...
09/04/2023

نام کتاب: عشقِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور علماء دیوبند

پسند فرمودہ: حضرت اقدس خواجہ خواجگان مولانا خواجہ خان محمد صاحب نور اللّٰہ مرقدہ

مولف: ابو طلحہ محمد اظہار الحسن محمود صاحب

صفحات:408

کتاب حاصل کرنے کےلیے ابھی آرڈر کریں. ان باکس کریں یا واٹس ایپ کریں۔

Whatsapp 📞: 03040859899

وفاق المدارس کا مکمل کورس ۔ بنین اور بنات کی کتابیں مکمل درجہ اولیٰ ثانویہ سے لے کر اخیر تک ۔ ان شاء اللہ
07/04/2023

وفاق المدارس کا مکمل کورس ۔
بنین اور بنات کی کتابیں
مکمل درجہ اولیٰ
ثانویہ سے لے کر اخیر تک ۔ ان شاء اللہ

23/03/2023
نیکیوں کے موسم بہار رمضان المبارک کی آمد ۔ اللہ تعالیٰ اس ماہ مبارک کی ہم سب کو قدر کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین !
21/03/2023

نیکیوں کے موسم بہار رمضان المبارک کی آمد ۔
اللہ تعالیٰ اس ماہ مبارک کی ہم سب کو قدر کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین !

Address

Umar Tower Haq Street Urdu Bazar Lahore
Lahore
54000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Book Gallery posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Book Gallery:

Share

Category