Educational Book House, Aligarh

Educational Book House, Aligarh Please write your name, address and phone number clearly while placing an order.

ملاحِظہ طلب

(۱) کتابوں کی روانگی کے مصارف و ڈاک خرچ خریدار صاحبان کے ذمہ ہوں گے۔
(۲) اپنا نام اور پورا پتہ اور فون نمبر خوشخط لکھئے۔ ممکن ہو تو اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں لکھئے۔
(۳) اگر پندرہ دن تک کتابیں یا کوئی جواب نہ پہنچے تو فوراً دوسرا خط لکھئے، انتظار کرکے وقت ضائع نہ کیجئے اور اپنے پہلے خط کا حوالہ ضرور دیجئے۔
(۴) وی۔ پی۔ منگانے پر وی۔ پی۔ فوراً وصول کرلیں۔ اگر کسی سبب سے فوراً وی۔

پی۔ نہ وصول کر سکیں تو پانچ یوم کے اندر اندر ڈاک خانہ سے ضرور وصول کر لیں۔ ورنہ سات یوم بعد ڈاک خانہ وی۔پی۔ واپس کر دیتا ہے۔
(۵) اگر فرمائش بڑی ہے تواپنے قریب کے ریلوے اسٹیشن کا نام اردو اور انگریزی میں ضرور لکھیں تاکہ پارسل ریلوے سے روانہ کیا جائے اور خرچ کم ہو۔
(۶) بلٹی منگانے کے لئے بینک کا نام و پورا پتہ ضرور لکھئے۔
(۷) ایک چوتھائی رقم آرڈر کے ہمراہ منی آرڈر یا ڈرافٹ کے ذریعہ پےشگی ارسال فرمائیے۔
(۸) اگر حساب میں کوئی غلطی ہوگئی ہو تو اس سے بد گمان اور پریشان نہ ہوں ۔ غلطی سے مطلع کیجئے۔ فوراً تحقیقات کرکے تلافی کی جائے گی۔ دیانت داری ہمارافریضہ ہے۔
(۹) ہر خط میں اپنا پور انام اور پتہ ضرور لکھئے پچھلے خطوں کی بنا پر ان باتوں کا لکھنا ترک نہ کیجئے۔
(۱۰) تاجرانِ کتب ، اداروں اور لائبریریوں کو کمیشن دیا جاتا ہے۔ کمیشن دریافت کرتے وقت کتابوں کے نام اور تعداد بھی تحریر فرمائیے۔

نوٹ:۔ ہماری ویب سائٹ پر دی ہوئی کتب کے علاوہ دیگر کتب بھی منگائیں وہ بھی پوری کوشش کرکے مہیّا کی جائیں گی۔

Educational Book House, Aligarh
08/05/2024

Educational Book House, Aligarh

...𝐓𝐚𝐫𝐣𝐮𝐦𝐚 𝐊𝐚 𝐅𝐚𝐧 𝐀𝐮𝐫 𝐑𝐞𝐰𝐚𝐲𝐚𝐭 𝒃𝒚 𝑫𝒓. 𝑸𝒂𝒎𝒂𝒓 𝑹𝒂𝒊𝒔Rs. 250/-𝐵𝑜𝑜𝑘 𝑇𝑖𝑡𝑙𝑒 𝐶𝑜𝑣𝑒𝑟 𝑚𝑎𝑦 𝑑𝑖𝑓𝑓𝑒𝑟 𝑓𝑟𝑜𝑚 𝑡ℎ𝑒 𝑜𝑛𝑒 𝑔𝑖𝑣𝑒𝑛 ℎ𝑒𝑟𝑒.ترجمہ کا فن ...
06/08/2022

