13/03/2020
بالوں کی کٹنگ ٹورنٹو میں بڑی مہنگی ہے۔یہاں حجامت کروانے جاؤ تو تھوڑے سے بالوں کے ساتھ بڑی رقم کٹ جاتی ہے۔ایسا لگتا ہے کہ ’’باربر‘‘ بال نہیں، ڈالر کاٹ رہا ہے۔یہی وجہ ہے کہ لوگوں نے گھروں میں بال کاٹنے کی مشینیں رکھی ہوئی ہیں۔
پاکستان میں بیویاں شوہروں کی جیبیں کاٹا کرتی تھی یہاں بال کاٹتی ہیں۔ایسے میں ہم اکثر اپنے گھنے بالوں پر افسوس کرتے رہتے ہیں۔یہاں آ کر سمجھ میں آیا کہ گنجے دولت مند کیوں ہوتے ہیں ؟اگر دنیا کے سارے مرد گنجے ہو جائیں تو بچت کی شرح تیزی سے بڑھ جائے اور باربر دنیا کی غریب ترین مخلوق بن جائیں۔
ہم جس بلڈنگ میں رہتے ہیں وہیں فورتھ فلور پر ایک باربر نے ’’ہوم کٹنگ‘‘ کا انتظام کر رکھا ہے۔ وہ بارہ سال سے اسی جگہ سے اہل محلہ کی حجامت کا فریضہ انجام دے رہا ہے۔بڑے فخر سے بتاتا ہے کہ میں آج تک ’’لے آف‘‘ نہیں ہوا۔ ان کی بیگم بھی ان سے گھبراتی ہیں کیوں کہ ان کے ہاتھ میں ہر
A blog that gives you reading material about the short intro and writings of Urdu writers and poets of different era including present.