Zaheer Kitab Ghar

Zaheer Kitab Ghar Since 1980

26/07/2024

روز شام کو کام سے واپس آنے پر ایک شخص اپنی بیوی کو مارتا تھا ۔
جب اس عورت نے اپنے بھائی سے شکایت کی تو اس کے بھائی نے کہا پانی کی بوتل لے آؤ
"جب وہ لے آئی تو اس نے کہا جب تمہارا شوہر گھر میں داخل ہو جائے تو یہ پانی پی لیا کرو، اور پانی کو نگلنا نہیں بلکہ اسے منہ میں ہی رہنے دینا"
آپ کے منہ میں پانی تب تک رہنا چاہیے جب تک کہ وہ اپنے کپڑے تبدیل کرلے ، کافی پی لے اور بستر پر آرام کرنے کے لیے لیٹ نہ جائے..
اس عورت نے ایسا ہی کیا اس کو یہ دیکھ کر سخت حیرانی ہوئی کہ اس کا شوہر اب اس کو اس طرح نہیں مارتا جیسے وہ پہلے مارتا، لیکن اس کی پانی کی بوتل ختم ہو رہی تھی۔
وہ واپس اپنے بھائی کے پاس گئی اور کہا دوسری بوتل چاہیئے اور بتاؤ ویسے پانی میں کیا ڈالا تھا..؟؟!!
اس کے بھائی نے اس سے کہا کہ میں نے پانی میں کچھ نہیں ڈالا تھا، جب تمہارا شوہر شام کو کام سے تھکا ہوا گھر واپس آئے تو بس تب اپنا منہ بند رکھا کرو !!

03/07/2024

کوئی مانے یا نہ مانے فکر معاش مرد کی جوانی کا بہترین اور آدھا حصہ کھا جاتی ہے ہمارے مڈل کلاس لڑکے جوان نہیں ہوتے بلکہ بچپن سے سیدھا بوڑھے ہو جاتے ہیں اس معاشرے میں اگر کوئی حقیقی جوکر ہے تو وہ مڈل کلاس لڑکا ہے۔

magic writing book available
11/09/2023

magic writing book available

چائنا میں ایک غار کے اندر بنائی گئی کتابوں کی دکان
01/09/2023

چائنا میں ایک غار کے اندر بنائی گئی کتابوں کی دکان

welcome back to school with"Zaheer Kitab Ghar"
09/08/2023

welcome back to school with
"Zaheer Kitab Ghar"

29/06/2023
20/06/2023

شفقتِ پِدری

ﮐﻞ ﺷﺎﻡ ﮐﺎﻡ ﺳﮯ ﺍﻧﺘﮩﺎﺋﯽ ﺗﮭﮑﺎ ﮬﻮﺍ ﮔﮭﺮ ﺁﯾﺎ ﺗﮭﮑﺎﻭﭦ ﺳﮯ ﺟﺴﻢ ﮐﺎ ﺍﻧﮓﺍﻧﮓ ﭨﻮﭦ ﺭﮬﺎ ﺗﮭﺎ ﺁﺗﮯ ﮨﯽ ﺑﺴﺘﺮ ﭘﺮ ﮔﺮ ﮔﯿﺎ ﺍﺑﻮ ﻓﻮﺭﺍً ﮐﻤﺮﮮ ﻣﯿﮟ ﺁﺋﮯ ﺍﻧﺘﮩﺎﺋﯽ ﺷﻔﻘﺖ ﺳﮯ ﺣﺎﻝ ﺍﺣﻮﺍﻝ ﭘﻮﭼﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺗﮭﮑﺎﻭﭦ ﮐﮧ ﺑﺎﻋﺚ ﺑﮯﺩﻟﯽ ﺳﮯ ﺟﻮﺍﺏ ﺩﯾﺎ ﻭﮦ ﺯﯾﺮِ ﻟﺐ ﺩﻋﺎ ﺩﯾﺘﮯ ﮬﻮﺋﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﮐﻤﺮﮮ ﮐﯽ ﺟﺎﻧﺐ ﭼﻠﮯ ﮔﺌﮯ

