23/05/2025
باجوڑ سے باقاعدہ طور پر ایکزیگٹیو باڈی کے متفقہ فیصلے کی روشنی میں انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔۔۔چیئرمین ہیومن رائیٹس مومنٹ خوشنمیار خان ۔
امید سے کہتا ہوں کہ میاں حبیب گل جو پہلے سے انسانیت کی خدمت کرتا ہے اور مظلوموں کیساتھ دیتے ہیں۔
انشاءاللہ ! اس طرح آئیندہ بھی انسانیت کی خدمت اور مظلوموں کی آواز بننے کے مقدس مشن پر گامزن رہینگے ۔۔ خوشنمیار خان
انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کا منشور:
راہنمائی کا سرچشمہ اللہ تعالیٰ کا پاک کلام قرآنِ مجید فرقانِ حمید نصب العین خلفائے راشدینؓ کی سیرت کو اپنانا۔۔
اور ان کے نقشِ قدم پر چلنا مشن انسانیت کی بے لوث خدمت رنگ، نسل، زبان، مذہب یا قوم کی تفریق سے بالاتر ہو کر الحمد اللہ آج انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ 66 سے زائد ممالک میں لاکھوں رضاکاروں کے ساتھ انسانیت کی خدمت کا مشن سرانجام دے رہی ہے۔
دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں انسانیت اور انسانی حقوق کے اعلیٰ تقاضوں پر پورا اُترنے کی توفیق عطا فرمائے۔
اور ہم عہد کرتے ہیں کہ انشاءاللہ ہر پلیٹ فارم پر، ہر سطح پر، ہم مظلوموں کی آواز بنیں گے، حق و انصاف کی علمبرداری کریں گے، اور کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ خوشنمیار خان ہیومن رائیٹس مومنٹ صوبائی چیئرمین