AJMAL

AJMAL An Emerging Shopping & Retail, Import & Export, and Marketing Brand in Pakistan.

ایمازون پر آن لائن اشیا کے فروخت کرنے والوں میں پاکستان کا تیسرا نمبر برقرارصرف ایک سال کے قلیل عرصے میں پاکستان سے ہزار...
30/09/2022

ایمازون پر آن لائن اشیا کے فروخت کرنے والوں میں پاکستان کا تیسرا نمبر برقرار

صرف ایک سال کے قلیل عرصے میں پاکستان سے ہزاروں تاجر ایمازون (ایمازون سیلر سنٹرل) پر رجسٹر ہوئے ہیں، جس کے نتیجے میں امریکی ملٹی نیشنل ای کامرس کمپنی ایمازون پر مصنوعات فروخت کرنے والے تاجروں میں پاکستان نے اپنا تیسرا نمبر برقرار رکھا ہے۔

ڈان اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) کے حکام نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کامرس کو بریفنگ دی، بریفنگ کے دوران ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے ملکی برآمدی مصنوعات، ملکی صلاحیت اور پلیٹ فارم سے وابستہ افراد کی صلاحیتوں کے بارے میں اعتماد کا اظہار کیا، انہوں نے امید ظاہر کی ایمازون پر اشیا فروخت کرنے والے کاروباری حضرات تیزی سے ترقی کے اس سفر سے استفادہ کرتے ہوئے مستقبل میں بھی بہتری کا سفر برقرار رکھنے میں کامیاب رہیں گے۔

چیئرمین رضا ربانی کی سربراہی میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے ارکان کو ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے بریفنگ میں کہا کہ 2022ء میں امریکا میں ایمازون مارکیٹ پلیس (Marketplace) کے ذریعے مصنوعات کی فروخت میں پاکستان تیسرا بڑا ملک ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمومی طور پر امریکا اور چین اس فہرست میں سب سے اوپر ہیں، ہزاروں پاکستانی فروخت کنندگان دو سب سے بڑی قوموں کے مقابلے میں چھوٹے ہیں، لیکن یہ چین، بھارت جیسے برآمدی مرکز اور کینیڈا جیسے دنیا کے باقی ممالک کے مقابلے میں ان سے آگے ہیں۔’

واضح رہے کہ وزارت تجارت اور ایمازون حکام کے درمیان تقریباً ایک سال کے مذاکرات کے بعد مئی 2021ء میں پاکستان کو ایمازون پر مصنوعات فروخت کرنے کی اجازت دی گئی تھی اور صرف ایک سال کے قلیل عرصے میں پاکستان سے ہزاروں تاجر ایمازون سے رجسٹر ہوئے تھے۔





اگست میں اوورسیز پاکستانیوں نے2.7 ارب ڈالر وطن بھیجےماہانہ بنیاد پر 7.9 فیصد اور سالانہ بنیاد پر 1.5 فیصد اضافہ ہوا ‘ رپ...
13/09/2022

اگست میں اوورسیز پاکستانیوں نے2.7 ارب ڈالر وطن بھیجے

ماہانہ بنیاد پر 7.9 فیصد اور سالانہ بنیاد پر 1.5 فیصد اضافہ ہوا ‘ رپورٹ

اگست 2022ء کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے ترسیلاتِ زر کی مد میں 2.7 ارب ڈالر وطن بھجوائے۔ ماہانہ بنیاد پر 7.9 فیصد اور سالانہ بنیاد پر 1.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اگست کے دوران ترسیلاتِ زر کی آمد کے اہم ممالک میں سعودی عرب 691.8 ملین ڈالر، متحدہ عرب امارات 531.4 ملین ڈالر، برطانیہ 369.7 ملین ڈالر اور امریکہ 294.4 ملین ڈالرشامل ہیں۔ اٹلی، جرمنی، سپین، یونان اور فرانس سمیت یورپی ممالک سے اگست میں ترسیلات زر کی مد میں 27 کروڑ 48 لاکھ ڈالر موصول ہوئے۔

موجودہ مالی سال میں ترسیلات زرکا سالانہ ہدف 33 ارب 20 کروڑ ڈالر رکھا گیا ہے۔

امریکہ میں 2022ء کی پہلی ششماہی میں کپڑوں کی سب سے زیادہ درآمدات 6 ایشیائی ممالک سے ہوئیسنہ 2022ء کی پہلی ششماہی میں امر...
13/09/2022

امریکہ میں 2022ء کی پہلی ششماہی میں کپڑوں کی سب سے زیادہ درآمدات 6 ایشیائی ممالک سے ہوئی

سنہ 2022ء کی پہلی ششماہی میں امریکہ نے 49.58 ارب ڈالرز مالیت کا کپڑا امپورٹ کیا، جوکہ گزشتہ سال کی نسبت 40.14 فیصد زیادہ تھا۔

امریکہ میں عالمی کساد بازاری اور مہنگائی کے باوجود صارفین کی قوت خرید پر کوئی نمایاں فرق نہیں دیکھنے میں آیا، بلکہ اس کے برعکس سنہ 2021ء کی نسبت سنہ 2022ء کی پہلی ششماہی میں کپڑے اور دیگر متعلقہ مصنوعات کی خریداری میں کہیں زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا، بالخصوص ماہ جون 2022ء میں امریکہ میں 8.64 ارب ڈالرز مالیت کا کپڑا درآمد کیا گیا، جوکہ گزشتہ سال کے اسی عرصہ کی نسبت 40.30 فیصد زیادہ، جبکہ مئی 2022ء کی نسبت 1.52 فیصد اضافہ ھوا۔

تفصیلات کے مطابق OTEXA کے فراہم کردہ اعداد وشمار کے مطابق 6 ایشیائی ممالک (چین، ویتنام، بنگلادیش، بھارت، انڈونیشیا اور کمبوڈیا) نے مجموعی طور پر 32.82 ارب ڈالرز مالیت کا کپڑا امریکہ کو برآمد کیا، جوکہ اسی دورانیہ کی کل امریکی درآمدات کا 66.20 فیصد حصہ بنتا ھے۔

امریکہ کو کپڑے کی برآمدات میں سرفہرست چین رھا، جسکی مالیت گزشتہ سال سے 40.15 فیصد اضافے کیساتھ 10.25 ارب ڈالرز رہی۔

ویتنام نے سنہ 2022ء کی پہلی ششماہی میں 9.19 ارب ڈالرز مالیت کا کپڑا امریکہ کو برآمد کیا، جوکہ گزشتہ سال کی نسبت 35 فیصد زائد تھیں۔

اسی طرح گزشتہ سال کی نسبت 60.30 فیصد اضافے کے ساتھ بنگلادیش نے 5.02 ارب ڈالرز، جبکہ 57.27 فیصد اضافے کے ساتھ بھارت نے 3.20 ارب ڈالرز مالیت کا کپڑا برآمد کیا۔

انڈونیشیا امریکہ کو اپنے کپڑے کی مصنوعات برآمد کرنے والا پانچواں بڑا ملک رہا، جس نے 60.27 فیصد سالانہ اضافے کے ساتھ 3 ارب ڈالرز مالیت کی گارمنٹس مصنوعات امریکہ کو برآمد کیں۔










WE are determined to introduce BEST Quality Products at Best Prices with Fastest Delivery . . . . Coming Soon . . !!!
04/09/2022

WE are determined to introduce BEST Quality Products at Best Prices with Fastest Delivery . . . . Coming Soon . . !!!

Address

Jhelum
49600

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AJMAL posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category