ﺗﮭﻮﮌﯼ ﺩﯾﺮ ﺑﻌﺪ ﺑﯿﮕﻢ ﮐﻤﺮﮮ ﻣﯿﮟ ﺁﺋﯽ ﺗﻮ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﺑﭽﮯ ﮐﮩﺎﮞ ﮨﯿﮟ ﺑﮩﺖ ﺗﮭﮑﺎ ﮬﻮﺍ ﮬﻮﮞ ﺍﭘﻨﮯ ﺟﮕﺮ کے ﭨﮑﮍﻭﮞ ﮐﻮ ﺩﯾﮑﮭﻮﮞ ﮔﺎ ﺗﻮ ﺗﮭﮑﺎﻭﭦ ﺍﺗﺮ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﯽ۔ ﺑﯿﮕﻢ ﻓﻮﺭﺍً ﺻﺤﻦ ﻣﯿﮟ ﮐﮭﯿﻠﺘﮯ ﻣﯿﺮﮮ ﻧﻨﮭﮯ ﻣﻨﮯ ﺑﭽﻮﮞ ﮐﻮ ﻟﮯ ﺁئی ﺟﻮ ﺁﺗﮯ ﮨﯽ ﻣﺠﮫ ﺳﮯ ﻟﭙﭧ ﮔﺌﮯ۔ ﻣﯿﮟ ﺑﮭﯽ ﺍﻥ ﮐﻮ ﺩﯾﮑﮫ ﮐﺮ ﺳﺎﺭﯼ ﺗﮭﮑﺎﻭﭦ ﺑﮭﻮﻝ ﮔﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﻥ ﭘﺮ ﺷﻔﻘﺖِ ﭘِﺪﺭﯼ ﻧﭽﮭﺎﻭﺭ ﮐﺮﻧﮯ ﻟﮕﺎ۔

ﻟﯿﮑﻦ ﭼﻨﺪ ﻟﻤﺤﻮﮞ ﺑﻌﺪ ﮨﯽ ﻭﺍﻟﺪ ﻣﺤﺘﺮﻡ ﮐﺎ ﺟﮭﺮﯾﻮﮞ ﺑﮭﺮﺍ ﭼﮩﺮﮦ ﺁﻧﮑﮭﻮﮞ کے ﺳﺎﻣﻨﮯ ﮔﮭﻮﻡ ﮔﯿﺎ ﮐﮧ ﻭﮦ ﺑﮭﯽ ﺷﻔﻘﺖِ ﭘِﺪﺭﯼ ﺳﮯ ﻣﺠﺒﻮﺭ ﺍﭘﻨﮯ ﺑﯿﭩﮯ ﮐﻮ ﺩﯾﮑﮭﻨﮯ ﺁﺋﮯ ﺗﮭﮯ ﺍﭘﻨﯽ ﺍﻭﻻﺩ ﮐﻮ ﺩﯾﮑﮭﻨﮯ۔ ﺍﭘﻨﯽ ﺷﻔﻘﺖِ ﭘِﺪﺭﯼ ﻧﭽﮭﺎﻭﺭ ﮐﺮﻧﮯ ﻟﯿﮑﻦ ﻣﯿﺮﯼ ﺑﮯﺭﺧﯽ کے ﺑﺎﻋﺚ ﻭﮦ ﺑﯿﭩﮫ نہ ﺳﮑﮯ۔۔ ﺍﺗﻨﺎ ﺳﻮﭼﺘﮯ ﮨﯽ ﻣﯿﺮﯼ ﺁﻧﮑﮭﻮﮞ ﮐﮧ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﺍﻧﺪﮬﯿﺮﺍ ﭼﮭﺎﻧﮯ ﻟﮕﺎ، ﺩﻡ ﺳﯿﻨﮯ ﻣﯿﮟ ﮔﮭﭩﺘﺎ ﻣﺤﺴﻮﺱ ﮬﻮﻧﮯ ﻟﮕﺎ ﺑﭽﻮﮞ ﮐﻮ ﭼﮭﻮﮌﺍ ﺍﻭﺭ ﺩﻭﮌﺗﺎ ﮬﻮﺍ ﻭﺍﻟﺪِﻣﺤﺘﺮﻡ کے ﮐﻤﺮﮮ ﻣﯿﮟ ﺟﺎ ﭘﮩﻨﭽﺎ۔۔

ﺟﻮ ﺍﭘﻨﯽ ﭼﺎﺭﭘﺎﺋﯽ ﭘﺮ ﻟﯿﭩﮯ نہ ﺟﺎﻧﮯ ﮐﻦ ﺳﻮﭼﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﮔﻢ ﭼﮭﺖ ﮐﻮ ﺩﯾﮑﮭﮯ ﺟﺎ ﺭﮬﮯ ﺗﮭﮯ۔ ﻣﯿﮟ ﺍﻥ ﮐﯽ ﭼﺎﺭﭘﺎﺋﯽ ﭘﺮ ﺍﻥ کے ﻗﺪﻣﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺟﺎ ﺑﯿﭩﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﻥ ﮐﯽ ﭨﺎﻧﮕﯿﮟ ﺩﺑﺎﻧﮯ ﻟﮕﺎ۔ ﺍﺑﻮ ﻓﻮﺭﺍً ﺍﭨﮭﮯ ﺍﻭﺭ ﻣﺠﮭﮯ ﺳﯿﻨﮯ ﺳﮯ ﻟﮕﺎ ﻟﯿﺎ۔ ﻧﺠﺎﻧﮯ ﮐﯿﻮﮞ ﮨﻢ ﺑﺎﭖ ﺑﯿﭩﺎ ﭘﮭﻮﭦ ﭘﮭﻮﭦ ﮐﺮ ﺭﻭﻧﮯ ﻟﮕﮯ۔

