29/08/2024
ملحدین کے ایک اعتراض کا مشہور مستشرق منٹگمری واٹ کی طرف سے جواب
دفاع سیرت از ڈاکٹر حافظ عثمان احمد سے ماخوذ ایک اقتباس
صحابیٔ رسول نے کہا کہ رسول اللہﷺ کا سر مبارک میرے زانو پر تھا کہ وحی کا نزول شروع ہوا۔ مجھے لگا کہ میرا زانو چٹخ جائے گا۔ اسی طرح نبیﷺ اونٹنی قصواء پر سوار ہوتے تو وحی کے نزول کے وقت وہ بوجھ نہ برداشت کرپاتی تھی، اس لیے بیٹھ جاتی تھی۔ اگر وحی کے وقت بوجھ پڑنا مرگی کے باعث تھا تو اس احمق سے سوال بنتا ہے کہ کیا یہ مرگی کا مرض آگے منتقل ہوجاتا تھا؟ جن کی گود میں نبی اکرمﷺ کے سر مبارک کے ہوتے ہوئے وحی نازل ہوئی، انھیں تو کبھی شبہ بھی نہیں گزرا کہ کوئی مرض کا دورہ ہے، لیکن ’’سائیکالوجی‘‘ کوبند آنکھوں سے انکشاف ہوا ہے۔
معروف مستشرق منٹگمری واٹ نے اس لیے لکھا ہے:
On some occasions at least there were physical accompaniments. He would be gripped by a feeling of pain, and in his ears there would be a noise like the reverberation of a bell. Even on a very cold day the bystanders would see great pearls of sweat on his forehead as the revelation descended upon him. Such accounts led some Western critics to suggest that he had epilepsy, but there are no real grounds for such a view. Epilepsy leads to physical and mental degeneration, and there are no signs of that in Muhammad; on the contrary he was clearly in full possession of his faculties to the very end of his life.
(Watt, Montgomery, Muhammad Prophet and Statesman, London: Oxford University Press, 1961, pp 18-19)
’’(نزولِ وحی کے وقت) بعض مواقع پر کچھ جسمانی معاملات بھی ساتھ ظاہر ہوتے تھے ۔وہ درد کی جکڑبندی محسوس کرتے تھے اور ان کے کانوں میں ایک شور ،جیسے گھنٹیاں بج رہی ہوں ، سنائی دیتا تھا۔ یہاں تک کہ جب آپ پر وحی نازل ہوتی تو سخت سرد دن میں بھی ساتھ کھڑا آدمی آپ (ﷺ) کے ماتھے پر پسینےکے بڑے بڑے موتی دیکھتا تھا۔اس طرح کے کچھ معاملات کے باعث بعض مغربی نقاد اس کو مرگی قرار دینے کی جانب چلے گئے،لیکن اس رائے کے اختیار کرنے کے لیے کوئی حقیقی بنیاد موجود نہیں ۔مرگی کے نتیجے میں جسمانی اور ذہنی صلاحیتیں تنزلی کا شکار ہو جاتی ہیں ، لیکن محمد (ﷺ) میں تو ایسی علامات نہیں پائی گئیں ،بل کہ اس کے برعکس وہ بالکل واضح طور پر اپنے تمام اعضاء و جوارح کی صلاحیتوں کے ساتھ ، زندگی کے آخری ایام تک مضبوط رہے۔‘‘
کتاب حاصل کرنے کے لیے واٹس ایپ کریں اور گھر بیٹھے کتاب منگوائیں
03220433120