13/03/2026
ایک پراسرار ریڈیو براڈکاسٹ جو ایران، امریکہ، اسر-- آئل جنگ کے پہلے دن سے جاری ہے۔۔۔۔۔
28 فروری 2026,
ایران پر اتحادیوں کے حملے کے پہلے دن ایک ناقابل فہم ریڈیو براڈ کاسٹ سگنل کو دنیا کے کئی خطوں میں سنا گیا۔
یہ سگنل ایک مردانہ آواز پر مشتمل ہے جو پرسکون لہجے میں " فارسی " میں کچھ ہندسے دہرا رہا تھا۔
اس ریڈیو سگنل میں فارسی میں کچھ ہندسوں کو ترتیب سے پڑھا جاتا ہے۔
پھر ایک مختصر وقفہ۔۔۔۔
پھر تین مرتبہ " توجہ، توجہ ، توجہ " کے الفاظ۔
جس کے بعد دوبارہ ہندسے بولے جانے کا آغاز ہوجاتا ہے۔
ان ہندسوں کی ترتیب اس پوسٹ کے ساتھ نتھی تصویر میں دی گئی ہے۔
بعض اوقات یہ سگنل طویل ہوتا ہے اور بعض اوقات مختصر۔
ابھی تک اس بات کا پتا نہیں چلایا جا سکا کہ یہ سگنل کہاں سے براڈکاسٹ ہورہا ہے۔
تاہم بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ سگنل مغربی یورپ میں کسی مقام سے براڈکاسٹ کیا جارہا ہے۔
جنگ کے 5ویں دن کسی نے اس سگنل کو جان کرنے کی کوشش کی۔
لیکن اگلے دن یہ پیغام ایک نئی فریکوئنسی پر نشر ہونے لگا۔
اس سگنل کو لے کر امریکہ اور یورپ میں قدرے خوف و ہراس پایا جا رہا ہے۔
کیونکہ بعض انٹیلی جنس زرائع کے مطابق یہ سگنل پوری دنیا میں تعینات ایرانی سلیپر سیلز کو متحرک کرنے اور پوری دنیا میں امریکی و اسر-- آئلی اہداف کو نشانہ بنانے کی ایک منظم مہم میں ٹریگر کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔
یعنی ایرانی انٹیلی جنس کے وہ آپریٹوز جنہیں طویل عرصے سے پوری دنیا میں سلیپر سیلز کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ یہ سگنل ان کے لیے " حملے کا سگنل " ہو سکتا ہے۔ جسے ڈی-کوڈ کر کے وہ حملوں کے بارے میں ہدایات حاصل کر سکتے ہیں۔
تاہم ابھی تک اس بات کا کوئی ٹھوس ثبوت موجود نہیں۔۔۔۔
اور نہ ہی ابھی تک اس سگنل کے منبع کا پتا چلایا جا سکا ہے۔