29/10/2024
سندھ حکومت نے نجی سکولوں میں وصول کی جانے والی اضافی فیسوں کے حوالے سے بڑا فیصلہ سنا دیا ۔
ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ انسٹیٹیوشن کی جانب سے جاری ہونیوالے نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ داخلہ اور ماہانہ فیس کے علاوہ تمام اضافی فیسیں غیر قانونی تصور کی جائیں گی، کوئی بھی پرائیویٹ سکول اضافی فیس لے تو سندھ حکومت سے رابطہ کیا جائے۔نوٹیفیکیشن میں کہا گیا کہ اضافی فیسیں وصول کرنے والے پرائیوٹ سکولوں کے خلاف کارروائی ہوگی، والدین کو سکول کے مونوگرام والی کاپیاں خریدنے پر مجبور کیا جاتا ہے.