Loh-o-Qalam

Loh-o-Qalam We deal in all kinds of Books and stationary items. Home delivery available nation wide. For Details

All Kinds of Books like CSS, PCS, PMS, Books, General Knowledge Books, Armed Forces Books, Career Making Books, Objective (MCQ's) Books, Children's Books, English Books, GRE, G*T, NTS, NAT, Lecturer Subject Specialist Guides, Primary Books, Matric Level Books, Intermediate's Books, Bachelor's Books, Master Level Books.

New Arrivals available now 📚 12nd year physics and urdu booke are available at all outlets of bhattibooks wah.          ...
04/07/2025

New Arrivals available now 📚
12nd year physics and urdu booke are available at all outlets of bhattibooks wah.

01/07/2025

موجودہ سیاحتی سیزن کے پہلے دو ماہ کے اندر ہونے والے حادثات کا ایک جائزہ

1- 3 مئی
لوئر کوہستان میں آلٹو گاڑی میں راولپنڈی کی ایک فیملی کے آٹھ افراد گاڑی گہری کھائی میں گرنے کی وجہ سے جان بحق ہوئے۔

ممکنہ وجہ: گنجائش سے زیادہ مسافر، پہاڑوں کے سفر سے ناواقفیت

2- 15 مئی سے 16 مئی
گلگت بلتستان میں گجرات کے چار دوست اپنی گاڑی سمیت لاپتہ ہوئے جن کی لاشیں اور گاڑی تقریبا دس دن کی تلاش کے بعد جگلوٹ سکردو روڈ پر ایک گہری کھائی میں دریا کے ساتھ ملیں.

ممکنہ وجہ: تھکاوٹ و نیند اور رات کی پہاڑی لانگ ڈرائیو

3- 28 مئی
مارتونگ وادی (بونیر) میں لاہور کی ایک فیملی ماں جوان بیٹوں سمیت گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے جاں بحق۔

ممکنہ وجہ: پہاڑی علاقوں میں ڈرائیونگ سے ناواقفیت

4- 20 جون

لاہور سے ایک فیملی باپ بیٹا اور کزن ناران بٹہ کنڈی سوہنی آبشار کے گلشئیر کے نیچے تصویریں بنانے کی غرض سے کھڑے تھے کہ اچانک گلشئیر گر کے دبنے سے تینوں ہلاک ہو گئے۔

5- 21 جون

کالام، اتروڑ شاہی باغ میں کشتی رانی کرتے ہوئے کشتی الٹنے سے ایک ہی خاندان کے دس افراد ڈوب گئے جن میں پانچ کو زندہ بچا لیا گیا جبکہ پانچ (دو خواتین اور تین بچوں) کو زندہ نہ بچایا جاسکا۔

ممکنہ وجہ: کشتی کا انجن فیل ہو گیا۔ لائف جیکٹ کسی نے بھی نہیں پہنی تھی اور کشتی پانی کے تیز بہاؤ کا شکار ہو گئی۔

6- 24 جون

کاغان میں ایک گاڑی دریا کنارے گہری کھائی میں جا گری۔ میاں بیوی جاں بحق، چھوٹا بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔

ممکنہ وجہ: رات کی ڈرائیو، تھکاوٹ و نیند، راستے سے ناواقفیت

7- 27 جون

مینگورہ دریا سوات کے سیلابی ریلے میں 16 افراد بہہ گئيے۔ دس افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ تین افراد کو زندہ بچایا جا سکا ہے۔

ممکنہ وجہ: غیر مقامیوں کا دریا میں آنے والے سیلابی ریلے کا اندازہ نہ کرسکنا اور کسی پیشگی وارننگ سسٹم کا نہ ہونا۔

آپ کو یاد ہوگا، ایسے ہی پچھلے سیاحتی سیزن میں صرف نیلم ویلی میں لگ بھگ 6 حادثات ہوئے تھے، مسافر وینز دریا میں جا گری تھیں جن میں درجنوں لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

ان حادثات کی وجہ بھی تھکاوٹ/ ڈرائیورز سے لگاتار ڈرائیونگ کروانا تھا۔

📢 سیاحوں کے لیئے چند گزاشات!

