Prime $ video free

Prime $ video free follow my page for new jobs update
and share with friends

20/06/2026
20/06/2026

*بنوں میں 2 دھماکے، 7 افراد جاں بحق، 3 زخمی*

بنوں کے علاقے مرکہ بیرا میں 2 دھماکے ہوئے ہیں جن کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔

اس حوالے سے ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی نے بتایا ہے کہ دھماکوں کی زد میں 1 وین اور 1 گاڑی آئی ہے، مسافر وین گاؤں ہاتھی خیل سے بنوں آ رہی تھی۔

یاسر آفریدی نے بتایا ہے کہ پہلے دھماکے میں مسافر وین میں سوار 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ کچھ دیر بعد دوسرا دھماکا ہوا، جس میں امدادی کارروائی کرنے والے 2 افراد جاں بحق ہوئے۔

ڈی پی او بنوں نے مزید بتایا ہے کہ لاشوں اور زخمیوں کو خلیفہ گل نواز ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

خیبر پختون خواہ پولیس میں بڑے پیمانے پر نئے آسامیوں کی تخلیق کے لئے فنڈز مختص
19/06/2026

خیبر پختون خواہ پولیس میں بڑے پیمانے پر نئے آسامیوں کی تخلیق کے لئے فنڈز مختص

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا!!پٹرول کی قیمت میں 74 روپے  جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 67 رو...
19/06/2026

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا!!
پٹرول کی قیمت میں 74 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کردیا۔

Azizen Karan Khan کرن خان TOP News

*ہمارے بچے بھوکے مررہے ہیں، اردو یونیورسٹی کے اساتذہ کا تنخواہوں کے لیے یونیورسٹی روڈ پر احتجاج*کراچی میں وفاقی اردو یون...
19/06/2026

*ہمارے بچے بھوکے مررہے ہیں، اردو یونیورسٹی کے اساتذہ کا تنخواہوں کے لیے یونیورسٹی روڈ پر احتجاج*

کراچی میں وفاقی اردو یونیورسٹی کے اساتذہ اور ملازمین نے تنخواہوں اور ہاؤس سیلنگ کی عدم ادائیگی کے خلاف یونیورسٹی روڈ پر شدید احتجاج کیا ہے، جس کے باعث مصروف ترین شاہراہ پر ٹریفک کی روانی مکمل طور پر معطل ہو گئی۔ احتجاج کے دوران مشتعل اساتذہ نے یونیورسٹی سے نکلنے والے وائس چانسلر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کا گھیراؤ کیا اور ان کی گاڑی کے آگے لیٹ گئے، جس پر صورتحال کشیدہ ہونے کے بعد وائس چانسلر اپنی سرکاری گاڑی وہیں چھوڑ کر ایک موٹرسائیکل پر بیٹھ کر وہاں سے روانہ ہوئے؛ مظاہرین کا مؤقف ہے کہ طویل عرصے سے تنخواہیں اور جائز واجبات نہ ملنے کی وجہ سے ان کے گھروں میں فاقہ کشی کی نوبت آ چکی ہے اور جب تک مطالبات پورے نہیں ہوتے، احتجاج کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

*اب ملازم کی کم سے کم تنخواہ 43 ہزار 500 روپے ہوگی، اعلان ہوگیا* کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ ...
19/06/2026

*اب ملازم کی کم سے کم تنخواہ 43 ہزار 500 روپے ہوگی، اعلان ہوگیا*

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کا سب سے بڑا خرچہ ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کا ہے تاہم اب ملازم کی کم سے کم تنخواہ 43 ہزار 500 ہوگی۔

*متحدہ عرب امارات میں تمام پروازوں کی مکمل بحالی کا اعلان*متحدہ عرب امارات میں تمام پروازوں کی مکمل بحالی کا اعلان کر دی...
19/06/2026

*متحدہ عرب امارات میں تمام پروازوں کی مکمل بحالی کا اعلان*

متحدہ عرب امارات میں تمام پروازوں کی مکمل بحالی کا اعلان کر دیا گیا۔ ابوظہبی سے اماراتی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے فضائی حدود و سفر کی مکمل بحالی کی تصدیق کی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا ایران مفاہمتی یادداشت کے بعد فضائی سرگرمیاں معمول کی طرف آنے کا امکان ہے۔

اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کھلنے سے سفری صورتحال بہتر ہوگی۔

*وزیر اعظم نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا*وزیر اعظم شہباز شریف نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں...
19/06/2026

*وزیر اعظم نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا*

وزیر اعظم شہباز شریف نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا۔

وزیر اعظم کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 74 روپے، ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے کمی کی جارہی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ جو وعدہ قوم سے کیا تھا، الحمدللہ وہ پورا کرنے جا رہے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 373 روپے سے کم ہو کر 299 روپے پرآجائےگی، جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 378 روپے سے کم ہو کر 311 روپے پر آ جائے گی۔

19/06/2026

پیٹرول کی قیمت میں 74 روپے
کی کمی کردی گئی

Address

Rashakai
Rashakai
RASHAKAI

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Prime $ video free posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Prime $ video free:

Shortcuts

Share