19/11/2023
جیسے کہ آپ سب واقف ہیں کہ سردی کا موسم شروع ہو چکا ہے اس میں اپنے آس پاس ان لوگوں پر ضرور نظر رکھیں جو اس سردی کے موسم میں روڈ کنارے چھوٹی چھوٹی چیزیں سیل کر کے اپنے گھر کی کفالت کر رہے ہیں
اپنے ایسے کپڑے جو گرم اور پہننے کے قابل ہو یعنی وہ نہیں جو اب استعمال کے قابل ہی نہیں جو آپ خود بھی نہ پہننا پسند نہ کریں
بلکہ ایسے گرم کپڑے جنکی حالت اچھی ہو ایسے لوگوں کو ڈونیٹ کر دیں اور اگر آپ اس قابل ہیں کہ نئی جرسی یاں سویٹر دلا سکتے ہیں تو اس عمل کو ضرور عام کریں
اور اگر آپ ہمارے ساتھ تعاون کرنا چاہتے ہیں تو ضرور اپنی محبت ایسے لوگوں ساتھ شیئر کریں
جو رات تلک اس انتظار میں سڑکوں پر گزار دیتے ہیں کہ کچھ اور کمائی ہو جائے تاکہ گھر کچھ لیکر جا سکو