سیاحت خوبصورت ہے، سیاحت میں دلکشی ہے، سياحت سکون ہے، لیکن احتیاط زندگی ہے۔ پاکستان کے دلکش پہاڑ، جھیلیں اور وادیاں جتنی خوبصورت ہیں، اتنی ہی خطرناک بھی ہو سکتی ہیں اگر احتیاط نہ کی جائے۔

براہِ کرم ان باتوں کا خاص خیال رکھیں:

🏔️ جن لوگوں کا پہاڑوں میں گاڑی چلانے کا تجربہ نہیں ہے وہ شروع میں نزدیکی سیاحتی مقامات جن میں نسبتا کم ڈرائیونگ کرنی پڑتی ہے، وہاں سے سٹارٹ لیں۔

🚖 اگر ڈرائیور ساتھ لے کر جا رہے ہوں تو تسلی کر لیں کہ اسے پہاڑوں میں گاڑی چلانے کا تجربہ بھی ہے؟ اور دوران سفر اس کے آرام کا بھی خیال رکھیں۔

🏞️ کوشش کریں رات کو نیند پوری کریں اور دن کے وقت سفر کریں تاکہ راستوں میں رک کر نظاروں سے بھی لطف اندوز ہو سکیں۔

🏨 جانے سے پہلے پوری معلومات لے کر اپنا روٹ فائنل کریں، جن جن مقامات پر رات سٹے آئیں گے وہاں وہاں پر ہوٹلوں کی ایڈوانس بکنگ کروائیں۔ سفر کو انجوائے کریں، اسے عجلت میں مکمل کرنے کی کوشش نہ کریں۔

📵 دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال ہرگز نہ کریں۔

🛣 یہ بات ذہن نشین کر لیں کہ صرف سڑکوں پر گاڑیاں چلانا ہی سیاحت نہیں ہے (یہ محض روڑ ٹرپ ہے)، 🏜️ جتنے خوبصورت نظارے ہیں وہ عام راستوں سے ہٹ کر ہوتے ہیں جن کے لیئے پیدل چلنا پڑتا ہے۔ اپنے بچوں/ گھر والوں کو چلنے کا عادی بنائیں 🦯، ایک سیزن میں صرف ایک ہی پوائنٹ وزٹ کریں، جہاں بھی جائیں ایک ہی جگہ رہ کر 🎪 اس مقام کے گردونواح میں پائے جانے والے تمام چھوٹے بڑے تفریحی مقامات کو ایک ایک کرکے وزٹ کریں۔🚶‍♂️

🌧️ موسم کی صورتحال جانچ کر سفر کریں۔

🚗 گاڑی کی مکمل جانچ کروائیں، خاص طور پر بریک اور ٹائر۔

⛔ خطرناک جگہوں پر سیلفی یا ویڈیوز نہ بنائیں۔

🏞️ پانی، دریا، جھیل یا پہاڑوں میں حد سے زیادہ رسک نہ لیں۔

🚫 سڑکوں پر اوور اسپیڈنگ اور غیر ضروری ریس سے گریز کریں۔

👨‍👩‍👧‍👦 بچوں کا خاص خیال رکھیں، انہیں اکیلا نہ چھوڑیں۔

🗑️ صفائی کا خیال رکھیں، اپنے پیچھے کچرا نہ چھوڑیں۔

👉 یاد رکھیں! خوبصورت سفر تبھی یادگار ہوتا ہے جب ہم خود بھی محفوظ رہیں اور دوسروں کو بھی محفوظ رکھیں۔ اپنی جان اور اپنے پیاروں کی حفاظت اولین ترجیح ہونی چاہیئے

13/06/2024

Loh-o-Qalam is exclusively providing 𝟰𝟬% 𝗱𝗶𝘀𝗰𝗼𝘂𝗻𝘁 at FGEI's approved student guides by Kabir Son's and 𝟮𝟱% 𝗱𝗶𝘀𝗰𝗼𝘂𝗻𝘁 at grammar books by Shauq Publishers. (Available at all branches).

👉Bhatti Books Laique Ali Chowk Wah Cantt.
👉Bhatti Books Uppal Chowk Wah Cantt.
👉Bhatti Education Mart G.T. Road Wah Cantt.
👉Student Book Center Anwar Chowk Wah Cantt.
👉Bhatti Books and Stationery Main HMC road Taxila.

👉 New edition Physics for class Xl Available @ all outlets of bhattibooks
14/05/2024

👉 New edition Physics for class Xl
Available @ all outlets of bhattibooks

New Arrivals 📖👉 Digital Quran by Taj Campany 👉 Asan tarjuma Quran by M***i Taqi Usmani👉 English Quran with Urdu and Arab...
05/02/2024

New Arrivals 📖
👉 Digital Quran by Taj Campany
👉 Asan tarjuma Quran by M***i Taqi Usmani
👉 English Quran with Urdu and Arabic
All types of Quran Majeed , Tafseer, Islamic books, ghilaf etc are available here.