...
𝐓𝐚𝐫𝐣𝐮𝐦𝐚 𝐊𝐚 𝐅𝐚𝐧 𝐀𝐮𝐫 𝐑𝐞𝐰𝐚𝐲𝐚𝐭
𝒃𝒚 𝑫𝒓. 𝑸𝒂𝒎𝒂𝒓 𝑹𝒂𝒊𝒔
Rs. 250/-
𝐵𝑜𝑜𝑘 𝑇𝑖𝑡𝑙𝑒 𝐶𝑜𝑣𝑒𝑟 𝑚𝑎𝑦 𝑑𝑖𝑓𝑓𝑒𝑟 𝑓𝑟𝑜𝑚 𝑡ℎ𝑒 𝑜𝑛𝑒 𝑔𝑖𝑣𝑒𝑛 ℎ𝑒𝑟𝑒.

ترجمہ کا فن اور روایت
ڈاکٹر قمر رئیس

ترجمے کے بغیر آج کوئی زبان جدید اور ترقی پذیر ہونے کا دعویٰ نہیں کر سکتی اور ترجمہ ایک ایسا فن ہے جس پر قدرت حاصل کرنے کے لئے شوق و صلاحیت ہی نہیں مشق و مزاولت اور اصولی واقفیت بھی درکار ہے۔ اصلاح سازی کے اصول اور طریقے، ترجمہ کے مختلف نظریئے، ترجمہ میں زبان و اسلوب کے مسائل، ترجمہ کی اقسام، ان تمام پہلووں سے واقفیت ضروری ہے۔ اس کے ساتھ ہی اپنی زبان میں ترجمہ کی روایت، اس کے رجحانات اور مختلف اداروں اور افراد کے ذریعہ اس کی نشو نما کا علم بھی ضروری ہے۔
ترجمے کے فن پر اردو میں کوئی ایسی جامع کتاب دستیاب نہیں جو طلبہ یا قارئین کی رہبری کر سکے۔ یہ مضامین کا مجموعہ کسی حد تک اس کمی کی تلافی کر سکے گا۔
اس کتاب میں شامل مضامین ایسے بھی ہیں جو فرمائش پر تحریر کئے گئے ہیں، پروفیسر آل احمد سرور، پروفیسر محمد حسن، ڈاکٹر ظ۔انصاری، جمیل جالبی، محمد حسن عسکری، سید احتشام حسین، شہباز حسین اور چند دوسرے ادیبوں کے مضامین شامل ہیں۔
اس ایڈیشن میں تین نئے مضامین کا اضافہ کیا گیا ہے۔ ایک اہم مضمون ڈاکٹر مرزا حامد بیگ کا ہے، جس میں متحدہ ہندوستان اور آزادی کے بعد بعض اداروں اور افراد کی کوششوں سے اہم ترجمے ہوئے، ان کی کردار کشی پر روشنی ڈالی ہے۔


𝐀𝐯𝐚𝐢𝐥𝐚𝐛𝐥𝐞 𝐰𝐢𝐭𝐡 𝐮𝐬, 𝐛𝐨𝐭𝐡 𝐢𝐧 𝐇𝐢𝐧𝐝𝐢 & 𝐔𝐫𝐝𝐮, 𝒃𝒚 𝑫𝒓. 𝑨𝒌𝒉𝒕𝒂𝒓 𝑹𝒊𝒚𝒂𝒛
21/07/2022

𝐀𝐯𝐚𝐢𝐥𝐚𝐛𝐥𝐞 𝐰𝐢𝐭𝐡 𝐮𝐬,
𝐛𝐨𝐭𝐡 𝐢𝐧 𝐇𝐢𝐧𝐝𝐢 & 𝐔𝐫𝐝𝐮,
𝒃𝒚 𝑫𝒓. 𝑨𝒌𝒉𝒕𝒂𝒓 𝑹𝒊𝒚𝒂𝒛

Diwan-e GhalibMuqadma: Professor Nurul Hasan NaqviRs. 150/-♦ دیوانِ غالب  ( خوبصورت فوٹو آفسٹ سے)♦ مقدمہ: پروفیسر نورالح...
24/06/2022

