Shad & Shop

Shad & Shop {SHAD & SHOP} Chak No.198/EB Vehari> Near Govt.Girls High School 198/EB Vehari. SHAD & SHOP

23/05/2026
09/08/2024

مجھے بچپن سے ہی انگریزی میں فیل ہونے کا شوق تھا لہٰذا میں نے ہر کلاس میں اپنے شوق کا خاص خیال رکھا
ویسے تو مجھے انگریزی کوئی خاص مشکل زبان نہیں لگتی تھی ، بس ذرا اسپیلنگ ، گرائمر اور Tenses نہیں آتے تھے ۔ مجھے یاد ہے جو ٹیچر ہمیں کلاس میں انگریزی پڑھایا کرتے تھے وہ بھی کاٹھے انگریز ہی تھے 😅😳
دو سال تک سی یو پی "سَپ" پڑھاتے رہے ۔ مشین کو مچین اور نالج کو کنالج کہتے رہے ۔ ایسی تعلیم کے بعد میری انگریزی میں اور بھی نکھار آ گیا
کالج میں داخلہ کے وقت فارم کے پہلے کالم میں اپنا نام انگریزی میں لکھنا تھا لیکن انگریزی سے نابلد ہونے کی وجہ سے مجھے یہ نام لکھنے کے لئے اسلام آباد کا سفر کرنا پڑا کیونکہ فارم پر لکھا ہوا تھا "Fill in Capital"
انگریزی فلمیں دیکھتے ہوئے بھی مجھے کہانی تو سمجھ آ جاتی تھی ، اسٹوری پلّے نہیں پڑتی تھی ۔
سِکس مِلین ڈالر مَین ، نائٹ رائڈر ، چِپس ، ائیر وُولف اور کوجیک جیسی مشہورِ زمانہ فلمیں میں نے صرف اور صرف اپنی ذہانت سے سمجھیں اور انجوائے کیں
آج سے کچھ سال پہلے تک مجھے یقین ہو چکا تھا کہ میں فارسی ، عربی ، پشتو اور اشاروں کی زبان تو سیکھ سکتا ہوں لیکن انگریزی نہیں ، لیکن اب جو حالات چل رہے ہیں اُن کو مدِ نظر رکھ کر میں دعوے سے کہہ سکتا ہوں کہ یا تو مجھے انگریزی آ گئی ہے یا سب کو بھول گئی ہے
کچھ بھی ہو ، میری خوشی کی انتہا نہیں
اب سارے اسپیلنگ بدل گئے ہیں اور دو تین لفظوں میں سما گئے ہیں
اب Coming لکھنا ہو تو صرف cmg سے کام چل جاتا ہے ۔ گَرل فرینڈ GF ہو گئی ہے اور فیس بُک FB بن گئی ہے
اب کوئی انگریزی کا لمبا لفظ لکھنا ہو تو اُس سے پہلے کے چند الفاظ لکھ کر ہی ساری بات کہی جا سکتی ہے
میں نے ساڑھے تین سال کی ٹیوشن با مشقت کے بعد Unfortunately کے اسپیلنگ یاد کئے تھے ، آج کل صرف unfort سے کام چل جاتا ہے یعنی جیاں سے مشکل اسپیلنگ شروع وہیں پہ ختم
بات یہاں تک رہتی تو ٹھیک تھا لیکن اب تو اِس مختصر انگریزی میں بھی ایسی ایسی مشکلات آن پڑی ہیں کہ کئی دفعہ جملہ سمجھنے کے لئے استخارہ کرنا پڑتا ہے
ابھی کل مجھے ایک دوست کا میسیج آیا ، لکھا تھا "u r inv in bk crmy"
میں نے حیرت سے میسیج کو پڑھا ، اللہ جانتا ہے تین چار دفعہ مجھے شک گزرا کہ اُس نے مجھے کوئی گندی سی گالی لکھی ہے
دل مطمئن نہ ہوا تو ایسی ہی انگریزی لکھنے اور سمجھنے کے ماہر ایک اور دوست سے رابطہ کیا ۔
اُس مردِ مجاہد نے ایک سیکنڈ میں ٹرانسلیشن کر دی کہ لکھا ہے "you are invited in book ceremony"
انگریزی سے نمٹنے کا ایک اور اچھا طریقہ میرے ہمسائے شاکر صاحب نے نکالا ہے
جہاں جہاں انہیں انگریزی نہیں آتی ، وہاں وہ اطمینان سے اردو ڈال دیتے ہیں
مثلاً اگر کھانا کھاتے ہوئے اُنہیں کسی کا میسیج آ جائے تو جواب میں لکھ بھیجتے ہیں "پلیز ، اِس ٹائم ناٹ ڈسٹرب۔ آئی ایم کھانا کھائینگ"
ایک دفعہ موصوف کو فیس بُک پر ایک لڑکی پسند آ گئی ، فوراً لکھا ...
"آئی وانٹ ٹُو شادی وِد یو ۔ ۔ ۔ آر یُو راضی؟"
لڑکی کا جواب آیا
"ہاں ، آئی ایم راضی۔ بَٹ پہلے ٹرائی ٹُو راضی میرا پیو تے بے بے"😍
آج کل یہ دونوں میاں بیوی ہیں اور اکثر اسی انگریزی میں لڑائی جھگڑا کرتے ہیں ، تاہم اب وہ درمیان میں اردو کی بجائے پنجابی بولتے ہیں اور ایک جملہ بار بار دہراتے ہیں
"آئی سَیڈ ، کھَصماں نُوں کھا ۔ یوور سارا خاندان اِز چَوَل.🤣🤣🤣 Kashif

