Sada e dil

Sada e dil liar person don't like my page

07/07/2019
29/05/2019

ایک دفعہ لاہور میں کچھ دوست ایک ریسٹورنٹ پر لے گئے.
ویٹر آرڈر لینے آیا
تو دوستوں نے میری طرف اشارہ کیاکہ مہمان جو کہے لے آؤ

ویٹر نے خوشدلی سے پوچھا
" کیا لاؤں"؟
میں نے سر اٹھا کر اسے دیکھا اور مسکرا کر کہا:
"ایک کلو مٹن کڑاہی ہلکی کالی مرچ میں, روغنی نان اور خاص طور پر ہمدردی کے دو بول"

کچھ دیر ہم باتوں میں مگن رہے اتنے میں ویٹر ہمارا آرڈر لیکر آ گیا

تازہ لگے نان اور کالی مرچ کی کڑاہی کی بھینی بھینی خوشبو نے بھوک اور بھی بڑھا دی تھی,
کھانے پر ٹوٹنے ہی والے تھے

کہ ویٹر کی آواز نے سکوت توڑا
"اور کیا کہا تھا آپ نے"؟

میں دانت نکالتے ہوئے :
"اور ہاں-ہمدردی کے دو بول"

ویٹر نے ادھر ادھر نظر دوڑائی اور اپنا منہ میرے کان کے پاس کر کے بولا

"نا کھائیں ....... کھوتا ہے"
😖😖😖😖😖
Chdo Lahoreyo 😂

29/05/2019


عوام پر اور ٹیکس لگاؤ اور خزانہ جمع کرو مجھے نیا محل تعمیر کرنا ہے
پر حضور وہ مزید محصول نہیں دے سکیں گے ہم پہلے ہی ان کی اوقات سے زیادہ وصول کررہے ہیں ،
تو پھر میرا محل کیسے تعمیر ہوگا ؟
اخراجات کم کرنے سے
اخراجات سب سے زیادہ کس چیز پر ہورہے ہیں ؟
آپ کی شان و شوکت پہ اور اسلامی فوج پہ
مجھے کیا کرنا چاہئے ابن علقمی
خلیفہ کی شان کو آنچ نہیں آنی چاہئے ، فوج کم کردیتے ہیں حضور ، خلیفہ نے چند لمحے سوچا اور فوج کو کم کرنے کا حکم دے دیا ، پونے دو لاکھ مسلح اسلامی فوج گھٹ کر دس ہزار رہ گئی ، زاید اسلحہ بیچ دیا گیا ، اور ابن علقمی کی دعوت پہ ہلاکو سر پہ آن کھڑا ہوا ، بغداد تباہ کردیا گیا دس لاکھ لوگ مار دئے گئے اور خلیفہ مستعصم باللہ کو بیڑیوں میں جکڑ کر ہلاکو کے سامنے پیش کیا گیا ، ہلاکو کے دن رات خلیفہ کے محل میں گزرنے لگے ، جس طرح بلی شکار کے ساتھ کھیلتی ہے اسی طرح ہلاکو خلیفہ کے ساتھ کھیلتا ، کئی دن بھوکا رکھ کر خلیفہ کو جب ہلاکو نے خلیفہ کی میز پہ کھانا کھاتے ہوے دعوت دی تو وہ دوڑا چلا آیا اسکے لئے ایک طشت ڈھانپ کر اسکے سامنے رکھی گئی ، کھاؤ ۔۔۔۔ کھاتے کیوں نہیں ؟ ندیدے پنے سے طشت دیکھتے خلیفہ کو ہلاکو نے حکم دیا
خلیفہ نے طشت کا کپڑا اٹھایا تو دیکھا کہ وہ ہیرے جواہرات سے بھرا پڑا تھا ، خلیفہ کا ہاتھ رک گیا
کھاؤ مستعصم باللہ کھاؤ پیٹ بھرنے کو ایک روٹی کافی ہوتی ہے تم دولتوں کے انبار اکٹھے کرتے رہے ، کھاؤ اپنا یہ اکٹھا کیا مال ، ہلاکو نے سپاہی کو اشارہ کیا اس نے جواہرات کی مٹھی بھری اور خلیفہ کے منہ میں انڈیل دی ،
جتنی دولت تم نے اپنی شان و شوکت پہ لگائی اتنی اپنی فوج بنانے میں لگاتے تو آج یہ دن نا دیکھنا پڑتا ، کیا تمہیں نہیں معلوم کہ سلطنتیں شان و شوکت یا آرائشوں سے نہیں بچا کرتیں ، یہ طاقتور افواج کی وجہ سے بچا کرتی ہیں ، ہلاکو ٹھھرا قالین کی نرمی محسوس کی اور بولا ۔۔ اے نرم قالینوں کے عادی انسان کاش تم نے جنگوں کی گرمی کا مزہ چکھا ہوتا ، تمہارا کنیزوں کے رقص پہ داد دیتے ہاتھوں نے تلوار کی گرفت محسوس کی ہوتی
اس نرم قالینوں کے عادی انسان کو اسی کے قالینوں میں لپیٹ دو اور اسے گھوڑوں کی سموں تلے روند دو اور نشان عبرت بنا دو ، جن کو اپنے دفاع سے زیادہ اپنی عیاشیوں کی فکر ہو ان کو بقا کا کوئی حق نہیں
اپنی ہی فوج کے اٹھارہ فیصد بجٹ کو نفرت کی نگاہ سے دیکھنے والے مسلمانوں تمہارے نبی صلی اللہ علیہ کے گھر فاقے ہوتے تھے پر ان کے گھر کی دیواریں تلواروں سے سجی ہوتی تھیں ، سہولتوں ، عیاشیوں میں بقا ڈھونڈنے والو بقا صرف طاقت سے ملتی ہے ورنہ کیا لیبیا و عراق کے لوگ سہولتوں کے عادی نا تھے ، ملٹری بجٹ پہ طعنے زنی کرنے والو امریکہ سے برطانیہ تک جن کی خوشحالیوں پہ تمہاری آنکھیں چکاچوند ہیں انکی تاریخیں تو پڑھو کہ انکی سہولتیں بھی سب بھی طاقتور افواج رکھنے کی وجہ سے ممکن ہو سکیں
جو قومیں چہار طرف سے اپنے دشمنوں میں گھرے ہونے کے باوجود محافظوں کے ہاتھ باندھنا چاہیں وہ بقا کا حق کھو بیٹھتی ہیں..

kiya ye thik baat he..?
25/10/2016

kiya ye thik baat he..?

24/10/2016

Address

Fb Area
Karachi

Telephone

03027294438

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sada e dil posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category