ﻣﯿﮟ ﺗﺴﻠﯿﻢ ﮐﺮﺗﺎ ﮬﻮﮞ ﮐﮧ ﺍﯾﺴﯽ ﺭﺍﺣﺖ ﻣﺠﮭﮯ ﮐﺒﮭﯽ نہ ﻣﻠﯽ ﺟﻮ ﺑﺎﭖ ﮐﮧ ﺳﯿﻨﮯ ﺳﮯ ﭼﻤﭧ ﮐﺮ ﻣﻠﯽ۔

ﺩﻭﺳﺘﻮ! آپ ﺍﭘﻨﮯ ﭘﯿﺴﻮﮞ ﺳﮯ ﻣﺎﮞ ﺑﺎﭖ ﮐﯽ ﺧﻮﺷﯿﺎﮞ ﻧﮩﯿﮟ ﺧﺮﯾﺪ ﺳﮑﺘﮯ۔ ﭘﯿﺴﮧ ﺗﻮ ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﺑﮭﯽ ﺳﺎﺭﯼ زﻧﺪﮔﯽ ﮐﻤﺎﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﮨﻨﺴﺘﮯ ﮨﻨﺴﺘﮯ ﺳﺐ آپ ﭘﺮ ﻟﭩﺎ ﺩﯾﺎ ﯾﮧ ﺟﺎﻧﺘﮯ ﮬﻮﺋﮯ ﺑﮭﯽ ﮐﮧ ﮐﻞ ﮐﻮ ﻭﮦ ﺑﻮﮌﮬﮯ ﮬﻮﮞ ﮔﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﺑﮍﮬﺎﭘﮯ ﮐﮧ ﻟﺌﮯ ﮐﭽﮫ نہ ﺑﭽﺎﯾﺎ۔ ﺍﮔﺮ ﮐﭽﮫ ﺑﭽﺎﯾﺎ ﺗﻮ ﻭﮦ ﺑﮭﯽ آپ کے ﻟﺌﮯ۔ آپ ﺻﺮﻑ ﭼﻨﺪ ﻟﻤﺤﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﻣﺎﮞ ﺑﺎﭖ کے ﺳﺎﺗﮫ ﺑﯿﭩﮫ ﺟﺎﯾﺎ ﮐﺮﻭ، ﺍﻥ ﺳﮯ ﺩﮐﮫ ﺳﮑﮫ ﮐﯽ ﺑﺎﺗﯿﮟ ﺷﻔﻘﺖ کے ﺳﺎﺗﮫ ﮐﯿﺎ ﮐﺮﻭ، ﯾﻘﯿﻦ ﮐﺮﻭ ﺩﻧﯿﺎ ﻭ ﺁﺧﺮﺕ ﻣﯿﮟ ﻓﻼﺡ ﭘﺎﺟﺎؤ ﮔﮯ.

رسول خدا (ص) فرماتے ہیں؛
"رِضَآءُ الرَّبِّ فِی رِضَآءِ الْوَالِدَيْنِ"
والدین کی رضامندی خدا کی رضامندی ہے۔
(کنزالعمال: 45520)