31/12/2023

🍁عقل والوں کی داستان بے عقلوں کیلیئے 🍁

سلطان ملک شاہ ایک مرتبہ اصفہان میں جنگل میں شکار کھیل رہا تھا کسی گاؤں میں قیام ہوا ،۔۔۔۔۔۔۔
وہاں ایک غریب بیوہ کی گائے تھی، جس کے دودھ سے تین بچوں کی پرورش ہوتی تھی، بادشاہی آدمیوں نے اس گائے کو ذبح کر کے خوب کباب بناۓ ،
غریب بڑھیا کو خبر ہوئی وہ بدحواس ہو گئی، بادشاہی آدمیوں کا مقابلہ کوئی داد و فریاد سننے کو تیار نہ تھا اس پر لاوارث اور ایک غریب عورت، ساری رات اس نے پریشانی میں کاٹی،۔۔۔۔۔۔
صبح ہوئی دل میں خیال آیا کہ کوئی نہیں سنتا تو نہ سہی، کیا بادشاہ بھی نہ سنے گا ؟
جس کو خدا نے غریبوں کو ظالموں سے نجات دینے کیلئے اتنی بڑی سلطنت دی ہے،
بادشاہ تک پہنچنے کی کوشش کی مگر ناکام رہی، معلوم ہوا بادشاہ فلاں راستے سے شکار کو نکلے گا،۔۔۔۔۔۔۔
چنانچہ اصفہان کی مشہور نہر کے پل پر جا کر کھڑی ہوگئی جب سلطان پل پر آیا ،تو بڑھیا نے ہمت اور جرأت سے کام لے کر کہا :
اے اَلَپ ارسلان کے بیٹے! میرا انصاف اس شہر کے پل پر کرے گا یا پل صراط پر ؟ جو جگہ پسند ہو انتخاب کر لے،۔۔۔۔۔۔
بادشاہ کے ہمراہی یہ بے باکی دیکھ کر حیرت زدہ ہوگئے، بادشاہ گھوڑے سے اتر پڑا، اور ایسا معلوم ہوتا تھا کہ اس عجیب و غریب اور حیرت انگیز سوال کا اس پر خاص اثر ہوا، اور بڑھیا سے کہا : "پل صراط کی طاقت نہیں ہے میں اس جگہ فیصلہ کرنا چاہتا ہوں،کہو کیا کہتی ہو؟ ۔۔۔۔۔۔
بڑھیا نے اپنا سارا قصہ بیان کیا، بادشاہ نے لشکریوں کی اس نالائق حرکت پر افسوس ظاہر کیا اور ایک گائے کے عوض میں اس کو ستر گائیں دلائیں اور مالا مال کر دیا،
جب اس بڑھیا نے کہا تمہارے عدل و انصاف سے میں خوش ہوں اور میرا خدا اور رسول خوش ہے تو گھوڑے پر سوار ہوا۔۔۔۔۔۔۔
آہ! کیا زمانہ تھا ، کہنے والے کیسے آزاد خیال تھے اور سننے والے کیسے عالی حوصلہ! اگر موجودہ تہذیب وشائستگی کے زمانہ میں کوئی شخص اس طرح حاکم کی سواری روک لے اور اس سے ایسی آزادانہ گفتگو کرے تو شاید آپ سوچ بھی نہیں سکتے کہ کیا ہو گا اس کے ساتھ.

"  پر سرار بندے  "تا ریخ کے سنہری جھونکوں سے جھلکتی سنہری داستان!سمرقند میں قاضی کی عدالت کھچا کھچ بھری ہوئ تھی مگر موت ...
30/12/2023

" پر سرار بندے "
تا ریخ کے سنہری جھونکوں سے جھلکتی سنہری داستان!
سمرقند میں قاضی کی عدالت کھچا کھچ بھری ہوئ تھی مگر موت کا سناٹا طاری تھا , قاضی نے مدعی کو بلایا بوڑھا عیسائ راہب لاٹھی ٹیکتا آگے بڑھا اور بولا قاضی محترم ہماری داد رسی کی جائے مسلم سپہ سالار نے اپنے اسلاف کی روایات سے رُوگردانی کر کے ہمارے شہر پر قبضہ کیا ہے .پہلے مسلمان کسی شہر پر حملہ کرتے وقت اہل شہر کو اسلام کی دعوت دیتے یا اسے جزیہ دینے کا کہتے دونوں شرائط سے انکار کی صورت اس شہر سے جنگ کی جاتی تھی لیکن سمرقند کے شہر کو ایسی کوئ پیشکش کیے بغیر ہی فتح کیا گیا ہے ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے!
قاضی نے مسلم سپہ سالار کو بوڑھے راہب کے ساتھ کھڑا کر کے اس کا دعوی پیش کیا مسلم سپہ سالار سے کوئ جواب نہ بن پایا , قاضی نے فیصلہ سُنایا چونکہ اہل شہر کو شرائط پیش کیے بغیر فتح کیا گیا ہے جو اسلامی قانون کی رو گردانی ہے لہذا مسلم فوج فورا شہر خالی کرے اور جتنے دن شہر میں قیام کیا ہے اس کا ہرجانہ بھی دیے فیصلہ سُن کر بوڑھے راہب سمیت اہل سمرقند سناٹے میں آ گے انہیں اپنی سماعتوں پر یقین ہی نہ آیا کہ ایک قاضی اپنے ہی امیر اور سپہ سالار کو مفتوح شہر خالی کرنے کا کہہ رہا ہے لیکن پھر آفتاب نے غروب ہونے سے پہلے وہ منظر بھی دیکھا کہ قیصر و کسری کو خش وخاشاک کی طرح روندنے والے قاضی کے حکم کی تعمیل میں شہر خالی کر چُکے تھے
اگلا دن اس سے بھی عجیب طلوع ہوا جب بوڑھا راہب اور اہل شہر اسی مسلم سپہ سالار کی قیادت میں نمازِ فجر ادا کر رہے تھے جس کے خلاف وہ کل مدعی بنے تھے
تاریخ میں اس مسلم سپہ سالار اور حاکم خراسان کا نام " قتیبہ بن مسلم باہلی " تھا جس نے اپنے ہی ایک قاضی کے فیصلہ پر شہر کا قبضہ چھوڑ کر دلوں پر قبضہ کیا تھا !