Diwan-e Ghalib
Muqadma: Professor Nurul Hasan Naqvi
Rs. 150/-

♦ دیوانِ غالب ( خوبصورت فوٹو آفسٹ سے)
♦ مقدمہ: پروفیسر نورالحسن نقوی

◄ایک حسین و جمیل نسخہ جو مندرجہ ذیل خصوصیات کا حامل ہے:
* متنی اغلاط سے پاک ہے۔
* برصغیر کے ممتاز خطاط نے لکھا ہے۔
* فوٹو آفسٹ سے اعلیٰ درجے کا کاغذ پر چھپا ہے۔
* علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے استاد پروفیسر نورالحسن نقوی نے ایک مبسوط مقدمہ لکھا ہے۔
* یہ مقدمہ عام پڑھنے والوں اور طالب علموں کو غالب کی شخصیت اور کلام کے سمجھنے میں مدد دیتا ہے۔

Sir Syed Aur Unke Karnameby Professor Nurul Hasan NaqviRs. 50/-♦ سر سید اور ان کے کارنامے♦ پروفیسر نورالحسن نقویملک وقوم...
03/06/2022

Sir Syed Aur Unke Karname
by Professor Nurul Hasan Naqvi
Rs. 50/-
♦ سر سید اور ان کے کارنامے
♦ پروفیسر نورالحسن نقوی

ملک وقوم کے محسن سرسید احمد خاں کے کارناموں سے ہماری موجودہ نسل کا واقف ہونا ضروری ہے۔
اس مختصر کتاب میں ان کی زندگی اور ان کے تمام کارناموں ، خاص طور پر مسلم یونیورسٹی کے قیام پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

Iqbal Ki Urdu Nasr by Dr. Ibadat BareillyRs. 150/-♦ اقبال کی اردو نثر♦ ڈاکٹر عبادت بریلویاقبال کی نثر کا تحقیقی اور تنقی...
11/05/2022

Iqbal Ki Urdu Nasr
by Dr. Ibadat Bareilly
Rs. 150/-
♦ اقبال کی اردو نثر
♦ ڈاکٹر عبادت بریلوی

اقبال کی نثر کا تحقیقی اور تنقیدی جائزہ۔
جس میں اقبال کی نثر نگاری اور ان کے اسلوبِ نثر کے بنیادی اصول۔
بیسویں صدی کی اردو نثر کے اہم رجحانات کا تجزیہ۔
اقبال کی تصانیف نثر کا تفصیلی جائزہ۔
موضوعات نثر کا تنقیدی تجزیہ،
اسلوبِ نثر کی تنقیدی وضاحت،
اردو نثر کی روایت میں اقبال کی نثر نگاری کی اہمیت اور ان کا مرتبہ،
مطالعہ اقبال کا ایک اہم رخ۔

Iqbal Bahaisiyat Shayer by Professor Rafi Uddin HashmiRs. 250/-♦ اقبال بحیثیت شاعر♦ پروفیسر رفیع الدین ہاشمیہندوپاک کے م...
20/04/2022

Iqbal Bahaisiyat Shayer
by Professor Rafi Uddin Hashmi
Rs. 250/-

♦ اقبال بحیثیت شاعر
♦ پروفیسر رفیع الدین ہاشمی

ہندوپاک کے ممتاز نقادوں اور ماہر اقبالیات کے مضامین کا خوبصورت مجموعہ ہے۔
اقبال کی شاعری اور اس کے عظیم فن کے دوسرے متعلقہ رموز وامور کے بارے میں ہیں۔
اقبال کو سمجھنے اور سمجھانے کا بہترین موثر ترین طریقہ ان کے فن کی نزاکتوں اورباریکیوں کا مطالعہ ہے۔
مشمولہ مقالات اقبال کے شعری فن کے تمام پہلوؤں پر محیط ہیں۔
ہر مقالے کے آغاز میں مصنف کا مختصر تعارف شامل کیا گیا ہے۔
اقبال کے فن پر مضامین کا یہ فاضلانہ انتخاب اقبالیات میں ایک اہم مقام رکھتاہے۔

