12/01/2026
امتیاز .
عزم و ہمت کی داستان
خان آباد، ہنزہ سے تعلق رکھنے والے امتیاز کچھ سال قبل ایک المناک حادثے کے نتیجے میں ریڑھ کی ہڈی متاثر ہونے کے باعث بستر تک محدود ہو گئے۔ مگر ایک ننھی بچی اور والدین کی کفالت کی ذمہ داریاں آج بھی انہیں جینے، جدوجہد کرنے اور حوصلہ نہ ہارنے کا درس دیتی ہیں۔
امتیاز ایک تعلیم یافتہ نوجوان ہیں۔ انہوں نے ایم ایس سی کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے اور حادثے سے قبل جی بی ہاؤس اسلام آباد میں ملازمت کرتے تھے۔ مشکل حالات کے باوجود امتیاز نے ہمت نہیں ہاری۔
علم، عقل اور جدید دور کے تقاضوں کو سمجھتے ہوئے امتیاز نے روزی روٹی کمانے کے لیے “امتیاز کلیکشن” کے نام سے ایک آن لائن کاروبار کا آغاز کیا ہے۔ گلگت بلتستان کی معروف کاروباری شخصیات نے ان کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ان کے ریفرنس سے آنے والے گاہکوں کی خریداری پر اپنے منافع کا ایک حصہ امتیاز کو دیا جائے گا۔
ہم آپ سب سے اپیل کرتے ہیں کہ خریداری کے لیے امتیاز کلیکشن کے آن لائن رابطوں سے رجوع کریں اور امتیاز کو باعزت روزگار کے ذریعے اپنے اور اپنے اہلِ خانہ کی کفالت میں مدد فراہم کریں۔
یقیناً آپ کی تھوڑی سی توجہ کسی کی پوری زندگی سنوار سکتی ہے۔
خریداری کے لیے امتیاز کلیکشن کے لیک پر کلک کرے یا اس نمبر پر رابط کرے۔
03105768487