*کتنی اذیت میں اڑی ہونگی روحیں آسمان میں**جو کسی کی جان تھے تو کسی کا جہان تھے💔😢🥺** #غزہ*
16/10/2023

*کتنی اذیت میں اڑی ہونگی روحیں آسمان میں*
*جو کسی کی جان تھے تو کسی کا جہان تھے💔😢🥺*

* #غزہ*

Beshak ♥️
29/09/2023

Beshak ♥️

26/08/2023

سویڈن کا ایک وزیر قتل ہو گیا۔ وزرا اور ممبران اسمبلی میں عدم تحفظ کی سراسمیکی پھیل گئی۔ ایک ممبر نے پارلیمینٹ میں قرارداد پیش کی کہ حکومت تمام ممبران اسمبلی کی سیکیورٹی کیلئے پولیس اہلکار فراہم کرے۔ قرارداد پر بحث کے بعد ووٹنگ ہوئی تو یہ بل اکثریتی رائے سے مسترد ہو گیا۔
آپ حیران ہونگے کہ ممبران پارلیمینٹ کی اکثریت نے اپنے ہی تحفظ اور فائدے کے خلاف ووٹ کیوں دیا۔ لیکن اس سے بھی زیادہ اچھنبے کی بات بل مسترد کرتے ہوئے سپیکر کی رولنگ تھی۔
ووٹوں کی گنتی کے بعد سپیکر نے اپنی ریوالونگ چیئر گھمائی اور دائیں طرف کھڑے پارلیمینٹ کے سیکریٹری سے پوچھا "کیا ہمارے پاس اتنے وسائل موجود ہیں کہ ہم اپنے ملک کے ہر بچے سے لیکر بوڑھے اور مرد زن کو سیکیورٹی اہلکار دے سکیں؟".
سیکریٹری نے سر جھگایا اور کہا "نو سر".
سپیکر نے کرسی کا رخ ممبران کی طرف کیا اور رولنگ پڑھنی شروع کی:
"اس میں کوئی شک نہیں کہ ممبران پارلیمینٹ کی جان قیمتی ھے لیکن یہ اسی طرح قیمتی ھے جس طرح اس ہال میں کھڑے نائب قاصد کی، یہ اسی طرح قیمتی ھے جس طرح باہر چوک میں کھڑے گداگر کی۔ ہمارے معاشی حالات اجازت نہیں دیتے کہ ہم ہر ایک شہری کو انفرادی طور پر سیکیورٹی اہلکار مہیا کر سکیں اور جب تک ہم اس قابل نہ ہو جائیں کہ ہر شہری کو سیکوریٹی مہیا کر سکیں تب تک ہم ممبران کو یہ سہولت کیونکر دے سکتے ہیں لہذا بل مسترد کیا جاتا ھے"
سپیکر نے ایک نظر ممبران اسمبلی پر ڈالی اور اپنی رولنگ جاری رکھتے ہوئے کہا "آپ لوگ سیاست میں با امر مجبوری نہیں بلکہ بائی چوائس آئے ہیں۔"
Copied

Address

Loh-o-qalam Store, Wah Cantt
Wah
47040

Opening Hours

Monday 09:00 - 21:00
Tuesday 09:00 - 21:00
Wednesday 09:00 - 21:00
Thursday 09:00 - 21:00
Friday 09:00 - 21:00
Saturday 09:00 - 21:00
Sunday 09:00 - 21:00

Telephone

+923208588924

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Loh-o-Qalam posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category