Ghalib Shayer O Maktub Nigar by Professor Nurul Hasan NaqviRs. 125/-♦ غالب شاعرو مکتوب نگار♦ پروفیسر نورالحسن نقوی◄ غالب...
07/04/2022

Ghalib Shayer O Maktub Nigar
by Professor Nurul Hasan Naqvi
Rs. 125/-
♦ غالب شاعرو مکتوب نگار
♦ پروفیسر نورالحسن نقوی

◄ غالب کے حالات زندگی و شاعری اور مکتوب نگاری کا مفصل تنقیدی جائزہ، شگفتہ اور سہل انداز میں جس سے ان کی فنّی خصوصیات پوری طرح واضح ہوجاتی ہیں۔ ہرسطح کے طلبہ کے لئے یہ کتاب بےحد مفید ثابت ہوگی۔

♦ اصناف ادب اردو ♦ ڈاکٹرقمررئیس، ڈاکٹر خلیق انجماردو ادب کی نمائندہ اصناف کے بارے میں مضامین کا یہ مجموعہ مرتب کیا گیا ہ...
22/03/2022

♦ اصناف ادب اردو
♦ ڈاکٹرقمررئیس، ڈاکٹر خلیق انجم

اردو ادب کی نمائندہ اصناف کے بارے میں مضامین کا یہ مجموعہ مرتب کیا گیا ہے۔ اس میں نظم ونثر کی بنیادی اور اہم اصناف کو لیا ہے۔ ان مضامین کو مختلف اصناف کے منفرد اوصاف و عناصر اور فنی نشوونما کا جائزہ لیا گیاہے۔ ان اہم اصناف غزل، قصیدہ، مرثیہ، مثنوی، رباعی، قطعہ، مسدس، ترجیع بند، نظم جدید، داستان، ناول، مختصر افسانہ، ڈرامہ، سوانح ، خاکہ اور انشائیہ کو لیا گیاہے۔
قیمت : 80.00

♦ تنقیدیں♦ پروفیسر خورشیدالاسلام◄ پروفیسر خورشید الاسلام کا شمار اردو کے ممتاز نقادوں میں ہوتا ہے۔ ان کے اسلوب کی چاشنی،...
06/03/2022

♦ تنقیدیں
♦ پروفیسر خورشیدالاسلام

◄ پروفیسر خورشید الاسلام کا شمار اردو کے ممتاز نقادوں میں ہوتا ہے۔ ان کے اسلوب کی چاشنی، اندازِ نظر کی ندرت اور تنقیدی بصیرت کا اعتراف اردو کے بڑے بڑے ادیب ونقادکرچکے ہیں۔”تنقیدیں“ ان کے بہترین اورمشہور تنقیدی مضامین کا مجموعہ ہے۔ اس ایڈیشن میں خطوط نگاری، حالی،شبلی، فسانہ آزاد، امراؤ جان ادا، ذات شریف، شریف زادہ، زوال پسندی، خواب وخیال کی ساخت اور اس کی منتق، ذکر اس پروش کا، مغنی نامہ اور ڈاکٹر عبدالرحمن بجنوری کے مضامین شامل ہیں۔

Tanqeeden
Prof. Khurshidul Islam
Rs. 250/-

Address

Shamshad Market
Aligarh
202002

Opening Hours

Monday 11am - 8pm
Tuesday 11am - 8pm
Wednesday 11am - 8pm
Thursday 11am - 8pm
Saturday 11am - 8pm
Sunday 11am - 8pm

Telephone

+919358251117

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Educational Book House, Aligarh posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Educational Book House, Aligarh:

Share

Category