16/11/2026
تقریب رسم بسم اللہ خوانی
مخدوم گرامی، سراج الفقہاء حضرت علامہ مفتی محمد نظام الدین رضوی دام ظلہ نے۵جمادی الثانی ۱۴۴۸ھ، مطابق ۱۶/ نومبر ۲۰۲۶ء، بروز سنیچر، بعد نمازِ مغرب میرے لخت جگر محمد حسنین کی بسم اللہ خوانی کی رسم ادا فرمائی
دعا ہے کہ محمد حسنین کی زبان سے ادا ہونے والے یہ کلمات اس کی پوری زندگی کے لیے علمِ نافع، عملِ صالح اور خدمتِ دین کا پیش خیمہ بنیں۔ اللہ تعالیٰ حضرت سراج الفقہاء دام ظلہ کا سایۂ شفقت قائم رکھے اور اس نسبتِ علم و فیض کو آنے والی نسلوں کے لیے بھی چراغِ راہ بنائے۔ آمین بجاہ سید المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم ۔ آپ حضرات بھی خصوصی دعا فرمائیں۔
محمد عامر آفاقی نقشبندی مکتبہ حافظ ملت مبارک پور اعظم گڑھ