01/11/2022

غلیظ ترین کھانا
میرا ایک فوتگی والے گھر جانا ھوا، کیا دیکھتا ھوں کہ ایک لڑکا بہت ہی زیادہ رو رہا ھے
معلوم کرنے پہ پتہ چلا کہ جو فوت ہوئیں ہیں وہ رونے والے کی والدہ تھیں
میں ھکا بکا ایک طرف کھڑا ہو کے سوچنے لگا کہ بھرپور جوانی کے وقت اتنا بے رحم دکھ اس نوجوان کو آدھا کر دے گا
مجھ سے اس کا رونا دیکھا ہی نہیں جا رہا تھا ، اس کی چیخیں لگتا تھا قیامت لے آئیں گی
وہ اکلوتا بیٹا تھا اپنے ماں باپ کا
اچانک ایک بھائی صاحب آگے آتے ہیں وہ اس سے کھانے کا مینیو پوچھتے ہیں
میں حیران ہو جاتا ھوں کہ اس حالت میں وہ کھانا کیسے کھا سکتا ھے ،اس سے تو صحیح سے بولا بھی نہیں جا رہا
بعد میں پتہ چلا کہ وہ ان لوگوں کے کھانے کی بات کر رہے تھے جنہوں نے گھر افسوس کرنے آنا ھے
یہ ھو کیا رہا ھے ،یہ چل کیا رہا ھے
ان کے گھر کوئی شادی یا سالگرہ کا فنکشن نہیں ھے بلکہ ایک لڑکے کی جنت اسے چھوڑ کے چلی گئی ھے
بجائے اس چیز کے کہ ہم اس گھر کا حوصلہ بنیں اس گھر کے دکھ میں شریک ھو جائیں الٹا وہ لوگ ہماری گندی اور کبھی نہ مٹنے والی بھوک کا بندو بست کرنے میں لگ گے ہیں
کیا ہم اس قدر بے حس اور گھٹیا قوم ہیں کہ میت والے گھر بھی کھانا پینا نہیں چھوڑتے
اور پھر جنازے کہ بعد گھناونا کھیل شروع ھوا ایک ایسا کھیل جسے دیکھ کے کسی غیرت مند کو موت آ جائے مگر ہمیں نہیں آتی
وہی لڑکا جس کی دنیا لٹ گئی برباد ھو گئی ہاں ہاں وہی لڑکا روتی آنکھوں کے ساتھ ان بھوکی ننگی زندہ لاشوں ،جن کی عقلوں پہ ماتم کرنا چاہیے ان کو کھانا دے رہا ھے کیا ان کو شرم نہیں آتی کیوں یہ غیرت سے مر نہیں جاتے
پھر میرے کانوں نے سنا کہ ایک آدمی نے اسی لڑکے کو آواز دے کے کہا کہ بھائی یہ پلیٹ میں لیگ پیس ڈال کے لانا
اف میرے خدا یہ کون لوگ ہیں جن کے پیٹ نہیں بھرتے ،ایسے لوگ دنیا میں ہی کیوں ہیں یہ مر کیوں نہیں جاتے
شرم نہی آتی اسی سے لیگ پیس مانگتے جس کی ماں مر گئی ھے
بجائے اس کے کہ تمہارا ہاتھ اس کے کندھے پہ ھو اور حوصلہ دے رہا ھو ، تمہارا ہاتھ لیگ پیس کو پڑ رہا ھے
کسی دانا آدمی کا قول یاد آ گیا کہ
''سب سے غلیظ ترین کھانا وہ ھے جو ہم میت والے گھر سے کھاتے ہیں ''
ہمیں ترس یا رحم نہیں آتا یہ دیکھ کے بھی کہ لوگ روتے ھوۓ کھانا بانٹ رہے ہیں
میں نے ایسے لوگ بھی دیکھے ہیں جو میت والے گھر سے ناراض ھو کے چلے جاتے ہیں کہ ہمیں کھانا نہیں دیا

available handheld tape dispenser 2 inch
16/10/2022

available handheld tape dispenser 2 inch

ائلاسس(Dialysis) کے دوران جسم سے خون سرخ نالی سے باہر نکالا جاتا ہے ، پھر مشین سے اسے گزارنے کے بعد جسم میں دوبارہ نیلی ...
27/09/2022

ائلاسس(Dialysis) کے دوران جسم سے خون سرخ نالی سے باہر نکالا جاتا ہے ، پھر مشین سے اسے گزارنے کے بعد جسم میں دوبارہ نیلی نلی سے داخل کردیا جاتا ہے۔

ایک ڈائلاسیس کا process تقریباً چار گھنٹے چلتا ہے، اور یہ عمل مریض کو ہفتے میں دو سے تین مرتبہ دہرانا پڑتا۔

وہیں جن لوگوں کے گردے (Kidneys)صحت مند ہیں ان کے جسم میں یہی عمل خود بخود دن میں 36 مرتبہ ہوتا ہے، بنا کسی تکلیف کے اور مکمل آرام کے ساتھ ۔

آپ نہیں جانتے کہ ہر دم ، ہر آن رب تعالیٰ کی کس قدر نعمتیں ہم پر برس رہی ہیں۔ اس لئے ہمیشہ رب کا شکر ادا کرتے رہیں۔
💙۝ فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ۝💙

Address

Canal Road
Dahranwala
62380

Telephone

+923000768141

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Zaheer Kitab Ghar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category