02/12/2025
نیپا والا حادثہ پہلا حادثہ نہیں تھا۔ تصاویر میں موجود شخص اورنگی ٹاؤن کا رہائشی ہے۔ یہ بات 2022 کی بارشوں کی ہے جب یہ فیملی اورنگی ٹاون سے سرجانی جانا چاہتی تھی لیکن ناگن چورنگی پر زیادہ پانی ہونے کی وجہ سے اس فیملی نے سوچا کہ قلندریہ سے انڈہ موڑ پھر نارتھ کراچی والے روڈ سے چلتے ہے۔ جب یہ قلندریہ چورنگی پار کرگئے تو بیچ میں بھٹو کالونی سے انے والا نالہ جو شادمان کے مقام پر اوور فلو ہوچکا تھا۔ بھائی نے سوچا کہ فٹ پاتھ پر بائیک چڑھا کر بائیک نکال لیتا ہوں جیسے سب نکال رہے تھے کیونکہ روڈ پر پانی موجود تھا ۔ لیکن بدقسمتی ایسی تھی بیچ فٹ پاتھ پر نالے کا ڈھکن کھولا چھوڑا ہوا تھا کے ایم سی نے ، اور انکی بائیک اس نالے میں جا گری۔ جب عوام نے دیکھا تو لوگ جمع ہونا شروع ہوئے انکی بیگم اور چھوٹی بچی کو تو نکال لیا گیا جو کہ نالے کے سریے میں برقع پہنسنے کی وجہ سے نکال لئے گئے لیکن بھائی کی گود میں جو بچہ ہے 6 مہینے کا اسکی لاش اج 2025 میں بھی نہیں مل سکی 💔۔ اس وقت بھی یہ یزید کے پیروکار ایڈمنسٹریٹر تھا۔ جب علاقے کی محلہ کمیٹی نے اسکو کال کی کے ایکسیویٹر مشین دے دو بچہ کی لاش نکالنی ہے سب نے اپنے نمبر بند کردئے۔ اور وہ دن ہے اج کا دن ہے بھائی کا ننھا سا بچہ اج تک نہیں مل سکا 💔😥
اللہ پاک انکی مغفرت فرمائے آمین
Disclaimer:
This content is created for informational and entertainment purposes only. It does not intend to defame, insult, or spread hate against any individual. All opinions expressed are based on publicly available information