09/08/2024

*”بل (Bill) کیا ہوتا ہے امی؟“* آٹھ سال کے بچے نے اپنی ماں سے پوچھا۔

ماں نے اسے سمجھایا، جب ہم کسی سے کوئی سامان خریدتے ہیں یا کوئی کام کرواتے ہیں
تو وہ اس سامان یا کام کے بدلے میں ہم سے پیسے لیتا ہے
اور ہم کو اس سامان یا کام کی لسٹ بنا کر دیتا ہے، اسی کو ہم بل کہتے ہیں۔

بچے کو ماں کی بات اچھی طرح سمجھ میں آگئی۔

رات کو سونے سے پہلے اس نے ماں کے تکیے کے نیچے ایک پیپر رکھا جس میں اسی دن کا حساب لکھا ہوا تھا:

دوکان سے سامان لا کر دیا
*پانچ روپے*

بابا کی بائیک صاف کر کے باہر نکالی
*پانچ روپے*

دادا جی کا سر دبایا
*دس روپے*

دادی امی کی چابیاں ڈھونڈ کر دی
*دس روپے*

ٹوٹل ہوا تیس روپے۔
یہ صرف آج کا بل ہے، اس کو آج ہی دے دیں تو نوازش ہوگی۔

صبح جب بچہ اٹھا تو اس کے تکیے کے نیچے تیس روپے رکھے ہوئے تھے۔
وہ انھیں دیکھ کر بہت خوش ہوا کہ یہ تو بہت اچھا کام ہوگیا۔
تبھی اس کی نظر ساتھ رکھے کاغذ پر پڑی۔

اس کی امی نے لکھا تھا:
پیدائش سے لے کر آج تک پالا پوسا
*معاوضہ صفر*

بیمار ہونے پر ساری ساری
رات سینے سے لگا کر گھمایا، بہلایا
*معاوضہ صفر*

اسکول بھیجنا اور ہوم ورک کروانا
*معاوضہ صفر*

صبح سے رات تک کھلانا، پلانا، کپڑے تبدیل کروانا، استری کرنا
*معاوضہ صفر*

حد سے زیادہ تمھاری فرمائشیں پوری کرنا
*معاوضہ صفر*

یہ اب تک کا پورا بل ہے۔
اس کی جب بھی قیمت ادا کرنا چاہو، کر دینا۔

بچے کی آنکھوں میں آنسو آ گئے۔
سیدھا جا کر اپنی ماں کے پاؤں پر جھک گیا اور بہت مشکل سے روتے ہوئے کہنے لگا،
آپ کے بل میں تو قیمت لکھی ہی نہیں ہے امی۔ یہ تو *انمول* ہے۔
اس کی *قیمت* تو میں زندگی بھر ادا نہیں کر سکوں گا،
مجھے معاف کر دیں پیاری امی۔

امی نے ہنستے ہوئے بیٹے کو گلے لگا لیا۔

*نوٹ:*
یہ تحریر اپنے بچوں کو ضرور پڑھائیں خواہ آپ کے بچے خود والدین بن چکے ہوں۔
_سب دوست ایک بار درودشریف پڑھ لیں_
_ایک بار درودشریف پڑھنے سے_
_ﷲ تعالیٰ دس مرتبہ رحمت فرماتے ہیں

14/03/2023
01/03/2023
26/02/2023
06/01/2023

Address

198/EB
Vehari

Opening Hours

Monday 06:00 - 21:00
Tuesday 06:00 - 21:00
Wednesday 06:00 - 21:00
Thursday 06:00 - 21:00
Friday 06:00 - 21:00
Saturday 06:00 - 21:00
Sunday 06:00 - 21:00

Telephone

+923323232198

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shad & Shop posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Shad & Shop:

Share