30/04/2026
شہباز سپورٹس کلب شگری کلاں
چیئرمین شپ پروگرام 2026
شہباز سپورٹس کلب شگری کلاں کے تمام کھلاڑیوں، ممبران اور ذمہ داران نے باہمی مشاورت، اتحاد اور اعتماد کے ساتھ سال 2026 کے لیے سابقہ چیئرمین جناب عمران صاحب کو دوبارہ چیئرمین منتخب کر لیا۔
گزشتہ دو سے تین سالوں کے دوران کلب کی کارکردگی بری طرح متاثر رہی، جبکہ کلب مختلف گروپوں اور ٹکڑوں میں تقسیم ہوتا چلا گیا، جس کے باعث نہ صرف کھیلوں کی سرگرمیاں کمزور ہوئیں بلکہ کلب کا اتحاد بھی متاثر ہوا۔ انہی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام کھلاڑیوں اور ممبران نے یہ فیصلہ کیا کہ کلب کو دوبارہ مضبوط، متحد اور کامیاب بنانے کے لیے ایک تجربہ کار، مخلص اور سابقہ قیادت رکھنے والے چیئرمین کی ضرورت ہے۔
اسی سوچ کے تحت سابقہ چیئرمین جناب عمران صاحب کو دوبارہ منتخب کیا گیا تاکہ شہباز سپورٹس کلب اپنی کھوئی ہوئی ساکھ بحال کر سکے، نوجوان کھلاڑیوں کو بہتر مواقع فراہم ہوں، اور کلب ترقی کی نئی راہوں پر گامزن ہو۔
اس باوقار تقریب میں مہمانِ خصوصی جناب میثم کاظم صاحب نے خصوصی شرکت کی، جن کی موجودگی نے پروگرام کو مزید وقار بخشا۔
ہمیں یقین ہے کہ تجربہ، قیادت اور اتحاد کے ساتھ شہباز سپورٹس کلب شگری کلاں ایک بار پھر کامیابی، بھائی چارے اور بہترین کھیلوں کی روایت کو فروغ دے گا۔
شہباز والی بال سپورٹس کلب شگری کلاں